Muslim99Muslim99

Sunan Al Kubra Bayhaqi · Book 2 · Chapter 457

نماز کا بیان

کیفیتِ تکبیر کا بیان

5 hadiths in this chapter

2263

Sunan Al Kubra Bayhaqi #2263

Sahih

(۲۲۶۳) أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّہِ الْحَافِظُ أَخْبَرَنَا أَبُو الْحُسَیْنِ: مُحَمَّدُ بْنُ أَحْمَدَ الْحَنْظَلِیُّ حَدَّثَنَا أَبُو قِلاَبَۃَ الرَّقَاشِیُّ حَدَّثَنَا أَبُو عَاصِمٍ حَدَّثَنَا سُفْیَانُ عَنْ عَبْدِ اللَّہِ بْنِ أَبِی بَکْرٍ عَنْ سَعِیدِ بْنِ الْمُسَیَّبِ عَنْ أَبِی سَعِیدٍ الْخُدْرِیِّ رَضِیَ اللَّہُ عَنْہُ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّہِ -ﷺ- : ((إِذَا قَالَ الإِمَامُ اللَّہُ أَکْبَرُ فَقُولُوا اللَّہُ أَکْبَرُ ، وَإِذَا قَالَ سَمِعَ اللَّہُ لِمَنْ حَمِدَہُ فَقُولُوا رَبَّنَا وَلَکَ الْحَمْدُ))۔ [صحیح لغیرہ۔ اخرجہ الحاکم ۱/۳۳۵]

اردو ترجمہ · Urdu

(٢٢٦٣) حضرت ابو سعید خدری (رض) سے روایت ہے کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : جب امام اللہ اکبر کہے تو تم اللہ اکبر کہو اور جب امام سمع اللہ لمن حمدہ کہے تو تم ربنا ولک الحمد کہو۔

2264

Sunan Al Kubra Bayhaqi #2264

Sahih

(۲۲۶۴) وَأَخْبَرَنَا أَبُو الْحَسَنِ بْنُ عَبْدَانَ أَخْبَرَنَا أَبُو الْقَاسِمِ: سُلَیْمَانُ بْنُ أَحْمَدَ الطَّبَرَانِیُّ حَدَّثَنَا ابْنُ حَنْبَلٍ حَدَّثَنِی عَمْرُو بْنُ عَلِیٍّ حَدَّثَنَا أَبُو عَاصِمٍ۔ فَذَکَرَہُ بِمِثْلِہِ فِی حَدِیثٍ طَوِیلٍ۔ قَالَ أَبُو الْقَاسِمِ: لَمْ یَرْوِہِ عَنْ سُفْیَانَ إِلاَّ أَبُو عَاصِمٍ۔ قَالَ الشَّیْخُ رَحِمَہُ اللَّہُ وَقَدْ رُوِیَ ذَلِکَ مِنْ حَدِیثِ عَبْدِ اللَّہِ بْنِ مُحَمَّدِ بْنِ عَقِیلٍ عَنْ سَعِیدٍ وَاللَّہُ أَعْلَمُ۔ [صحیح۔ قد تقدم قبلہ]

اردو ترجمہ · Urdu

(٢٢٦٤) ابو عاصم نے ایک دوسری سند سے اسی جیسی طویل حدیث ذکر کی ہے۔

2265

Sunan Al Kubra Bayhaqi #2265

Sahih

(۲۲۶۵) حَدَّثَنَاہُ أَبُو مُحَمَّدٍ: عَبْدُ اللَّہِ بْنُ یُوسُفَ بْنِ أَحْمَدَ الأَصْبَہَانِی أَخْبَرَنَا أَبُو بَکْرٍ: مُحَمَّدُ بْنُ الْحُسَیْنِ بْنِ الْحَسَنِ الْقَطَّانُ حَدَّثَنَا إِبْرَاہِیمُ بْنُ الْحَارِثِ الْبَغْدَادِیُّ حَدَّثَنَا یَحْیَی بْنُ أَبِی بُکَیْرٍ حَدَّثَنَا زُہَیْرُ بْنُ مُحَمَّدٍ عَنْ عَبْدِ اللَّہِ بْنِ مُحَمَّدِ بْنِ عَقِیلٍ عَنْ سَعِیدِ بْنِ الْمُسَیَّبِ عَنْ أَبِی سَعِیدٍ الْخُدْرِیِّ رَضِیَ اللَّہُ عَنْہُ أَنَّہُ سَمِعَ رَسُولَ اللَّہِ -ﷺ- یَقُولُ: ((أَلاَ أَدُلُّکُمْ عَلَی شَیْئِ یُکَفِّرُ اللَّہُ بِہِ الْخَطَایَا وَیَزِیدُ بِہِ فِی الْحَسَنَاتِ؟))۔ قَالُوا: بَلَی یَا رَسُولَ اللَّہِ۔ قَالَ: ((إِسْبَاغُ الْوُضُوئِ عِنْدَ الْمَکَارِہِ ، وَکَثْرَۃُ الْخُطَا إِلَی ہَذِہِ الْمَسَاجِدِ ، وَانْتِظَارُ الصَّلاَۃِ بَعْدَ الصَّلاَۃِ ، مَا مِنْکُمْ مِنْ رَجُلٍ یَخْرُجُ مِنْ بَیْتَہِ مُتَطَہِّرًا فَیُصَلِّی مَعَ الْمُسْلِمِینَ الصَّلاَۃَ فِی جَمَاعَۃٍ ، ثُمَّ یَقْعُدُ فِی ہَذَا الْمَسْجِدِ یَنْتَظِرُ الصَّلاَۃَ الأُخْرَی إِلاَّ أَنَّ الْمَلاَئِکَۃَ تَقُولُ: اللَّہُمَّ اغْفِرْ لَہُ ، اللَّہُمَّ ارْحَمْہُ۔ فَإِذَا قُمْتُمْ إِلَی الصَّلاَۃِ فَاعْدِلُوا صُفُوفَکُمْ وَأَقِیمُوہَا ، وَسُدُّوا الْفُرَجَ فَإِنِّی أَرَاکُمْ مِنْ وَرَائِ ظَہْرِی ، فَإِذَا قَالَ إِمَامُکُمُ اللَّہُ أَکْبَرُ فَقُولُوا اللَّہُ أَکْبَرُ ، وَإِذَا رَکَعَ فَارْکَعُوا ، وَإِذَا قَالَ سَمِعَ اللَّہُ لِمَنْ حَمِدَہُ فَقُولُوا اللَّہُمَّ رَبَّنَا لَکَ الْحَمْدُ ، وَإِنَّ خَیْرَ صُفُوفِ الرِّجَالِ الْمُقَدَّمُ ، وَشَرُّہَا الْمُؤَخَّرُ ، وَخَیْرُ صُفُوفِ النِّسَائِ الْمُؤَخَّرُ ، وَشَرُّہَا الْمُقَدَّمُ ، یَا مَعْشَرَ النِّسَائِ إِذَا سَجَدَ الرِّجَالُ فَاخْفِضْنَ أَبَصَارَکُنَّ لاَ تَرَیْنَ عَوْرَاتِ الرِّجَالِ مِنْ ضِیقِ الأُزُرِ))۔ [صحیح لغیرہ۔ اخرجہ احمد ۳/۳]

اردو ترجمہ · Urdu

(٢٢٦٥) حضرت ابو سعید خدری (رض) سے روایت ہے کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : کیا میں تمہیں ایسی چیز نہ بتاؤں جس کی وجہ سے اللہ تعالیٰ گناہوں کو مٹا دیتا ہے اور نیکیوں میں اضافہ فرماتا ہے ! صحابہ (رض) نے عرض کیا : کیوں نہیں ! اے اللہ کے رسول (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ! ضرور بتائیں۔ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : ناپسندیدگی کے وقت مکمل اور اچھی طرح وضو کرنا، مساجد کی طرف کثرت سے پیدل چلنا اور ایک نماز کے بعد دوسری نماز کا انتظار کرنا۔ تم میں سے جو بھی آدمی اپنے گھر سے وضو کر کے نکلتا ہے اور باجماعت نماز ادا کرتا ہے، پھر مسجد میں دوسری نماز کا انتظار کرتا ہے تو فرشتے کہتے ہیں : اللہم اغفرلہ اللہم ارحمہ ” اے اللہ اس کو بخش دے، اے اللہ اس پر رحم فرما۔ “ لہٰذا جب تم نماز کے لیے کھڑے ہو تو صفوں کو برابر اور سیدھا کرلیا کرو اور درمیان میں خالی جگہ نہ چھوڑو ؟ کیونکہ میں تمہیں پیٹھ کے پیچھے سے بھی دیکھ لیتا ہوں۔ جب تمہارا امام اللہ اکبرک ہے تو تم اللہ اکبرکہو اور جب وہ رکوع کرے تو تم رکوع کرو اور جب وہ سمع اللہ لمن حمدہ کہے تو تم اللہم ربنا ولک الحمد کہو اور مردوں کی سب سے بہترین صفیں پہلی ہیں اور ان کی بدترین صفیں پچھلی ہیں اور عورتوں کی بہترین صفیں آخری صفیں ہیں اور ان کی بدترین صفیں پہلی صفیں ہیں۔ اے عورتو ! جب مرد سجدہ کریں تو تم اپنی نظریں پست رکھا کرو۔ مردوں کے تہہ بند تنگ (چھوٹے) ہونے کی وجہ سے تمہاری نظر ان کے ستر پر نہ پڑے۔

2266

Sunan Al Kubra Bayhaqi #2266

Sahih

(۲۲۶۶) وَأَخْبَرَنَا أَبُو طَاہَرٍ الْفَقِیہُ مِنْ أَصْلِہِ أَخْبَرَنَا أَبُو بَکْرٍ الْقَطَّانُ فَذَکَرَ الْحَدِیثَ بِمِثْلِہِ إِلاَّ أَنَّ فِی کِتَابِہِ وَیُصَلِّی مَعَ الْمُسْلِمِینَ صَلاَۃَ الْجَمَاعَۃِ وَالْبَاقِی سَوَاء ٌ۔ [صحیح لغیرہ۔ انظر قبلہ]

اردو ترجمہ · Urdu

(٢٢٦٦) ابوبکر قطان کی روایت سے بھی اسی جیسی حدیث منقول ہے، مگر اس کی کتاب میں ویصلی مع المسلمین کے الفاظ ہیں۔ باقی اسی طرح ہے۔

2267

Sunan Al Kubra Bayhaqi #2267

Zaeef

(۲۲۶۷) أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّہِ الْحَافِظُ أَخْبَرَنِی أَبُو النَّضْرِ الْفَقِیہُ حَدَّثَنَا تَمِیمُ بْنُ مُحَمَّدٍ حَدَّثَنَا إِبْرَاہِیمُ بْنُ عَبْدِ اللَّہِ الْہَرَوِیُّ حَدَّثَنَا إِسْمَاعِیلُ بْنُ إِبْرَاہِیمَ۔ قَالَ أَبُو النَّضْرِ وَحَدَّثَنَا الْحَسَنُ بْنُ سُفْیَانَ حَدَّثَنَا أَبُو ثَوْرٍ حَدَّثَنَا إِسْمَاعِیلُ بْنُ إِبْرَاہِیمَ حَدَّثَنَا الْحَجَّاجُ عَنْ أَبِی عُثْمَانَ عَنْ أَبِی الزُّبَیْرِ عَنْ عَوْنِ بْنِ عَبْدِ اللَّہِ عَنِ ابْنِ عُمَرَ رَضِیَ اللَّہُ عَنْہُمَا قَالَ: بَیْنَمَا نَحْنُ مَعَ رَسُولِ اللَّہِ -ﷺ- نُصَلِّی إِذْ سَمِعَ رَجُلاً یَقُولُ: اللَّہُ أَکْبَرُ کَبِیرًا ، وَالْحَمْدُ لِلَّہِ کَثِیرًا ، وَسُبْحَانَ اللَّہِ بُکْرَۃً وَأَصِیلاً۔ فَقَالَ رَسُولُ اللَّہِ -ﷺ- : ((مَنِ الْقَائِلُ کَلِمَۃَ کَذَا وَکَذَا؟))۔ فَقَالَ رَجُلٌ: أَنَا یَا رَسُولَ اللَّہِ۔ فَقَالَ: ((عَجِبْتُ لَہَا ، فُتِحَتْ لَہَا أَبْوَابُ السَّمَائِ))۔ قَالَ ابْنُ عُمَرَ رَضِیَ اللَّہُ عَنْہُمَا: فَمَا تَرَکْتُہُنَّ مُنْذُ سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّہِ -ﷺ- یَقُولُہُنَّ۔ رَوَاہُ مُسْلِمٌ فِی الصَّحِیحِ عَنْ زُہَیْرِ بْنِ حَرْبٍ عَنْ إِسْمَاعِیلَ بْنِ إِبْرَاہِیمَ۔

اردو ترجمہ · Urdu

(٢٢٦٧) حضرت عبداللہ بن عمر (رض) سے روایت ہے کہ ایک مرتبہ ہم رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے ساتھ نماز ادا کر رہے تھے کہ آپ نے ایک آدمی کو یہ کہتے ہوئے سنا : اللہ اکبر کبیرا والحمد للہ کثیرا و سبحان اللہ بکرۃ واصیلا۔ ” اللہ سب سے بڑا ہے بڑائی والا اور ہر قسم کی بیشمار تعریف اسی کے لیے ہے اور صبح وشام اللہ کی تسبیح بیان کرو۔ نماز کے بعد رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے پوچھا : یہ کلمات کس نے کہے تھے ؟ ایک شخص نے عرض کیا : اے اللہ کے رسول ! میں نے کہے تھے۔ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : ان کلمات کے لیے آسمان کے دروازے کھو لے گئے۔ ابن عمر (رض) فرماتی ہیں کہ جب سے میں نے یہ کلمات رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے سن رکھے ہیں۔ میں نے کبھی ان کو نہیں چھوڑا۔