Muslim99Muslim99

Sunan Al Kubra Bayhaqi · Book 16 · Chapter 2323

خرید و فروخت کے مسائل و احکام

ولی اگر تنگدست ہو تو یتیم کے مال سے معروف طریقے سے کھاسکتا ہے

10 hadiths in this chapter

10996

Sunan Al Kubra Bayhaqi #10996

Sahih

(۱۰۹۹۱) أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّہِ الْحَافِظُ أَخْبَرَنَا أَبُو الْفَضْلِ بْنُ إِبْرَاہِیمَ حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ سَلَمَۃَ حَدَّثَنَا الْحُسَیْنُ بْنُ مَنْصُورٍ حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّہِ بْنُ نُمَیْرٍ حَدَّثَنَا ہِشَامُ بْنُ عُرْوَۃَ عَنْ أَبِیہِ عَنْ عَائِشَۃَ رَضِیَ اللَّہُ عَنْہَا فِی قَوْلِہِ عَزَّ وَجَلَّ {مَنْ کَانَ غَنِیًّا فَلْیَسْتَعْفِفْ وَمَنْ کَانَ فَقِیرًا فَلْیَأْکُلْ بِالْمَعْرُوفِ} قَالَتْ : إِنَّمَا نَزَلَتْ فِی وَالِی مَالِ الْیَتِیمِ إِذَا کَانَ فَقِیرًا أَنَّہُ یَأْکُلُ مِنْہُ مَکَانَ قِیَامِہِ عَلَیْہِ بِالْمَعْرُوفِ۔ [صحیح البخاری ۴۵۷۵ و صحیح مسلم ۳۰۱۹]

اردو ترجمہ · Urdu

(١٠٩٩١) حضرت عائشہ (رض) اللہ تعالیٰ کے فرمان : { مَنْ کَانَ غَنِیًّا فَلْیَسْتَعْفِفْ وَمَنْ کَانَ فَقِیرًا فَلْیَأْکُلْ بِالْمَعْرُوفِ } ” اور جو شخص دولت مند ہو تو وہ پرہیز کرے اور جو شخص غریب ہو وہ معروف طریقے سے کھاسکتا ہے “ کے بارے میں فرماتی ہیں : یہ آیت یتیم کے مال کے سرپرست کے بارے میں نازل ہوئی ہے جبکہ وہ فقیر اور غریب ہو تو وہ معروف طریقے سے سرپرست ہونے کی حیثیت سے کھا سکتا ہے۔

10997

Sunan Al Kubra Bayhaqi #10997

Zaeef

(۱۰۹۹۲) وَأَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّہِ أَخْبَرَنِی أَبُو الْوَلِیدِ حَدَّثَنَا الْحَسَنُ بْنُ سُفْیَانَ حَدَّثَنَا أَبُو بَکْرِ بْنُ أَبِی شَیْبَۃَ حَدَّثَنَا عَبْدۃُ بْنُ سُلَیْمَانَ عَنْ ہِشَامٍ فَذَکَرَہُ بِنَحْوِہِ إِلاَّ أَنَّہُ قَالَ : أُنْزِلَتْ فِی وَالِی مَالِ الْیَتِیمِ الَّذِی یَقُومُ عَلَیْہِ وَیُصْلِحُہُ إِذَا کَانَ مُحْتَاجًا أَنْ یَأْکُلَ مِنْہُ۔ أَخْرَجَہُ الْبُخَارِیُّ وَمُسْلِمٌ فِی الصَّحِیحِ مِنْ حَدِیثِ ابْنِ نُمَیْرٍ وَرَوَاہُ مُسْلِمٌ عَنْ أَبِی بَکْرِ بْنِ أَبِی شَیْبَۃَ۔

اردو ترجمہ · Urdu

(١٠٩٩٢) ایک روایت میں یہ الفاظ ہیں کہ یہ آیت یتیم کے مال کے سرپرست کے بارے میں نازل ہوئی ہے جو یتیم کے مال کی نگرانی کرتا ہے اور اسے درست کرتا ہے کہ جب وہ تنگ دست اور محتاج ہو تو معروف طریقے سے کھاسکتا ہے۔

10998

Sunan Al Kubra Bayhaqi #10998

Zaeef

(۱۰۹۹۳) أَخْبَرَنَا أَبُو سَعْدٍ الْمَالِینِیُّ أَخْبَرَنَا أَبُو أَحْمَدَ بْنُ عَدِیٍّ حَدَّثَنَا إِبْرَاہِیمُ بْنُ عَلِیٍّ الْعُمَرِیِّ حَدَّثَنَا مُعَلَّی بْنُ مَہْدِیٍّ أَخْبَرَنَا جَعْفَرُ بْنُ سُلَیْمَانَ الضُّبَعِیُّ عَنْ أَبِی عَامِرٍ الْخَزَّازُ عَنْ عَمْرِو بْنِ دِینَارٍ عَنْ جَابِرٍ قَالَ رَجُلٌ یَا رَسُولَ اللَّہِ -ﷺ- : مِمَّا أَضْرِبُ مِنْہُ یَتِیمِی فَقَالَ : مِمَّا کُنْتَ ضَارِبًا وَلَدَکَ غَیْرَ وَاقٍ مَالَکَ بِمَالِہِ وَلاَ مُتَأَثِّلٍ مِنْ مَالِہِ مَالاً ۔ کَذَا رَوَاہُ۔وَالْمَحْفُوظُ مَا: [صحیح ابن حبان ۴۲۴۴، والطبرانی فی المعجم ۸۹ یہ روایت ضعیف ہے۔]

اردو ترجمہ · Urdu

(١٠٩٩٣) حضرت جابر (رض) فرماتے ہیں کہ ایک شخص نے کہا : اے اللہ کے رسول (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ! میں اپنے ماتحت یتیم کو کس بنا پر مار سکتا ہوں ؟ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : جس بنا پر تم اپنے بچوں کو مار سکتے ہو، اس بنا پر یتیم کو بھی مارسکتے ہو ۔ اپنے مال کو یتیم کے مال سے نہ بچانا اور نہ اس کے مال کے ذریعے اپنے مال کو بڑھانا۔

10999

Sunan Al Kubra Bayhaqi #10999

Sahih

(۱۰۹۹۴) أَخْبَرَنَا أَبُو نَصْرٍ : عُمَرُ بْنُ عَبْدِ الْعَزِیزِ بْنِ قَتَادَۃَ أَخْبَرَنَا أَبُو مَنْصُورٍ :ا لْعَبَّاسُ بْنُ الْفَضْلِ النَّضْرَوِیُّ حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ نَجْدَۃَ حَدَّثَنَا سَعِیدُ بْنُ مَنْصُورٍ حَدَّثَنَا حَمَّادُ بْنُ زَیْدٍ وَسُفْیَانُ عَنْ عَمْرِو بْنِ دِینَارٍ عَنِ الْحَسَنِ الْعُرَنِیِّ أَنَّ رَجُلاً قَالَ : یَا رَسُولَ اللَّہِ مِمِّ أَضْرِبُ مِنْہُ یَتِیمِی قَالَ : مِمَّا کُنْتَ مِنْہُ ضَارِبًا وَلَدَکَ ۔ قَالَ : أَفَأَصُیبُ مِنْ مَالِہِ؟ قَالَ : غَیْرَ مُتَأَثِّلٍ مَالاً وَلاَ وَاقٍ مَالَکَ بِمَالِہِ ۔ ہَذَا مُرْسَلٌ۔ [یہ مرسل ہے]

اردو ترجمہ · Urdu

(١٠٩٩٤) حضرت حسن عرنی فرماتی ہیں کہ ایک آدمی نے کہا : اے اللہ کے رسول (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ! میں اپنے ماتحت یتیم کو کس بناپر مار سکتا ہوں ؟ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : جس بنا پر تم اپنی اولاد کو مار سکتے ہو ۔ اس آدمی نے پھر کہا : کیا میں اس کے مال میں سے لے سکتا ہوں ؟ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : اس حالت میں لے سکتا ہے کہ تو اس کے ذریعے اپنے مال میں اضافہ کرنے والا نہ ہو اور نہ اپنے مال کو اس کے ذریعے بچانے والا ہو ۔

11000

Sunan Al Kubra Bayhaqi #11000

Zaeef

(۱۰۹۹۵) أَخْبَرَنَا عَبْدُ اللَّہِ بْنُ یَحْیَی بْنِ عَبْدِ الْجَبَّارِ السُّکَّرِیُّ أَخْبَرَنَا إِسْمَاعِیلُ الصَّفَّارُ أَخْبَرَنَا أَحْمَدُ بْنُ مَنْصُورٍ حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّزَّاقِ أَخْبَرَنَا مَعْمَرٌ عَنِ الزُّہْرِیِّ عَنِ الْقَاسِمِ بْنِ مُحَمَّدٍ قَالَ : جَائَ رَجُلٌ إِلَی ابْنِ عَبَّاسٍ فَقَالَ : إِنَّ فِی حَجْرِی أَمْوَالُ یَتَامَی وَہُوَ یَسْتَأْذِنُہُ أَنْ یُصِیبَ مِنْہَا فَقَالَ ابْنُ عَبَّاسٍ : أَلَسْتَ تَبْغِی ضَالَّتَہَا قَالَ : بَلَی قَالَ : أَلَسْتَ تَہْنَأُ جَرْبَاہَا قَالَ : بَلَی قَالَ : أَلَسْتَ تَلُوطُ حِیَاضَہَا قَالَ : بَلَی قَالَ : أَلَسْتَ تَفْرِطُ عَلَیْہَا یَوْمَ وَرْدِہَا قَالَ : بَلَی قَالَ فَأَصِبْ مِنْ رِسْلِہَا یَعْنِی مِنْ لَبَنِہَا۔ [مصنف عبدالرزاق :۱۴۷ ، کتاب التفسیر میں، تفسیر طبری رقم ۸۶۳۱]

اردو ترجمہ · Urdu

(١٠٩٩٥) قاسم بن محمد فرماتے ہیں کہ ابن عباس (رض) کے پاس ایک آدمی آیا اور کہنے لگا : میرے پاس یتیم کا مال ہے اور پوچھنے لگا : کیا میں اس میں سے لے سکتا ہوں ؟ تو ابن عباس (رح) فرمانے لگے : کیا تم اس کی گمشدہ چیز تلاش کرسکتے ہو ؟ کیا تم اس خارش زدہ اونٹ کا علاج نہیں کرتے ؟ اس نے کہا : کیوں نہیں ! انھوں نے پھر پوچھا : کیا تو اس کے حوض کا لیپ نہیں کرتا ؟ اس نے کہا : کیوں نہیں ، پھر سوال کیا : کیا تو اس کے وارد ہونے کے دن خوش نہیں ہوتا ؟ اس نے کہا : کیوں نہیں، خوش ہوتا ہوں تو آپ (رض) نے فرمایا : تو پھر تو اس کا دودھ بھی لے سکتا ہے۔

11001

Sunan Al Kubra Bayhaqi #11001

Zaeef

(۱۰۹۹۶) أَخْبَرَنَا عُمَرُ بْنُ عَبْدِ الْعَزِیزِ أَخْبَرَنَا أَبُو مَنْصُورٍ النَّضْرَوِیُّ حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ نَجْدَۃَ حَدَّثَنَا سَعِیدُ بْنُ مَنْصُورٍ حَدَّثَنَا سُفْیَانُ عَنْ یَحْیَی بْنِ سَعِیدٍ عَنِ الْقَاسِمِ بْنِ مُحَمَّدٍ عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ : أَنَّ رَجُلاً سَأَلَہُ فَقَالَ : إِنَّ فِی حَجْرِی یَتِیمًا أَفَأَشْرَبُ مِنَ اللَّبَنِ قَالَ : إِنْ کُنْتَ تَرُدُّ نَادَّتَہَا وَتَلُوطُ حَوْضَہَا وَتَہْنَأُ جَرْبَاہَا فَاشْرَبْ غَیْرَ مُضِرٍّ بِنَسْلٍ وَلاَ نَاہِکٍ فِی حَلْبٍ۔ [موطا امام مالک رقم ۹۳۷، ومصنف سعید بن منصور رقم ۵۷۱]

اردو ترجمہ · Urdu

(١٠٩٩٦) قاسم بن محمد فرماتے ہیں کہ حضرت ابن عباس (رض) سے ایک آدمی نے سوال کیا کہ : میرے تحت ایک یتیم ہے، کیا میں اس کے دودھ میں سے پی سکتا ہوں ؟ آپ (رض) نے فرمایا : اگر تو اس کی گمشدہ اونٹ کو تلاش کرتا ہے اور اس کے حوض کو لیپ کرتا ہے اور اس کی خارش کا علاج کرتا ہے تو تو دودھ بھی پی سکتا ہے مگر نسل کو نقصان نہ پہنچے اور نہ دودھ لینے میں حد سے آگے بڑھنا۔

11002

Sunan Al Kubra Bayhaqi #11002

Zaeef

(۱۰۹۹۷) قَالَ وَحَدَّثَنَا سَعِیدٌ حَدَّثَنَا جَرِیرٌ عَنْ أَبِی إِسْحَاقَ الشَّیْبَانِیِّ عَنْ عِکْرِمَۃَ عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ : یَضَعُ الْوَصِیُّ یَدَہُ مَعَ أَیْدِیہِمْ وَلاَ یَلْبَسُ الْعِمَامَۃَ فَمَا فَوْقَہَا۔ [اخرجہ سعید بن منصور رقم ۵۷۰]

اردو ترجمہ · Urdu

(١٠٩٩٧) عکرمہ حضرت ابن عباس (رض) سے روایت فرماتے ہیں کہ سرپرست یتیموں کے ہاتھ کے ساتھ اپنا ہاتھ رکھے (یعنی معروف اور ضرورت کے مطابق ان کے مال سے لے ) اور امامہ وغیرہ نہ باندھے۔

11003

Sunan Al Kubra Bayhaqi #11003

Zaeef

(۱۰۹۹۸) وَأَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّہِ الْحَافِظُ حَدَّثَنِی عَلِیُّ بْنُ حَمْشَاذَ حَدَّثَنَا یَزِیدُ بْنُ الْہَیْثَمِ حَدَّثَنَا إِبْرَاہِیمُ بْنُ أَبِی اللَّیْثِ حَدَّثَنَا الأَشْجَعِیُّ عَنْ سُفْیَانَ عَنِ السُّدِّیِّ عَنْ عِکْرِمَۃَ عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ : یَأْکُلُ مَالَ الْیَتِیمِ بِأَصَابِعِہِ لاَ یَزِیدُ عَلَی ذَلِکَ۔

اردو ترجمہ · Urdu

(١٠٩٩٨) عکرمہ ابن عباس (رض) سینقل فرماتے ہیں کہ آپ نے فرمایا : سرپرست یتیم کے مال سے انگلیوں کے ساتھ کھا سکتا ہے اس سے زیادہ نہیں (یعنی اپنے مال میں اضافہ کرنے کے لیے نہیں، صرف بھوک مٹانے کے لیے لے سکتا ہے) ۔

11004

Sunan Al Kubra Bayhaqi #11004

Zaeef

(۱۰۹۹۹) وَأَخْبَرَنَا عَلِیُّ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ عَبْدَانَ أَخْبَرَنَا أَحْمَدُ بْنُ عُبَیْدٍ الصَّفَّارُ حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ عُبَیْدِ اللَّہِ النَّرْسِیُّ حَدَّثَنَا یَحْیَی بْنُ أَبِی بُکَیْرٍ حَدَّثَنَا إِبْرَاہِیمُ بْنُ طَہْمَانَ حَدَّثَنِی سُلَیْمَانُ الشَّیْبَانِیُّ عَنْ عِکْرِمَۃَ عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ فِی قَوْلِ اللَّہِ عَزَّ وَجَلَّ ( وَمَنْ کَانَ غَنِیًّا فَلْیَسْتَعْفِفْ وَمَنْ کَانَ فَقِیرًا فَلْیَأْکُلْ بِالْمَعْرُوفِ)

اردو ترجمہ · Urdu

(١٠٩٩٩) حضرت ابن عباس (رض) اللہ تعالیٰ کے فرمان : ” ومن کان غنیاً فلیستعفف ومن کان فقیراً فلیاکل بالمعروف “ کے بارے میں فرماتے ہیں :

11005

Sunan Al Kubra Bayhaqi #11005

Zaeef

(۱۱۰۰۰) إِنْ کَانَ فَقِیرًا فَلْیَضْرِبْ بِیَدِہِ مَعَ أَیْدِیہِمْ فَلْیَأْکُلْ وَلاَ یَکْتَسِی عِمَامَۃً فَمَا فَوْقَہَا۔

اردو ترجمہ · Urdu

(١١٠٠٠) اگر وہ فقیرہو تو ان کے ہاتھوں کے ساتھ اپنا ہاتھ رکھے اور کھائے لیکن ان کے مال سے پگڑی وغیرہ نہ پہنے ۔