Muslim99Muslim99

Sunan Al Kubra Bayhaqi · Book 19 · Chapter 2376

مفلس کے احکام

مفلس پر تصرف کی پابندی اور اس کے مال کو قرض کی ادائیگی کے لیے بیچنے کا بیان

7 hadiths in this chapter

11265

Sunan Al Kubra Bayhaqi #11265

Zaeef

(۱۱۲۶۰) أَخْبَرَنَا عَلِیُّ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ عَبْدَانَ أَخْبَرَنَا أَحْمَدُ بْنُ عُبَیْدٍ حَدَّثَنَا إِسْمَاعِیلُ بْنُ الْفَضْلِ الْبَلْخِیُّ حَدَّثَنَا سُلَیْمَانُ الشَّاذَکُونِیُّ حَدَّثَنَا ہِشَامُ بْنُ یُوسُفَ (ح) وَأَخْبَرَنَا أَبُو بَکْرٍ : مُحَمَّدُ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ عَبْدِ اللَّہِ بْنِ مُحَمَّدِ بْنِ مَنْصُورٍ النَّوْقَانِیُّ بِہَا وَأَبُو الْقَاسِمِ : الْحَسَنُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ حَبِیبٍ الْمُفَسِّرُ بِنَیْسَابُورَ قَالاَ حَدَّثَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّہِ : مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللَّہِ الصَّفَّارُ حَدَّثَنَا إِبْرَاہِیمُ بْنُ فَہِدٍ الْبَصْرِیُّ حَدَّثَنَا إِبْرَاہِیمُ بْنُ مُعَاوِیَۃَ حَدَّثَنَا ہِشَامُ بْنُ یُوسُفَ أَخْبَرَنَا مَعْمَرٌ عَنِ الزُّہْرِیِّ عَنِ ابْنِ کَعْبِ بْنِ مَالِکٍ عَنْ أَبِیہِ : أَنَّ النَّبِیَّ -ﷺ- حَجَرَ عَلَی مُعَاذِ بْنِ جَبَلٍ مَالَہُ وَبَاعَہُ فِی دَیْنٍ کَانَ عَلَیْہِ۔

اردو ترجمہ · Urdu

(١١٢٦٠) (الف) سلمان شاذ کونی ہشام بن یوسف سے بیان کرتا ہے۔ (ب) ابراہیم بن معاویہ ہشام بن یوسف سے بیان کرتے ہیں کہ حضرت مالک (رض) فرماتے ہیں : نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے حضرت معاذ بن جبل پر مالی تصرف کی پابندی لگائی اور ان کا مال قرضے کی ادائیگی کے لیے بیچ دیا۔

11266

Sunan Al Kubra Bayhaqi #11266

Zaeef

(۱۱۲۶۱) وَحَدَّثَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّہِ : مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللَّہِ الْحَافِظُ إِمْلاَئً حَدَّثَنَا أَبُو بَکْرٍ : أَحْمَدُ بْنُ إِسْحَاقَ الْفَقِیہُ أَخْبَرَنَا الْحَسَنُ بْنُ عَلِیِّ بْنِ زِیَادٍ حَدَّثَنَا إِبْرَاہِیمُ بْنُ مُوسَی حَدَّثَنَا ہِشَامُ بْنُ یُوسُفَ عَنْ مَعْمَرٍ عَنِ الزُّہْرِیِّ عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ کَعْبِ بْنِ مَالِکٍ عَنْ أَبِیہِ قَالَ : کَانَ مُعَاذُ بْنُ جَبَلٍ رَضِیَ اللَّہُ عَنْہُ شَابًّا حَلِیمًا سَمْحًا مِنْ أَفْضَلِ شَبَابِ قَوْمِہِ وَلَمْ یَکُنْ یُمْسِکُ شَیْئًا فَلَمْ یَزَلْ یَدَّانُ حَتَّی أَغْرَقَ مَالَہُ کُلَّہُ فِی الدَّیْنِ فَأَتَی النَّبِیَّ -ﷺ- فَکَلَّمَ غُرَمَائَ ہُ فَلَوْ تَرَکُوا أَحَدًا مِنْ أَجْلِ أَحَدٍ لَتَرَکُوا مُعَاذًا مِنْ أَجْلِ رَسُولِ اللَّہِ -ﷺ- فَبَاعَ لَہُمْ رَسُولُ اللَّہِ -ﷺ- یَعْنِی مَالَہُ حَتَّی قَامَ مُعَاذٌ بِغَیْرِ شَیْئٍ ۔ ہَکَذَا رَوَاہُ ہِشَامُ بْنُ یُوسُفَ الصَّنْعَانِیُّ عَنْ مَعْمَرٍ۔وَخَالَفَہُ عَبْدُ الرَّزَّاقِ فِی إِسْنَادِہِ فَرَوَاہُ

اردو ترجمہ · Urdu

(١١٢٦١) حضرت کعب بن مالک (رض) اپنے والد سے نقل فرماتے ہیں کہ حضرت معاذ بن جبل اپنی قوم کے سب سے معزز، نرم خونوجوان تھے۔ وہ اپنے پاس کچھ بھی نہیں رکھتے تھے۔ چنانچہ ہمیشہ مقروض رہتے تھے حتیٰ کے ان کا سارا سامان قرضے میں چلا گیا۔ وہ نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے پاس آئے۔ آپ نے ان سے بات کی، اگر وہ کسی کو کسی کی خاطر قرضہ معاف کرتے تو رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی خاطر معاذ کو معاف کرتے، آپ نے حضرت معاذ کا مال بیچ دیا اور معاذ کے پاس کچھ باقی نہ بچا۔

11267

Sunan Al Kubra Bayhaqi #11267

Zaeef

(۱۱۲۶۲) کَمَا أَخْبَرَنَا أَبُو مُحَمَّدٍ : عَبْدُ اللَّہِ بْنُ یَحْیَی بْنِ عَبْدِ الْجَبَّارِ السُّکَّرِیُّ بِبَغْدَادَ أَخْبَرَنَا إِسْمَاعِیلُ بْنُ مُحَمَّدٍ الصَّفَّارُ حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ مَنْصُورٍ حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّزَّاقِ أَخْبَرَنَا مَعْمَرٌ عَنِ الزُّہْرِیِّ عَنِ ابْنِ کَعْبِ بْنِ مَالِکٍ قَالَ : کَانَ مُعَاذُ بْنُ جَبَلٍ رَضِیَ اللَّہُ عَنْہُ شَابًّا جَمِیلاً سَمْحًا مِنْ خَیْرِ شَبَابِ قَوْمِہِ لاَ یُسْأَلُ شَیْئًا إِلاَّ أَعْطَاہُ حَتَّی دَانَ عَلَیْہِ دَیْنٌ أَغْلَقَ مَالَہُ فَکَلَّمَ رَسُولَ اللَّہِ -ﷺ- فِی أَنْ یُکَلِّمَ لَہُ غُرَمَائَ ہُ فَفَعَلَ فَلَمْ یَضَعُوا لَہُ شَیْئًا فَلَوْ تُرِکَ لأَحَدٍ بِکَلاَمِ أَحَدٍ لَتُرِکَ لِمُعَاذٍ بِکَلاَمِ رَسُولِ اللَّہِ -ﷺ- قَالَ فَدَعَاہُ النَّبِیُّ -ﷺ- فَلَمْ یَبْرَحْ مِنْ أَنْ بَاعَ مَالَہُ وَقَسَمَہُ بَیْنَ غُرَمَائِہِ قَالَ فَقَامَ مُعَاذٌ رَضِیَ اللَّہُ عَنْہُ وَلاَ مَالَ لَہُ۔ وَکَذَلِکَ رَوَاہُ عَبْدُ اللَّہِ بْنُ الْمُبَارَکِ عَنْ مَعْمَرٍ لَمْ یَقُلْ عَنْ أَبِیہِ وَقَالَ عَنِ الزُّہْرِیِّ عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ کَعْبِ بْنِ مَالِکٍ قَالَ : کَانَ مُعَاذٌ فَذَکَرَہُ وَرُوِیَ مِنْ وَجْہَیْنِ ضَعِیفَیْنِ عَنْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللَّہِ فِی قِصَّۃِ مُعَاذٍ۔

اردو ترجمہ · Urdu

(١١٢٦٢) امام زہری حضرت ابن کعب بن مالک (رض) سے روایت ہے کہ حضرت معاذ بن جبل (رض) خوبصورت اور نرم خو، نوجوان تھے اور قوم کے بہترین فرزند تھے۔ جو کچھ ان سے مانگا جاتا وہ دیتے تھے حتیٰ کے ان پر اتنا قرض ہوگیا کہ ان کا سارا مال قرضہ میں چلا گیا انھوں نے رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے درخواست کی کہ آپ میرے قرض خواہوں سے بات کریں۔ آپ نے بات کی لیکن انھوں نے کچھ معاف نہ کیا۔ اگر کسی کو کسی کی خاطر قرض معاف ہوتا تو معاذ کو رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی خاطر قرضہ معاف کردیا جاتا۔ کہتے ہیں کہ نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے حضرت معاذ کو بلایا اور آپ ان کا مال بیچتے رہے اور قرض خواہوں کے درمیان تقسیم کرتے رہے۔ چنانچہ حضرت معاذ کے پاس کچھ نہ بچا ۔

11268

Sunan Al Kubra Bayhaqi #11268

Zaeef

(۱۱۲۶۳) وَحَدَّثَنَا أَبُو جَعْفَرٍ الْمُسْتَمْلِی أَخْبَرَنَا بِشْرُ بْنُ أَحْمَدَ الإِسْفَرَائِینِیُّ حَدَّثَنَا دَاوُدُ بْنُ الْحُسَیْنِ الْبَیْہَقِیُّ حَدَّثَنَا یَحْیَی بْنُ یَحْیَی حَدَّثَنَا سُفْیَانُ عَنِ ابْنِ أَبِی لَیْلَی عَنْ إِسْمَاعِیلَ بْنِ رَجَائٍ عَنْ أَبِی مِجْلَزٍ : أَنَّ غُلاَمَیْنِ مِنْ جُہَیْنَۃَ کَانَ بَیْنَہُمَا غُلاَمٌ فَأَعْتَقَ أَحَدُہُمَا نَصِیبَہُ فَحَبَسَہُ رَسُولُ اللَّہِ -ﷺ- حَتَّی بَاعَ فِیہِ غَنِیمَۃً لَہُ۔ ہَذَا مُرْسَلٌ۔

اردو ترجمہ · Urdu

(١١٢٦٣) اسماعیل بن رجاء ابی مجلز (رض) سے نقل فرماتے ہیں کہ جہینہ قبیلے کے دولڑکوں کا ایک غلام تھا۔ ان میں سے ایک نے اپنا حصہ بیچ دیا تو رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے اسے روک لیا حتیٰ کہ اس بارے میں اس کی بکریاں بیچیں۔ یہ مرسل ہے۔

11269

Sunan Al Kubra Bayhaqi #11269

Zaeef

(۱۱۲۶۴) وَقَدْ أَخْبَرَنَا أَبُو مَنْصُورٍ : أَحْمَدُ بْنُ عَلِیٍّ الدَّامَغَانِیُّ بِبَیْہَقَ أَخْبَرَنَا أَبُو بَکْرٍ الإِسْمَاعِیلِیُّ أَخْبَرَنِی أَبُو یَعْقُوبَ : إِسْحَاقُ بْنُ خَالُوَیْہِ الْبَابْسِیرِیُّ حَدَّثَنَا سَہْلُ بْنُ عُثْمَانَ حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحِیمِ بْنُ سُلَیْمَانَ عَنِ الْحَسَنِ بْنِ عُمَارَۃَ عَنِ الْقَاسِمِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ عَنْ أَبِیہِ عَنْ عَبْدِ اللَّہِ بْنِ مَسْعُودٍ قَالَ : کَانَ رَجُلاَنِ مِنْ جُہَیْنَۃَ بَیْنَہُمَا غُلاَمٌ فَأَعْتَقَہُ أَحَدُہُمَا فَأَتَی النَّبِیَّ -ﷺ- فَضَمَّنَہُ إِیَّاہُ وَکَانَتْ لَہُ قَرِیبٌ مِنْ مِائَتَیْ شَاۃٍ فَبَاعَہَا فَأَعْطَاہَا صَاحِبَہُ۔ الْحَسَنُ بْنُ عُمَارَۃَ ضَعِیفٌ۔ وَقَدْ رَوَاہُ الثَّوْرِیُّ عَنِ ابْنِ أَبِی لَیْلَی عَنِ الْقَاسِمِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ عَنْ أَبِی مِجْلَزٍ مُرْسَلاً وَہُوَ أَشْبَہُ۔

اردو ترجمہ · Urdu

(١١٢٦٤) حضرت عبداللہ بن مسعود (رض) فرماتے ہیں کہ جہینہ کے دو آدمیوں کا ایک مشترک غلام تھا۔ ان میں سے ایک نے اسے بیچ دیا تو دوسرا نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے پاس آیا اور اپنے بیچنے والے کو ذمہ دار ٹھہرایا اور دوسرے کی دو سو کے قریب بکریاں تھیں۔ آپ نے انھیں بیچ دیا اور دوسرے شخص کو دے دیں ۔

11270

Sunan Al Kubra Bayhaqi #11270

Zaeef

(۱۱۲۶۵) وَأَخْبَرَنَا أَبُو نَصْرٍ : عُمَرُ بْنُ عَبْدِ الْعَزِیزِ بْنِ عُمَرَ بْنِ قَتَادَۃَ أَخْبَرَنَا أَبُو عَمْرٍو : إِسْمَاعِیلُ بْنُ نُجَیْدٍ َدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ إِبْرَاہِیمَ الْبُوشَنْجِیُّ حَدَّثَنْا ابْنُ بُکَیْرٍ حَدَّثَنَا مَالِکٌ عَنْ عُمَرَ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ دُلاَفٍ عَنْ أَبِیہِ : أَنَّ رَجُلاً مِنْ جُہَیْنَۃَ کَانَ یَشْتَرِی الرَّوَاحِلَ فَیُغَالِی بِہَا ثُمَّ یُسْرِعُ السَّیْرَ فَیَسْبِقُ الْحَاجَّ فَأَفْلَسَ فَرُفِعَ أَمْرُہُ إِلَی عُمَرَ بْنِ الْخَطَّابِ فَقَالَ : أَمَّا بَعْدُ أَیُّہَا النَّاسُ فَإِنَّ الأُسَیْفِعَ أُسَیْفِعَ جُہَیْنَۃَ رَضِیَ مِنْ دِینِہِ وَأَمَانَتِہِ أَنْ یُقَالَ سَبَقَ الْحَاجُّ إِلاَّ أَنَّہُ قَدِ ادَّانَ مُعْرِضًا فَأَصْبَحَ وَقَدْ رِینَ بِہِ فَمَنْ کَانَ لَہُ عَلَیْہِ دَیْنٌ فَلْیَأْتِنَا بِالْغَدَاۃِ نَقْسِمُ مَالَہُ بَیْنَ غُرَمَائِہِ وَإِیَّاکُمْ وَالدَّیْنَ فَإِنَّ أَوَّلَہُ ہَمٌّ وَآخِرَہُ حَرْبٌ۔ [ضعیف]

اردو ترجمہ · Urdu

(١١٢٦٥) عبدالرحمن بن دلاف اپنے والد سے روایت فرماتے ہیں کہ جہینہ قبیلے کا ایک آدمی سواریاں خریدتا تھا اور مہنگے داموں بیچتا تھا۔ چنانچہ وہ حاجیوں سے پہلے وہاں پہنچ جاتا تھا۔ پھر وہ مفلس ہوگیا، اس کا معاملہ حضرت عمر کے سامنے رکھا گیا تو آپ نے فرمایا : امابعد ! اے لوگو ! بیوقوف تو جہینہ کا بیوقوف ہے جو اپنے دین اور امانت پر راضی ہوگیا۔ اگر کہا جائے حاجی سبقت لے گئے (یعنی پہلے پہنچ گئے ) مگر وہ ان سے اعراض کرتا تو وہ صبح مقروض ہونے کی حالت میں ہوتا ، اگر کسی پر قرضہ ہو تو وہ ہمارے پاس کل آئے ہم اپنا مال تاوان دینے والوں کو کو اداکریں گے اور قرض سے بچو اس کا آغازغم سے ہے اور اختتام لڑائی پر ہے۔

11271

Sunan Al Kubra Bayhaqi #11271

Zaeef

(۱۱۲۶۶) وَأَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّہِ الْحَافِظُ أَخْبَرَنَا أَبُو الْوَلِیدِ حَدَّثَنَا جَعْفَرُ بْنُ أَحْمَدَ حَدَّثَنَا عَلِیُّ بْنُ حُجْرٍ عَنْ إِسْمَاعِیلَ بْنِ إِبْرَاہِیمَ عَنْ أَیُّوبَ قَالَ نُبِّئْتُ عَنْ عُمَرَ بْنِ الْخَطَّابِ رَضِیَ اللَّہُ عَنْہُ بِمِثْلِ ذَلِکَ وَقَالَ : نَقْسِمُ مَالَہُ بَیْنَہُمْ بِالْحِصَصِ۔

اردو ترجمہ · Urdu

(١١٢٦٦) ایوب فرماتی ہیں کہ مجھے خبر دی گئی ہے کہ حضرت عمر (رض) نے اسی طرح کا فیصلہ کیا ہے، آپ نے فرمایا : ہم اس کا مال قرض خواہوں کے درمیان حصے کر کے تقسیم کردیں گے۔