Muslim99Muslim99

Sunan Al Kubra Bayhaqi · Book 18 · Chapter 2368

رہن کا بیان

اس خبر کا ذکرجس میں شراب کو سرکہ بنانے کا تذکرہ ہے

3 hadiths in this chapter

11207

Sunan Al Kubra Bayhaqi #11207

Sahih

(۱۱۲۰۲) أَخْبَرَنَا أَبُو سَعْدٍ الْمَالِینِیُّ أَخْبَرَنَا أَبُو أَحْمَدَ بْنُ عَدِیٍّ حَدَّثَنَا عَلِیُّ بْنُ سَعِیدٍ الرَّازِیُّ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ بَکَّارٍ حَدَّثَنَا فَرْجُ بْنُ فَضَالَۃَ عَنْ یَحْیَی بْنِ سَعِیدٍ عَنْ عَمْرَۃَ بِنْتِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ عَنْ أُمِّ سَلَمَۃَ قَالَتْ قَالَ رَسُولُ اللَّہِ -ﷺ- : إِنَّ الدِّبَاغَ یَحِلُّ مِنَ الْمَیْتَۃِ کَمَا یَحِلُّ الْخَلُّ مِنَ الْخَمْرِ ۔ قَالَ فَرْجٌ یَعْنِی أَنَّ الْخَمْرَ إِذَا تَغَیَّرَتْ فَصَارَتْ خَلاًّ حَلَّتْ۔ تَفَرَّدَ بِہِ فَرَجُ بْنُ فَضَالَۃَ عَنْ یَحْیَی۔ وَہُوَ ضَعِیفٌ یَرْوِی عَنْ یَحْیَی بْنِ سَعِیدٍ أَحَادِیثَ عَدَدًا لاَ یُتَابَعُ عَلَیْہَا قَالَہُ أَبُو الْحَسَنِ الدَّارَقُطْنِیُّ أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ الرَّحْمَنِ السُّلَمِیُّ وَأَبُو بَکْرِ بْنُ الْحَارِثِ عَنْہُ وَعَلَی ہَذَا التَّفْسِیرِ یَرْتَفِعُ الْخِلاَفُ إِلاَّ أَنَّ الْحَدِیثَ ضَعِیفٌ۔

اردو ترجمہ · Urdu

(١١٢٠٢) حضرت ام سلمہ فرماتی ہیں کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : مردار کے چمڑے کو رنگنا اسے اس طرح حلال کردیتا ہے جس طرح شراب سرکہ بنانے سے حلال ہوجاتی ہے۔ امام فرج فرماتے ہیں کہ جب شراب خراب ہوجاتی ہے تو وہ سرکہ بن جاتی ہے اور وہ حلال ہوجاتی ہے۔ یہ صرف امام فرج کا موقف ہے جو انھوں نے یحییٰ سے ذکر کیا ہے اور وہ ضعیف ہے۔ کیونکہ یحییٰ سعید سے بہت سی ایسی روایات بیان کرتا ہی جن کی متابعت نہیں کی جاتی ۔ یہ بات ابو الحسن دار قطنی نے کہی ہے۔

11208

Sunan Al Kubra Bayhaqi #11208

Zaeef

(۱۱۲۰۳) أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّہِ الْحَافِظُ أَخْبَرَنَا أَبُو الْحُسَیْنِ : عَلِیُّ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ الدِّہْقَانِ بِالْکُوفَۃِ حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ حَازِمِ بْنِ أَبِی غَرَزَۃَ أَخْبَرَنَا حَسَنُ بْنُ قُتَیْبَۃَ حَدَّثَنَا مُغِیرَۃُوَ ہُوَ ابْنُ زِیَادٍ عَنْ أَبِی الزُّبَیْرِ عَنْ جَابِرٍ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّہِ -ﷺ- : مَا أَقْفَرَ أَہْلُ بَیْتٍ مِنْ أُدْمٍ فِیہِ خَلٌّ وَخَیْرُ خَلِّکُمْ خَلُّ خَمْرِکُمْ ۔ قَالَ أَبُو عَبْدِ اللَّہِ : ہَذَا حَدِیثٌ وَاہِی وَالْمُغِیرَۃُ بْنُ زِیَادٍ صَاحِبُ مَنَاکِیرَ۔ قَالَ الشَّیْخُ : وَأَہْلُ الْحِجَازِ یَقُولُونَ لِخَلِّ الْعِنَبِ خَلُّ الْخَمْرِ وَہُوَ الْمُرَادُ بِالْخَبَرِ إِنْ صَحَّ الْخَبَرُ إِنْ شَائَ اللَّہُ أَوْ خَمْرًا تَخَلَّلَتْ بِنَفْسِہَا۔وَکَذَلِکَ مَا

اردو ترجمہ · Urdu

(١١٢٠٣) حضرت جابر (رض) فرماتے ہیں کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : جس گھر کے سالن میں سرقہ شامل ہو وہ گھر کبھی فقیر نہیں ہوسکتا اور بہترین سرقہ وہ ہے جو شراب سے بنایا جائے ۔ شیخ فرماتے ہیں : اہل حجاز انگوروں کے سرقہ کو شراب کا سرقہ کہتے ہیں اور یہی اس روایت میں مراد ہے۔ اگر یہ سنداً ثابت ہوجائے یا اس سے مراد وہ شراب ہے جو بذات خود سرقہ بن گئی ہو ۔

11209

Sunan Al Kubra Bayhaqi #11209

Zaeef

(۱۱۲۰۴) أَخْبَرَنَا أَبُو الْحُسَیْنِ بْنُ بِشْرَانَ أَخْبَرَنَا إِسْمَاعِیلُ الصَّفَّارُ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ الْمَلِکِ أَخْبَرَنَا یَزِیدُ بْنُ ہَارُونَ أَخْبَرَنَا سُلَیْمَانُ التَّیْمِیُّ عَنْ أُمِّ خِدَاشٍ : أَنَّہَا رَأَتْ عَلِیًّا رَضِیَ اللَّہُ عَنْہُ یَصْطَبِغُ بَخِلِّ خَمْرٍ۔ وَرُوِیَ عَنْ مُسَرْبَلٍ الْعَبَدِیِّ عَنْ أُمِّہِ عَنْ عَائِشَۃَ رَضِیَ اللَّہُ عَنْہَا أَنَّہَا قَالَتْ : لاَ بَأْسَ بَخِلِّ الْخَمْرِ وَإِسْنَادُہُ مَجْہُولٌ۔

اردو ترجمہ · Urdu

(١١٢٠٤) سلیمان تیمی ام خداش سینقل فرماتے ہیں کہ اس نے حضرت علی (رض) کو دیکھا وہ شراب کے سرقے کا سالن استعمال کر رہے تھے ۔ حضرت عائشہ (رض) سے روایت ہے کہ انھوں نے فرمایا : شراب کو سرکہ بنانے میں کوئی حرج نہیں ہے۔ لیکن اس کی سند مجہول ہے۔