Muslim99Muslim99

Sunan Al Kubra Bayhaqi · Book 15 · Chapter 2203

کتاب الحج

استقبال کرنے کا بیان

4 hadiths in this chapter

10377

Sunan Al Kubra Bayhaqi #10377

Sahih

(۱۰۳۷۲) أَخْبَرَنَا أَبُو الْحَسَنِ بْنُ عَبْدَانَ أَخْبَرَنَا أَحْمَدُ بْنُ عُبَیْدٍ حَدَّثَنَا إِسْمَاعِیلُ الْقَاضِی حَدَّثَنَا مُسَدَّدٌ وَالْمُقَدَّمِیُّ یَعْنِی مُحَمَّدَ بْنَ أَبِی بَکْرٍ قَالاَ حَدَّثَنَا یَزِیدُ بْنُ زُرَیْعٍ حَدَّثَنَا خَالِدٌ عَنْ عِکْرِمَۃَ عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ : أَنَّ رَسُولَ اللَّہِ -ﷺ- قَدِمَ فَاسْتَقْبَلَہُ أُغَیْلِمَۃٌ مِنْ بَنِی عَبْدِ الْمُطَّلِبِ فَجَعَل وَاحِدًا مِنْ بَیْنِ یَدَیْہِ وَآخَرَ خَلْفَہُ۔ [صحیح۔ بخاری ۱۷۰۴]

اردو ترجمہ · Urdu

(١٠٣٧٢) عکرمہ ابن عباس (رض) سے نقل فرماتے ہیں کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) جب مکہ آئے تو بنو عبدالمطلب کی چھوٹی بچیوں نے آپ کا استقبال کیا۔ ایک آپ کے آگے تھی اور دوسری پیچھے۔

10378

Sunan Al Kubra Bayhaqi #10378

Sahih

(۱۰۳۷۳) وَأَخْبَرَنَا أَبُو الْحَسَنِ بْنُ عَبْدَانَ أَخْبَرَنَا أَحْمَدُ بْنُ عُبَیْدٍ حَدَّثَنَا مُعَاذُ بْنُ الْمُثَنَّی حَدَّثَنَا مُحَمَّدٌ ہُوَ ابْنُ الْمِنْہَالِ حَدَّثَنَا یَزِیدُ فَذَکَرَہُ بِمِثْلِہِ إِلاَّ أَنَّہُ قَالَ : قَدِمَ مَکَّۃَ عَامَ الْفَتْحِ۔ رَوَاہُ الْبُخَارِیُّ فِی الصَّحِیحِ عَنْ مُعَلَّی بْنِ أَسَدٍ عَنْ یَزِیدَ بْنِ زُرَیْعٍ۔ [صحیح۔ انظر قبلہ]

اردو ترجمہ · Urdu

(١٠٣٧٣) یزید نے اس کی مثل ذکر کیا ہے مگر اس نے کہا کہ جب آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) فتح مکہ والے سال آئے۔

10379

Sunan Al Kubra Bayhaqi #10379

Sahih

(۱۰۳۷۴) أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّہِ الْحَافِظُ حَدَّثَنَا أَبُو بَکْرِ بْنُ إِسْحَاقَ أَخْبَرَنَا إِسْمَاعِیلُ بْنُ قُتَیْبَۃَ حَدَّثَنَا یَحْیَی بْنُ یَحْیَی أَخْبَرَنَا أَبُو مُعَاوِیَۃَ عَنْ عَاصِمٍ الأَحْوَلِ عَنْ مُوَرِّقٍ الْعِجْلِیِّ عَنْ عَبْدِ اللَّہِ بْنِ جَعْفَرٍ قَالَ : کَانَ رَسُولُ اللَّہِ -ﷺ- إِذَا قَدِمَ مِنْ سَفَرٍ تُلُقِّیَ بِصِبْیَانِ أَہْلِ بَیْتِہِ وَإِنَّہُ قَدِمَ مِنْ سَفَرٍ فَسُبِقَ بِی إِلَیْہِ فَحَمَلَنِی بَیْنَ یَدَیْہِ ثُمَّ جِیئَ بِأَحَدِ ابْنَیْ فَاطِمَۃَ رَضِیَ اللَّہُ عَنْہَا فَأَرْدَفَہُ خَلْفَہُ قَالَ فَأُدْخِلْنَا الْمَدِینَۃَ ثَلاَثَۃً عَلَی دَابَّۃٍ۔ رَوَاہُ مُسْلِمٌ فِی الصَّحِیحِ عَنْ یَحْیَی بْنِ یَحْیَی۔ [صحیح۔ مسلم ۲۴۲۸]

اردو ترجمہ · Urdu

(١٠٣٧٤) عبداللہ بن جعفر (رض) فرماتے ہیں کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) جب سفر سے واپس آتے تو آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے اہل بیت کے بچے آپ کا استقبال کرتے اور جب آپ سفر سے واپس آتے تو مجھے لے جایا جاتا، آپ مجھے اپنے سامنے بٹھا لیتے، پھر فاطمہ کے دو بیٹوں میں سے کسی ایک کو لایا جاتا تو آپ اس کو اپنے پیچھے سوار کرلیتے۔ پھر فرماتے کہ ہم مدینہ میں داخل ہوئے کہ ایک چوپائے پر تین سوار تھے۔

10380

Sunan Al Kubra Bayhaqi #10380

Zaeef

(۱۰۳۷۵) أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّہِ الْحَافِظُ أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ حَاتِمٍ الْمُزَکِّی بِمَرْوٍ حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّہِ بْنُ رَوْحٍ الْمَدَائِنِیُّ حَدَّثَنَا یَزِیدُ بْنُ ہَارُونَ أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَمْرٍو عَنْ أَبِیہِ عَنْ جَدِّہِ عَنْ عَائِشَۃَ أُمِّ الْمُؤْمِنِینَ رَضِیَ اللَّہُ عَنْہَا قَالَتْ : أَقْبَلْنَا مِنْ مَکَّۃَ فِی حَجٍّ أَوْ عُمْرَۃٍ وَأُسَیْدُ بْنُ حُضَیْرٍ یَسِیرُ بَیْنَ یَدَیْ رَسُولِ اللَّہِ -ﷺ- فَتَلَقَّانَا غِلْمَانٌ مِنَ الأَنْصَارِ کَانُوا یَتَلَقَّوْنَ أَہَالِیَہُمْ إِذَا قَدِمُوا۔ [قابل للتحسین]

اردو ترجمہ · Urdu

(١٠٣٧٥) محمد بن عمرو اپنے والد سے نقل فرماتے ہیں جو حضرت عائشہ (رض) سے نقل فرماتے ہیں کہ ہم مکہ سے حج یا عمرہ کر کے آئے اور اسید بن حضیر آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے سامنے تھے تو انصار کے دو بچوں نے ہمارا استقبال کیا، وہ اپنے اہل و عیال کا استقبال کرتے تھے، جس وقت وہ آتے۔