Muslim99Muslim99

Sunan Al Kubra Bayhaqi · Book 2 · Chapter 425

نماز کا بیان

مغرب کو تاخیر سے ادا کرنے کی کراہت کا بیان

3 hadiths in this chapter

2108

Sunan Al Kubra Bayhaqi #2108

Sahih

(۲۱۰۸) حَدَّثَنَا أَبُو الْقَاسِمِ: عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ عُبَیْدِ اللَّہِ بْنِ عَبْدِ اللَّہِ الْحُرْفِیُّ بِبَغْدَادَ إِمْلاَئً فِی جَامِعِ الْمَنْصُورِ حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ سَلْمَانَ النَّجَّادُ حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّہِ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ حَنْبَلٍ حَدَّثَنِی أَبِی حَدَّثَنِی ہَارُونُ یَعْنِی ابْنَ مَعْرُوفٍ قَالَ عَبْدُ اللَّہِ وَسَمِعْتُہُ أَنَا مِنْ ہَارُونَ قَالَ أَخْبَرَنَا ابْنُ وَہْبٍ حَدَّثَنِی عَبْدُ اللَّہِ بْنُ الأَسْوَدِ الْقُرَشِیُّ أَنَّ یَزِیدَ بْنَ خُصَیْفَۃَ حَدَّثَہُ عَنِ السَّائِبِ بْنِ یَزِیدَ أَنَّ رَسُولَ اللَّہِ -ﷺ- قَالَ: ((لاَ تَزَالُ أُمَّتِی عَلَی الْفِطْرَۃِ مَا صَلُّوا الْمَغْرِبَ قَبْلَ طُلُوعِ النُّجُومِ))۔ [حسن لغیرہ۔ اخرجہ احمد ۳/۴۴۹]

اردو ترجمہ · Urdu

(٢١٠٨) سائب بن یزید سے روایت ہے کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : میری امت ہمیشہ فطرت (سلیمہ) پر ہی رہے گی۔ جب تک یہ مغرب کی نماز ستاروں کے نکلنے سے پہلے ادا کرتی رہے گی۔

2109

Sunan Al Kubra Bayhaqi #2109

Sahih

(۲۱۰۹) أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّہِ الْحَافِظُ حَدَّثَنَا أَبُو بَکْرِ بْنُ إِسْحَاقَ الْفَقِیہُ أَخْبَرَنَا الْحَسَنُ بْنُ عَلِیِّ بْنِ زِیَادٍ حَدَّثَنَا إِبْرَاہِیمُ بْنُ مُوسَی الْفَرَّائُ حَدَّثَنَا عَبَّادُ بْنُ الْعَوَّامِ عَنْ عُمَرَ بْنِ إِبْرَاہِیمَ عَنْ مَعْمَرٍ عَنْ قَتَادَۃَ عَنِ الْحَسَنِ عَنِ الأَحْنَفِ بْنِ قَیْسٍ عَنِ الْعَبَّاسِ بْنِ عَبْدِ الْمُطَّلِبِ عَنِ النَّبِیِّ -ﷺ- قَالَ: ((لاَ تَزَالُ أُمَّتِی عَلَی الْفِطْرَۃِ مَا لَمْ یُؤَخِّرُوا الْمَغْرِبَ حَتَّی تَشْتَبِکَ النُّجُومُ))۔ وَقَدْ رُوِّینَا فِیمَا مَضَی مِنْ حَدِیثِ أَبِی أَیُّوبَ الأَنْصَارِیِّ وَرُوِیَ ذَلِکَ مِنْ حَدِیثِ عَلِیِّ بْنِ أَبِی طَالِبٍ وَأَنَسِ بْنِ مَالِکٍ۔ وَاحْتَجَّ بَعْضُ مَنْ أَخَّرَ الْمَغْرِبَ بِمَا۔ [حسن لغیرہ۔ اخرجہ ابوداود ۴۱۸]

اردو ترجمہ · Urdu

(٢١٠٩) (ا) حضرت عباس (رض) سے روایت ہے کہ نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : میری امت اس وقت تک فطرت (سلیمہ) پر قائم رہے گی جب تک مغرب کو ستاروں کے ظاہر ہونے تک موخر نہیں کرے گی۔ (ب) ہم نے پیچھے ابوایوب انصاری (رض) کی حدیث روایت کی ہے اور یہ حضرت علی (رض) اور انس بن مالک (رض) کی حدیث ہے۔ ان لوگوں نے اس سے دلیل پکڑی ہے جو مغرب کو تاخیر سے ادا کرتے ہیں۔

2110

Sunan Al Kubra Bayhaqi #2110

Sahih

(۲۱۱۰) أَخْبَرَنَا عَلِیُّ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ عَبْدَانَ أَخْبَرَنَا أَحْمَدُ بْنُ عُبَیْدٍ حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ إِبْرَاہِیمَ بْنِ مِلْحَانَ حَدَّثَنَا یَحْیَی بْنُ بُکَیْرٍ حَدَّثَنَا اللَّیْثُ حَدَّثَنِی خَیْرُ بْنُ نُعَیْمٍ الْحَضْرَمِیُّ عَنِ ابْنِ ہُبَیْرَۃَ السَّبَائِیِّ عَنْ أَبِی تَمِیمٍ الْجَیْشَانِیِّ عَنْ أَبِی بَصْرَۃَ الْغِفَارِیِّ قَالَ: صَلَّی بِنَا رَسُولُ اللَّہِ -ﷺ- الْعَصْرَ بِالْمُخَمَّصِ فَقَالَ: ((إِنَّ ہَذِہِ الصَّلاَۃَ عُرِضَتْ عَلَی مَنْ کَانَ قَبْلَکُمْ فَضَیَّعُوہَا ، فَمَنْ حَافَظَ عَلَیْہَا أُوتِیَ أَجْرَہُ مَرَّتَیْنِ ، وَلاَ صَلاَۃَ بَعْدَہَا حَتَّی یَطْلُعَ الشَّاہِدُ))۔ قَالَ ابْنُ بُکَیْرٍ: سَأَلْتُ اللَّیْثَ عَنِ الشَّاہِدِ فَقَالَ: ہُوَ النَّجْمُ۔ رَوَاہُ مُسْلِمٌ فِی الصَّحِیحِ عَنْ قُتَیْبَۃَ عَنِ اللَّیْثِ۔ وَلاَ یَجُوزُ تَرْکُ الأَحَادِیثِ الصَّحِیحَۃِ الْمَشْہُورَۃِ بِہَذَا ، وَإِنَّمَا الْمَقْصُودُ بِہَذَا نَفْیُ التَّطَوُّعِ بَعْدَہَا لاَ بَیَانُ وَقْتِ الْمَغْرِبَ۔ [صحیح۔ اخرجہ مسلم ۲۹۲]

اردو ترجمہ · Urdu

(٢١١٠) (ا) حضرت ابو بصرہ غفاری سے روایت ہے کہ ہمیں مخمص مقام پر نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے عصر کی نماز پڑھائی۔ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : یہ نماز (عصر) تم سے پہلے والی امتوں پر بھی پیش کی گئی تھی لیکن انھوں نے اس کو ضائع کردیا۔ لہٰذا جس نے اس پر محافظت کی اس کو دوہرا اجر دیا جائے گا اور اس کے بعد شاہد ستارہ طلوع ہونے تک کوئی نماز نہیں۔ (ب) ابن بکیر کہتے ہیں : میں نے لیث سے شاہد کے بارے میں پوچھا تو انھوں نے فرمایا : وہ ایک ستارہ ہے۔ (ج) اس حدیث کی وجہ سے صحیح اور مشہور احادیث کو چھوڑنا جائز نہیں۔ اس سے مغرب کے وقت کا بیان مقصود نہیں ہے، بلکہ یہاں عصر کے بعد نوافل کی نفی مراد ہے۔