Muslim99Muslim99

Sunan Al Kubra Bayhaqi · Book 16 · Chapter 2260

خرید و فروخت کے مسائل و احکام

خریدے ہوئے سامان کو مکمل طور پر منتقل کر کے قبضہ میں لینا جب اس کی مثل سامان منتقل کیا جاتا ہو

4 hadiths in this chapter

10694

Sunan Al Kubra Bayhaqi #10694

Sahih

(۱۰۶۸۹) أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّہِ الْحَافِظُ أَخْبَرَنِی أَبُو النَّضْرِ الْفَقِیہُ وَأَحْمَدُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ عُبْدُوسٍ قَالاَ حَدَّثَنَا عُثْمَانُ بْنُ سَعِیدٍ الدَّارِمِیُّ حَدَّثَنَا الْقَعْنَبِیُّ فِیمَا قَرَأَ عَلَی مَالِکٍ (ح) وَأَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّہِ حَدَّثَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّہِ : مُحَمَّدُ بْنُ یَعْقُوبَ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ السَّلاَمِ وَمُحَمَّدُ بْنُ عَمْرٍو وَإِبْرَاہِیمُ بْنُ عَلِیٍّ قَالُوا حَدَّثَنَا یَحْیَی بْنُ یَحْیَی قَالَ قَرَأْتُ عَلَی مَالِکٍ عَنْ نَافِعٍ عَنِ ابْنِ عُمَرَ قَالَ : کُنَّا فِی زَمَانِ رَسُولِ اللَّہِ -ﷺ- نَبْتَاعُ الطَّعَامَ فَیَبْعَثُ عَلَیْنَا مَنْ یَأْمُرُنَا بِانْتِقَالِہِ مِنَ الْمَکَانِ الَّذِی ابْتَعْنَاہُ إِلَی مَکَانٍ سِوَاہُ قَبْلَ أَنْ نَبِیعَہُ۔ رَوَاہُ مُسْلِمٌ فِی الصَّحِیحِ عَنْ یَحْیَی بْنِ یَحْیَی۔ [صحیح۔ مسلم ۱۵۲۷]

اردو ترجمہ · Urdu

(١٠٦٨٩) حضرت عبداللہ بن عمر (رض) فرماتے ہیں کہ ہم رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے دور میں غلہ خریدتے تھے۔ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ہمیں روانہ کرتے کہ جس جگہ سے ہم نے خریدا ہے، فروخت کرنے سے پہلیوہاں سے دوسری جگہ منتقل کردیں ۔

10695

Sunan Al Kubra Bayhaqi #10695

Sahih

(۱۰۶۹۰) أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللَّہِ الْحَافِظُ أَخْبَرَنِی أَبُو بَکْرِ بْنُ عَبْدِ اللَّہِ أَخْبَرَنَا الْحَسَنُ بْنُ سُفْیَانَ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللَّہِ بْنِ نُمَیْرٍ حَدَّثَنَا أَبِی حَدَّثَنَا عُبَیْدُ اللَّہِ عَنْ نَافِعٍ عَنِ ابْنِ عُمَرَ أَنَّ رَسُولَ اللَّہِ -ﷺ- قَالَ : مَنِ اشْتَرَی طَعَامًا فَلاَ یَبِیعُہُ حَتَّی یَسْتَوْفِیَہُ ۔ قَالَ : وَکُنَّا نَشْتَرِی الطَّعَامَ مِنَ الرُّکْبَانِ جِزَافًا فَنَہَانَا رَسُولُ اللَّہِ -ﷺ- أَنْ نَبِیعَہُ حَتَّی نَنْقُلَہُ مِنْ مَکَانِہِ۔ رَوَاہُ مُسْلِمٌ فِی الصَّحِیحِ عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ عَبْدِ اللَّہِ بْنِ نُمَیْرٍ وَأَخْرَجَہُ الْبُخَارِیُّ مِنْ وَجْہٍ آخَرَ عَنْ عُبَیْدِ اللَّہِ۔ [صحیح۔ بخاری ۲۰۲۹]

اردو ترجمہ · Urdu

(١٠٦٩٠) حضرت عبداللہ بن عمر (رض) فرماتے ہیں کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : جس نے غلہ خریدا اس کو قبضہ میں لینے سے پہلے فروخت نہ کرے۔ کہتے ہیں کہ ہم قافلوں سے اندازے سے غلہ خریدتے تو رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ہمیں منع فرما دیا کہ ہم اس کو جگہ سے منتقل کرنے سے پہلے فروخت کریں۔

10696

Sunan Al Kubra Bayhaqi #10696

Sahih

(۱۰۶۹۱) أَخْبَرَنَا أَبُوالْحَسَنِ: عَلِیُّ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ عَبْدَانَ أَخْبَرَنَا أَحْمَدُ بْنُ عُبَیْدٍالصَّفَّارُ حَدَّثَنَا عُبَیْدُ بْنُ شَرِیکٍ حَدَّثَنَا یَحْیَی قَالَ حَدَّثَنِی اللَّیْثُ عَنْ یُونُسَ عَنِ ابْنِ شِہَابٍ عَنْ سَالِمِ بْنِ عَبْدِاللَّہِ أَنَّ عَبْدَاللَّہِ بْنَ عُمَرَ قَالَ: رَأَیْتُ النَّاسَ فِی عَہْدِ رَسُولِ اللَّہِ -ﷺ- إِذَا ابْتَاعُوا الطَّعَامَ جِزَافًا یُضْرَبُونَ فِی أَنْ یَبِیعُوا مَکَانَہُمْ حَتَّی یُئْوُوہُ إِلَی رِحَالِہِمْ۔ رَوَاہُ الْبُخَارِیُّ فِی الصَّحِیحِ عَنْ یَحْیَی بْنِ بُکَیْرٍ وَأَخْرَجَہُ مُسْلِمٌ مِنْ حَدِیثِ ابْنِ وَہْبٍ عَنْ یُونُسَ بْنِ یَزِیدَ۔ [صحیح۔ بخاری ۲۰۳۰]

اردو ترجمہ · Urdu

(١٠٦٩١) حضرت عبداللہ بن عمر (رض) فرماتے ہیں کہ میں نے لوگوں کو رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے دور میں دیکھا جب وہ اندازے سے غلہ خریدتے تو انھیں مارا جاتا کہ وہ اسی جگہ فروخت نہ کریں یہاں تک کہ وہ اپنے مقامات پر منتقل کرلیں۔

10697

Sunan Al Kubra Bayhaqi #10697

Sahih

(۱۰۶۹۲) أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّہِ الْحَافِظُ وَأَبُو صَادِقٍ : مُحَمَّدُ بْنُ أَبِی الْفَوَارِسِ الصَّیْدَلاَنِیُّ قَالاَ حَدَّثَنَا أَبُو الْعَبَّاسِ : مُحَمَّدُ بْنُ یَعْقُوبَ حَدَّثَنَا أَبُو زُرْعَۃَ الدِّمَشْقِیُّ حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ خَالِدٍ الْوَہْبِیُّ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ إِسْحَاقَ عَنْ أَبِی الزِّنَادِ عَنْ عُبَیْدِ بْنِ حُنَیْنٍ عَنِ ابْنِ عُمَرَ قَالَ : ابْتَعْتُ زَیْتًا فِی السُّوقِ فَلَمَّا اسْتَوْجَبْتُ لَقِیَنِی رَجُلٌ فَأَعْطَانِی رِبْحًا حَسَنًا فَأَرَدْتُ أَنْ أَضْرِبَ عَلَی یَدِہِ فَأَخَذَ رَجُلٌ بِرِدَائِی مِنْ خَلْفِی فَالْتَفَتُّ إِلَیْہِ فَإِذَا زَیْدُ بْنُ ثَابِتٍ فَقَالَ : لاَ تَبِعْہُ حَیْثُ ابْتَعْتَہُ حَتَّی تَحُوزَہُ إِلَی رَحْلِکَ فَإِنَّ رَسُولَ اللَّہِ -ﷺ- نَہَی أَنْ تُبَاعَ السِّلْعَۃُ حَیْثُ تَبْتَاعُ حَتَّی یَحُوزَہَا التُّجَّارُ إِلَی رِحَالِہِمْ۔ [صحیح لغیرہ۔ اخرجہ ابوداود ۳۴۹۹]

اردو ترجمہ · Urdu

(١٠٦٩٢) حضرت عبداللہ بن عمر (رض) فرماتے ہیں کہ میں نے بازار سے تیل خریدا۔ جب میں اس کا مستحق ٹھہرا۔ مجھے ایک آدمی ملا جو مجھے اچھا منافع دے رہا تھا ، میں نے اس سے بیع کرنا چاہی۔ میرے پیچھے سے ایک شخص نے میری چادر پکڑ لی۔ جب میں نے پیچھے مڑ کر دیکھا وہ زید بن ثابت تھے۔ وہ کہنے لگے : جہاں سے آپ نے خریدا وہاں فروخت نہ کرو۔ یہاں تک کہ آپ اس کو اپنے گھر منتقل کرلیں، کیونکہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے سامان کو اسی جگہ فروخت کرنے سے منع فرمایا ہے جہاں سے خریدا جائے۔ جب تک تاجر اپنے مقامات پر منتقل نہ کرلیں۔