Muslim99Muslim99

Sunan Al Kubra Bayhaqi · Book 2 · Chapter 345

نماز کا بیان

عشا کی نماز کا آخری جائز وقت سیدنا ابن عباس (رض) فرماتے ہیں : عشا کا وقت فجر تک ہے۔ سیدنا عبدالرحمن بن عوف اس عورت کے بارے میں کہتے ہیں جو طلوع فجر سے پہلے پاک ہوجائے کہ وہ مغرب اور عشا کی نماز پڑھے گی۔ سیدنا ابوہریرہ (رض) سے کسی نے کہا : عشا کی نماز کا انتہائی وقت کہاں تک ہے ؟ انھوں نے فرمایا : طلوع فجر تک۔ سیدہ عائشہ (رض) سے روایت ہے کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے عشا کی نماز ایک رات مؤخرکر دی، یہاں تک کہ رات کا بڑا حصہ گزر گیا اور مسجد میں آئے ہوئے لوگ سو گئے، پھر آپ ان کی طرف تشریف گئے اور انھیں نماز پڑھائی اور فرمایا : یہ اس کا اصل وقت ہے اگر میری امت پر مشقت نہ ہوتی۔

1 hadith in this chapter

1762

Sunan Al Kubra Bayhaqi #1762

Sahih

(۱۷۶۳) أَخْبَرَنَا أَبُو مُحَمَّدٍ: عَبْدُ اللَّہِ بْنُ یُوسُفَ الأَصْبَہَانِیُّ أَخْبَرَنَا أَبُو بَکْرٍ: مُحَمَّدُ بْنُ الْحُسَیْنِ الْقَطَّانُ حَدَّثَنَا إِبْرَاہِیمُ بْنُ الْحَارِثِ الْبَغْدَادِیُّ حَدَّثَنَا یَحْیَی بْنُ أَبِی بُکَیْرٍ حَدَّثَنَا سُلَیْمَانُ بْنُ الْمُغِیرَۃِ حَدَّثَنِی ثَابِتٌ الْبُنَانِیُّ عَنْ عَبْدِ اللَّہِ بْنِ رَبَاحٍ عَنْ أَبِی قَتَادَۃَ عَنِ النَّبِیِّ -ﷺ- فِی حَدِیثٍ طَوِیلٍ قَالَ : ((لَیْسَ فِی النَّوْمِ تَفْرِیطٌ ، إِنَّمَا التَّفْرِیطُ عَلَی مَنْ لَمْ یُصَلِّ الصَّلاَۃَ حَتَّی یَجِیئَ وَقْتُ الأُخْرَی))۔ رَوَاہُ مُسْلِمُ بْنُ الْحَجَّاجِ فِی الصَّحِیحِ عَنْ شَیْبَانَ عَنْ سُلَیْمَانَ بْنِ الْمُغِیرَۃِ۔ [صحیح۔ أخرجہ مسلم ۶۸۱]

اردو ترجمہ · Urdu

(١٧٦٣) سیدنا ابو قتادہ (رض) نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے نقل فرماتے ہیں :۔۔۔ لمبی حدیث ہے۔ اس میں ہے نیند میں کمی کرنا ضروری نہیں ہے، یہ اس شخص کے لیے ہے جس نے نماز نہیں پڑھی اور دوسرا وقت آگیا۔