Muslim99Muslim99

Sunan Al Kubra Bayhaqi · Book 16 · Chapter 2244

خرید و فروخت کے مسائل و احکام

پھل پکنے سے پہلے فروخت کرنا ممنوع ہے

3 hadiths in this chapter

10587

Sunan Al Kubra Bayhaqi #10587

Sahih

(۱۰۵۸۲) أَخْبَرَنَا أَبُو عَمْرٍو الأَدِیبُ أَخْبَرَنَا أَبُو بَکْرٍ الإِسْمَاعِیلِیُّ حَدَّثَنَا الْقَاسِمُ بْنُ زَکَرِیَّا حَدَّثَنَا زَیْدُ بْنُ أَخْزَمَ الطَّائِیُّ وَإِسْحَاقُ بْنُ وَہْبٍ وَأَحْمَدُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ عُمَرَ بْنِ یُونُسَ قَالُوا حَدَّثَنَا عُمَرُ بْنُ یُونُسَ حَدَّثَنَا أَبِی حَدَّثَنَا إِسْحَاقُ بْنُ عَبْدِ اللَّہِ بْنِ أَبِی طَلْحَۃَ عَنْ أَنَسٍ قَالَ : نَہَی رَسُولُ اللَّہِ -ﷺ- عَنِ الْمُخَاضَرَۃِ وَالْمُحَاقَلَۃِ وَالْمُزَابَنَۃِ۔ زَادَ ابْنُ عُمَرَ بْنِ یُونُسَ وَالْمُنَابَذَۃُ وَالْمُلاَمَسَۃُ۔ رَوَاہُ الْبُخَارِیُّ فِی الصَّحِیحِ عَنْ إِسْحَاقَ بْنِ وَہْبٍ بِطُولِہِ۔ [صحیح۔ بخاری ۲۰۹۳]

اردو ترجمہ · Urdu

(١٠٥٨٢) حضرت انس (رض) فرماتے ہیں کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے بیع مخاضرہ (پھل پکنے سے پہلے فروخت کرنا) اور معاقلہ (کوئی شخص گندم کی کھیتی کو ایک سو فرق کے عوض فروخت کر دے) اور مزابنہ (کھجور کے درخت کی کھجوریں خشک کھجور کے بدلے متعین ماپ سے فروخت کی جائیں اگر زیادہ ہوں تو میرا حق ہوگا۔ اور کم پڑیں تو ان کی ادائیگی میرے ذمہ ہوگی) اور ابن عمر بن یونس نے زیادہ کیا کہ منابذہ (ایک آدمی دوسرے کی طرف اپنا کپڑا پھینکتا ہے اور ان کا سودا بغیر دیکھے اور بغیر رضا مندی کے طے ہوجاتا ہے) اور ملامسہ (کوئی شخص کسی دوسرے شخص کے کپڑے کو دن ہو یا رات چھوتا ہے، اس کو الٹ پلٹ کر نہیں دیکھتا) سے منع فرمایا ہے۔

10588

Sunan Al Kubra Bayhaqi #10588

Sahih

(۱۰۵۸۳) وَأَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ الرَّحْمَنِ السُّلَمِیُّ َخْبَرَنَا أَبُو الْحَسَنِ الْکَارِزِیُّ حَدَّثَنَا عَلِیُّ بْنُ عَبْدِ الْعَزِیزِ حَدَّثَنَا أَبُو عُبَیْدٍ حَدَّثَنِی عُمَرُ بْنُ یُونُسَ بْنِ الْقَاسِمِ الْیَمَامِیُّ فَذَکَرَہُ بِإِسْنَادِہِ إِلاَّ أَنَّہُ قَالَ : عَنِ الْمُحَاقَلَۃِ وَالْمُخَاضَرَۃِ وَالْمُلاَمَسَۃِ وَالْمُنَابَذَۃِ وَالْمُزَابَنَۃِ۔ قَالَ أَبُو عُبَیْدٍ : الْمُخَاضَرَۃُ أَنْ تُبَاعَ الثِّمَارُ قَبْلَ أَنْ یَبْدُوَ صَلاَحُہَا وَہِی خُضْرٌ بَعْدُ وَیَدْخُلُ فِی الْمُخَاضَرَۃِ أَیْضًا بَیْعُ الرِّطَابِ وَالْبُقُولِ وَأَشْبَاہِہَا وَلِہَذَا کَرِہَ مَنْ کَرِہَ بَیْعَ الرِّطَابِ أَکْثَرَ مِنْ جَزَّۃٍ وَاحِدَۃٍ۔ [صحیح۔ انظر قبلہ]

اردو ترجمہ · Urdu

(١٠٥٨٣) حضرت عمر بن یونس بن قاسم یمامی اپنی سند سے نقل فرماتے ہیں کہ انھوں نے کہا ” محاقلہ، مخاضرہ، ملامسہ، منابذہ اور مزابنہ۔ ابوعبید کہتے ہیں کہ مخاضرہ یہ ہوتی ہے کہ پھل پکنے سے پہلے فروخت کردیا جائے۔ اس کے بعد بھی ابھی سبز ہو اور مخاضرہ میں تر کھجور ، سبزیوں اور اس کے مشابہ کی بیع بھیشامل ہے۔ اس وجہ سے اس نے مکروہ خیال کیا جس نے تر کھجور کی بیع کو ناپسند کیا، ایک حصہ سے زائد پر۔

10589

Sunan Al Kubra Bayhaqi #10589

Sahih

(۱۰۵۸۴) أَخْبَرَنَا أَبُو حَازِمٍ الْحَافِظُ أَخْبَرَنَا أَبُو الْفَضْلِ بْنُ خَمِیرُوَیْہِ حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ نَجْدَۃَ حَدَّثَنَا سَعِیدُ بْنُ مَنْصُورٍ حَدَّثَنَا سُفْیَانُ عَنْ بُرَیْدِ بْنِ أَبِی بُرْدَۃَ قَالَ : سَأَلْتُ عَطَائً عَنْ بَیْعِ الرَّطْبَۃِ جَزَّتَیْنِ قَالَ : لاَ إِلاَّ جَزَّۃً۔ [حسن۔ اخرجہ ابن ابی شیبہ ۲۰۰۵۰]

اردو ترجمہ · Urdu

(١٠٥٨٤) برید بن ابی بردہ کہتے ہیں کہ میں نے عطاء سے تر کھجور کے دو حصوں کے بارے میں سوال کیا تو فرمایا : نہیں صرف ایک حصہ۔