Muslim99Muslim99

Sunan Al Kubra Bayhaqi · Book 16 · Chapter 2286

خرید و فروخت کے مسائل و احکام

جس کا اکثر مال حرام یا قیمت حرام ہو اس سے بیع کی کراہت کا بیان

11 hadiths in this chapter

10821

Sunan Al Kubra Bayhaqi #10821

Sahih

(۱۰۸۱۶) أَخْبَرَنَا أَبُو الْحُسَیْنِ بْنُ بِشْرَانَ الْعَدْلُ بِبَغْدَادَ أَخْبَرَنَا أَبُو جَعْفَرٍ : مُحَمَّدُ بْنُ عَمْرٍو الرَّزَّازُ حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ الْوَلِیدِ الْفَحَّامُ حَدَّثَنَا عَبْدُ الْوَہَّابِ بْنُ عَطَائٍ أَخْبَرَنَا ابْنُ عَوْنٍ عَنْ عَامِرٍ الشَّعْبِیِّ عَنِ النُّعْمَانِ بْنِ بَشِیرٍ قَالَ سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّہِ -ﷺ- وَلاَ وَاللَّہِ لاَ أَسْمَعُ أَحَدًا بَعْدَہُ یَقُولُ سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّہِ -ﷺ- یَقُولُ : إِنَّ الْحَلاَلَ بَیِّنٌ وَإِنَّ الْحَرَامَ بَیِّنٌ وَإِنَّ بَیْنَ ذَلِکَ مُشْتَبِہَاتٌ وَرُبَّمَا قَالَ أُمُورٌ مُشْتَبِہَۃٌ وَسَأَضْرِبُ لَکُمْ فِی ذَلِکَ مَثَلاً إِنَّ اللَّہَ حَمَی حِمًی وَإِنَّ حَمَی اللَّہِ مَا حَرَّمَ وَإِنَّہُ مَنْ یَرْعَ حَوْلَ الْحِمَی یُوشِکُ أَنْ یُخَالِطَ الْحِمَی قَالَ وَرُبَّمَا قَالَ أَوْشَکَ أَنْ یَرْتَعَ وَأَنَّہُ مَنْ یُخَالِطِ الرِّیبَۃَ یُوشِکْ أَنْ یَجْسُرَ ۔ قَالَ : وَلاَ أَدْرِی أَشَیْء ٌ فِی ہَذَا الْحَدِیثِ أَمْ شَیْئٌ۔ قَالَہُ الشَّعْبِیُّ أَخْرَجَہُ الْبُخَارِیُّ فِی الصَّحِیحِ مِنْ حَدِیثِ ابْنِ عَوْنٍ وَأَخْرَجَہُ مُسْلِمٌ کَمَا مَضَی۔ [صحیح۔ بخاری ۱۹۴۶]

اردو ترجمہ · Urdu

(١٠٨١٦) نعمان بن بشیر فرماتے ہیں کہ میں نے رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے سنا ، ان کے بعد میں نے کسی سے نہیں سنا۔ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا کہ حلال و حرام واضح ہے اور جو ان کے درمیان ہے مشتبہ ہے اور بعض اوقات کہا کہ مشتبہ امور ہیں۔ عنقریب میں تمہارے لیے ایک مثال بیان کروں گا کہ بیشک اللہ رب العزت نے ایک چراگاہ مقرر کی ہے اور اللہ کی چراگاہ اس کی حرام کردہ اشیاء ہیں اور جو چراگاہ کے اردگرد چراتا ہے، قریب ہے کہ وہ چراگاہ میں داخل ہوجائیں راوی کہتے ہیں : بعض اوقات فرمایا کہ وہ چراگاہ میں چریں اور جو شک میں پڑجاتا ہے، قریب ہے کہ وہ دلیر ہوجائے۔ راوی کہتے ہیں : میں نہیں جانتا کہ اس حدیث میں کیا ہے۔

10822

Sunan Al Kubra Bayhaqi #10822

Sahih

(۱۰۸۱۷) أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّہِ الْحَافِظُ أَخْبَرَنَا أَبُو بَکْرِ بْنُ إِسْحَاقَ الْفَقِیہُ أَخْبَرَنَا بِشْرُ بْنُ مُوسَی حَدَّثَنَا الْحُمَیْدِیُّ حَدَّثَنَا سُفْیَانُ حَدَّثَنَا أَبُو فَرْوَۃَ الْہَمْدَانِیُّ قَالَ سَمِعْتُ الشَّعْبِیَّ یَقُولُ سَمِعْتُ النُّعْمَانَ بْنَ بَشِیرٍ عَلَی الْمِنْبَرِ یَقُولُ سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّہِ -ﷺ- یَقُولُ : حَلاَلٌ بَیِّنٌ وَحَرَامٌ بَیِّنٌ وَشُبُہَاتٌ بَیْنَ ذَلِکَ فَمَنْ تَرَکَ مَا اشْتَبَہَ عَلَیْہِ مِنَ الإِثْمِ کَانَ لِمَا اسْتَبَانَ لَہُ أَتْرَکَ وَمَنِ اجْتَرَأَ عَلَی مَا شَکَّ فِیہِ أَوْشَکَ أَنْ یُوَاقِعَ الْحَرَامَ وَإِنَّ لِکُلِّ مَلِکٍ حِمًی وَحِمَی اللَّہِ فِی الأَرْضِ مَعَاصِیہِ ۔ رَوَاہُ الْبُخَارِیُّ فِی الصَّحِیحِ عَنْ عَلِیِّ بْنِ عَبْدِ اللَّہِ عَنْ سُفْیَانَ وَأَخْرَجَہُ مُسْلِمٌ مِنْ وَجْہٍ آخَرَ عَنْ أَبِی فَرْوَۃَ۔ [صحیح۔ انظر قبلہ]

اردو ترجمہ · Urdu

(١٠٨١٧) حضرت نعمان بن بشیر منبر پر فرما رہے تھے کہ میں نے رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے سنا کہ حلال و حرام واضح ہے اور اس کے درمیان مشتبہ چیزیں ہیں، جس نے گناہ سے مشابہ چیز کو چھوڑ دیا اس وجہ سے جو چیز اس سے زیادہ ظاہر تھی اور جس نے مشکوک چیز پر جرأت کی۔ قریب ہے کہ وہ حرام میں واقع ہوجائے اور بیشک ہر بادشاہ کی ایک چراگاہ ہوتی ہے اور اللہ کی چراگاہ زمین میں اس کی نافرمانیاں ہیں۔

10823

Sunan Al Kubra Bayhaqi #10823

Sahih

(۱۰۸۱۸) حَدَّثَنَا السَّیِّدُ أَبُو الْحَسَنِ : مُحَمَّدُ بْنُ الْحُسَیْنِ بْنِ دَاوُدَ الْعَلَوِیُّ إِمْلاَئً أَخْبَرَنَا أَبُو الْقَاسِمِ : عُبَیْدُ اللَّہِ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ بَالُوَیْہِ الْمُزَکِّی حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ یُوسُفَ السُّلَمِیُّ حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّزَّاقِ أَخْبَرَنَا مَعْمَرٌ عَنْ ہَمَّامِ بْنِ مُنَبِّہٍ قَالَ ہَذَا مَا حَدَّثَنِی أَبُو ہُرَیْرَۃَ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّہِ -ﷺ- : إِنِّی لأَنْقَلِبُ إِلَی أَہْلِی فَأَجِدُ التَّمْرَۃَ سَاقِطَۃً عَلَی فِرَاشِی أَوْ فِی بَیْتِی فَأَرْفَعُہَا لآکُلَہَا ثُمَّ أَخْشَی أَنْ تَکُونَ مِنَ الصَّدَقَۃِ فَأُلْقِیہَا ۔ أَخْرَجَہُ الْبُخَارِیُّ فِی الصَّحِیحِ فَقَالَ وَقَالَ ہَمَّامُ بْنُ مُنَبِّہٍ وَرَوَاہُ مُسْلِمٌ عَنِ ابْنِ رَافِعٍ عَنْ عَبْدِ الرَّزَّاقِ۔ [صحیح۔ بخاری ۲۳۰۰]

اردو ترجمہ · Urdu

(١٠٨١٨) حضرت ابوہریرہ (رض) فرماتے ہیں کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : میں اپنے گھر واپس آتا ہوں، میں اپنے بستر یا گھر ایک کھجور گری پڑی دیکھتا ہوں تاکہ اٹھا کر کھالوں ، لیکن پھر ڈر جاتا ہوں کہیں صدقہ کی نہ ہو۔ میں اس کو پھینک دیتا ہوں۔

10824

Sunan Al Kubra Bayhaqi #10824

Sahih

(۱۰۸۱۹) أَخْبَرَنَا أَبُو بَکْرِ بْنُ فُورَکَ أَخْبَرَنَا عَبْدُ اللَّہِ بْنُ جَعْفَرٍ حَدَّثَنَا یُونُسُ بْنُ حَبِیبٍ حَدَّثَنَا أَبُو دَاوُدَ حَدَّثَنَا شُعْبَۃُ أَخْبَرَنِی یَزِیدُ بْنُ أَبِی مَرْیَمَ قَالَ سَمِعْتُ أَبَا الْحَوْرَائِ قَالَ قُلْتُ لِلْحَسَنِ بْنِ عَلِیٍّ : مَا تَذْکُرُ مِنَ النَّبِیِّ -ﷺ- قَالَ : کَانَ یَقُولُ : دَعْ مَا یَرِیبُکَ إِلَی مَا لاَ یَرِیبُکَ فَإِنَّ الصِّدْقَ طُمَأْنِینَۃٌ وَإِنَّ الْکَذِبَ رِیبَۃٌ ۔ [صحیح۔ اخرجہ الترمذی ۲۵۱۸]

اردو ترجمہ · Urdu

(١٠٨١٩) ابوالحواء کہتے ہیں : میں نے حسن بن علی سے کہا : کیا نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے کچھ یاد ہے ؟ اس نے کہا کہ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا تھا : اس چیز کو چھوڑ جو شک میں ڈالے دوسری جو شک میں ڈالنے والی نہیں، اس کو اختیار کرو اور سچائی اطمینان کا باعث ہے جبکہ جھوٹ شک کا سبب ہے۔

10825

Sunan Al Kubra Bayhaqi #10825

Zaeef

(۱۰۸۲۰) أَخْبَرَنَا أَبُو طَاہِرٍ الْفَقِیہُ أَخْبَرَنَا أَبُو بَکْرٍ : مُحَمَّدُ بْنُ الْحُسَیْنِ الْقَطَّانُ حَدَّثَنَا أَبُو الأَزْہَرِ حَدَّثَنَا أَبُو النَّضْرِ حَدَّثَنَا أَبُو عَقِیلٍ عَنْ عَبْدِ اللَّہِ بْنِ یَزِیدَ الدِّمَشْقِیِّ عَنْ رَبِیعَۃَ بْنِ یَزِیدَ وَعَطِیَّۃَ بْنِ قَیْسٍ عَنْ عَطِیَّۃَ السَّعْدِیِّ وَکَانَتْ لَہُ صُحْبَۃٌ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّہِ -ﷺ- : لاَ یَبْلُغُ الْعَبْدُ أَنْ یَکُونَ مِنَ الْمُتَّقِینَ حَتَّی یَدَعَ مَا لاَ بَأْسَ بِہِ حَذَرًا لِمَا بِہِ بَأْسٌ ۔ [ضعیف۔ ترمذی ۲۴۵]

اردو ترجمہ · Urdu

(١٠٨٢٠) عطیہ سعدی کہتے ہیں کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : بندہ نیک لوگوں کے مرتبہ کو حاصل نہیں کرسکتا، جب تک بےضرر چیزوں سے نہ بچے اور ضرر دینے والی اشیاء بدرجہ اولیٰ چھوڑ جائیں گی۔

10826

Sunan Al Kubra Bayhaqi #10826

Sahih

(۱۰۸۲۱) أَخْبَرَنَا أَبُو الْحَسَنِ : عَلِیُّ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ عَبْدَانَ أَخْبَرَنَا أَحْمَدُ بْنُ عُبَیْدٍ حَدَّثَنَا إِسْمَاعِیلُ بْنُ إِسْحَاقَ الْقَاضِی حَدَّثَنَا حَجَّاجُ بْنُ مِنْہَالٍ حَدَّثَنَا أَبُو ہِلاَلٍ حَدَّثَنَا حُمَیْدُ بْنُ ہِلاَلٍ عَنْ رَجُلٍ مِنْ قَوْمِہِ عَنِ الأَعْرَابِیِّ قَالَ : أَتَیْتُ رَسُولَ اللَّہِ -ﷺ- وَہُوَ یَخْطُبُ فَقُلْتُ : یَا رَسُولَ اللَّہِ عَلِّمْنِی فَذَکَرَ الْحَدِیثَ قَالَ وَکَانَ فِی آخِرِ مَا حَفِظْتُ أَنْ قَالَ : إِنَّکَ لَنْ تَدَعَ شَیْئًا اتِّقَائَ اللَّہِ إِلاَّ أَبْدَلَکَ اللَّہُ بِہِ مَا ہُوَ خَیْرٌ مِنْہُ ۔ [صحیح]

اردو ترجمہ · Urdu

(١٠٨٢١) حمید بن ہلال اپنی قوم کے ایک دیہاتی سے نقل فرماتے ہیں کہ میں رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے پاس آیا، آپ خطبہ ارشاد فرما رہے تھے، میں نے کہا : اے اللہ کے رسول ! مجھے سکھاؤ۔ جو میں نے یاد کیا اس کے آخر میں تھا کہ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : جب آپ اللہ کے ڈر سے کوئی چیز چھوڑ دیتے ہیں تو اللہ اس کے بدلے اس سے بہتر چیز عطا کردیتے ہیں۔

10827

Sunan Al Kubra Bayhaqi #10827

Zaeef

(۱۰۸۲۲) أَخْبَرَنَا أَبُو حَازِمٍ الْحَافِظُ أَخْبَرَنَا أَبُو الْفَضْلِ بْنُ خَمِیرُوَیْہِ حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ نَجْدَۃَ حَدَّثَنَا سَعِیدُ بْنُ مَنْصُورٍ حَدَّثَنَا ہُشَیْمٌ عَنْ أَبِی حَمْزَۃَ : عِمْرَانَ بْنِ أَبِی عَطَائٍ قُلْتُ لاِبْنِ عَبَّاسٍ : إِنَّ أَبِی جَلاَّبُ الْغَنَمِ وَإِنَّہُ مُشَارِکٌ الْیَہُودِیَّ وَالنَّصْرَانِیَّ قَالَ لاَ نُشَارِکُ یَہُودِیًّا وَلاَ نَصْرَانِیًّا وَلاَ مَجُوسِیًّا قُلْتُ : وَلِمَ ؟ قَالَ : لأَنَّہُمْ یُرْبُونَ وَالرِّبَا لاَ یَحِلُّ۔ [ضعیف۔ اخرجہ ابن ابی شیبہ ۱۹۹۸]

اردو ترجمہ · Urdu

(١٠٨٢٢) ابو حمزہ عمران بن ابی عطاء فرماتے ہیں : میں نے ابن عباس (رض) سے کہا کہ میرا والد بکریوں کا تاجر ہے ، وہ یہودیوں اور عیسائیوں سے شراکت کرتا ہے۔ ابن عباس (رض) نے فرمایا : ہم یہودی، عیسائی اور مجوسی سے شراکت نہیں رکھتے، میں نے کہا : کیوں ؟ اس لیے کہ وہ سود لیتے ہیں اور سود جائز نہیں ہے۔

10828

Sunan Al Kubra Bayhaqi #10828

Zaeef

(۱۰۸۲۳) أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّہِ الْحَافِظُ أَخْبَرَنَا أَبُو عَمْرِو بْنُ مَطَرٍ حَدَّثَنَا یَحْیَی بْنُ مُحَمَّدٍ قَالَ وَجَدْتُ فِی کِتَابِی عَنْ عُبَیْدِ اللَّہِ بْنِ مُعَاذٍ حَدَّثَنَا أَبِی حَدَّثَنَا شُعْبَۃُ عَنْ مُزَاحِمِ بْنِ زُفَرَ عَنْ رَبِیعِ بْنِ عَبْدِ اللَّہِ سَمِعَ رَجُلاً سَأَلَ ابْنَ عُمَرَ: إِنَّ لِی جَارًا یَأْکُلُ الرِّبَا أَوْ قَالَ خَبِیثَ الْکَسْبِ وَرُبَّمَا دَعَانِی لِطَعَامِہِ أَفَأُجِیْبُہُ؟ قَالَ: نَعَمْ۔ [ضعیف]

اردو ترجمہ · Urdu

(١٠٨٢٣) ربیع بن عبداللہ نے ایک آدمی کو سنا، اس نے ابن عمر (رض) سے سوال کیا کہ ہمارا ہمسایہ سود کھاتا ہے یا اس کی کمائی حرام کی ہے اور بعض اوقات مجھے کھانے کی دعوت دیتا ہے، کیا میں قبول کرلیا کروں ؟ فرمایا : ہاں۔

10829

Sunan Al Kubra Bayhaqi #10829

Sahih

(۱۰۸۲۴) وَأَخْبَرَنَا أَبُو مُحَمَّدٍ : الْحَسَنُ بْنُ عَلِیِّ بْنِ الْمُؤَمَّلِ أَخْبَرَنَا أَبُو عُثْمَانَ الْبَصْرِیُّ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ الْوَہَّابِ أَخْبَرَنَا یَعْلَی بْنُ عُبَیْدٍ حَدَّثَنَا مِسْعَرٌ عَنْ جَوَّابٍ التَّیْمِیِّ عَنِ الْحَارِثِ بْنِ سُوَیْدٍ قَالَ : جَائَ رَجُلٌ إِلَی عَبْدِ اللَّہِ یَعْنِی ابْنَ مَسْعُودٍ فَقَالَ : إِنَّ لِی جَارًا وَلاَ أَعْلَمُ لَہُ شَیْئًا إِلاَّ خَبَیثًا أَوْ حَرَامًا وَإِنَّہُ یَدْعُونِی فَأُحْرَجُ أَنْ آتِیَہُ وَأَتَحَرَّجُ أَنْ لاَ آتِیَہُ فَقَالَ : ائْتِہِ أَوْ أَجِبْہُ فَإِنَّمَا وِزْرُہُ عَلَیْہِ۔ قَالَ الشَّیْخُ : جَوَّابُ التَّیْمِیُّ غَیْرُ قَوِیٍّ۔ وَہَذَا إِذَا لَمْ یَعْلَمْ أَنَّ الَّذِی قُدَّمَ إِلَیْہِ حَرَامٌ فَإِذَا عَلِمَ حَرَامًا لَمْ یَأْکُلْہُ کَمَا لَمْ یَأْکُلْ رَسُولُ اللَّہِ -ﷺ- مِنَ الشَّاۃِ الَّتِی قُدِّمَتْ إِلَیْہِ۔ [حسن]

اردو ترجمہ · Urdu

(١٠٨٢٤) حارث بن سوید کہتے ہیں کہ ایک آدمی عبداللہ بن مسعود (رض) کے پاس آیا کہ میرا ایک ہمسایہ ہے مجھے تو اس کی کمائی حرام یا خبیث کا علم ہی ہے، وہ مجھے دعوت دیتا ہے کہ میں اس کے پاس کھانا کھاؤں لیکن میں ممنوع خیال کرتا ہوں اس کے پاس آنے کو اور میں پریشانی سے بچنا چاہتا ہوں کہ میں نہ آؤں۔ اس نے کہا : تم اس کی دعوت قبول کرو۔ اس کا گناہ اس پر ہے۔ نوٹ : یہ اس وقت ہے جب اس کو معلوم نہ ہو کہ اس کو حرام پیش کیا گیا ہے لیکن جب معلوم ہو کہ حرام ہے پھر نہ کھائے جیسے رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے بکری کو کھانے سے انکار کردیا تھا۔

10830

Sunan Al Kubra Bayhaqi #10830

Sahih

(۱۰۸۲۵) فِیمَا أَخْبَرَنَا أَبُو عَلِیٍّ الرُّوذْبَارِیُّ أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ بَکْرٍ حَدَّثَنَا أَبُو دَاوُدَ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْعَلاَئِ حَدَّثَنَا ابْنُ إِدْرِیسَ أَخْبَرَنَا عَاصِمُ بْنُ کُلَیْبٍ عَنْ أَبِیہِ عَنْ رَجُلٍ مِنَ الأَنْصَارِ قَالَ : خَرَجْنَا مَعَ رَسُولِ اللَّہِ -ﷺ- فِی جَنَازَۃٍ فَرَأَیْتُ رَسُولَ اللَّہِ -ﷺ- وَہُوَ عَلَی الْقَبْرِ یُوصِی الْحَافِرَ : أَوْسَعْ مِنْ قِبَلِ رِجْلَیْہِ أَوْسَعْ مِنْ قِبَلِ رَأْسِہِ۔ فَلَمَّا رَجَعَ اسْتَقْبَلَہُ دَاعِی امْرَأَۃٍ فَجَائَ وَجِیئَ بِالطَّعَامِ فَوَضَعَ یَدَہُ ثُمَّ وَضَعَ الْقَوْمُ فَأَکَلُوا فَنَظَرَ آبَاؤُنَا رَسُولَ اللَّہِ -ﷺ- یَلُوکَ لُقْمَۃً فِی فَمِہِ ثُمَّ قَالَ : أَجِدُ لَحْمَ شَاۃٍ أُخِذَتْ بِغَیْرِ إِذْنِ أَہْلِہَا۔ فَأَرْسَلَتِ الْمَرْأَۃُ یَا رَسُولَ اللَّہِ إِنِّی أَرْسَلْتُ إِلَی الْبَقِیعِ یُشْتَرَی لِی شَاۃٌ فَلَمْ تُوجَدْ فَأَرْسَلْتُ إِلَی جَارٍ لِی قَدِ اشْتَرَی شَاۃً أَنْ أَرْسِلْ بِہَا إِلَیَّ بِثَمَنِہَا فَلَمْ یُوجَدْ فَأَرْسَلْتُ إِلَی امْرَأَتِہِ فَأَرْسَلَتْ إِلَیَّ بِہَا فَقَالَ رَسُولُ اللَّہِ -ﷺ- : أَطْعِمِیہِ الأُسَارَی ۔ [صحیح۔ اخرجہ ابوداود ۳۳۳۲۲]

اردو ترجمہ · Urdu

(١٠٨٢٥) عاصم بن کلیب اپنے والد سے نقل فرماتے ہیں ، وہ انصار کے ایک آدمی سے کہ ہم نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے ساتھ ایک جنازہ میں نکلے، میں نے رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو دیکھا ، آپ قبر کھودنے والے کو نصیحت فرما رہے تھے کہ پاؤں اور سر کی جانب سے وسیع کرو۔ جب آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) واپس لوٹے تو ایک عورت نے دعوت دی، آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) آئے، کھانا لایا گیا، آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے اپنا ہاتھ کھانے میں رکھا اور لوگوں نے بھی کھانا شروع کیا، ہمارے آباء نے دیکھا کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) لقمے کو منہ میں چبا رہے ہیں، پھر آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : یہ گوشت کی بکری اپنے مالک کی اجازت کے بغیر حاصل کی گئی ہے، عورت نے کہا : اے اللہ کے رسول ! میں نے بقیع میں کسی کو بکری خریدنے بھیجا تھا، لیکن بکری نہ ملی۔ پھر میں نے اپنے ہمسائے کی جانب کسی کو بھیجا کہ وہ اتنی قیمت کی بکری لے کر دے لیکن نہ ملی، پھر میں نے اس کی عورت کی طرف کسی کو روانہ کیا تو اس نے بکری لا دی۔ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : قیدیوں کو کھلا دو ۔

10831

Sunan Al Kubra Bayhaqi #10831

Zaeef

(۱۰۸۲۶) وَأَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّہِ الْحَافِظُ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ صَالِحِ بْنِ ہَانِئٍ وَإِبْرَاہِیمُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ حَاتِمٍ الزَّاہِدُ قَالاَ حَدَّثَنَا الْحَسَنُ بْنُ عَبْدِ الصَّمَدِ بْنِ عَبْدِ اللَّہِ بْنِ رَزِینٍ السُّلَمِیُّ حَدَّثَنَا یَحْیَی بْنُ یَحْیَی أَخْبَرَنَا مُسْلِمُ بْنُ خَالِدٍ الزَّنْجِیُّ عَنْ مُصْعَبِ بْنِ مُحَمَّدٍ الْمَدَنِیِّ عَنْ شُرَحْبِیلَ مَوْلَی الأَنْصَارِ عَنْ أَبِی ہُرَیْرَۃَ عَنِ النَّبِیِّ -ﷺ- أَنَّہُ قَالَ : مَنِ اشْتَرَی سَرِقَۃً وَہُوَ یَعْلَمُ أَنَّہَا سَرِقَۃٌ فَقَدْ شْرَکَ فِی عَارِہَا وَإِثْمِہَا ۔ وَرَوَاہُ سُفْیَانُ الثَّوْرِیُّ عَنْ مُصْعَبِ بْنِ مُحَمَّدِ بْنِ شُرَحْبِیلَ عَنْ شَیْخِ مِنْ أَہْلِ الْمَدِینَۃِ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّہِ -ﷺ- : مَنِ ابْتَاعَ سَرِقَۃً وَہُوَ یَعْلَمُ أَنَّہَا سَرِقَۃٌ فَقَدْ أَشْرَکَ فِی عَارِہَا وَإِثْمِہَا ۔ أَخْبَرَنَاہُ عَلِیُّ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ عَبْدَانَ أَخْبَرَنَا سُلَیْمَانُ بْنُ أَحْمَدَ الطَّبَرَانِیُّ حَدَّثَنَا عَلِیُّ بْنُ عَبْدِ الْعَزِیزِ حَدَّثَنَا أَبُو نُعَیْمٍ حَدَّثَنَا سُفْیَانُ فَذَکَرَہُ۔ [منکر۔ اخرجہ الحاکم ۲/ ۴۱]

اردو ترجمہ · Urdu

(١٠٨٢٦) حضرت ابوہریرہ (رض) نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے نقل فرماتے ہیں : جس نے چوری والی بکری خریدی اور وہ جانتا ہے کہ یہ چوری کی ہے، وہ اس کی عار اور گناہ میں برابر کا شریک ہے۔ (ب) مصعب بن محمد بن شرحبیل اہل مدینہ کے ایک شیخ سے فرماتے ہیں کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : جس نے چوری کی بکری خریدی اور وہ جانتا ہے کہ چوری کی ہے، وہ اس کی عار اور گناہ میں شریک ہے۔