Muslim99Muslim99

Sunan Al Kubra Bayhaqi · Book 16 · Chapter 2220

خرید و فروخت کے مسائل و احکام

سود سے متعلقہ ابواب کا مجموعہ سود کی حرمت کا بیان اور یہ کہ صرف اصل مال واپس کیا جائے اللہ کا فرمان :{ یٰٓاَیُّھَا الَّذِیْنَ اٰمَنُوا اتَّقُوا اللّٰہَ وَ ذَرُوْا مَا بَقِیَ مِنَ الرِّبٰٓوا اِنْ کُنْتُمْ مُّؤْمِنِیْنَ ۔ فَاِنْ لَّمْ تَفْعَلُوْا فَاْذَنُوْا

4 hadiths in this chapter

10469

Sunan Al Kubra Bayhaqi #10469

Sahih

(۱۰۴۶۴) أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّہِ الْحَافِظُ حَدَّثَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّہِ : مُحَمَّدُ بْنُ یَعْقُوبَ حَدَّثَنَا أَبِی حَدَّثَنَا عَمْرُو بْنُ زُرَارَۃَ حَدَّثَنَا حَاتِمُ بْنُ إِسْمَاعِیلَ عَنْ جَعْفَرِ بْنِ مُحَمَّدٍ عَنْ أَبِیہِ عَنْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللَّہِ فِی حَجِّ النَّبِیِّ -ﷺ- وَخُطْبَتِہِ بِعَرَفَۃَ قَالَ فَقَالَ یَعْنِی رَسُولَ اللَّہِ -ﷺ- إِنَّ دِمَائَ کُمْ وَأَمْوَالَکُمْ حَرَامٌ عَلَیْکُمْ کَحُرْمَۃِ یَوْمِکُمْ ہَذَا فِی شَہْرِکُمْ ہَذَا فِی بَلَدِکُمْ ہَذَا أَلاَ وَإِنَّ کُلَّ شَیْئٍ مِنْ أَمْرِ الْجَاہِلِیَّۃِ مَوْضُوعٌ تَحْتَ قَدَمَیَّ ہَاتَیْنِ وَدِمَائُ الْجَاہِلِیَّۃِ مَوْضُوعَۃٌ وَأَوَّلُ دَمٍ أَضَعُہُ دَمُ لِرَبِیعَۃَ بْنِ الْحَارِثِ کَانَ مُسْتَرْضَعًا فِی بَنِی سَعْدٍ فَقَتَلَتْہُ ہُذَیْلٌ فِی زَمَنِ الْجَاہِلِیَّۃِ وَرِبَا الْجَاہِلِیَّۃِ مَوْضُوعٌ وَأَوَّلُ رَبًا أَضَعُہُ رَبَا الْعَبَّاسِ بْنِ عَبْدِ الْمُطَّلِب فَإِنَّہُ مَوْضُوعٌ کُلُّہُ ۔ وَذَکَرَ الْحَدِیثَ۔ رَوَاہُ مُسْلِمٌ فِی الصَّحِیحِ عَنْ أَبِی بَکْرِ بْنِ أَبِی شَیْبَۃَ وَغَیْرِہِ عَنْ حَاتِمِ بْنِ إِسْمَاعِیلَ۔ [صحیح۔ مسلم ۱۲۱۸]

اردو ترجمہ · Urdu

(١٠٤٦٤) حضرت جابر بن عبداللہ (رض) نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے حج اور عرفہ کے خطبہ کے بارے میں بیان کرتے ہیں کہ نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : تمہارے خون، تمہارے مال، تم پر ایسے حرام ہیں جیسے تمہارے اس شہر میں، اس مہینہ میں اس دن کی حرمت ہے اور خبردار ! تمہارے جاہلیت کے دور کے تمام معاملات میرے ان قدموں کے تلے رکھ دیے گئے ہیں اور جاہلیت کے خون بھی چھوڑ دیے گئے ہیں اور سب سے پہلے میں ربیعہ بن حارث کا خون معاف کرتا ہوں جس کو ہذیل والوں نے قتل کردیا تھا، جب وہ بنو سعد کے اندر دودھ پی رہے تھے اور جاہلیت کے سود بھی چھوڑ دیے گئے اور سب سے پہلے میں عباس بن عبدالمطلب (رض) کا سود معاف کرتا ہوں۔ وہ مکمل چھوڑ دیا گیا۔ (١٠٤٦٥) وَأَخْبَرَنَا أَبُو عَلِیٍّ الرُّوذْبَارِیُّ أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ بَکْرٍ حَدَّثَنَا أَبُو دَاوُدَ حَدَّثَنَا مُسَدَّدٌ حَدَّثَنَا أَبُو الأَحْوَصِ حَدَّثَنَا شَبِیبُ بْنُ غَرْقَدَۃَ عَنْ سُلَیْمَانَ بْنِ عَمْرٍو عَنْ أَبِیہِ قَالَ سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّہِ - (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) - یَقُولُ فِی حَجَّۃِ الْوَدَاعِ : أَلاَ إِنَّ کُلَّ رِبًا مِنْ رِبَا الْجَاہِلِیَّۃِ مَوْضُوعٌ لَکُمْ رُئُ وسُ أَمْوَالِکُمْ لاَ تَظْلِمُونَ وَلاَ تُظْلَمُونَ أَلاَ وَإِنَّ کُلَّ دَمٍ مِنْ دَمِ الْجَاہِلِیَّۃِ مَوْضُوعٌ وَأَوَّلُ دَمٍ أَضَعُ مِنْہَا دَمَ الْحَارِثِ بْنِ عَبْدِ الْمُطَّلِبِ کَانَ مُسْتَرْضَعًا فِی بَنِی لَیْثٍ فَقَتَلَتْہُ ہُذَیْلٌ اللَّہُمَّ قَدْ بَلَّغْتُ ۔ قَالُوا : نَعَمْ ثَلاَثًا قَالَ : اللَّہُمَّ اشْہَدْ ۔ ثَلاَثَ مَرَّاتٍ ۔ [صحیح لغیرہ۔ اخرجہ ابوداود ٣٣٣٤]

10470

Sunan Al Kubra Bayhaqi #10470

Sahih

(۱۰۴۶۵) وَأَخْبَرَنَا أَبُو عَلِیٍّ الرُّوذْبَارِیُّ أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ بَکْرٍ حَدَّثَنَا أَبُو دَاوُدَ حَدَّثَنَا مُسَدَّدٌ حَدَّثَنَا أَبُو الأَحْوَصِ حَدَّثَنَا شَبِیبُ بْنُ غَرْقَدَۃَ عَنْ سُلَیْمَانَ بْنِ عَمْرٍو عَنْ أَبِیہِ قَالَ سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّہِ -ﷺ- یَقُولُ فِی حَجَّۃِ الْوَدَاعِ : أَلاَ إِنَّ کُلَّ رِبًا مِنْ رِبَا الْجَاہِلِیَّۃِ مَوْضُوعٌ لَکُمْ رُئُ وسُ أَمْوَالِکُمْ لاَ تَظْلِمُونَ وَلاَ تُظْلَمُونَ أَلاَ وَإِنَّ کُلَّ دَمٍ مِنْ دَمِ الْجَاہِلِیَّۃِ مَوْضُوعٌ وَأَوَّلُ دَمٍ أَضَعُ مِنْہَا دَمَ الْحَارِثِ بْنِ عَبْدِ الْمُطَّلِبِ کَانَ مُسْتَرْضَعًا فِی بَنِی لَیْثٍ فَقَتَلَتْہُ ہُذَیْلٌ اللَّہُمَّ قَدْ بَلَّغْتُ ۔ قَالُوا : نَعَمْ ثَلاَثًا قَالَ : اللَّہُمَّ اشْہَدْ ۔ ثَلاَثَ مَرَّاتٍ۔ [صحیح لغیرہ۔ اخرجہ ابوداود ۳۳۳۴]

اردو ترجمہ · Urdu

(١٠٤٦٥) سلیمان بن عمرو اپنے والد سے نقل فرماتے ہیں کہ میں نے حجۃ الوداع میں نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے سنا کہ جاہلیت کے تمام سود چھوڑ دیے گئے، تمہارے لیے تمہارا اصل مال ہے نہ تم ظلم کرو اور نہ تم پر ظلم کیا جائے ۔ خبردار ! جاہلیت کے تمام خون معاف کردیے گئے اور پہلا خون جو میں معاف کرتا ہوں وہ حارث بن عبدالمطلب کا خون ہے جو بنو لیث میں دودھ پلائے جا رہے تھے۔ ہذیل والوں نے ان کو قتل کردیا تھا، اے اللہ ! کیا میں نے پہنچا دیا ہے ؟ آپ نے تین مرتبہ فرمایا : اے اللہ ! تو گواہ رہ۔ تین مرتبہ فرمایا۔

10471

Sunan Al Kubra Bayhaqi #10471

Zaeef

(۱۰۴۶۶) أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللَّہِ الْحَافِظُ أَخْبَرَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ الْحَسَنِ الْقَاضِی حَدَّثَنَا إِبْرَاہِیمُ بْنُ الْحُسَیْنِ حَدَّثَنَا آدَمُ حَدَّثَنَا وَرْقَائُ عَنِ ابْنِ أَبِی نَجِیحٍ عَنْ مُجَاہِدٍ فِی قَوْلِہِ {وَذَرُوا مَا بَقِیَ مِنَ الرِّبَا} قَالَ: کَانَ یَکُونُ لِلرَّجُلِ عَلَی الرَّجُلِ دَیْنٌ فَیَقُولُ لَکَ زِیَادَۃُ کَذَا وَکَذَا وَتُؤَخِّرُ عَنِّی۔ [ضعیف]

اردو ترجمہ · Urdu

(١٠٤٦٦) مجاہد اللہ کے قول { وَذَرُوْا مَا بَقِیَ مِنَ الرِّبٰٓوا } الآیۃ (البقرۃ : ٢٧٨) ” اور تم چھوڑ دو جو باقی سود سے ہے۔ فرماتے ہیں : کسی آدمی کا کسی پر قرض ہوتا تو وہ اس کو یہ کہتا کہ اتنے پیسے مزید دے دینا اور اتنے وقت کے بعد دے دینا۔

10472

Sunan Al Kubra Bayhaqi #10472

Sahih

(۱۰۴۶۷) وَأَخْبَرَنَا أَبُو أَحْمَدَ الْمِہْرَجَانِیُّ أَخْبَرَنَا أَبُو بَکْرِ بْنُ جَعْفَرٍ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ إِبْرَاہِیمَ حَدَّثَنَا ابْنُ بُکَیْرٍ حَدَّثَنَا مَالِکٌ عَنْ زَیْدِ بْنِ أَسْلِمَ أَنَّہُ قَالَ : کَانَ الرِّبَا فِی الْجَاہِلِیَّۃِ أَنْ یَکُونَ لِلرَّجُلِ عَلَی الرَّجُلِ الْحَقُّ إِلَی أَجْلٍ فَإِذَا حَلَّ الْحَقُّ قَالَ أَتَقْضِی أَمْ تُرْبِی فَإِنْ قَضَاہُ أَخَذَ وَإِلاَّ زَادَہُ فِی حَقِّہِ وَزَادَہُ الآخَرُ فِی الأَجَلِ۔ [صحیح۔ اخرجہ مالک ۱۳۵۳]

اردو ترجمہ · Urdu

(١٠٤٦٧) زید بن اسلم فرماتے ہیں کہ زمانہ جاہلیت میں ایک آدمی کا دوسرے پر ایک متعین مدت پر قرض ہوتا تھا۔ جب مدت ختم ہوجاتی تو قرض دینے والا کہتا، کیا ادا کرو گے یا سود دو گے ؟ اگر وہ ادا کردیتا تو لے لیتا وگرنہ اس کے ذمہ زیادہ کردیتا اور دوسرا مدت میں اضافہ کرلیتا۔