Muslim99Muslim99

Sunan Al Kubra Bayhaqi · Book 2 · Chapter 439

نماز کا بیان

حالت سفر میں سواری پر یا پیدل نفل نماز میں قبلے سے انحراف کی رخصت کا بیان

5 hadiths in this chapter

2200

Sunan Al Kubra Bayhaqi #2200

Sahih

(۲۲۰۰) أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّہِ الْحَافِظُ وَأَبُو زَکَرِیَّا بْنُ أَبِی إِسْحَاقَ وَأَبُو بَکْرِ بْنُ الْحَسَنِ الْقَاضِی قَالُوا أَخْبَرَنَا أَبُو الْعَبَّاسِ: مُحَمَّدُ بْنُ یَعْقُوبَ أَخْبَرَنَا الرَّبِیعُ بْنُ سُلَیْمَانَ أَخْبَرَنَا الشَّافِعِیُّ أَخْبَرَنَا مَالِکٍ (ح) وَأَخْبَرَنَا أَحْمَدُ بْنُ کَامِلٍ الْمُسْتَمْلِیُّ أَخْبَرَنَا بِشْرُ بْنُ أَحْمَدَ الإِسْفَرَائِنِیُّ حَدَّثَنَا دَاوُدُ بْنُ الْحُسَیْنِ الْبَیْہَقِیُّ حَدَّثَنَا یَحْیَی بْنُ یَحْیَی قَالَ قَرَأْتُ عَلَی مَالِکٍ عَنْ عَبْدِ اللَّہِ دِینَارٍ عَنِ ابْنِ عُمَرَ قَالَ: کَانَ رَسُولُ اللَّہِ -ﷺ- یُصَلِّی عَلَی رَاحِلَتِہِ حَیْثُمَا تَوَجَّہَتْ بِہِ۔ قَالَ عَبْدُ اللَّہِ بْنُ دِینَارٍ: کَانَ ابْنُ عُمَرَ یَفْعَلُ ذَلِکَ۔ لَفْظُ حَدِیثِ یَحْیَی بْنِ یَحْیَی۔ وَفِی رِوَایَۃِ الشَّافِعِیِّ قَالَ: کَانَ رَسُولُ اللَّہِ -ﷺ- یُصَلِّی عَلَی رَاحِلَتِہِ فِی السَّفَرِ حَیْثُمَا تَوَجَّہَتْ بِہِ۔ وَلَمْ یَذْکُرْ مَا بَعْدَہُ۔ رَوَاہُ مُسْلِمُ بْنُ الْحَجَّاجِ فِی الصَّحِیحِ عَنْ یَحْیَی بْنِ یَحْیَی، وَأَخْرَجَہُ الْبُخَارِیُّ مِنْ وَجْہٍ آخَرَ عَنِ ابْنِ دِینَارٍ۔ [صحیح۔ اخرجہ البخاری ۱۰۹۶]

اردو ترجمہ · Urdu

(٢٢٠٠) (ا) سیدنا ابن عمر (رض) سے روایت ہے کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) اپنی سواری پر (نفل) نماز ادا کرتے تھے، چاہے وہ جدھر بھی آپ کو لے کر چلتی۔ (ب) حضرت عبداللہ بن دینار فرماتے ہیں کہ عبداللہ بن عمر (رض) بھی ایسا کرتے تھے۔ (ج) حضرت امام شافعی (رح) فرماتے ہیں کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سفر میں اپنی سواری پر ہی (نفل) نماز ادا فرماتے تھے۔ جہاں بھی اس کا رخ ہوتا۔

2201

Sunan Al Kubra Bayhaqi #2201

Sahih

(۲۲۰۱) أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللَّہِ الْحَافِظُ أَخْبَرَنَا أَبُو الْعَبَّاسِ: مُحَمَّدُ بْنُ یَعْقُوبَ أَخْبَرَنَا عَبَّاسُ بْنُ مُحَمَّدٍ الدُّورِیُّ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عُبَیْدٍ الطَّنَافِسِیُّ حَدَّثَنَا عَبْدُ الْمَلِکِ بْنُ أَبِی سُلَیْمَانَ عَنْ سَعِیدِ بْنِ جُبَیْرٍ قَالَ: کَانَ ابْنُ عُمَرَ یُصَلِّی عَلَی رَاحِلَتِہِ یُومِئُ إِیمَائً أَیْنَمَا تَوَجَّہَتْ بِوَجْہِہِ تَطَوُّعًا۔ قَالَ: وَکَانَ النَّبِیُّ -ﷺ- یَفْعَلُ ذَلِکَ ثُمَّ قَرَأَ ہَذِہِ الآیَۃَ {وَلِلَّہِ الْمَشْرِقُ وَالْمَغْرِبُ فَأَیْنَمَا تُوَلُّوا فَثَمَّ وَجْہُ اللَّہِ إِنَّ اللَّہَ وَاسِعٌ عَلِیمٌ}[البقرۃ:۱۱۵] ثُمَّ قَالَ: فِی ہَذَا أُنْزِلَتْ ہَذِہِ الآیَۃُ۔[صحیح۔ اخرجہ الترمذی ۲۹۵۸]

اردو ترجمہ · Urdu

(٢٢٠١) سعید بن جبیر سے روایت ہے کہ ابن عمر (رض) اپنی سواری پر اشارے سے ( نماز نفل) ادا کرلیا کرتے تھے، اس سواری کا منہ جدھر بھی ہوتا اور فرماتے تھے کہ نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) بھی اس طرح کرتے تھے۔ پھر یہ آیت کریمہ تلاوت کی : { وَ لِلّٰہِ الْمَشْرِقُ وَ الْمَغْرِبُ فَاَیْنَمَا تُوَلُّوْا فَثَمَّ وَجْہُ اللّٰہِ اِنَّ اللّٰہَ وَاسِعٌ عَلِیْمٌ} (البقرۃ : ١١٥) ” اور اللہ ہی کے لیے مشرق و مغرب ہے جدھر بھی پھر جاؤ ادھر اللہ کا چہرہ ہے۔ بیشک اللہ تعالیٰ وسعت والا جاننے والا ہے۔ “ پھر فرمایا : یہ آیت اسی بارے میں نازل ہوئی ہے۔

2202

Sunan Al Kubra Bayhaqi #2202

Sahih

(۲۲۰۲) وَأَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّہِ الْحَافِظُ أَخْبَرَنَا أَبُو الْوَلِیدِ الْفَقِیہُ حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ الْحَسَنِ بْنِ عَبْدِ الْجَبَّارِ حَدَّثَنَا عُبَیْدُ اللَّہِ بْنُ عُمَرَ الْقَوَارِیرِیُّ حَدَّثَنَا یَحْیَی بْنُ سَعِیدٍ عَنْ عَبْدِ الْمَلِکِ بْنِ أَبِی سُلَیْمَانَ حَدَّثَنَا سَعِیدُ بْنُ جُبَیْرٍ عَنِ ابْنِ عُمَرَ قَالَ: کَانَ رَسُولُ اللَّہِ -ﷺ- یُصَلِّی وَہُوَ مُقْبِلٌ مَنْ مَکَّۃَ إِلَی الْمَدِینَۃِ عَلَی رَاحِلَتِہِ حَیْثُ کَانَ وَجْہُہُ قَالَ وَفِیہِ نَزَلَتْ {فَأَیْنَمَا تُوَلُّوا فَثَمَّ وَجْہُ اللَّہِ} [البقرۃ: ۱۱۵] رَوَاہُ مُسْلِمٌ فِی الصَّحِیحِ عَنْ عُبَیْدِ اللَّہِ الْقَوَارِیرِیِّ۔ [صحیح۔ اخرجہ مسلم ۷۰۰]

اردو ترجمہ · Urdu

(٢٢٠٢) حضرت ابن عمر (رض) سے روایت ہے کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) اپنی سواری پر بیٹھے مکہ سے مدینہ کی طرف آرہے تھے اور (نفل) نماز ادا کر رہے تھے ، جدھر بھی آپ کا رخ ہوتا برابر نماز پڑھتے رہتے۔ ابن عمر (رض) فرماتے ہیں یہ آیت کریمہ اسی بارے میں نازل ہوئی :{ فَاَیْنَمَا تُوَلُّوْا فَثَمَّ وَجْہُ اللّٰہِ } (البقرۃ : ١١٥) ” جدھر بھی منہ کرلو ادھر اللہ کا چہرہ ہے۔ “

2203

Sunan Al Kubra Bayhaqi #2203

Sahih

(۲۲۰۳) أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّہِ الْحَافِظُ أَخْبَرَنِی أَبُو الْحَسَنِ: عَلِیُّ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ قُرْقُوبٍ التَّمَّارُ بِہَمَذَانَ أَخْبَرَنَا إِبْرَاہِیمُ بْنُ الْحُسَیْنِ حَدَّثَنَا آدَمُ حَدَّثَنَا ابْنُ أَبِی ذِئْبٍ أَخْبَرَنَا عُثْمَانُ بْنُ عَبْدِ اللَّہِ بْنِ سُرَاقَۃَ عَنْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللَّہِ الأَنْصَارِیِّ قَالَ: رَأَیْتُ رَسُولَ اللَّہِ -ﷺ- فِی غَزْوَۃِ أَنْمَارٍ یُصَلِّی عَلَی رَاحِلَتِہِ مُتَوَجِّہًا قِبَلَ الْمَشْرِقِ تَطَوُّعًا۔ رَوَاہُ الْبُخَارِیُّ فِی الصَّحِیحِ عَنْ آدَمَ بْنِ أَبِی إِیَاسٍ۔ [صحیح۔ اخرجہ البخاری ۳۹۰۹]

اردو ترجمہ · Urdu

(٢٢٠٣) حضرت جابر بن عبداللہ انصاری (رض) سے روایت ہے کہ میں نے رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو غزوہ انمار میں اپنی سواری پر مشرق کی طرف منہ کر کے نفل نماز پڑھتے ہوئے دیکھا۔

2204

Sunan Al Kubra Bayhaqi #2204

Zaeef

(۲۲۰۴) أَخْبَرَنَا أَبُو الْحُسَیْنِ بْنُ بِشْرَانَ أَخْبَرَنَا إِسْمَاعِیلُ بْنُ مُحَمَّدٍ الصَّفَّارُ حَدَّثَنَا سَعْدَانُ حَدَّثَنَا مُعَاذُ بْنُ مُعَاذٍ حَدَّثَنَا الأَشْعَثُ عَنِ الْحَسَنِ: أَنَّہُ کَانَ لاَ یَرَی بَأْسًا أَنْ یُصَلِّیَ تَطَوُّعًا وَہُوَ یَسُوقُ الإِبِلَ أَیْنَمَا تَوَجَّہَتْ ، وَإِنْ أَتَی عَلَی سَجْدَۃٍ قَرَأَہَا وَسَجَدَ۔ [ضعیف]

اردو ترجمہ · Urdu

(٢٢٠٤) حضرت حسن (رض) سے روایت ہے کہ وہ اونٹوں کو ہانکتے ہوئے جدھر بھی ان کا چہرہ ہوتا، نفل نماز پڑھنے میں کوئی حرج نہیں سمجھتے تھے۔ اگر وہ آیت سجدہ پر پہنچتے تو اسے پڑھتے اور سجدہ کرتے تھے۔