Muslim99Muslim99

Sunan Al Kubra Bayhaqi · Book 2 · Chapter 357

نماز کا بیان

وقت داخل ہونے کے بعد تمام نمازوں کی اذان دینا سنت ہے

4 hadiths in this chapter

1805

Sunan Al Kubra Bayhaqi #1805

Sahih

(۱۸۰۵) أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللَّہِ الْحَافِظُ حَدَّثَنَا أَبُو الْعَبَّاسِ: مُحَمَّدُ بْنُ یَعْقُوبَ حَدَّثَنَا الْحَسَنُ بْنُ مُکْرَمٍ حَدَّثَنَا أَبُو النَّضْرِ حَدَّثَنَا أَبُو خَیْثَمَۃَ حَدَّثَنَا أَبُو إِسْحَاقَ حَدَّثَنَا سِمَاکُ حَدَّثَنَا جَابِرُ بْنُ سَمُرَۃَ قَالَ: کَانَ بِلاَلٌ یُؤَذِّنُ إِذَا دَحَضَتِ الشَّمْسُ ، ثُمَّ لاَ یُقِیمُ حَتَّی یَرَی النَّبِیَّ -ﷺ- فَإِذَا رَآہُ أَقَامَ حِینَ یَرَاہُ۔ أَخْرَجَہُ مُسْلِمٌ فِی الصَّحِیحِ مِنْ حَدِیثِ أَبِی خَیْثَمَۃَ۔ [حسن۔ أخرجہ مسلم ۶۰۶]

اردو ترجمہ · Urdu

(١٨٠٥) سیدنا جابر بن سمرہ (رض) سے روایت ہے کہ سیدنا بلال (رض) اذان دیتے تھے، جب سورج ڈھل جاتا، پھر کھڑے نہیں ہوتے تھے یہاں تک کہ نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو نہ دیکھ لیتے، جب آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو دیکھ لیتے۔ تو اقامت کہتے۔

1806

Sunan Al Kubra Bayhaqi #1806

Sahih

(۱۸۰۶) أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّہِ الْحَافِظُ أَخْبَرَنِی عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ حَمْدَانَ الْہَمْدَانِیُّ حَدَّثَنَا ہِلاَلُ بْنُ الْعَلاَئِ الرَّقِّیُّ حَدَّثَنَا مُعَلَّی بْنُ أَسَدٍ حَدَّثَنَا وُہَیْبُ بْنُ خَالِدٍ عَنْ أَیُّوبَ عَنْ أَبِی قِلاَبَۃَ عَنْ مَالِکِ بْنِ الْحُوَیْرِثِ قَالَ: أَتَیْتُ النَّبِیَّ -ﷺ- فِی نَفَرٍ مِنْ قَوْمِی ، فَأَقَمْنَا عِنْدَہُ عِشْرِینَ لَیْلَۃً ، وَکَانَ رَحِیمًا رَقِیقًا ، فَلَمَّا رَأَی شَوْقَنَا إِلَی أَہْلِینَا قَالَ: ((ارْجِعُوا فَکُونُوا فِیہِمْ وَعَلِّمُوہُمْ وَصَلُّوا ، فَإِذَا حَضَرَتِ الصَّلاَۃُ فَلْیُؤَذِّنْ لَکُمْ أَحَدُکُمْ، وَلْیَؤُمَّکُمْ أَکْبَرُکُمْ))۔ رَوَاہُ الْبُخَارِیُّ فِی الصَّحِیحِ عَنْ مُعَلَّی بْنِ أَسَدٍ۔ [صحیح۔ أخرجہ البخاری ۶۰۲]

اردو ترجمہ · Urdu

(١٨٠٦) سیدنا مالک بن حویرث (رض) سے روایت ہے کہ میں اپنی قوم کی ایک جماعت میں نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے پاس آیا، ہم نے آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے پاس بیس دن قیام کیا اور آپ بہت رحیم اور شفیق تھے، جب آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ہمارے اہل کی طرف ہمارا شوق دیکھا تو فرمایا : تم لوٹ جاؤ اور ان میں رہو، ان کو سکھاؤ اور نماز پڑھو، جب نماز کا وقت ہوجائے تو تم میں سے کوئی اذان دے اور تم میں سے بڑا تمہاری امامت کرائے۔

1807

Sunan Al Kubra Bayhaqi #1807

Sahih

(۱۸۰۷) أَخْبَرَنَا أَبُو أَحْمَدَ الْمِہْرَجَانِیُّ أَخْبَرَنَا أَبُو بَکْرٍ: مُحَمَّدُ بْنُ جَعْفَرٍ الْمُزَکِّی حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ إِبْرَاہِیمَ حَدَّثَنَا ابْنُ بُکَیْرٍ قَالَ قَالَ مَالِکٌ: لَمْ یَزَلِ الصُّبْحُ یُنَادَی بِہَا قَبْلَ الْفَجْرِ ، فَأَمَّا غَیْرُہَا مِنَ الصَّلَوَاتِ فَإِنَّا لَمْ نَرَہَا یُنَادَی بِہَا إِلاَّ بَعْدَ أَنْ یَحِلَّ وَقْتُہَا۔ [صحیح]

اردو ترجمہ · Urdu

(١٨٠٧) مالک کہتے ہیں : صبح ہمیشہ فجر سے پہلے اذان دی جاتی رہی، اس کے علاوہ نمازیں کا ہم خیال نہیں کرتے تھے، ان کی اذان تب دی جاتی تھی جب ان کا مشروع وقت شروع جاتا۔

1808

Sunan Al Kubra Bayhaqi #1808

Sahih

(۱۸۰۸) أَخْبَرَنَا أَبُو سَعِیدِ بْنُ أَبِی عَمْرٍو حَدَّثَنَا أَبُو الْعَبَّاسِ: مُحَمَّدُ بْنُ یَعْقُوبَ أَخْبَرَنَا الرَّبِیعُ بْنُ سُلَیْمَانَ قَالَ قَالَ الشَّافِعِیُّ: لاَ یُؤَذَّنُ لِصَلاَۃٍ غَیْرِ الصُّبْحِ إِلاَّ بَعْدَ وَقْتِہَا لأَنِّی لَمْ أَعْلَمْ أَحَدًا حَکَی عَنْ رَسُولِ اللَّہِ -ﷺ- أَنَّہُ أَذَّنَ لِصَلاَۃٍ قَبْلَ وَقْتِہَا غَیْرَ الْفَجْرِ، وَلَمْ نَرَالْمُؤَذِّنِینَ عِنْدَنَا یُؤَذِّنُونَ إِلاَّ بَعْدَ دُخُولِ وَقْتِہَا إِلاَّ الْفَجْرَ۔[صحیح]

اردو ترجمہ · Urdu

(١٨٠٨) امام شافعی (رح) فرماتے ہیں کہ صبح کی اذان اس کے وقت کے بعد دی جائے۔ اس لیے کہ میں کسی کو نہیں جانتا جس نے رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے روایت نقل کی ہو کہ آپ نے نمازِ فجر کے علاوہ کسی دوسری نماز کے لیے اس کے وقت سے پہلے اذان دی ہو اور ہم نے اپنے مؤذنوں کو نماز کا وقت داخل ہونے کے بعد اذان دیتے ہوئے دیکھا ہے سوائے نماز فجر کے۔