Muslim99Muslim99

Sunan Al Kubra Bayhaqi · Book 2 · Chapter 392

نماز کا بیان

اذان اور اقامت کے درمیان کی دعا

4 hadiths in this chapter

1936

Sunan Al Kubra Bayhaqi #1936

Zaeef

(۱۹۳۶) أَخْبَرَنَا أَبُو عَلِیٍّ الرُّوذْبَارِیُّ أَخْبَرَنَا أَبُوبَکْرِ بْنُ دَاسَۃَ حَدَّثَنَا أَبُودَاوُدَ حَدَّثَنَا ابْنُ السَّرْحِ وَمُحَمَّدُ بْنُ سَلَمَۃَ قَالاَ حَدَّثَنَا ابْنُ وَہْبٍ عَنْ حُیَیٍّ عَنْ أَبِی عَبْدِالرَّحْمَنِ الْحُبُلِیَّ عَنْ عَبْدِاللَّہِ بْنِ عَمْرٍو: أَنَّ رَجُلاً قَالَ: یَا رَسُولَ اللَّہِ إِنَّ الْمُؤَذِّنِینَ یَفْضُلُونَنَا۔ فَقَالَ رَسُولُ اللَّہِ -ﷺ- ((قُلْ کَمَا یَقُولُونَ ، فَإِذَا انْتَہَیْتَ فَسَلْ تُعْطَ))۔ [ضعیف۔ أخرجہ ابو داؤد ۵۲۴]

اردو ترجمہ · Urdu

(١٩٣٦) سیدنا عبداللہ بن عمرو (رض) سے روایت ہے کہ ایک شخص نے کہا : اے اللہ کے رسول ! یقیناً اذان دینے والے ہم سے فضیلت لے گئے ہیں، رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : تم اس طرح کہا کرو جس طرح وہ کہتے ہیں، جب تم ختم کرلو تو جو سوال کرو تم کو دیا جائے گا۔

1937

Sunan Al Kubra Bayhaqi #1937

Sahih

(۱۹۳۷) وَأَخْبَرَنَا أَبُو عَلِیٍّ أَخْبَرَنَا أَبُو بَکْرٍ حَدَّثَنَا أَبُو دَاوُدَ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ کَثِیرٍ أَخْبَرَنَا سُفْیَانُ عَنْ زَیْدٍ الْعَمِّیِّ عَنْ أَبِی إِیَاسٍ عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِکٍ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّہِ -ﷺ- : ((لاَ یُرَدُّ الدُّعَائُ بَیْنَ الأَذَانِ وَالإِقَامَۃِ)) ۔ [صحیح لغیرہٖ۔ أخرجہ أبو داؤد ۵۲۱]

اردو ترجمہ · Urdu

(١٩٣٧) سیدنا انس بن مالک (رض) سے روایت ہے کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : اذان اور اقامت کے درمیان دعا رد نہیں کی جاتی۔

1938

Sunan Al Kubra Bayhaqi #1938

Zaeef

(۱۹۳۸) أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّہِ الْحَافِظُ وَأَبُو بَکْرٍ الْقَاضِی وَأَبُو مُحَمَّدِ بْنُ أَبِی حَامِدٍ الْمُقْرِئُ وَأَبُو صَادِقِ بْنُ أَبِی الْفَوَارِسِ الصَّیْدَلاَنِیُّ قَالُوا حَدَّثَنَا أَبُو الْعَبَّاسِ: مُحَمَّدُ بْنُ یَعْقُوبَ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ إِسْحَاقَ الصَّغَانِیُّ أَخْبَرَنَا سَعِیدُ بْنُ أَبِی مَرْیَمَ أَخْبَرَنَا مُوسَی بْنُ یَعْقُوبَ الزَّمْعِیُّ حَدَّثَنِی أَبُو حَازِمِ بْنُ دِینَارٍ أَنَّ سَہْلَ بْنَ سَعْدٍ أَخْبَرَہُ أَنَّ رَسُولَ اللَّہِ -ﷺ- قَالَ : ((ثِنْتَانِ لاَ تُرَدَّانِ - أَوْ قَلَّمَا تُرَدَّانِ - الدُّعَائُ عِنْدَ النِّدَائِ ، وَعِنْدَ الْبَأْسِ حِینَ یُلْحِمُ بَعْضُہُ بَعْضًا))۔ رَفَعَہُ الزَّمْعِیُّ وَوَقَفَہُ مَالِکُ بْنُ أَنَسٍ الإِمَامُ۔ [منکر۔ أخرجہ ابو داؤد ۲۵۴۰]

اردو ترجمہ · Urdu

(١٩٣٨) سہل بن سعد نے خبر دی رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : دو چیزیں رد نہیں کی جاتیں یا فرمایا : دو چیزیں بہت ہی کم رد کی جاتیں ہیں : اذان کے وقت دعا کرنا اور لڑائی کے وقت جس وقت لوگ ایک دوسرے کو مار رہے ہوں۔

1939

Sunan Al Kubra Bayhaqi #1939

Sahih

(۱۹۳۹) أَخْبَرَنَاہُ أَبُو أَحْمَدَ الْمِہْرَجَانِیُّ أَخْبَرَنَا أَبُو بَکْرِ بْنُ جَعْفَرٍ الْمُزَکِّی حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ إِبْرَاہِیمَ حَدَّثَنَا ابْنُ بُکَیْرٍ حَدَّثَنَا مَالِکٌ عَنْ أَبِی حَازِمٍ عَنْ سَہْلِ بْنِ سَعْدٍ السَّاعِدِیِّ قَالَ: سَاعَتَانِ تُفْتَحُ فِیہِمَا أَبْوَابُ السَّمَائِ ، وَقَلَّ دَاعٍ تُرَدُّ عَلَیْہِ دَعْوَتُہُ ، حَضْرَۃُ النِّدَائِ بِالصَّلاَۃِ ، وَالصَّفُّ فِی سَبِیلِ اللَّہِ ۔ [صحیح۔ أخرجہ البخاری فی الادب المفرد ۶۶۱]

اردو ترجمہ · Urdu

(١٩٣٩) سیدنا سہل بن سعد ساعدی سے روایت ہے کہ دو گھڑیوں میں آسمان کے دروازے کھولے جاتے ہیں اور بہت ہی کم دعا کرنے والے کی دعا رد کی جاتی ہے، اذان کے وقت اور اللہ کے راستے میں صف بندی کرتے ہوئے۔