Muslim99Muslim99

Sunan Al Kubra Bayhaqi · Book 16 · Chapter 2228

خرید و فروخت کے مسائل و احکام

سونے کا چاندی کے عوض مطالبہ کرنے کا بیان

2 hadiths in this chapter

10518

Sunan Al Kubra Bayhaqi #10518

Zaeef

(۱۰۵۱۳) أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّہِ الْحَافِظُ أَخْبَرَنَا حَمْزَۃُ بْنُ الْعَبَّاسِ الْعَقَبِیُّ بِبَغْدَادَ حَدَّثَنَا الْعَبَّاسُ بْنُ مُحَمَّدٍ الدُّورِیُّ حَدَّثَنَا یَعْقُوبُ بْنُ إِسْحَاقَ الْحَضْرَمِیُّ حَدَّثَنَا حَمَّادُ بْنُ سَلَمَۃَ عَنْ سِمَاکِ بْنِ حَرْبٍ عَنْ سَعِیدِ بْنِ جُبَیْرٍ عَنِ ابْنِ عُمَرَ قَالَ : کُنْتُ أَبِیعُ الإِبِلَ فِی الْبَقِیعِ فَأَبِیعُ بِالدَّنَانِیرِ وَآخُذُ الدَّرَاہِمَ وَأَبِیعُ بِالدَّرَاہِمِ وَآخُذُ الدَّنَانِیرَ فَوَقَعَ فِی نَفْسِی مِنْ ذَلِکَ فَأَتَیْتُ رَسُولَ اللَّہِ -ﷺ- وَہُوَ فِی بَیْتِ حَفْصَۃَ أَوْ قَالَ حِینَ خَرَجَ مِنْ بَیْتِ حَفْصَۃَ فَقُلْتُ : یَا رَسُولَ اللَّہِ رُوَیْدَکَ أَسْأَلْکَ : إِنِّی أَبِیعُ الإِبِلَ بِالْبَقِیعِ فَأَبِیعُ بِالدَّنَانِیرِ وَآخُذُ الدَّرَاہِمَ وَأَبِیعُ بِالدَّرَاہِمِ وَآخُذُ الدَّنَانِیرَ فَقَالَ : لاَ بَأْسَ أَنْ تَأْخُذَہَا بِسِعْرِ یَوْمِہَا مَا لَمْ تَتَفَرَّقَا وَبَیْنَکُمَا شَیْء ٌ ۔ وَبِہَذَا الْمَعْنَی رَوَاہُ إِسْرَائِیلُ عَنْ سِمَاکٍ۔ [منکر۔ اخرجہ ابوداود ۳۳۵۴]

اردو ترجمہ · Urdu

(١٠٥١٣) ابن عمر (رض) فرماتے ہیں کہ میں بقیع میں اونٹ فروخت کررہا تھا۔ میں دیناروں کے عوض فروخت کرتا لیکن لیتا درہم اور میں درہموں کے عوض فروخت کرنا لیکن وصول دینار کرتا۔ میرے دل میں اس کے متعلق شک پیدا ہوا۔ میں رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے پاس آیا، آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سیدہ حفصہ (رض) کے گھر میں تھے یا کہا کہ جب آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سیدہ حفصہ (رض) کے گھر سے نکلے تو میں نے کہا : اے اللہ کے رسول (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ! ٹھہریے میں سے سوال کرنا چاہتا ہوں۔ میں بقیع میں اونٹ فروخت کرتا ہوں۔ میں دیناروں کے عوض فروخت کرتا ہوں اور درہم وصول کرتا ہوں اور میں درہموں کے عوض فروخت کرتا ہوں لیکن وصول دینار کرتا ہوں۔ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : کوئی حرج نہیں ۔ اگر اس دن کے بھاؤ کے مطابق ہو۔ جب دونوں میں جدائی نہ ہو اور تم دونوں کے درمیان کوئی چیز باقی ہو۔

10519

Sunan Al Kubra Bayhaqi #10519

Zaeef

(۱۰۵۱۴) أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّہِ الْحَافِظُ حَدَّثَنَا أَبُو الْعَبَّاسِ : مُحَمَّدُ بْنُ یَعْقُوبَ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ إِسْحَاقَ حَدَّثَنَا أَبُو الْجَوَّابِ حَدَّثَنَا عَمَّارُ بْنُ رُزَیْقٍ عَنْ سِمَاکِ بْنِ حَرْبٍ عَنْ سَعِیدِ بْنِ جُبَیْرٍ عَنْ عَبْدِ اللَّہِ بْنِ عُمَرَ قَالَ : کُنْتُ أَبِیعُ الإِبِلَ بِالْبَقِیعِ فَیَجْتَمِعُ عِنْدِی مِنَ الدَّرَاہِمِ فَأَبِیعُہَا مِنَ الرَّجُلِ بِالدَّنَانِیرِ وَیُعْطِینِیہَا لِلْغَدِ فَأَتَیْتُ رَسُولَ اللَّہِ -ﷺ- فَسَأَلْتُہُ عَنْ ذَلِکَ فَقَالَ : إِذَا بَایَعْتَ الرَّجُلَ بِالذَّہَبِ وَالْفِضَّۃِ فَلاَ تُفَارِقْہُ وَبَیْنَکُمَا لَبْسٌ۔ وَبِقَرِیبٍ مِنْ مَعْنَاہُ رُوِیَ فِی إِحْدَی الرِّوَایَتَیْنِ عَنْ إِسْرَائِیلَ عَنْ سِمَاکٍ وَعَنْ أَبِی الأَحْوَصِ عَنْ سِمَاکٍ وَالْحَدِیثُ یَتَفَرَّدُ بِرَفْعِہِ سِمَاکُ بْنُ حَرْبٍ عَنْ سَعِیدِ بْنِ جُبَیْرٍ مِنْ بَیْنِ أَصْحَابِ ابْنِ عُمَرَ۔ [منکر۔ انظر قبلہ]

اردو ترجمہ · Urdu

(١٠٥١٤) سعید بن جبیر حضرت عبداللہ بن عمر (رض) سے نقل فرماتے ہیں کہ میں بقیع میں اونٹ فروخت کرتا تھا۔ میرے پاس درہم جمع ہوجاتے۔ میں آدمی کو دیناروں کے عوض فروخت کردیتا اور وہ مجھے صبح دیتا ، میں نے اس کے بارے میں رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے بات کی تو آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : جب تو کسی شخص سے سونے اور چاندی کے بدلے سودا کرے تو اس سے جدا نہ ہونا کہ تمہارے درمیان کچھ معاملہ یا التباس ہو۔