Muslim99Muslim99

Sunan Al Kubra Bayhaqi · Book 16 · Chapter 2312

خرید و فروخت کے مسائل و احکام

ہمسائے کے علاوہ کسی دوسرے سے حیوان قرض پر لینا

3 hadiths in this chapter

10953

Sunan Al Kubra Bayhaqi #10953

Sahih

(۱۰۹۴۸) أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللَّہِ الْحَافِظُ حَدَّثَنَا أَبُو بَکْرِ بْنُ إِسْحَاقَ حَدَّثَنَا مُوسَی بْنُ الْحَسَنِ بْنِ عَبَّادٍ وَمُحَمَّدُ بْنُ الْخَطَّابِ بْنِ عُمَرَ قَالاَ حَدَّثَنَا أَبُو نُعَیْمٍ حَدَّثَنَا سُفْیَانُ عَنْ سَلَمَۃَ بْنِ کُہَیْلٍ عَنْ أَبِی سَلَمَۃَ عَنْ أَبِی ہُرَیْرَۃَ قَالَ : کَانَ لِرَجُلٍ عَلَی النَّبِیِّ -ﷺ- سِنٌ مِنَ الإِبِلِ فَجَائَ ہُ یَتَقَاضَاہُ فَقَالَ : أَعْطُوہُ ۔ فَطَلَبُوا فَلَمْ یَجِدُوا إِلاَّ سِنًّا فَوْقَ سِنِّہِ فَقَالَ أَعْطُوہُ فَقَالَ : أَوْفَیْتَنِی أَوْفَاکَ اللَّہُ فَقَالَ رَسُولُ اللَّہ -ﷺ- : إِنَّ خِیَارَکُمْ أَحْسَنُکُمْ قَضَائً ۔ رَوَاہُ الْبُخَارِیُّ فِی الصَّحِیحِ عَنْ أَبِی نُعَیْمٍ وَأَخْرَجَہُ مُسْلِمٌ مِنْ وَجْہٍ آخَرَ عَنْ سُفْیَانَ۔ [صحیح۔ بخاری ۲۱۸۲]

اردو ترجمہ · Urdu

(١٠٩٤٨) حضرت ابوہریرہ (رض) فرماتے ہیں کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے ذمہ ایک آدمی کا دو دانت والا ایک اونٹ قرض تھا۔ اس نے قرض کا تقاضا کیا، آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : تم اس کو دو ۔ انھوں نے تلاش کیا تو اس سے بہتر پایا، آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : اس کو دے دو ۔ اس نے کہا : آپ نے مجھے پورا دیا ہے، اللہ آپ کو مکمل عطا کرے۔ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : تم میں سے بہتر شخص وہ ہے جو اپنے قرض کو اچھے انداز سے ادا کر دے۔

10954

Sunan Al Kubra Bayhaqi #10954

Sahih

(۱۰۹۴۹) وَأَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّہِ الْحَافِظُ أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ یَعْقُوبَ حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّہِ بْنُ مُحَمَّدٍ حَدَّثَنَا أَبُو کُرَیْبٍ حَدَّثَنَا وَکِیعٌ عَنْ عَلِیِّ بْنِ صَالِحٍ عَنْ سَلَمَۃَ بْنِ کُہَیْلٍ عَنْ أَبِی سَلَمَۃَ عَنْ أَبِی ہُرَیْرَۃَ رَضِیَ اللَّہُ عَنْہُ قَالَ : اسْتَقْرَضَ رَسُولُ اللَّہِ -ﷺ- مِنْ رَجُلٍ سِنًّا فَأَعْطَاہُ سِنًّا فَوْقَ سِنِّہِ فَقَالَ : خِیَارُکُمْ أَحَاسِنُکُمْ قَضَائً ۔ رَوَاہُ مُسْلِمٌ فِی الصَّحِیحِ عَنْ أَبِی کُرَیْبٍ۔ [صحیح۔ انظر قبلہ]

اردو ترجمہ · Urdu

(١٠٩٤٩) ابو سلمہ حضرت ابوہریرہ (رض) سے نقل فرماتے ہیں کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے دو دانت والا اونٹ قبضہ میں لیا تو نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے اس سے بڑی عمر کا اونٹ واپس کردیا، آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : تم سے بہترین وہ ہے جو قرض کی ادائیگی کے اعتبار سے اچھا ہے۔

10955

Sunan Al Kubra Bayhaqi #10955

Sahih

(۱۰۹۵۰) أَخْبَرَنَا أبُوزَکَرِیَّا: یَحْیَی بْنُ إِبْرَاہِیمَ بْنِ مُحَمَّدِ بْنِ یَحْیَی أَخْبَرَنَا أبُوالْحَسَنِ: أَحْمَدُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ عُبْدُوسِ بْنِ سَلَمَۃَ الطَّرَائِفِیُّ حَدَّثَنَا عُثْمَانُ بْنُ سَعِیدٍ الدَارِمِیُّ أَخْبَرَنَا سَعِیدُ بْنُ أَبِی مَرْیَمَ أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ جَعْفَرٍ أَخْبَرَنِی زَیْدٌ وَہُوَ ابْنُ أَسْلَمَ عَنْ عَطَائٍ عَنْ أَبِی رَافِعٍ : أَنَّ رَسُولَ اللَّہِ -ﷺ- اسْتَسْلَفَ مِنْ رَجُلٍ بَکْرًا فَقَدِمَتْ عَلَی النَّبِیِّ -ﷺ- إِبِلٌ قَالَ أَبُو رَافِعٍ فَأَمَرَنِی رَسُولُ اللَّہِ -ﷺ- أَنْ أُعْطِیَ الرَّجُلَ بَکْرَہُ وَابْتَغَیْتُ فِی الإِبِلِ فَلَمْ أَجِدْ فِیہَا إِلاَّ جَمَلاً رَبَاعِیًا فَذَکَرْتُ ذَلِکَ لِلنَّبِیِّ -ﷺ- فَقَالَ : أَعْطِہِ إِیَّاہُ فَإِنَّ خِیَارَ عِبَادِ اللَّہِ أَحْسَنُہُمْ قَضَائً ۔ أَخْرَجَہُ مُسْلِمٌ فِی الصَّحِیحِ مِنْ وَجْہٍ آخَرَ عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ جَعْفَرٍ۔[صحیح۔ مسلم ۱۶۰۰]

اردو ترجمہ · Urdu

(١٠٩٥٠) حضرت ابورافع فرماتے ہیں کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ایک آدمی سے اونٹ ادھار لیا، نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے پاس اونٹ آئے، ابو رافع کہتے ہیں کہ نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : اس کا اونٹ واپس کرو۔ میں نے اونٹ تلاش کیا تو صرف رباعی اونٹ ملا، میں نے نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے سامنے تذکرہ کیا، آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : اس کو یہی دے دو ۔ اللہ کے بہترین بندوں میں سے وہ ہیں جو ادائیگی کے اعتبار سے اچھے ہیں۔