Muslim99Muslim99

Sunan Al Kubra Bayhaqi · Book 2 · Chapter 352

نماز کا بیان

طلوع سورج کے ساتھ نماز باطل نہیں ہوتی

7 hadiths in this chapter

1774

Sunan Al Kubra Bayhaqi #1774

Sahih

(۱۷۷۴) أَخْبَرَنَا أَبُو مُحَمَّدٍ: جُنَاحُ بْنُ نَذِیرِ بْنِ جُنَاحٍ الْقَاضِی الْمُحَارِبِیُّ بِالْکُوفَۃِ حَدَّثَنَا أَبُو جَعْفَرٍ: مُحَمَّدُ بْنُ عَلِیِّ بْنِ دُحَیْمٍ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْحُسَیْنِ بْنِ أَبِی الْحُنَیْنِ حَدَّثَنَا الْفَضْلُ یَعْنِی ابْنَ دُکَیْنٍ حَدَّثَنَا شَیْبَانُ عَنْ یَحْیَی بْنِ أَبِی کَثِیرٍ عَنْ أَبِی سَلَمَۃَ عَنْ أَبِی ہُرَیْرَۃَ أَنَّ النَّبِیَّ -ﷺ- قَالَ : ((إِذَا أَدْرَکَ أَحَدُکُمْ أَوَّلَ سَجْدَۃً مِنْ صَلاَۃِ الْعَصْرِ قَبْلَ أَنْ تَغْرُبَ الشَّمْسُ فَلْیُتِمَّ صَلاَتَہُ ، وَإِذَا أَدْرَکَ أَوَّلَ سَجْدَۃٍ مِنْ صَلاَۃِ الصُّبْحِ قَبْلَ أَنْ تَطْلُعَ الشَّمْسُ فَلْیُتِمَّ صَلاَتَہُ))۔ رَوَاہُ الْبُخَارِیُّ فِی الصَّحِیحِ عَنْ أَبِی نُعَیْمٍ الْفَضْلِ بْنِ دُکَیْنٍ۔ [صحیح۔ أخرجہ البخاری ۵۳۱]

اردو ترجمہ · Urdu

(١٧٧٤) سیدنا ابوہریرہ (رض) نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے نقل فرماتے ہیں کہ جب تم میں سے کوئی سورج غروب ہونے سے پہلے عصر کی ایک رکعت پالے تو وہ اپنی نماز مکمل کرے اور جب سورج طلوع ہونے سے پہلے صبح کی نماز کی ایک رکعت پالے تو وہ اپنی نماز مکمل کرے۔

1775

Sunan Al Kubra Bayhaqi #1775

Sahih

(۱۷۷۵) أَخْبَرَنَا أَبُو صَالِحِ بْنُ أَبِی طَاہِرٍ ابْنِ ابْنَۃِ یَحْیَی بْنِ مَنْصُورٍ الْقَاضِی حَدَّثَنَا جَدِّی أَحْمَدُ بْنُ سَلَمَۃَ حَدَّثَنَا قُتَیْبَۃُ بْنُ سَعِیدٍ الثَّقَفِیُّ حَدَّثَنَا عَبْدُ الْعَزِیزِ بْنُ مُحَمَّدٍ عَنْ زَیْدِ بْنِ أَسْلَمَ عَنْ عَطَائِ بْنِ یَسَارٍ عَنْ أَبِی ہُرَیْرَۃَ أَنَّ رَسُولَ اللَّہِ -ﷺ- قَالَ ح۔ (ح) قَالَ أَحْمَدُ بْنُ سَلَمَۃَ وَحَدَّثَنَا إِسْحَاقُ بْنُ إِبْرَاہِیمَ الْحَنْظَلِیُّ حَدَّثَنَا عَبْدُ الْعَزِیزِ بْنُ مُحَمَّدٍ أَخْبَرَنِی زَیْدُ بْنُ أَسْلَمَ عَنْ عَطَائِ بْنِ یَسَارٍ وَبُسْرِ بْنِ سَعِیدٍ وَعَنِ الأَعْرَجِ یُحَدِّثُونَہُ عَنْ أَبِی ہُرَیْرَۃَ عَنْ رَسُولِ اللَّہِ -ﷺ- قَالَ : ((مَنْ أَدْرَکَ مِنَ الصُّبْحِ رَکْعَۃً قَبْلَ أَنْ تَطْلُعَ الشَّمْسُ ، وَرَکَعَۃً بَعْدَ مَا تَطْلُعُ فَقَدْ أَدْرَکَ الصُّبْحَ ، وَمَنْ أَدْرَکَ رَکْعَۃً مِنَ الْعَصْرِ قَبْلَ أَنْ تَغْرُبَ الشَّمْسُ وَثَلاَثًا بَعْدَ مَا تَغْرُبُ فَقَدْ أَدْرَکَ الْعَصْرَ))۔ وَبِمَعْنَاہُ رَوَاہُ مُسْلِمُ بْنُ خَالِدٍ الزَّنْجِیُّ عَنْ زَیْدِ بْنِ أَسْلَمَ عَنِ الأَعْرَجِ وَعَطَائٍ فِی صَلاَۃِ الصُّبْحِ۔ [صحیح۔ أخرجہ البخاری ۵۵۴]

اردو ترجمہ · Urdu

(١٧٧٥) سیدنا ابوہریرہ (رض) نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے نقل فرماتے ہیں کہ جس نے سورج طلوع ہونے سے پہلے صبح کی ایک رکعت پالی اور ایک رکعت طلوع ہونے کے بعد تو اس نے صبح (کی نماز) کو پا لیا اور جس نے سورج غروب ہونے سے پہلے عصر کی ایک رکعت پالی اور تین رکعتیں غروب ہونے کے بعد تو اس نے عصر کو پالیا۔

1776

Sunan Al Kubra Bayhaqi #1776

Sahih

(۱۷۷۶) وَأَخْبَرَنَا أَبُو الْحُسَیْنِ: عَلِیُّ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ بِشْرَانَ الْعَدْلُ بِبَغْدَادَ أَخْبَرَنَا أَبُو جَعْفَرٍ: مُحَمَّدُ بْنُ عَمْرِو بْنِ الْبَخْتَرِیِّ الرَّزَّازُ حَدَّثَنَا جَعْفَرُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ شَاکِرٍ حَدَّثَنَا عَفَّانُ حَدَّثَنَا ہَمَّامٌ قَالَ: سُئِلَ قَتَادَۃُ عَنْ رَجُلٍ صَلَّی رَکْعَۃً ثُمَّ طَلَعَ قَرْنُ الشَّمْسِ ، قَالَ فَقَالَ حَدَّثَنِی خِلاَسٌ عَنْ أَبِی رَافِعٍ أَنَّ أَبَا ہُرَیْرَۃَ حَدَّثَہُ أَنَّ النَّبِیَّ -ﷺ- قَالَ : ((یُتِمُّ صَلاَتَہُ))۔ [صحیح۔ أخرجہ احمد ۲/۴۹۰]

اردو ترجمہ · Urdu

(١٧٧٦) ھمام کہتے ہیں کہ قتادہ سے اس شخص کے متعلق سوال کیا گیا جس نے ایک رکعت پڑھی، پھر سورج کا کنارہ طلوع ہوگیا، انھوں نے کہا : مجھ کو خلاس نے أبی رافع سے روایت کیا ہے کہ ابوہریرہ (رض) نے حدیث بیان کی کہ نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : ” وہ اپنی نماز مکمل کرے۔ “

1777

Sunan Al Kubra Bayhaqi #1777

Sahih

(۱۷۷۷) أَخْبَرَنَا أَبُو نَصْرٍ: مُحَمَّدُ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ إِسْمَاعِیلَ الْبَزَّازُ بِالطَّابَرَانِ حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّہِ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ مَنْصُورٍ الطُّوسِیُّ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ إِسْمَاعِیلَ الصَّائِغُ حَدَّثَنَا رَوْحٌ حَدَّثَنَا سَعِیدٌ یَعْنِی ابْنَ أَبِی عَرُوبَۃَ عَنْ قَتَادَۃَ عَنْ خِلاَسٍ عَنْ أَبِی رَافِعٍ عَنْ أَبِی ہُرَیْرَۃَ أَنَّ رَسُولَ اللَّہِ -ﷺ- قَالَ : ((مَنْ صَلَّی مِنْ صَلاَۃِ الصُّبْحِ رَکْعَۃً قَبْلَ أَنْ تَطْلُعَ الشَّمْسُ فَطَلَعَتْ فَلْیُصَلِّ إِلَیْہَا أُخْرَی))۔ [صحیح لغیرہٖ۔ أخرجہ احمد ۳۴۷]

اردو ترجمہ · Urdu

(١٧٧٧) سیدنا ابوہریرہ (رض) سے روایت ہے کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : ” جس نے سورج طلوع ہونے سے پہلے صبح کی نماز کی ایک رکعت پالی اور سورج طلوع ہوگیا تو وہ دوسری (رکعت) بھی پڑھے۔ “

1778

Sunan Al Kubra Bayhaqi #1778

Sahih

(۱۷۷۸) أَخْبَرَنَا أَبُو الْحَسَنِ عَلِیُّ بْنُ مُحَمَّدٍ الْمُقْرِئُ الْمِہْرَجَانِیُّ بِہَا أَخْبَرَنَا الْحَسَنُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ إِسْحَاقَ حَدَّثَنَا یُوسُفُ بْنُ یَعْقُوبَ الْقَاضِی حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ أَبِی بَکْرٍ حَدَّثَنَا مُعَاذُ بْنُ ہِشَامٍ حَدَّثَنَا أَبِی عَنْ قَتَادَۃَ عَنْ عَزْرَۃَ بْنِ تَمِیمٍ عَنْ أَبِی ہُرَیْرَۃَ عَنِ النَّبِیِّ -ﷺ- قَالَ : ((إِذَا صَلَّی أَحَدُکُمْ رَکْعَۃً مِنْ صَلاَۃِ الصُّبْحِ ثُمَّ طَلَعَتِ الشَّمْسُ فَلْیُصَلِّ إِلَیْہَا أُخْرَی))۔ [صحیح لغیرہٖ]

اردو ترجمہ · Urdu

(١٧٧٨) سیدنا ابوہریرہ (رض) نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے نقل فرماتے ہیں کہ جب کوئی صبح کی (نماز کی) ایک رکعت پڑھے پھر سورج طلوع ہوجائے تو وہ دوسری (رکعت) بھی پڑھ لے۔

1779

Sunan Al Kubra Bayhaqi #1779

Sahih

(۱۷۷۹) أَخْبَرَنَا أَبُو الْحَسَنِ بْنُ أَبِی الْمَعْرُوفِ الْفَقِیہُ أَخْبَرَنَا أَبُو سَعِیدٍ: عَبْدُ اللَّہِ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ عَبْدِ الْوَہَّابِ الرَّازِیُّ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ أَیُّوبَ حَدَّثَنَا مُسْلِمُ بْنُ إِبْرَاہِیمَ حَدَّثَنَا ہِشَامٌ حَدَّثَنَا قَتَادَۃُ عَنْ أَنَسٍ قَالَ: صَلَّی بِنَا أَبُو بَکْرٍ صَلاَۃَ الصُّبْحِ فَقَرَأَ آلَ عِمْرَانَ فَقَالُوا: کَادَتِ الشَّمْسُ تَطْلُعُ۔ قَالَ: لَوْ طَلَعَتْ لَمْ تَجِدْنَا غَافِلِینَ۔ [صحیح۔ أخرجہ ابن أبی شیبۃ ۳۵۴۵]

اردو ترجمہ · Urdu

(١٧٧٩) سیدنا انس (رض) سے روایت ہے کہ ہمیں سیدنا ابوبکر (رض) نے صبح کی نماز پڑھائی، انھوں نے آل عمران پڑھی قریب تھا کہ سورج طلوع ہوجائے، انھوں نے کہا : اگر طلوع ہوجاتا تو ہم کو غافل نہ پاتا۔

1780

Sunan Al Kubra Bayhaqi #1780

Sahih

(۱۷۸۰) أَخْبَرَنَا أَبُو مُحَمَّدِ بْنُ یُوسُفَ الأَصْبَہَانِیُّ أَخْبَرَنَا أَبُو سَعِیدِ بْنُ الأَعْرَابِیِّ حَدَّثَنَا سَعْدَانُ بْنُ نَصْرٍ حَدَّثَنَا أَبُو مُعَاوِیَۃَ عَنْ عَاصِمٍ الأَحْوَلِ عَنْ أَبِی عُثْمَانَ النَّہْدِیِّ قَالَ: صَلَّیْتُ خَلْفَ عُمَرَ رَضِیَ اللَّہُ عَنْہُ الْفَجْرَ فَمَا سَلَّمَ حَتَّی ظَنَّ الرِّجَالُ ذَوُو الْعُقُولِ أَنَّ الشَّمْسَ قَدْ طَلَعَتْ ، فَلَمَّا سَلَّمَ قَالُوا: یَا أَمِیرَ الْمُؤْمِنِینَ کَادَتِ الشَّمْسُ تَطْلُعُ۔ قَالَ: فَتَکَلَّمَ بِشَیْئٍ لَمْ أَفْہَمْہُ فَقُلْتْ: أُیَّ شَیْئٍ قَالَ؟ فَقَالُوا قَالَ: لَوْ طَلَعَتْ لَمْ تَجِدْنَا غَافِلِینَ۔ [صحیح۔ أخرجہ الطحاوی فی شرح المعانی ۱/۱۸۰]

اردو ترجمہ · Urdu

(١٧٨٠) سیدنا عثمان نھدی سے روایت ہے کہ میں نے عمر (رض) کے پیچھے فجر کی نماز پڑھی، جب انھوں نے سلام پھیرا تو عقل مند لوگوں نے گمان کیا کہ سورج طلوع ہوگیا، جب انھوں نے سلام پھیرا تو انھوں نے کہا : اے امیر المؤمنین قریب تھا کہ سورج طلوع ہوجاتا۔ فرماتے ہیں کہ انھوں نے کوئی بات کہی، میں اس کو سمجھ نہیں سکا۔ میں نے کہا : کہا بات فرمائی ہے ؟ انھوں نے کہا کہ آپ نے فرمایا : اگر طلوع ہوجاتا تو ہم کو غافل نہ پاتا۔