Muslim99Muslim99

Sunan Al Kubra Bayhaqi · Book 2 · Chapter 421

نماز کا بیان

ظہر کی نماز کو آخر وقت تک مؤخر نہ کرنے کا بیان

2 hadiths in this chapter

2070

Sunan Al Kubra Bayhaqi #2070

Sahih

(۲۰۷۰) أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّہِ الْحَافِظُ أَخْبَرَنَا أَبُو بَکْرِ بْنُ أَبِی نَصْرٍ الدَّارَبَرْدِیُّ بِمَرْوٍ حَدَّثَنَا أَبُو الْمُوَجِّہِ أَخْبَرَنَا عَبْدَانُ أَخْبَرَنَا عَبْدُ اللَّہِ أَخْبَرَنَا خَالِدُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ حَدَّثَنِی غَالِبٌ الْقَطَّانُ عَنْ بَکْرِ بْنِ عَبْدِ اللَّہِ الْمُزَنِیِّ عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِکٍ قَالَ: کُنَّا إِذَا صَلَّیْنَا خَلْفَ رَسُولِ اللَّہِ -ﷺ- بِالظَّہَائِرِ سَجَدْنَا عَلَی ثِیَابِنَا اتِّقَائَ الْحَرِّ۔ رَوَاہُ الْبُخَارِیُّ فِی الصَّحِیحِ عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ مُقَاتِلٍ عَنْ عَبْدِ اللَّہِ بْنِ الْمُبَارَکِ وَرَوَاہُ مُسْلِمٌ مِنْ وَجْہٍ آخَرَ عَنْ غَالِبٍ بِغَیْرِ ہَذَا اللَّفْظِ۔ [صحیح۔ اخرجہ البخاری ۵۱۷]

اردو ترجمہ · Urdu

(٢٠٧٠) حضرت انس بن مالک (رض) سے روایت ہے کہ جب ہم رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے پیچھے ظہر کی نماز پڑھتے تھے تو گرمی کی شدت سے بچنے کے لیے اپنے کپڑوں پر سجدہ کیا کرتے تھے۔

2071

Sunan Al Kubra Bayhaqi #2071

Sahih

(۲۰۷۱) أَخْبَرَنَا أَبُوالْحَسَنِ: عَلِیُّ بْنُ مُحَمَّدٍ الْمُقْرِئُ بِإِسْفَرَائِنَ أَخْبَرَنَا الْحَسَنُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ إِسْحَاقَ حَدَّثَنَا یُوسُفُ بْنُ یَعْقُوبَ حَدَّثَنَا سُلَیْمَانُ بْنُ حَرْبٍ حَدَّثَنَا حَمَّادُ بْنُ سَلَمَۃَ عَنْ مُوسَی أَبِی الْعَلاَئِ عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِکٍ قَالَ: کَانَ رَسُولُ اللَّہِ -ﷺ- یُصَلِّی الظُّہْرَ فِی أَیَّامِ الشِّتَائِ وَمَا نَدْرِی مَا مَضَی مِنَ النَّہَارِ أَکْثَرُ أَوْ مَا بَقِیَ۔ وَفِی ہَذَا إِنْ صَحَّ کَالدَّلاَلَۃِ عَلَی الْفَرْقِ بَیْنَ الشِّتَائِ وَالصَّیْفِ فِی وَقْتِ صَلاَتِہِ -ﷺ- وَإِنَّ خَبَرَ بَکْرِ بْنِ عَبْدِ اللَّہِ الْمُزَنِیِّ مَحْمُولٌ عَلَی أَنَّہُ أَخَّرَہَا فِی الْحَرِّ إِلاَّ أَنَّہُ لَمْ یَبْلُغْ بِتَأْخِیرِہَا آخِرَ وَقْتِہَا ، فَکَانُوا یَجِدُونَ مَعَ التَّأْخِیرِ حَرَّ الرِّمَالِ وَالْبَطْحَائِ وَاللَّہُ أَعْلَمُ۔ [صحیح لغیرہ۔ اخرجہ احمد ۳/۱۳۵]

اردو ترجمہ · Urdu

(٢٠٧١) حضرت انس بن مالک (رض) سے روایت ہے کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سردیوں میں نماز (ایسے وقت میں) پڑھتے تھے کہ ہمیں یہ پتا نہ چلتا تھا کہ دن کا اکثر حصہ گذر چکا ہے یا ابھی باقی ہے۔ (دن کا جو حصہ گزر چکا ہے وہ زیادہ ہے یا جو باقی رہ گیا) اگر یہ روایت صحیح ہے تو یہ دلیل ہے کہ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی نماز میں موسم سرما اور موسم گرما کے لحاظ سے فرق تھا۔ حضرت ابوبکر بن عبداللہ مزنی کی روایت اس پر محمول ہوگی کہ نماز ظہر کا گرمی میں موخر کرنا اس کے آخری وقت کو نہ پہنچے۔ نیز صحابہ کرام (رض) نماز کو موخر کرنے کے باوجود ٹیلوں اور وادیوں کی گرمی کو محسوس کرتے تھے۔ واللہ اعلم !