Muslim99Muslim99

Sunan Al Kubra Bayhaqi · Book 2 · Chapter 452

نماز کا بیان

اگر بچہ نماز میں بالغ ہوجائے تو وہ اپنی نماز پوری کرے گا اور اگر اوّل وقت میں نماز پڑھ لے، پھر بالغ ہوجائے تو اس پر نماز کا اعادہ لازم نہیں ؛کیونکہ اس نے وہی کیا جس کا اسے حکم دیا گیا تھا اور نہ کرنے پر اس کی سرزنش ہوتی

1 hadith in this chapter

2254

Sunan Al Kubra Bayhaqi #2254

Sahih

(۲۲۵۳) وَذَلِکَ فِیمَا أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّہِ الْحَافِظُ وَأَبُو سَعِیدِ بْنُ أَبِی عَمْرٍو قَالاَ حَدَّثَنَا أَبُو الْعَبَّاسِ: مُحَمَّدُ بْنُ یَعْقُوبَ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ ہِشَامِ بْنِ مَلاَّسٍ النُّمَیْرِیُّ حَدَّثَنَا حَرْمَلَۃُ بْنُ عَبْدِ الْعَزِیزِ الْجُہَنِیُّ حَدَّثَنِی عَمِّی عَبْدُ الْمَلِکِ بْنُ الرَّبِیعِ بْنِ سَبْرَۃَ عَنْ أَبِیہِ عَنْ جَدِّہِ عَنْ رَسُولِ اللَّہِ -ﷺ- قَالَ: ((مُرُوا الصَّبِیَّ بِالصَّلاَۃِ ابْنَ سَبْعٍ ، وَاضْرِبُوہُ عَلَیْہَا ابْنَ عَشْرٍ))۔ تَابَعَہُ إِبْرَاہِیمُ بْنُ سَعْدٍ عَنْ عَبْدِ الْمَلِکِ بْنِ الرَّبِیعِ۔ [صحیح۔ اخرجہ ابوداود ۴۹۴]

اردو ترجمہ · Urdu

(٢٢٥٣) عبدالملک بن ربیع بن سبرہ اپنے والد سے، اپنے دادا کے واسطے سے روایت کرتے ہیں کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : ” جب بچہ سات سال کا ہوجائے تو اسے نماز کا حکم کرو اور دس سال کا ہوجائے تو نماز نہ پڑھنے پر اس کی سرزنش کرو۔ “