Muslim99Muslim99

Sunan Al Kubra Bayhaqi · Book 16 · Chapter 2343

خرید و فروخت کے مسائل و احکام

جانوروں میں عمر ، صفت اور مدت مقررہ تک بیع سلم کرنے کا جواز اور کراہت

11 hadiths in this chapter

11102

Sunan Al Kubra Bayhaqi #11102

Sahih

(۱۱۰۹۷) أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّہِ الْحَافِظُ فِی آخَرِینَ قَالُوا حَدَّثَنَا أَبُو الْعَبَّاسِ : مُحَمَّدُ بْنُ یَعْقُوبَ أَخْبَرَنَا الرَّبِیعُ بْنُ سُلَیْمَانَ أَخْبَرَنَا الشَّافِعِیُّ أَخْبَرَنَا مَالِکٌ (ح) وَأَخْبَرَنَا أَبُو الْحُسَیْنِ بْنُ بِشْرَانَ أَخْبَرَنَا أَبُو بَکْرٍ : أَحْمَدُ بْنُ سَلْمَانَ بْنِ الْحَسَنِ الْفَقِیہُ حَدَّثَنَا سُلَیْمَانُ بْنُ الأَشْعَثِ السِّجِسْتَانِیُّ بِالْبَصْرَۃِ حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّہِ بْنُ مَسْلَمَۃَ القَعْنَبِیُّ عَنْ مَالِکِ بْنِ أَنَسٍ عَنْ زَیْدِ بْنِ أَسْلَمَ عَنْ عَطَائِ بْنِ یَسَارٍ عَنْ أَبِی رَافِعٍ قَالَ : اسْتَسْلَفَ رَسُولُ اللَّہِ -ﷺ- بَکْرًا فَجَائَ تْہُ إِبِلٌ مِنَ الصَّدَقَۃِ فَأَمَرَنِی أَنْ أَقْضِیَ الرَّجُلَ بَکْرَہُ فَقُلْتُ : لَمْ أَجِدْ فِی الإِبِلِ إِلاَّ جَمَلاً خِیَارًا رَبَاعِیًا فَقَالَ النَّبِیُّ -ﷺ- : أَعْطِہِ إِیَّاہُ فَإِنَّ خِیَارَ النَّاسِ أَحْسَنُہُمْ قَضَائً ۔ أَخْرَجَہُ مُسْلِمٌ فِی الصَّحِیحِ عَنْ أَبِی الطَّاہِرِ عَنِ ابْنِ وَہْبٍ عَنْ مَالِکٍ۔ [صحیح مسلم ۱۶۰۰]

اردو ترجمہ · Urdu

(١١٠٩٧) حضرت ابو رافع کہتے ہیں : رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ایک اونٹ سلف یعنی ادھار کے طور پر لیا، آپ کے پاس صدقے کے اونٹ آئے تو آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے مجھے حکم دیا کہ میں آدمی کو اونٹ کے بدلے ایک اونٹ دے دوں، میں نے آپ سے کہا : صدقے کے اونٹوں میں سب اس سے اچھے ہیں تو آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : اسے اچھا اونٹ دے دو؛کیونکہ بہترین لوگ وہ ہیں جو حق دینے میں سب سے اچھے ہوں۔

11103

Sunan Al Kubra Bayhaqi #11103

Sahih

(۱۱۰۹۸) أَخْبَرَنَا أَبُو زَکَرِیَّا : یَحْیَی بْنُ إِبْرَاہِیمَ بْنِ مُحَمَّدِ بْنِ یَحْیَی أَخْبَرَنَا أَبُو سَہْلٍ : أَحْمَدُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ عَبْدِ اللَّہِ النَّحْوِیُّ حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ عِیسَی حَدَّثَنَا أَبُو نُعَیْمٍ حَدَّثَنَا سُفْیَانُ عَنْ سَلَمَۃَ بْنِ کُہَیْلٍ عَنْ أَبِی سَلَمَۃَ عَنْ أَبِی ہُرَیْرَۃَ قَالَ : کَانَ لِرَجُلٍ عَلَی النَّبِیِّ -ﷺ- سِنٌّ مِنَ الإِبِلِ فَجَائَ یَتَقَاضَاہُ فَقَالَ : أَعْطُوہُ ۔ فَطَلَبُوا فَلَمْ یَجِدُوا إِلاَّ سِنًّا فَوْقَ سِنِّہِ فَقَالَ : أَعْطُوہُ ۔ فَقَالَ : أَوْفَیْتَنِی وَفَاکَ اللَّہُ فَقَالَ رَسُولُ اللَّہِ -ﷺ- : إِنَّ خِیَارَکُمْ أَحْسَنُکُمْ قَضَائً ۔ رَوَاہُ الْبُخَارِیُّ فِی الصَّحِیحِ عَنْ أَبِی نُعَیْمٍ وَأَخْرَجَہُ مُسْلِمٌ مِنْ وَجْہٍ آخَرَ عَنْ سُفْیَانَ۔ قَالَ الشَّافِعِیُّ رَحِمَہُ اللَّہُ : فَہَذَا الْحَدِیثُ الثَّابِتُ عَنْ رَسُولِ اللَّہِ -ﷺ- وَبِہِ آخُذُ وَفِیہِ أَنَّ النَّبِیَّ -ﷺ- ضَمِنَ بَعِیرًا بِالصِّفَۃِ وَفِی ہَذَا مَا دَلَّ عَلَی أَنَّہُ یَجُوزُ أَنْ یَضْمَنَ الْحَیَوَانَ کُلَّہُ بِصِفَۃٍ۔ [صحیح۔ بخاری و مسلم ۱۶۰۱]

اردو ترجمہ · Urdu

(١١٠٩٨) حضرت ابوہریرہ (رض) فرماتے ہیں : نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ایک آدمی کا دوندا اونٹ دینا تھا، وہ آدمی اپنا حق لینے کے لیے آیا تو (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : اسے دے دو ، صحابہ اکرام نے تلاش کیا مگر اس سے بڑی عمر کا ملا، آپ نے فرمایا : کوئی بات نہیں، اسے یہی اونٹ دے دو ۔ اس آدمی نے کہا : آپ نے مجھے پورا بدلہ دیا ہے، اللہ آپ کو پورا بدلہ دے۔ آپ نے فرمایا : تم میں سے بہترین لوگ وہی ہیں جو ادائیگی میں اچھے ہوں۔ امام شافعی (رح) فرماتے ہیں : یہ حدیث رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے ثابت ہے اور میرا موقف بھی یہی ہے۔ اس حدیث میں ہے کہ نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے اونٹ کی صفت کے ساتھ سودہ کیا تھا، اس سے معلوم ہوتا ہے کہ تمام جانوروں میں اس قسم کا سودہ کیا جاسکتا ہے، یعنی یہ کہا جائے کہ میں تم سے دوندا لے رہا ہوں تو جب دوں گا تو دوندا ہی دوں گا۔ واللہ اعلم۔

11104

Sunan Al Kubra Bayhaqi #11104

Zaeef

(۱۱۰۹۹) أَخْبَرَنَا أَبُو أَحْمَدَ الْمِہْرَجَانِیُّ أَخْبَرَنَا أَبُو بَکْرِ بْنُ جَعْفَرٍ الْمُزَکِّی حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ إِبْرَاہِیمَ حَدَّثَنَا ابْنُ بُکَیْرٍ حَدَّثَنَا مَالِکٌ عَنْ صَالِحِ بْنِ کَیْسَانَ عَنِ الْحَسَنِ بْنِ مُحَمَّدِ بْنِ عَلِیٍّ : أَنَّ عَلِیَّ بْنَ أَبِی طَالِبٍ رَضِیَ اللَّہُ عَنْہُ بَاعَ جَمَلاً لَہُ یُقَالُ لَہُ عُصَیْفِیرٌ بِعِشْرِینَ بَعِیرًا إِلَی أَجَلٍ۔

اردو ترجمہ · Urdu

(١١٠٩٩) حضرت محمد بن علی فرماتے ہیں کہ حضرت علی (رض) نے اپنا عصیفیرنامی اونٹ بیس اونٹوں کے بدلے میں ایک آدمی کو بیچا ایک میعاد تک ۔

11105

Sunan Al Kubra Bayhaqi #11105

Zaeef

(۱۱۱۰۰) قَالَ وَحَدَّثَنَا مَالِکٌ عَنْ نَافِعٍ : أَنَّ عَبْدَ اللَّہِ بْنَ عُمَرَ اشْتَرَی رَاحِلَۃً بِأَرْبَعَۃِ أَبْعِرَۃٍ مَضْمُونَۃٍ عَلَیْہِ یُوفِیہَا صَاحِبَہَا بِالرَّبَذَۃِ۔

اردو ترجمہ · Urdu

(١١١٠٠) نافع کہتے ہیں : حضرت عبداللہ بن عمر (رض) نے ایک اونٹی چار اونٹنیوں کے بدلے میں خریدی اس شرط پر کہ میں ربذہ میں آپ کو دوں گا۔

11106

Sunan Al Kubra Bayhaqi #11106

Zaeef

(۱۱۱۰۱) قَالَ وَحَدَّثَنَا مَالِکٌ : أَنَّہُ سَأَلَ ابْنَ شِہَابٍ عَنْ بَیْعِ الْحَیَوَانِ اثْنَیْنِ بِوَاحِدٍ إِلَی أَجَلٍ فَقَالَ : لاَ بَأْسَ بِذَلِکَ۔

اردو ترجمہ · Urdu

(١١١٠١) امام مالک نے امام زہری سے پوچھا : کیا ایک جانور کے بدلے میں دو خریدے جاسکتے ہیں ؟ تو انھوں نے کہا : اس میں کوئی حرج نہیں۔

11107

Sunan Al Kubra Bayhaqi #11107

Zaeef

(۱۱۱۰۲) قَالَ وَحَدَّثَنَا مَالِکٌ عَنِ ابْنِ شِہَابٍ عَنْ سَعِیدِ بْنِ الْمُسَیَّبِ أَنَّہُ کَانَ یَقُولُ : لاَ رِبَا فِی الْحَیَوَانِ۔

اردو ترجمہ · Urdu

(١١١٠٢) امام زہری سعید بن مسیب (رض) سے روایت کرتے ہیں کہ حیوانوں میں کوئی سود نہیں ہوتا ۔

11108

Sunan Al Kubra Bayhaqi #11108

Zaeef

(۱۱۱۰۳) وَأَخْبَرَنَا أَبُو حَازِمٍ الْحَافِظُ أَخْبَرَنَا أَبُو الْفَضْلِ بْنُ خَمِیرُوَیْہِ حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ نَجْدَۃَ حَدَّثَنَا سَعِیدُ بْنُ مَنْصُورٍ حَدَّثَنَا ہُشَیْمٌ حَدَّثَنَا عَبِیدَۃُ یَعْنِی ابْنَ حُمَیْدٍ عَنْ عَبْدِ الْمَلِکِ بْنِ سَعِیدِ بْنِ جُبَیْرٍ عَنْ أَبِیہِ عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ : أَنَّہُ کَانَ لاَ یَرَی بَأْسًا بِالسَّلَفِ فِی الْحَیَوَانِ۔ ّ

اردو ترجمہ · Urdu

(١١١٠٣) حضرت عبداللہ بن عباس (رض) فرماتے ہیں : حیوانوں میں بیع سلف کرنے میں کوئی حرج نہیں ہے۔

11109

Sunan Al Kubra Bayhaqi #11109

Sahih

(۱۱۱۰۴) قَالَ وَحَدَّثَنَا سَعِیدٌ حَدَّثَنَا ہُشَیْمٌ أَخْبَرَنَا یُونُسُ عَنِ الْحَسَنِ : أَنَّہُ کَانَ لاَ یَرَی بَأْسًا بِالسَّلَفِ فِی الْحَیَوَانِ إِذَا کَانَ سِنًّا مَعْلُومًا إِلَی أَجَلٍ مَعْلُومٍ۔

اردو ترجمہ · Urdu

(١١١٠٤) حضرت حسن فرماتے ہیں : جب سال اور مدت معلوم ہو تو جانوروں میں بیع سلف کرنے میں کوئی حرج نہیں ہے۔

11110

Sunan Al Kubra Bayhaqi #11110

Zaeef

(۱۱۱۰۵) قَالَ وَحَدَّثَنَا سَعِیدُ بْنُ مَنْصُورٍ حَدَّثَنَا عَبِیدَۃُ بْنُ حُمَیْدٍ عَنْ عَمَّارٍ الدُّہْنِیُّ عَنْ سَعِیدِ بْنِ جُبَیْرٍ عَنِ ابْنِ مَسْعُودٍ : أَنَّہُ کَرِہَ السَّلَفَ فِی الْحَیَوَانِ۔ وَرَوَاہُ أَیْضًا حَمَّادٌ عَنْ إِبْرَاہِیمَ عَنِ ابْنِ مَسْعُودٍ۔

اردو ترجمہ · Urdu

(١١١٠٥) حضرت سعید بن جبیر فرماتی ہیں کہ حضرت عبداللہ بن مسعود (رض) نے جانوروں میں بیع سلف کو مکروہ سمجھا ہے۔

11111

Sunan Al Kubra Bayhaqi #11111

Zaeef

(۱۱۱۰۶) وَأَخْبَرَنَا أَبُو زَکَرِیَّا بْنُ أَبِی إِسْحَاقَ أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّہِ بْنُ یَعْقُوبَ أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ الْوَہَّابِ أَخْبَرَنَا جَعْفَرُ بْنُ عَوْنٍ أَخْبَرَنَا سَعِیدٌ عَنْ أَبِی مَعْشَرٍ عَنْ إِبْرَاہِیمَ : أَنَّ ابْنَ مَسْعُودٍ کَانَ لاَ یَرَی بَأْسًا بِالسَّلَمِ فِی کُلِّ شَیْئٍ إِلَی أَجَلٍ مُسَمًّی مَا خَلاَ الْحَیَوَانَ۔

اردو ترجمہ · Urdu

(١١١٠٦) ابراہیم فرماتی ہیں : حضرت ابن مسعود (رض) جانوروں کے علاوہ تمام چیزوں میں جب مدت معلوم ہو تو بیع سلف کو درست سمجھتے تھے۔

11112

Sunan Al Kubra Bayhaqi #11112

Sahih

(۱۱۱۰۷) وَفِیمَا أَجَازَ لِی أَبُو عَبْدِ اللَّہِ الْحَافِظُ رِوَایَتَہُ عَنْہُ عَنْ أَبِی الْعَبَّاسِ عَنِ الرَّبِیعِ عَنِ الشَّافِعِیِّ : أَنَّ بَعْضَ مَنْ تَکَلَّمَ مَعَہُ فِی ہَذِہِ الْمَسْأَلَۃِ قَالَ لَہُ : إِنَّمَا کَرِہْنَا السَّلَمَ فِی الْحَیَوَانِ لأَنَّ ابْنَ مَسْعُودٍ کَرِہَہُ۔قَالَ الشَّافِعِیُّ ہُوَ مُنْقَطِعٌ عَنْہُ وَیَزْعُمُ الشَّعْبِیُّ الَّذِی ہُوَ أَکْبَرُ مِنَ الَّذِی رَوَی عَنْہُ کَرَاہِیَتَہُ : أَنَّہُ إِنَّمَا أَسَلَفَ لَہُ فِی لِقَاحِ فَحْلِ إِبِلٍ بِعَیْنِہِ وَہَذَا مَکْرُوہُ عِنْدَنَا وَعِنْدَ کُلِّ أَحَدٍ ہَذَا بَیْعُ الْمَلاَقِیحِ وَ الْمَضَامِینِ أَوْ ہُمَا۔ قَالَ الشَّیْخُ : یُرِیدُ الشَّافِعِیُّ بِرِوَایَۃِ مَنْ رَوَاہُ عَنِ ابْنِ مَسْعُودٍ مُنْقَطِعًا فِی الْکَرَاہِیَۃِ رِوَایَۃَ إِبْرَاہِیمَ النَّخَعِیِّ وَأَمَّا رِوَایَۃُ سَعِیدِ بْنِ جُبَیْرٍ عَنِ ابْنِ مَسْعُودٍ فَہِیَ أَیْضًا مُنْقَطِعَۃٌ سَعِیدُ بْنُ جُبَیْرٍ لَمْ یُدْرِکِ ابْنَ مَسْعُودٍ وَقَدْ قِیلَ عَنْہُ عَنْ حُذَیْفَۃَ۔قَالَ الشَّافِعِیُّ وَقُلْتُ لِمُحَمَّدِ بْنِ الْحَسَنِ أَنْتَ أَخْبَرْتَنِی عَنْ أَبِی یُوسُفَ عَنْ عَطَائِ بْنِ السَّائِبِ عَنْ أَبِی الْبَخْتَرِیِّ : أَنَّ بَنِی عَمٍّ لِعُثْمَانَ بْنِ عَفَّانَ أَتَوُا وَادِیًا فَصَنَعُوا شَیْئًا فِی إِبِلِ رَجُلٍ قَطَعُوا بِہِ لَبَنَ إِبِلِہِ وَقَتَلُوا فِصَالَہَا فَأَتَی عُثْمَانَ بْنَ عَفَّانَ وَعِنْدَہُ ابْنُ مَسْعُودٍ فَرَضِیَ بِحُکْمِ ابْنِ مَسْعُودٍ فَحَکَمَ أَنْ یُعْطَی بِوَادِیہِ إِبِلاً مِثْلَ إِبِلِہِ وَفِصَالاً مِثْلَ فِصَالِہِ فَأَنْفَذَ ذَلِکَ عُثْمَانُ فَتَرْوِی عَنِ ابْنِ مَسْعُودٍ : أَنَّہُ یَقْضِی فِی حَیَوَانٍ بِحَیْوَانٍ مِثْلَہُ دِینًا لأَنَّہُ إِذَا قَضَی بِہِ بِالْمَدِینَۃِ وَأُعْطِیَہُ بِوَادِیہِ کَانَ دَیْنًا وَتُرِیدُ أَنْ تَرْوِیَ عَنْ عُثْمَانَ أَنَّہُ یَقُولُ بِقَوْلِہِ وَأَنْتُمْ تَرْوُونَ عَنِ الْمَسْعُودِیِّ عَنِ الْقَاسِمِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ قَالَ : أُسْلِمَ لِعَبْدِ اللَّہِ فِی وُصَفَائَ أَحَدُہُمْ أَبُو زِیَادَۃَ أَوْ أَبُو زَائِدَۃَ مَوْلاَنَا وَتَرْوُونَ عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ : أَنَّہُ أَجَازَ السَّلَمَ فِی الْحَیَوَانِ وَعَنْ رَجُلٍ آخَرَ مِنْ أَصْحَابِ النَّبِیِّ -ﷺ-۔قَالَ الشَّیْخُ وَرُوِیَ عَنْ عُمَرَ : أَنَّہُ ذَکَرَ فِی أَبْوَابِ الرِّبَا أَنْ یُسْلِمَ فِی سِنٍّ۔ أَخْبَرَنَاہُ أَبُو عَبْدِ اللَّہِ الْحَافِظُ حَدَّثَنَا أَبُو الْعَبَّاسِ : مُحَمَّدُ بْنُ یَعْقُوبَ حَدَّثَنَا الْحَسَنُ بْنُ مُکْرَمٍ حَدَّثَنَا عُثْمَانُ بْنُ عُمَرَ قَالَ أَخْبَرَنَا الْمَسْعُودِیُّ عَنِ الْقَاسِمِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ : أَنَّ عُمَرَ بْنَ الْخَطَّابِ رَضِیَ اللَّہُ عَنْہُ قَالَ فَذَکَرَہُ وَہَذَا مُنْقَطِعٌ۔

اردو ترجمہ · Urdu

(١١١٠٧) امام شافعی (رح) سے روایت ہے کہ لوگوں میں سے کسی نے اس مسئلہ میں ان سے بحث کی تو آپ نے اس سے کہا : ہم صورتوں میں بیع سلم ناپسند کرتے ہیں، کیونکہ حضرت عبداللہ بن مسعود (رض) نے ناپسند کیا ہے۔ امام شافعی نے کہا کہ یہ روایت ان سے منقطع ہے، امام شعبی (رح) نے دعویٰ کیا ہے کہ یہ مسئلہ اس سے بڑا ہے جس نے ان سے کراہت بیان کی ہے کہ انھوں نے سانڈ میں بیع سلف کی اور یہ ہمارے ہاں مکروہ ہے اور ہر ایک کے ہاں بیع محاقلہ اور مضابنہ یا دونوں ہیں۔ [صحیح ] شیخ فرماتے ہیں کہ ابراہیم نخعی (رح) کی روایت جو ابن مسعود سے کراہت کے متعلق ہے وہ منقطع ہے اسی طرح سعید بن جبیر کی روایت جو ابن مسعود سے ہے، وہ بھی پچھلی روایت کی طرح منقطع ہے، چونکہ سعید بن جبیر کی سیدنا ابن مسعود (رض) نے ملاقات ثابت نہیں ہے۔ روایت ہے کہ عثمان بن عفان (رض) چچازاد کی وادی میں آئے ، انھوں نے کسی آدمی کے اونٹ کے ساتھ کچھ معاملہ کیا۔ اس کا دودھ کاٹ دیا اور اس کے بچوں کو قتل کردیا تو وہ آدمی حضرت عثمان (رض) کے پاس آیا اور حضرت عثمان (رض) کے پاس ابن مسعود (رض) بھی موجود تھے۔ وہ شخص ابن مسعود (رض) کے فیصلے سے خوش ہوگیا، انھوں نے فیصلہ کیا کہ اس آدمی کو اس اونٹ کی طرح اونٹ اور ان دودھ پیتے بچوں کی طرح دودھ پیتے بچے دیے جائیں۔ حضرت عثمان نے اس فیصلے کو نافذ کیا۔ ابن مسعود سے روایت ہے کہ وہ حیوان کے بدلے میں اس جیسا حیوان (بطورسزا) فیصلہ کرتے تھے جیسا کہ انھوں نے پچھلی روایت میں فیصلہ کیا ہے ۔ سیدنا ابن عباس (رض) سے روایت ہے کہ انھوں نے حیوانوں میں بیع سلم کو جائز قرار دیا ہے۔ سیدنا ابن عمر (رض) سے روایت ہے کہ وہ چھوٹے بچوں کی بیع سلم کو سود کی اقسام میں شمار کرتے تھے۔ سیدنا عمر بن خطاب (رض) سے اسی طرح روایت ہے، لیکن وہ منقطع ہے۔