Muslim99Muslim99

Sunan Al Kubra Bayhaqi · Book 2 · Chapter 449

نماز کا بیان

نابینا وغیرہ کے لیے سمت قبلہ کی تعیین میں کافر کا قول معتبر نہیں

2 hadiths in this chapter

2238

Sunan Al Kubra Bayhaqi #2238

Sahih

(۲۲۳۷) أَخْبَرَنَا أَبُو الْحُسَیْنِ: عَلِیُّ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ عَبْدِ اللَّہِ بْنِ بِشْرَانَ أَخْبَرَنَا أَبُو عَلِیٍّ إِسْمَاعِیلُ بْنُ مُحَمَّدِ الصَّفَّارُ حَدَّثَنَا عَبَّاسُ بْنُ مُحَمَّدٍ الدُّورِیُّ حَدَّثَنَا عُثْمَانُ بْنُ عُمَرَ حَدَّثَنَا یُونُسُ عَنِ الزُّہْرِیِّ عَنِ ابْنِ أَبِی نَمْلَۃَ عَنْ أَبِیہِ قَالَ: کُنْتُ عِنْدَ النَّبِیِّ -ﷺ- إِذْ دَخَلَ عَلَیْہِ رَجُلٌ مِنَ الْیَہُودِ فَقَالَ: یَا مُحَمَّدُ أَتَکَلَّمُ ہَذِہِ الْجَنَازَۃُ؟ فَقَالَ النَّبِیُّ -ﷺ- : ((اللَّہُ أَعْلَمُ))۔ فَقَالَ الْیَہُودِیُّ: أَنَا أَشْہَدُ أَنَّہَا تَکَلَّمُ۔ فَقَالَ النَّبِیُّ -ﷺ- : ((مَا حَدَّثَکُمْ أَہْلُ الْکِتَابِ فَلاَ تُصَدِّقُوہُمْ وَلاَ تُکَذِّبُوہُمْ ، وَقُولُوا آمَنَّا بِاللَّہِ وَکُتُبِہِ وَرُسُلِہِ ، فَإِنْ کَانَ حَقًّا لَمْ تُکَذِّبُوہُمْ ، وَإِنْ کَانَ بَاطِلاً لَمْ تُصَدِّقُوہُمْ))۔ ابْنُ أَبِی نَمْلَۃَ ہُو نَمْلَۃُ بْنُ أَبِی نَمْلَۃَ الأَنْصَارِیُّ۔ [صحیح۔ (بدون القصر) اخرجہ ابوداود ۳۶۴۴]

اردو ترجمہ · Urdu

(٢٢٣٧) ابن ابی نملہ اپنے والد سے روایت کرتے ہیں کہ میں نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے پاس موجود تھا۔ اتنے میں ایک یہودی آپ کے پاس آیا اور کہنے لگا : اے محمد (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کیا یہ جنازہ کلام کرسکتا ہے ؟ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : اللہ تعالیٰ زیادہ جانتا ہے۔ یہودی نے کہا : میں گواہی دیتا ہوں کہ یہ میت بات کرے گی تو آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : اہل کتاب جو بات تمہیں بیان کریں نہ اس کی تصدیق کرو اور نہ ہی تکذیب کرو۔ (صرف اتنا کہو) ہم اللہ پر ایمان لائے اور اس کی کتابوں پر اور اس کے رسولوں پر۔ اگر ان کی بات صحیح (حق) ہو تو ان کی تکذیب نہ کرو اور اگر ان کی بات غلط ہو تو ان کی تصدیق مت کرو۔

2239

Sunan Al Kubra Bayhaqi #2239

Sahih

(۲۲۳۸) أَخْبَرَنَا أَبُو مُحَمَّدٍ: عَبْدُ اللَّہِ بْنُ یُوسُفَ إِمْلاَئً أَخْبَرَنَا أَبُو سَعِیدٍ: أَحْمَدُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ زِیَادٍ الْبَصْرِیُّ بِمَکَّۃَ حَدَّثَنَا الْہَیْثَمُ بْنُ سَہْلٍ التُّسْتَرِیُّ حَدَّثَنَا حَمَّادُ بْنُ زَیْدٍ حَدَّثَنَا مُجَالِدُ بْنُ سَعِیدٍ عَنْ عَامِرٍ الشَّعْبِیِّ عَنْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللَّہِ رَضِیَ اللَّہُ عَنْہُمَا قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّہِ -ﷺ- : ((لاَ تَسْأَلُوا أَہْلَ الْکِتَابِ عَنْ شَیْئِ ، فَإِنَّہُمْ لَنْ یَہْدُوکُمْ وَقَدْ ضَلُّوا))۔ [حسن لغیرہ۔ اخرجہ احمد ۳/ ۳۳۸]

اردو ترجمہ · Urdu

(٢٢٣٨) حضرت جابر بن عبداللہ (رض) سے روایت ہے کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : اہل کتاب سے (دین کی) کسی چیز کے بارے میں سوال نہ کرو، کیونکہ وہ ہرگز تمہاری رہنمائی نہیں کرسکیں گے اس لیے کہ وہ خود گمراہ ہیں۔