Muslim99Muslim99

Sunan Al Kubra Bayhaqi · Book 16 · Chapter 2288

خرید و فروخت کے مسائل و احکام

جس نے حیوان یا کوئی دوسری چیز فروخت کی اور اس سے فائدہ اٹھانا ایک مدت تک مستثنیٰ کرلیا

12 hadiths in this chapter

10837

Sunan Al Kubra Bayhaqi #10837

Sahih

(۱۰۸۳۲) أَخْبَرَنَا أَبُو الْحَسَنِ : مُحَمَّدُ بْنُ الْحُسَیْنِ الْعَلَوِیُّ أَخْبَرَنَا أَبُو سَعِیدٍ : مُحَمَّدُ بْنُ إِسْحَاقَ بْنِ إِبْرَاہِیمَ بْنِ یَزِیدَ بْنِ بَحْرٍ حَدَّثَنَا السَّرِیُّ بْنُ خُزَیْمَۃَ حَدَّثَنَا أَبُو النُّعْمَانِ عَارِمٍ حَدَّثَنَا حَمَّادُ بْنُ زَیْدٍ عَنْ أَیُّوبَ عَنْ أَبِی الزُّبَیْرِ وَسَعِیدِ بْنِ مِینَائَ عَنْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللَّہِ : أَنَّ رَسُولَ اللَّہِ -ﷺ- نَہَی عَنِ الْمُحَاقَلَۃِ وَالْمُزَابَنَۃِ وَالْمُخَابَرَۃِ وَالْمُعَاوَمَۃِ وَقَالَ الآخَرُ: عَنْ بَیْعِ السِّنِینِ وَعَنِ الثُّنْیَا وَرَخَّصَ فِی الْعَرَایَا۔[صحیح۔ مسلم ۱۵۳۶]

اردو ترجمہ · Urdu

(١٠٨٣٢) حضرت جابر بن عبداللہ (رض) فرماتے ہیں کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے محاقلہ، مزابنہ، مخابرہ اور معاومہ سے منع فرمایا ہے اور دوسرے نے کہا کہ سالوں کی بیع اور ثنیا سے بھی منع فرمایا ہے اور عرایا میں رخصت دی ہے۔

10838

Sunan Al Kubra Bayhaqi #10838

Sahih

(۱۰۸۳۳) وَأَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّہِ الْحَافِظُ أَخْبَرَنِی أَبُو النَّضْرٍ الْفَقِیہُ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ رَجَائٍ الْحَنْظَلِیُّ وَتَمِیمُ بْنُ مُحَمَّدٍ قَالاَ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عُبَیْدِ بْنِ حِسَابٍ حَدَّثَنَا حَمَّادُ بْنُ زَیْدٍ فَذَکَرَہُ بِنَحْوِہِ إِلاَّ أَنَّہُ قَالَ : لَمَّا قَدِمَ رَسُولُ اللَّہِ -ﷺ- نَہَی۔ رَوَاہُ مُسْلِمٌ فِی الصَّحِیحِ عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ عُبَیْدِ بْنِ حِسَابٍ۔ [صحیح۔ انظر قبلہ]

اردو ترجمہ · Urdu

(١٠٨٣٣) حماد بن زید نے اس کے مثل ذکر کیا ہے کہ جب رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) آئے تو منع فرمایا۔

10839

Sunan Al Kubra Bayhaqi #10839

Zaeef

(۱۰۸۳۴) أَخْبَرَنَا أَبُو الْقَاسِمِ : عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ عُبَیْدِ اللَّہِ بْنِ عَبْدِ اللَّہِ الْحُرْفِیُّ بِبَغْدَادَ فِی مَسْجِدِ الْحَرْبِیَّۃِ حَدَّثَنَا أَبُو الْحَسَنِ : : عَلِیُّ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ الزُّبَیْرِ الْکُوفِیُّ الْقُرَشِیُّ حَدَّثَنَا الْحَسَنُ بْنُ عَلِیِّ بْنِ عَفَّانَ حَدَّثَنَا زَیْدُ بْنُ الْحُبَابِ حَدَّثَنِی عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنِ عَبْدِ اللَّہِ بْنِ عُتْبَۃَ عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ عَمْرِو بْنِ الْحَارِثِ بْنِ أَبِی ضِرَارٍ : أَنَّ عُمَرَ بْنَ الْخَطَّابِ رَضِیَ اللَّہُ عَنْہُ أَعْطَی امْرَاۃَ عَبْدَ اللَّہِ بْنَ مَسْعُودٍ جَارِیَۃً مِنَ الْخُمُسِ فَبَاعَتْہَا مِنْ عَبْدِ اللَّہِ بْنِ مَسْعُودٍ بِأَلْفِ دِرْہَمٍ وَاشْتَرَطَتْ عَلَیْہِ خِدْمَتَہَا فَبَلَغَ عُمَرَ بْنَ الْخَطَّابِ فَقَالَ لَہُ : یَا أَبَا عَبْدِ الرَّحْمَنِ اشْتَرَیْتَ جَارِیَۃَ امْرَأَتِکَ فَاشْتَرَطَتْ عَلَیْکَ خِدْمَتَہَا فَقَالَ : نَعَمْ۔ فَقَالَ : لاَ تَشْتَرِہَا وَفِیہَا مَثْنَوِیَّۃٌ۔ وَرَوَاہُ سُفْیَانُ الثَّوْرِیُّ عَنْ خَالِدِ بْنِ سَلَمَۃَ عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ عَمْرٍو إِلاَّ أَنَّہُ قَالَ فَقَالَ عُمَرُ لِعَبْدِ اللَّہِ رَضِیَ اللَّہُ عَنْہُمَا : لاَ تَقَعَنَّ عَلَیْہَا وَلأَحَدٍ فِیہَا شَرْطٌ۔ وَرَوَاہُ الْقَاسِمُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ مُرْسَلاً قَالَ فَقَالَ عُمَرُ رَضِیَ اللَّہ عَنْہُ : إِنَّہُ لَیْسَ مِنْ مَالِکَ مَا کَانَ فِیہِ مَثْنَوِیَّۃٌ لِغَیْرِکَ۔ وَرُوِّینَا عَنْ عَائِشَۃَ أَنَّہَا کَرِہَتِ الشَّرْطَ فِی الْخَادِمِ أَنْ یُبَاعَ أَوْ یُوہَبَ بِشَرْطٍ۔وَأَمَّا الْحَدِیثُ الَّذِی۔[ضعیف]

اردو ترجمہ · Urdu

(١٠٨٣٤) حضرت عمر بن خطاب (رض) نے عبداللہ بن مسعود کی بیوی کو خمس سے ایک لونڈی دی۔ اس نے عبداللہ بن مسعود کو ایک ہزار درہم کی فروخت کردی اور خدمت کی شرط لگا دی۔ یہ بات حضرت عمر بن خطاب (رض) تک پہنچ گئی تو حضرت عمر (رض) نے فرمایا : اے ابوعبدالرحمن ! تو نے اپنی بیوی سے لونڈی خریدی ہے ، اس نے آپ پر خدمت کی شرط لگائی ہے ؟ کہنے لگے : ہاں۔ حضرت عمر (رض) فرماتے ہیں کہ تو اس کو نہ خرید کیونکہ اس میں دو کا حصہ ہے۔ (ب) حضرت عمر (رض) نے عبداللہ بن مسعود (رض) سے فرمایا : اس پر اور کسی پر بھی واقع نہ ہونا جس میں شرط ہو۔ (ج) قاسم بن عبدالرحمن مرسل بیان کرتے ہیں کہ یہ تیرا مال نہیں ہے جس میں کسی دوسرے کا بھی حصہ ہو۔

10840

Sunan Al Kubra Bayhaqi #10840

Sahih

(۱۰۸۳۵) أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّہِ الْحَافِظُ حَدَّثَنَا أَبُو بَکْرِ بْنُ إِسْحَاقَ حَدَّثَنَا مُوسَی بْنُ الْحَسَنِ بْنِ عَبَّادٍ حَدَّثَنَا أَبُو نُعَیْمٍ حَدَّثَنَا زَکَرِیَّا بْنُ أَبِی زَائِدَۃَ قَالَ سَمِعْتُ الشَّعْبِیَّ یَقُولُ حَدَّثَنِی جَابِرُ بْنُ عَبْدِ اللَّہِ : أَنَّہُ کَانَ یَسِیرُ عَلَی جَمَلٍ لَہُ قَدْ أَعْیَا فَأَرَادَ أَنْ یُسَیِّبَہُ قَالَ فَلَحِقَنِی رَسُولُ اللَّہِ -ﷺ- فَضَرَبَہُ وَدَعَا لَہُ فَسَارَ سَیْرًا لَمْ یُسِرْ مِثْلَہُ ثُمَّ قَالَ : بِعْنِیہِ بِوَقِیَّۃٍ ۔ قُلْتُ : لاَ ثُمَّ قَالَ : بِعْنِیہِ بِوَقِیَّۃٍ ۔ قَالَ : فَبِعْتُہُ فَاسْتَثْنَیْتُ حُمْلاَنَہُ إِلَی أَہْلِی فَلَمَّا قَدِمْنَا أَتَیْتُہُ بِالْجَمَلِ فَنَقَدَنِی ثَمَنَہُ ثُمَّ انْصَرَفْتُ فَأَرْسَلَ عَلَی إِثْرِی : أَنِّی مَا مَاکَسْتُکَ لآخُذَ جَمَلَکَ خُذْ جَمَلَکَ وَدَرَاہِمَکَ فَہُمَا لَکَ ۔ رَوَاہُ الْبُخَارِیُّ فِی الصَّحِیحِ عَنْ أَبِی نُعَیْمٍ وَأَخْرَجَہُ مُسْلِمٌ مِنْ وَجْہَیْنِ عَنْ زَکَرِیَّا۔ [صحیح۔ بخاری ۲۵۶۹]

اردو ترجمہ · Urdu

(١٠٨٣٥) شعبی فرماتے ہیں کہ جابر بن عبداللہ (رض) اپنے اونٹ پر سفر کر رہے تھے ، وہ تھک گیا تو جابر (رض) نے ارادہ کیا کہ اس کو چھوڑ دیا جائے۔ کہتے ہیں : پیچھے سے رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ملے ، آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے اس کو مارا اور دعا کی۔ وہ ایسا چلا کہ اس سے پہلے اس کی مثل نہ چلا تھا۔ پھر آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : مجھے یہ ایک اوقیہ کا فروخت کر دو ۔ میں نے کہا : نہیں۔ پھر فرمایا : مجھے ایک اوقیہ کا فروخت کر دو ۔ حضرت جابر (رض) کہتے ہیں : میں فروخت کرتا ہوں لیکن اپنے گھر تک سواری کرنے کو مستثنیٰ کرتا ہوں۔ جب میں گھر آگیا تو اونٹ کو لے کر آیا۔ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے قیمت نقد دے دی۔ میں واپس چلا ، آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے میرے پیچھے کسی کو روانہ کیا کہ میں تجھ سے سستا نہ خریدنا چاہتا تھا کہ آپ کا اونٹ لے لوں ، اپنا اونٹ اور قیمت لے لو ، یہ دونوں آپ کے ہیں۔

10841

Sunan Al Kubra Bayhaqi #10841

Sahih

(۱۰۸۳۶) قَالَ الْبُخَارِیُّ وَقَالَ شُعْبَۃُ عَنْ مُغِیرَۃَ عَنْ عَامِرٍ الشَّعْبِیِّ عَنْ جَابِرٍ : أَفْقَرَنِی رَسُولُ اللَّہِ -ﷺ- ظَہْرَہُ إِلَی الْمَدِینَۃِ۔ أَخْبَرَنَاہُ أَبُو عَبْدِ اللَّہِ الْحَافِظُ أَخْبَرَنِی أَبُو أَحْمَدَ أَخْبَرَنَا أَبُو بَکْرٍ : مُحَمَّدُ بْنُ إِسْحَاقَ حَدَّثَنَا یَحْیَی بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ السَّکَنِ حَدَّثَنَا یَحْیَی بْنُ کَثِیرٍ أَبُو غَسَّانَ الْعَنْبَرِیُّ حَدَّثَنَا شُعْبَۃُ فَذَکَرَہُ۔ [صحیح۔ انظر قبلہ]

اردو ترجمہ · Urdu

(١٠٨٣٦) عامرشعبی حضرت جابر (رض) سے نقل فرماتے ہیں کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے مجھے مدینہ تک سواری کرنے کی اجازت دی۔

10842

Sunan Al Kubra Bayhaqi #10842

Sahih

(۱۰۸۳۷) قَالَ الْبُخَارِیُّ وَقَالَ إِسْحَاقُ عَنْ جَرِیرٍ عَنْ مُغِیرَۃَ فَبِعْتُہُ عَلَی أَنَّ لِی فَقَارَ ظَہْرِہِ حَتَّی أَبْلُغَ الْمَدِینَۃَ۔ أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّہِ أَخْبَرَنِی أَبُو عَمْرِو بْنُ أَبِی جَعْفَرٍ حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّہِ بْنُ مُحَمَّدٍ حَدَّثَنَا إِسْحَاقُ أَخْبَرَنَا جَرِیرٌ فَذَکَرَہُ۔ [صحیح۔ انظر قبلہ]

اردو ترجمہ · Urdu

(١٠٨٣٧) جریر حضرت مغیرہ سے نقل فرماتے ہیں کہ میں نے اس کو اس شرط پر فروخت کردیا کہ میں مدینہ تک اس پر سواری کروں گا۔

10843

Sunan Al Kubra Bayhaqi #10843

Sahih

(۱۰۸۳۸) قَالَ الْبُخَارِیُّ وَقَالَ عَطَاء ٌ عَنْ جَابِرٍ : وَلَکَ ظَہْرُہُ إِلَی الْمَدِینَۃِ ۔ أَخْبَرَنَاہُ أَبُو عَبْدِ اللَّہِ أَخْبَرَنِی أَبُو بَکْرِ بْنُ قُرَیْشٍ أَخْبَرَنَا الْحَسَنُ بْنُ سُفْیَانَ حَدَّثَنَا أَبُو بَکْرِ بْنُ أَبِی شَیْبَۃَ حَدَّثَنَا یَحْیَی بْنُ زَکَرِیَّا بْنِ أَبِی زَائِدَۃَ عَنِ ابْنِ جُرَیْجٍ عَنْ عَطَائٍ عَنْ جَابِرٍ فَذَکَرَہُ۔ [صحیح۔ انظر قبلہ]

اردو ترجمہ · Urdu

(١٠٨٣٨) عطاء حضرت جابر سے نقل فرماتے ہیں کہ مدینہ تک اس پر سواری کرنا آپ کے لیے جائزتھا۔

10844

Sunan Al Kubra Bayhaqi #10844

Zaeef

(۱۰۸۳۹) قَالَ الْبُخَارِیُّ وَقَالَ ابْنُ الْمُنْکَدِرِ عَنْ جَابِرٍ وَشَرَطَ ظَہْرَہُ إِلَی الْمَدِینَۃِ۔ أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّہِ الْحَافِظُ أَخْبَرَنِی أَبُو النَّضْرٍ الْفَقِیہُ حَدَّثَنَا تَمِیمُ بْنُ مُحَمَّدٍ حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ مُحَمَّدٍ الْقَوَّاسُ حَدَّثَنَا الْمُنْکَدِرُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ الْمُنْکَدِرِ عَنْ أَبِیہِ عَنْ جَابِرٍ فَذَکَرَہُ۔ [ضعیف]

اردو ترجمہ · Urdu

(١٠٨٣٩) امام بخاری (رح) فرماتے ہیں کہ ابن منکدر حضرت جابر (رض) سے نقل فرماتے ہیں کہ اس نے مدینہ تک سواری کی شرط لگائی۔

10845

Sunan Al Kubra Bayhaqi #10845

Zaeef

(۱۰۸۴۰) قَالَ الْبُخَارِیُّ وَقَالَ عَنْ زَیْدِ بْنِ أَسْلَمَ عَنْ جَابِرٍ : وَلَکَ ظَہْرُہُ حَتَّی تَرْجِعَ ۔ أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّہِ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ صَالِحِ بْنِ ہَانِئٍ حَدَّثَنَا السَّرِیُّ بْنُ خُزَیْمَۃَ حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّہِ بْنُ مَسْلَمَۃَ حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّہِ بْنُ زَیْدِ بْنِ أَسْلَمَ عَنْ أَبِیہِ عَنْ جَابِرٍ فَذَکَرَہُ۔

اردو ترجمہ · Urdu

(١٠٨٤٠) خالی۔

10846

Sunan Al Kubra Bayhaqi #10846

Sahih

(۱۰۸۴۱) قَالَ الْبُخَارِیُّ وَقَالَ أَبُو الزُّبَیْرِ عَنْ جَابِرٍ : أَفْقَرْنَاکَ ظَہْرَہُ إِلَی الْمَدِینَۃِ ۔ أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّہِ أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْمُؤَمَّلِ بْنِ الْحَسَنِ بْنِ عِیسَی حَدَّثَنَا الْفَضْلُ بْنُ مُحَمَّدٍ حَدَّثَنَا الْحَجَبِیُّ حَدَّثَنَا حَمَّادُ بْنُ زَیْدٍ حَدَّثَنَا أَیُّوبُ عَنْ أَبِی الزُّبَیْرِ عَنْ جَابِرٍ فَذَکَرَہُ۔ [صحیح]

اردو ترجمہ · Urdu

(١٠٨٤١) ابوزبیر حضرت جابر (رض) سے نقل فرماتے ہیں کہ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : ہم تجھے مدینہ تک سواری کرنے کی اجازت دیتے ہیں۔

10847

Sunan Al Kubra Bayhaqi #10847

Sahih

(۱۰۸۴۲) قَالَ الْبُخَارِیُّ وَقَالَ الأَعْمَشُ عَنْ سَالِمِ بْنِ أَبِی الْجَعْدِ عَنْ جَابِرٍ : تَبَلَّغْ عَلَیْہِ إِلَی أَہْلِکَ ۔ أَخْبَرَنَاہُ أَبُو عَبْدِ اللَّہِ حَدَّثَنَا أَبُو الْعَبَّاسِ : مُحَمَّدُ بْنُ یَعْقُوبَ حَدَّثَنَا الْحَسَنُ بْنُ عَلِیٍّ حَدَّثَنَا ابْنُ نُمَیْرٍ عَنِ الأَعْمَشِ عَنْ سَالِمٍ عَنْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللَّہِ فَذَکَرَہُ۔ وَقَدْ أَخْرَجَ مُسْلِمٌ حَدِیثَ عَطَائٍ وَسَالِمِ بْنِ أَبِی الْجَعْدِ عَنْ جَابِرٍ بِہَذَا اللَّفْظِ وَأَخْرِجَ حَدِیثَ أَبِی الزُّبَیْرِ۔ [صحیح۔ مسلم ۷۱۵]

اردو ترجمہ · Urdu

(١٠٨٤٢) سالم بن ابوالجعد حضرت جابر (رض) سے نقل فرماتے ہیں کہ تو اپنے گھر اس پر سوار ہو کر پہنچ جاؤ۔

10848

Sunan Al Kubra Bayhaqi #10848

Sahih

(۱۰۸۴۳) کَمَا أَخْبَرَنَا أَبُو الْحَسَنِ : عَلِیُّ بْنُ مُحَمَّدٍ الْمُقْرِئُ أَخْبَرَنَا الْحَسَنُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ إِسْحَاقَ حَدَّثَنَا یُوسُفُ بْنُ یَعْقُوبَ حَدَّثَنَا أَبُو الرَّبِیعِ حَدَّثَنَا حَمَّادُ بْنُ زَیْدٍ حَدَّثَنَا أَیُّوبُ عَنْ أَبِی الزُّبَیْرِ عَنْ جَابِرٍ قَالَ : أَتَی عَلَیَّ النَّبِیُّ -ﷺ- وَقَدْ أَعْیَا بَعِیرِی قَالَ فَنَخَسَہُ فَوَثَبَ فَکُنْتُ بَعْدَ ذَلِکَ أَحْبِسُ خِطَامَہُ فَمَا أَقْدِرُ عَلَیْہِ فَلَحِقَنِی النَّبِیُّ -ﷺ- فَقَالَ : بِعْنِیہِ ۔ فَبِعْتُہُ مِنْہُ بِخَمْسِ أَوَاقٍ وَقُلْتُ : عَلَی أَنَّ لِی ظَہْرَہُ إِلَی الْمَدِینَۃِ قَالَ : وَلَکَ ظَہْرُہُ إِلَی الْمَدِینَۃِ ۔ فَلَّمَا قَدِمْتُ الْمَدِینَۃَ أَتَیْتُہُ بِہِ فَزَادَنِی وَقِیَّۃً ثُمَّ وَہَبَہُ لِی۔ رَوَاہُ مُسْلِمٌ عَنْ أَبِی الرَّبِیعِ۔ وَبَعْضُ ہَذِہِ الأَلْفَاظِ تَدُلُّ عَلَی أَنَّ ذَلِکَ کَانَ شَرْطًا فِی الْبَیْعِ وَبَعْضُہَا یَدُلُّ عَلَی أَنَّ ذَلِکَ کَانَ مِنْہُ -ﷺ- تَفَضُّلاً وَتَکَرُّمًا وَمَعْرُوفًا بَعْدَ الْبَیْعِ وَاللَّہُ أَعْلَمُ۔ [صحیح۔ مسلم ۷۱۵]

اردو ترجمہ · Urdu

(١٠٨٤٣) ابوزبیر حضرت جابر (رض) سے نقل فرماتے ہیں کہ نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) آئے اور میرا اونٹ تھک گیا تھا۔ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے اس کو دوڑایا تو وہ بھاگا ، پھر میں اس کی لگام کو کنٹرول کرتا رہا، لیکن میں نہ کرسکا۔ نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) مجھے ملے اور فرمایا : مجھے فروخت کر دو ۔ میں نے پانچ اوقیہ میں فروخت کردیا اور میں نے مدینہ تک سواری کی شرط کرلی۔ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : آپ مدینہ تک سواری کرلیں، جب میں مدینہ آیا تو میں اونٹ لے کر آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے پاس آیا، آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ایک اوقیہ زیادہ کردیا اور پھر مجھے ہبہ کردیا۔ نوٹ : بعض الفاظ بیع میں شرط کرنے پر دلالت کرتے ہیں اور بعض یہ کہ بیع کے بعد احسان وغیرہ کیا گیا۔