Muslim99Muslim99

Sunan Al Kubra Bayhaqi · Book 2 · Chapter 404

نماز کا بیان

اونچی جگہ پر اذان دینے کا بیان

2 hadiths in this chapter

1995

Sunan Al Kubra Bayhaqi #1995

Zaeef

(۱۹۹۵) أَخْبَرَنَا أَبُو عَلِیٍّ الرُّوذْبَارِیُّ أَخْبَرَنَا أَبُو بَکْرِ بْنُ دَاسَۃَ أَخْبَرَنَا أَبُو دَاوُدَ حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ أَیُّوبَ حَدَّثَنَا إِبْرَاہِیمُ بْنُ سَعْدٍ عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ إِسْحَاقَ عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ جَعْفَرِ بْنِ الزُّبَیْرِ عَنْ عُرْوَۃَ بْنِ الزُّبَیْرِ عَنِ امْرَأَۃٍ مِنْ بَنِی النَّجَّارِ قَالَتْ: کَانَ بَیْتِی مِنْ أَطْوَلِ بَیْتٍ حَوْلَ الْمَسْجِدِ ، فَکَانَ بِلاَلٌ یُؤَذِّنُ عَلَیْہِ الْفَجْرَ فَیَأْتِی بِسَحَرٍ فَیَجْلِسُ عَلَی الْبَیْتِ یَنْظُرُ إِلَی الْفَجْرِ فَإِذَا رَآہُ تَمَطَّی ثُمَّ قَالَ: اللَّہُمَّ إِنِّی أَحْمَدُکَ وَأَسْتَعِینُکَ عَلَی قُرَیْشٍ أَنْ یُقِیمُوا دِینَکَ قَالَتْ ثُمَّ یُؤَذِّنُ قَالَتْ وَاللَّہِ مَا عَلِمْتُہُ کَانَ تَرَکَہَا لَیْلَۃً وَاحِدَۃً ہَذِہِ الْکَلِمَاتِ۔ [ضعیف۔ أخرجہ أبو داؤد ۵۱۹]

اردو ترجمہ · Urdu

(١٩٩٥) عروہ بن زبیر بنی نجار کی ایک عورت سے نقل فرماتے ہیں کہ میرا گھر مسجد کے پاس تھا اور دوسرے گھروں سے اونچا تھا، سیدنا بلال (رض) اسی پر فجر کی اذان دیتے تھے، وہ سحری کے وقت آتے اور گھر پر بیٹھ کر فجر کی طرف دیکھتے جب اس کو دیکھتے کہ وہ پھیل گئی ہے تو کہتے : اے اللہ ! میں تیری حمد بیان کرتا ہوں اور قریش پر تیری مدد چاہتا ہوں کہ تیرے دین کو قائم رکھیں۔ پھر وہ اذان دیتے۔ فرماتی ہیں : اللہ کی قسم ! میرے علم کے مطابق انھوں نے ایک رات بھی ان کلمات کو نہیں چھوڑا۔

1996

Sunan Al Kubra Bayhaqi #1996

Zaeef

(۱۹۹۶) وَرَوَی خَالِدُ بْنُ عَمْرٍو قَالَ حَدَّثَنَا سُفْیَانُ عَنِ الْجُرَیْرِیِّ عَنْ عَبْدِ اللَّہِ بْنِ شَقِیقٍ عَنْ أَبِی بَرْزَۃَ الأَسْلَمِیِّ قَالَ: مِنَ السُّنَّۃِ الأَذَانُ فِی الْمَنَارَۃِ وَالإِقَامَۃُ فِی الْمَسْجِدِ أَخْبَرَنَاہُ أَبُو بَکْرِ بْنُ الْحَارِثِ أَخْبَرَنَا أَبُو مُحَمَّدِ بْنُ حَیَّانَ أَخْبَرَنَا ابْنُ أَبِی حَاتِمٍ حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ یَزِیدُ الأَطْرَابُلُسِیُّ حَدَّثَنَا خَالِدُ بْنُ عَمْرٍو فَذَکَرَہُ۔ وَہَذَا حَدِیثٌ مُنْکَرٌ لَمْ یَرْوِہِ غَیْرُ خَالِدِ بْنِ عَمْرٍو۔ (ج) وَہُوَ ضَعِیفٌ مُنْکَرُ الْحَدِیثِ۔ [ضعیف جداً۔ أخرجہ تمام فی فوائدہ ۱۵۷۰]

اردو ترجمہ · Urdu

(١٩٩٦) (الف) سیدنا ابو برزہ اسلمی (رض) سے روایت ہے کہ اذان اونچی جگہ پر کہنا اور اقامت مسجد میں کہنا سنت ہے۔ (ب) یہ حدیث خالد بن عمرو نے ہم کو بیان کی ہے۔ (ج) اور سخت ضعیف و منکر الحدیث ہے۔