Muslim99Muslim99

Sunan Al Kubra Bayhaqi · Book 16 · Chapter 2304

خرید و فروخت کے مسائل و احکام

جب کوئی نصیحت طلب کرے تو نصیحت اور تعاون کرنے کی رخصت ہے

3 hadiths in this chapter

10914

Sunan Al Kubra Bayhaqi #10914

Sahih

(۱۰۹۰۹) وَأَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّہِ الْحَافِظُ أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّہِ الشَّیْبَانِیُّ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ نُعَیْمٍ حَدَّثَنَا قُتَیْبَۃُ بْنُ سَعِیدٍ حَدَّثَنَا إِسْمَاعِیلُ بْنُ جَعْفَرٍ عَنِ الْعَلاَئِ عَنْ أَبِیہِ عَنْ أَبِی ہُرَیْرَۃَ أَنَّ رَسُولَ اللَّہِ -ﷺ- قَالَ : حَقُّ الْمُسْلِمِ عَلَی الْمُسْلِمِ سِتٌّ ۔ قِیلَ : مَا ہِیَ یَا رَسُولَ اللَّہِ؟ قَالَ : إِذَا لَقِیتَہُ فَسَلِّمْ عَلَیْہِ وَإِذَا دَعَاکَ فَأَجِبْہُ وَإِذَا اسْتَنْصَحَکَ فَانْصَحْ لَہُ وَإِذَا عَطَسَ فَحَمِدَ اللَّہَ فَشَمِّتْہُ وَإِذَا مَرِضَ فَعُدْہُ وَإِذَا مَاتَ فَاتَّبِعْہُ ۔ رَوَاہُ مُسْلِمٌ فِی الصَّحِیحِ عَنْ قُتَیْبَۃَ وَغَیْرِہِ۔ [صحیح۔ مسلم ۲۱۶۲]

اردو ترجمہ · Urdu

(١٠٩٠٩) حضرت ابوہریرہ (رض) فرماتے ہیں کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : مسلمان کے مسلمان پر چھ حق ہیں۔ کہا گیا : اے اللہ کے رسول (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ! وہ کیا ہیں ؟ فرمایا : جب تو ملے تو سلام کہہ اور جب تجھے دعوت دے تو دعوت کو قبول کر اور جس وقت خیر خواہی طلب کرے تو خیر خواہی کر اور جب چھینک مارے اور اللہ کی حمد بیان کرے تو اس کا جواب دے اور جس وقت بیمار ہو تو اس کی تیمارداری کر اور جب فوت ہوجائے تو اس کا جنازہ پڑھ۔

10915

Sunan Al Kubra Bayhaqi #10915

Sahih

(۱۰۹۱۰) حَدَّثَنَا أَبُو الْحَسَنِ : مُحَمَّدُ بْنُ الْحُسَیْنِ الْعَلَوِیُّ إِمْلاَئً أَخْبَرَنَا أَبُو حَامِدٍ : أَحْمَدُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ الْحَسَنِ الْحَافِظُ حَدَّثَنَا الْحَسَنُ بْنُ ہَارُونَ حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ عَلْقَمَۃَ الْمَرْوَزِیُّ حَدَّثَنَا أَبُو حَمْزَۃَ السُّکَّرِیُّ عَنْ عَبْدِ الْمَلِکِ بْنِ عُمَیْرٍ عَنْ أَبِی الزُّبَیْرِ عَنْ جَابِرٍ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّہِ -ﷺ- : دُعُوا النَّاسَ یَرْزُقُ اللَّہُ بَعْضَہُمْ مِنْ بَعْضٍ فَإِذَا اسْتَنْصَحَ أَحَدُکُمْ أَخَاہُ فَلْیَنْصَحْہُ ۔ وَرُوِیَ ذَلِکَ بِمَعْنَاہُ عَنْ حَکِیمِ بْنِ أَبِی یَزِیدَ عَنْ أَبِیہِ عَنِ النَّبِیِّ -ﷺ- وَقِیلَ عَنْہُ عَنْ أَبِیہِ عَمَّنْ سَمِعَ النَّبِیَّ -ﷺ-۔ [صحیح]

اردو ترجمہ · Urdu

(١٠٩١٠) حضرت ابوہریرہ (رض) فرماتے ہیں کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : لوگوں کو ان کی حالت پر چھوڑ دو ، اللہ ان کے بعض کو بعض سے رزق عطا کرتا ہے اور جب تمہارا بھائی خیر خواہی طلب کرے تو وہ خیر خواہی کرے۔

10916

Sunan Al Kubra Bayhaqi #10916

Sahih

(۱۰۹۱۱) أَخْبَرَنَا أَبُو الْحَسَنِ : عَلِیُّ بْنُ مُحَمَّدٍ الْمُقْرِئُ أَخْبَرَنَا الْحَسَنُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ إِسْحَاقَ حَدَّثَنَا یُوسُفُ بْنُ یَعْقُوبَ حَدَّثَنَا عَبْدُ الْوَاحِدِ بْنُ غِیَاثٍ حَدَّثَنَا حَمَّادُ بْنُ سَلَمَۃَ عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ إِسْحَاقَ عَنْ سَالِمٍ الْمَکِّیِّ أَنَّ أَعْرَابِیًّا حَدَّثَہُ قَالَ : قَدِمْتُ الْمَدِینَۃَ بِحَلُوبَۃٍ لِی عَلَی عَہْدِ رَسُولِ اللَّہِ -ﷺ- فَنَزَلْتُ عَلَی طَلْحَۃَ بْنِ عُبَیْدِ اللَّہِ فَقُلْتُ : إِنِّی لاَ عِلْمَ لِی بِأَہْلِ ہَذِہِ السُّوقِ فَلَوْ بِعْتَ لِی فَقَالَ : إِنَّ رَسُولَ اللَّہِ -ﷺ- نَہَی أَنْ یَبِیعَ حَاضِرٌ لِبَادٍ وَلَکِنِ اذْہَبْ إِلَی السُّوقِ فَإِنْ جَائَ کَ مَنْ یُبَایِعُکَ فَشَاوِرْنِی حَتَّی آمُرَکَ أَوْ أَنْہَاکَ۔ [صحیح لغیرہ]

اردو ترجمہ · Urdu

(١٠٩١١) سالم مکی فرماتے ہیں کہ ایک دیہاتی نے بیان کیا کہ میں نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے دور میں اپنے جانوروں کا دودھ دوھ کر لایا، میں طلحہ بن عبیداللہ کے پاس آیا اور میں نے کہا : میں اس بازار کے متعلق معلومات نہیں رکھتا، اگر آپ میرے لیے فروخت کردیں۔ تو طلحہ کہنے لگے کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے منع فرمایا کہ شہری دیہاتی کے لیے فروخت کرے۔ لیکن بازار جاؤ، جو آپ سے خریدنا چاہے مجھ سے مشورہ کرلینا، تاکہ میں فروخت کا کہہ دوں یا منع کر دوں۔