Muslim99Muslim99

Sunan Al Kubra Bayhaqi · Book 2 · Chapter 383

نماز کا بیان

جماعت کی اذان اور اقامت کے کافی ہونے کا بیان

4 hadiths in this chapter

1910

Sunan Al Kubra Bayhaqi #1910

Sahih

(۱۹۱۰) أَخْبَرَنَا أَبُو مُحَمَّدٍ: عَبْدُ اللَّہِ بْنُ یُوسُفَ الأَصْبَہَانِیُّ أَخْبَرَنَا أَبُو سَعِیدِ بْنُ الأَعْرَابِیِّ حَدَّثَنَا سَعْدَانُ بْنُ نَصْرٍ حَدَّثَنَا أَبُو مُعَاوِیَۃَ عَنِ الأَعْمَشِ عَنْ إِبْرَاہِیمَ عَنِ الأَسْوَدِ وَعَلْقَمَۃَ قَالاَ: أَتَیْنَا عَبْدَ اللَّہِ یَعْنِی ابْنَ مَسْعُودٍ فِی دَارِہِ فَقَالَ: أَصَلَّی ہَؤُلاَئِ خَلْفَکُمْ؟ قُلْنَا: لاَ۔ فَقَالَ: قُومُوا فَصَلُّوا۔ فَلَمْ یَأْمُرْنَا بِأَذَانٍ وَلاَ إِقَامَۃٍ ، ثُمَّ اقْتَضَی صَلاَتَہُ بِہِمَا۔ رَوَاہُ مُسْلِمٌ فِی الصَّحِیحِ عَنْ أَبِی کُرَیْبٍ عَنْ أَبِی مُعَاوِیَۃَ۔ [صحیح۔ أخرجہ مسلم ۵۳۴]

اردو ترجمہ · Urdu

(١٩١٠) اسود اور علقمہ کہتے ہیں : ہم عبداللہ ابن مسعود (رض) کے پاس ان کے گھر میں آئے، انھوں نے کہا : کیا ان لوگوں نے تمہارے پیچھے نماز پڑھی ہے ؟ ہم نے کہا : نہیں، انھوں نے کہا : کھڑے ہو جاؤ، نماز پڑھو ہم کو اذان اور اقامت کا حکم نہیں دیا، پھر اپنی نماز کو پورا کیا۔

1911

Sunan Al Kubra Bayhaqi #1911

Sahih

(۱۹۱۱) وَأَخْبَرَنَا أَبُو الْحَسَنِ بْنُ أَبِی الْمَعْرُوفِ الْمِہْرَجَانِیُّ أَخْبَرَنَا بِشْرُ بْنُ أَحْمَدَ حَدَّثَنَا حَمْزَۃُ بْنُ مُحَمَّدٍ الْکَاتِبُ حَدَّثَنَا نُعَیْمُ بْنُ حَمَّادٍ حَدَّثَنَا أَبُو مُعَاوِیَۃَ عَنْ دَاوُدَ بْنِ أَبِی ہِنْدٍ عَنِ الشَّعْبِیِّ عَنْ عَلْقَمَۃَ قَالَ: صَلَّی عَبْدُ اللَّہِ بْنُ مَسْعُودٍ بِی وَبِالأَسْوَدِ بِغَیْرِ أَذَانٍ وَلاَ إِقَامَۃٍ ، وَرُبَّمَا قَالَ: یُجْزِئُنَا أَذَانُ الْحَیِّ وَإِقَامَتُہُمْ۔ [حسن لغیرہٖ۔ أخرجہ عبد الرزاق ۱۹۶۱]

اردو ترجمہ · Urdu

(١٩١١) علقمہ سے روایت ہے کہ عبداللہ بن مسعود (رض) نے مجھے اور اسود کو بغیر اذان اور بغیر اقامت کے نماز پڑھائی ۔ بعض اوقات فرماتے : محلے کی ہمیں اذان اور اقامت ہی کفایت کر جائے گی۔

1912

Sunan Al Kubra Bayhaqi #1912

Sahih

(۱۹۱۲) أَخْبَرَنَا أَبُو الْحُسَیْنِ بْنُ الْفَضْلِ الْقَطَّانُ بِبَغْدَادَ حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّہِ بْنُ جَعْفَرٍ حَدَّثَنَا یَعْقُوبُ بْنُ سُفْیَانَ حَدَّثَنَا سُلَیْمَانُ یَعْنِی ابْنَ حَرْبٍ حَدَّثَنَا حَمَّادُ بْنُ زَیْدٍ عَنْ عَمْرِو بْنِ دِینَارٍ عَنْ یَزِیدَ الْفَقِیرِ قَالَ قَالَ ابْنُ عُمَرَ: إِذَا کُنْتَ فِی قَرْیَۃٍ یُؤَذَّنُ فِیہَا وَیُقَامُ أَجْزَأَکَ ذَلِکَ۔ [صحیح]

اردو ترجمہ · Urdu

(١٩١٢) سیدنا ابن عمر (رض) فرماتے ہیں کہ جب تو کسی بستی میں ہو ، اس میں اذان دی جاتی ہو اور اقامت کہی جاتی ہو تو یہی تجھ کو کفایت کر جائے گی۔

1913

Sunan Al Kubra Bayhaqi #1913

Sahih

(۱۹۱۳) وَأَخْبَرَنَا أَبُو الْحُسَیْنِ بْنُ الْفَضْلِ حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّہِ بْنُ جَعْفَرٍ حَدَّثَنَا یَعْقُوبُ بْنُ سُفْیَانَ حَدَّثَنَا الْحُمَیْدِیُّ حَدَّثَنَا سُفْیَانُ قَالَ سَمِعْتُ عَمْرًا یُحَدِّثُ عَنْ عِکْرِمَۃَ بْنِ خَالِدٍ أَنَّہُ سَمِعَہُ یُحَدِّثُ عَنْ عَبْدِ اللَّہِ بْنِ وَاقِدٍ: أَنَّ ابْنَ عُمَرَ کَانَ لاَ یُقِیمُ الصَّلاَۃَ بِأَرْضٍ تُقَامُ بِہَا الصَّلاَۃُ ، وَکَانَ لاَ یُصَلِّی رَکْعَتَیِ الْفَجْرِ فِی السَّفَرِ ، وَکَانَ لاَ یَدَعُہُمَا فِی الْحَضَرِ۔ قِیلَ لِسُفْیَانَ: فَإِنَّ حَمَّادَ بْنَ زَیْدٍ یَقُولُ فِی ہَذَا الْحَدِیثِ أَوْ فِی بَعْضِہِ عَنْ یَزِیدَ الْفَقِیرِ۔ فَقَالَ سُفْیَانُ: مَا سَمِعْتُ عَمْرًا ذَاکِرًا یَزِیدَ الْفَقِیرَ قَطُّ ، مَا قَالَ لَنَا إِلاَّ أَنَّہُ سَمِعَ عِکْرِمَۃَ یَعْنِی ابْنَ خَالِدٍ یُحَدِّثُ عَنْ عَبْدِ اللَّہِ بْنِ وَاقِدٍ۔ [حسن۔ أخرجہ عبد الرزاق ۱۹۶۵]

اردو ترجمہ · Urdu

(١٩١٣) عبداللہ بن واقد سے روایت ہے کہ ابن عمر (رض) ، ایسی زمین پر جماعت نہیں کرواتے جس پر نماز ہو چکی ہو اور وہ سفر میں فجر کی دو رکعتیں بھی نہیں پڑھتے تھے اور ان کو حضر میں نہیں چھوڑتے تھے۔