Muslim99Muslim99

Sunan Al Kubra Bayhaqi · Book 16 · Chapter 2346

خرید و فروخت کے مسائل و احکام

بیع سلف جائز نہیں یہاں تک اس کی صفت معلوم ہو جو عین مال سے تعلق نہ رکھتی ہو

5 hadiths in this chapter

11115

Sunan Al Kubra Bayhaqi #11115

Sahih

(۱۱۱۱۰) أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللَّہِ الْحَافِظُ أَخْبَرَنَا أَبُو بَکْرِ بْنُ إِسْحَاقَ الْفَقِیہُ أَخْبَرَنَا إِسْمَاعِیلُ بْنُ إِسْحَاقَ الْقَاضِی حَدَّثَنَا أَبُو الْوَلِیدِ حَدَّثَنَا شُعْبَۃُ قَالَ عَمْرٌو أَخْبَرَنِی عَنْ أَبِی الْبَخْتَرِیِّ قَالَ : سَأَلْتُ ابْنَ عُمَرَ عَنِ السَّلَمِ فِی النَّخْلِ قَالَ : نُہِیَ عَنْ بَیْعِ النَّخْلِ حَتَّی یَبْدُوَ صَلاَحُہُ قَالَ فَسَأَلْتُ ابْنَ عَبَّاسٍ قَالَ : نَہَی رَسُولُ اللَّہِ -ﷺ- عَنْ بَیْعِ النَّخْلِ حَتَّی تَأْکُلَ مِنْہُ أَوْ یُؤْکَلَ وَحَتَّی یُوزَنَ۔ قَالَ شُعْبَۃُ : فَقُلْتُ لِرَجُلٍ فِی الْحَلْقَۃِ مَا یُوزَنُ؟ قَالَ یُحْزَرُ۔ رَوَاہُ الْبُخَارِیُّ فِی الصَّحِیحِ عَنْ أَبِی الْوَلِیدِ مُخْتَصَرًا۔ [صحیح۔ مسلم ۱۵۳۷]

اردو ترجمہ · Urdu

(١١١١٠) ابو البختری فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت ابن عمر (رض) سے بیع سلم کے بارے میں پوچھا جو کھجوروں میں کی گئی ہو تو انھوں نے کہا : کھجور کی بیع سے منع کیا گیا ہے حتیٰ کے وہ پک جائے۔ وہ کہتے ہیں کہ میں نے پھر ابن عباس (رض) سے پوچھاتو انھوں نے فرمایا : کھجور کی بیع سے منع کیا گیا ہے حتیٰ کے اس میں سے کھایا جائے اور اس کا وزن کیا جاسکے۔ امام شعبہ فرماتے ہیں کہ میں نے ساتھ بیٹھے ہوئے آدمی سے پوچھا : وزن کیے جانے سے کیا مراد ہے ؟ تو اس نے کہا : اسے توڑ کر محفوظ کیا گیا ہو ۔

11116

Sunan Al Kubra Bayhaqi #11116

Sahih

(۱۱۱۱۱) وَرَوَاہُ عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ بَشَّارٍ عَنْ غُنْدَرٍ عَنْ شُعْبَۃَ إِلاَّ أَنَّہُ قَالَ فِی رِوَایَۃِ ابْنِ عُمَرَ فَقَالَ : نَہَی عُمَرُ عَنْ بَیْعِ الثَّمَرِ حَتَّی یَصْلُحَ وَنَہَی عَنِ الْوَرِقِ بِالذَّہَبِ نَسَائً بِنَاجِزٍ وَقَالَ فِی التَّفْسِیرِ قُلْتُ : مَا یُوزَنُ؟ قَالَ رَجُلٌ عِنْدَہُ : حَتَّی یُحْزَرَ۔ أَخْبَرَنَاہُ أَبُو عَبْدِ اللَّہِ الْحَافِظُ أَخْبَرَنِی أَبُو الْوَلِیدِ حَدَّثَنَا إِبْرَاہِیمُ بْنُ أَبِی طَالِبٍ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ بَشَّارٍ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ جَعْفَرٍ حَدَّثَنَا شُعْبَۃُ فَذَکَرَہُمَا وَرَوَاہُ مُسْلِمٌ عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ بَشَّارٍ دُونَ رِوَایَۃِ ابْنِ عُمَرَ۔ [صحیح۔ بخاری ۲۲۵۰ و مسلم ۱۵۳۷]

اردو ترجمہ · Urdu

(١١١١١) حضرت عبداللہ بن عمر (رض) فرماتے ہیں کہ عمر (رض) نے پھل پکنے سے پہلے بیچنے سے منع کیا اور چاندی کو سونے کے بدلے میں ادھار بیچنے سے منع کیا اور تفسیر میں ہے کہ میں نے کہا : وزن سے کیا مراد ہے ؟ اس کے پاس بیٹھے ہوئے ایک آدمی نے کہا : اس کی حفاظت کی جاسکے۔

11117

Sunan Al Kubra Bayhaqi #11117

Zaeef

(۱۱۱۱۲) أَخْبَرَنَا أَبُو بَکْرِ بْنُ فُورَکَ أَخْبَرَنَا عَبْدُ اللَّہِ بْنُ جَعْفَرٍ حَدَّثَنَا یُونُسُ بْنُ حَبِیبٍ حَدَّثَنَا أَبُو دَاوُدَ حَدَّثَنَا شُعْبَۃُ عَنْ أَبِی إِسْحَاقَ قَالَ سَمِعْتُ رَجُلاً مِنْ أَہْلِ نَجْرَانَ یَقُولُ : قُلْتُ لاِبْنِ عُمَرَ أَسْأَلُکَ عَنِ السَّلَمِ فِی النَّخْلِ فَقَالَ : أَمَّا السَّلَمُ فِی النَّخْلِ فَإِنَّ رَجُلاً أَسْلَمَ فِی نَخْلٍ لِرَجُلٍ فَلَمْ یَحْمِلْ ذَلِکَ الْعَامَ فَذَکَرَ ذَلِکَ لِلنَّبِیِّ -ﷺ- فَقَالَ : بِمَ تَأْکُلُ مَالَہُ ۔ فَأَمَرَہُ فَرَدَّ عَلَیْہِ ثُمَّ نَہَی عَنِ السَّلَمِ فِی النَّخْلِ حَتَّی یَبْدُوَ صَلاَحُہُ۔

اردو ترجمہ · Urdu

(١١١١٢) اہل نجران کے ایک آدمی نے ابن عمر (رض) سے کھجور میں بیع سلم کرنے کے بارے میں پوچھا تو انھوں نے فرمایا : ایک آدمی نے دوسرے آدمی سے کھجوروں میں بیع سلم کی تھی، اس سال کھجوروں پر پھل نہ لگا، اس نے یہ بات نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے سامنے رکھی تو آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : تو اس کا مال کیوں کھاتا ہے ؟ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے اسے حکم دیا کہ اسے بیع واپس کر دو ، پھر آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے کھجوروں میں بیع سلم کرنے سے منع کردیا یہاں تک کہ پھل پک جائے ۔

11118

Sunan Al Kubra Bayhaqi #11118

Zaeef

(۱۱۱۱۳) وَأَخْبَرَنَا أَبُو سَعْدٍ الْمَالِینِیُّ أَخْبَرَنَا أَبُو أَحْمَدَ بْنُ عَدِیٍّ أَخْبَرَنَا الْفَضْلُ بْنُ الْحُبَابِ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ کَثِیرٍ أَخْبَرَنَا سُفْیَانُ عَنْ أَبِی إِسْحَاقَ عَنْ رَجُلٍ نَجْرَانِیٍّ عَنِ ابْنِ عُمَرَ : أَنَّ رَجُلاً أَسْلَفَ رَجُلاً فِی نَخْلٍ فَلَمْ یُخْرِجْ تِلْکَ السَّنَۃَ شَیْئًا فَاخْتَصَمَا إِلَی رَسُولِ اللَّہِ -ﷺ- فَقَالَ : بِمَ تَسْتَحِلُّ مَالَہُ ارْدُدْ عَلَیْہِ ۔ قَالَ ثُمَّ قَالَ : لاَ تُسْلِفُوا فِی النَّخْلِ حَتَّی یَبْدُوَ صَلاَحُہُ ۔

اردو ترجمہ · Urdu

(١١١١٣) حضرت ابن عمر (رض) فرماتے ہیں : ایک آدمی نے دوسرے آدمی سے کھجوروں میں بیع سلف کی تو اس سال کھجوروں پر پھل نہ لگا ، جھگڑا رسول اللہ کے پاس لائے تو آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : تو اس کا مال اپنے لیے کیوں حلال سمجھتا ہے ؟ اسے واپس کر دو ، پھر آپ نے فرمایا : کھجور کے پکنے سے پہلے اس میں بیع سلف نہ کرو۔

11119

Sunan Al Kubra Bayhaqi #11119

Zaeef

(۱۱۱۱۴) أَخْبَرَنَا أَبُو الْحُسَیْنِ بْنُ الْفَضْلِ الْقَطَّانُ بِبَغْدَادَ أَخْبَرَنَا عَبْدُ اللَّہِ بْنُ جَعْفَرِ بْنِ دُرُسْتُوَیْہِ حَدَّثَنَا یَعْقُوبُ بْنُ سُفْیَانَ حَدَّثَنِی مُحَمَّدُ بْنُ أَبِی السَّرِیِّ حَدَّثَنَا الْوَلِیدُ بْنُ مُسْلِمٍ حَدَّثَنِی مُحَمَّدُ بْنُ حَمْزَۃَ بْنِ یُوسُفَ بْنِ عَبْدِاللَّہِ بْنِ سَلاَّمٍ عَنْ أَبِیہِ عَنْ جَدِّہِ قَالَ قَالَ عَبْدُاللَّہِ بْنُ سَلاَمٍ: إِنَّ اللَّہَ لَمَّا أَرَادَ ہُدَی زَیْدِ بْنِ سَعْنَۃَ فَذَکَرَ الْحَدِیثَ إِلَی أَنْ قَالَ فَقَالَ زَیْدُ بْنُ سَعْنَۃَ: یَا مُحَمَّدُ ہَلْ لَکَ أَنْ تَبِیعَنِی تَمْرًا مَعْلُومًا إِلَی أَجَلٍ مَعْلُومٍ مِنْ حَائِطِ بَنِی فُلاَنٍ قَالَ: لاَ یَا یَہُودِیُّ وَلَکِنِّی أُبِیعُکَ تَمْرًا مَعْلُومًا إِلَی کَذَا وَکَذَا مِنَ الأَجَلِ وَلاَ أُسَمِّی مِنْ حَائِطِ بَنِی فُلاَنٍ۔ فَقُلْتُ: نَعَمْ فَبَایَعَنِی فَأَطْلَقْتُ ہِمْیَانِی فَأَعْطَیْتُہُ ثَمَانِینَ دِینَارًا فِی تَمْرٍ مَعْلُومٍ إِلَی کَذَا وَکَذَا مِنَ الأَجَلِ۔

اردو ترجمہ · Urdu

(١١١١٤) حضرت عبداللہ بن سلام فرماتے ہیں کہ جب اللہ تعالیٰ نے زید بن سعنہ کو ہدایت دینے کا ارادہ کیا۔ پھر انھوں نے پوری حدیث بیان کی، حتیٰ کہ فرمایا : زید بن سعنہ نے آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے کہا : اے محمد ! آپ مجھے کھجور بیچتے ہیں، مدت بھی معلوم ہو وزن بھی معلوم ہو اور جس باغ سے دینی ہے وہ بھی معلوم ہو ؟ تو آپ نے فرمایا : میں اے یہودی ! کھجور تمہیں بیچتا ہوں وزن بھی معلوم ہوگا اور مدت بھی، لیکن کس باغ سے دینی ہے یہ شرط نہیں ہوگئی۔ وہ کہتے ہیں : میں نے کہا : ٹھیک ہے۔ پھر میں نے اپنی اشرفی کھولی اور اسی دینار دے دیے۔