Muslim99Muslim99

Sunan Al Kubra Bayhaqi · Book 15 · Chapter 2201

کتاب الحج

واپس لوٹتے ہوئے کیا کہے

3 hadiths in this chapter

10369

Sunan Al Kubra Bayhaqi #10369

Sahih

(۱۰۳۶۴) أَخْبَرَنَا أَبُو زَکَرِیَّا بْنُ أَبِی إِسْحَاقَ الْمُزَکِّی وَأَبُو بَکْرِ بْنُ الْحَسَنِ الْقَاضِی وَأَبُو عَبْدِ الرَّحْمَنِ : مُحَمَّدُ بْنُ الْحُسَیْنِ السُّلَمِیُّ مِنْ أَصْلِہِ قَالُوا حَدَّثَنَا أَبُو الْعَبَّاسِ : مُحَمَّدُ بْنُ یَعْقُوبَ أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللَّہِ بْنِ عَبْدِ الْحَکَمِ أَخْبَرَنَا ابْنُ وَہْبٍ حَدَّثَنِی عُمَرُ بْنُ مُحَمَّدٍ وَعَبْدُ اللَّہِ بْنُ عُمَرَ وَمَالِکُ بْنُ أَنَسٍ وَغَیْرُہُمْ أَنَّ نَافِعًا حَدَّثَہُمْ عَنْ عَبْدِ اللَّہِ بْنِ عُمَرَ : أَنَّ رَسُولَ اللَّہِ -ﷺ- کَانَ إِذَا قَفَلَ مِنْ غَزْوٍ أَوْ حَجٍّ أَوْ عُمْرَۃٍ یُکَبِّرُ عَلَی کُلِّ شَرَفٍ مِنَ الأَرْضِ ثَلاَثَ تَکْبِیرَاتٍ ثُمَّ یَقُولُ : لاَ إِلَہَ إِلاَّ اللَّہُ وَحْدَہُ لاَ شَرِیکَ لَہُ لَہُ الْمُلْکُ وَلَہُ الْحَمْدُ وَہُوَ عَلَی کُلِّ شَیْئٍ قَدِیرٌ آیِبُونَ تَائِبُونَ عَابِدُونَ سَاجِدُونَ لِرَبِّنَا حَامِدُونَ صَدَقَ اللَّہُ وَعْدَہُ وَنَصَرَ عَبْدَہُ وَہَزَمَ الأَحْزَابَ وَحْدَہُ ۔ أَخْرَجَاہُ فِی الصَّحِیحِ مِنْ حَدِیثِ مَالِکِ بْنِ أَنَسٍ۔ [صحیح۔ بخاری ۱۷۰۳]

اردو ترجمہ · Urdu

(١٠٣٦٤) عبداللہ بن عمر (رض) فرماتے ہیں کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) جب غزوہ، حج یا عمرہ سے واپس آتے تو ہر اونچائی کے وقت تین مرتبہ اللہ اکبر کہتے۔ پھر کہتے : اللہ کے سوا کوئی معبود نہیں وہ اکیلا ہے اس کا کوئی شریک نہیں ۔ اس کی بادشاہی ہے اس کی تعریف ہے وہ ہر چیز پر قادر ہے لوٹنے والے، توبہ کرنے والے، عبادت کرنے والے، سجدہ کرنے والے، اپنے رب کی حمد کرنے والے۔ اللہ نے اپنا وعدہ سچ کر دکھایا، اپنے بندے کی مدد کی اور اس اکیلے نے لشکروں کو شکست دے دی۔

10370

Sunan Al Kubra Bayhaqi #10370

Sahih

(۱۰۳۶۵) حَدَّثَنَا أَبُو الْحَسَنِ : مُحَمَّدُ بْنُ الْحُسَیْنِ الْعَلَوِیُّ إِمْلاَئً وَقِرَائَ ۃً أَخْبَرَنَا أَبُو حَامِدٍ : أَحْمَدُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ الْحَسَنِ الْحَافِظُ حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ بِشْرٍ حَدَّثَنَا سُفْیَانُ عَنْ عُبَیْدِ اللَّہِ عَنْ نَافِعٍ عَنِ ابْنِ عُمَرَ۔وَصَالِحِ بْنِ کَیْسَانَ عَنْ سَالِمِ عَنِ ابْنِ عُمَرَ وَحَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ بِشْرٍ حَدَّثَنَا سُفْیَانُ مَرَّۃً حَدَّثَنَا صَالِحُ بْنُ کَیْسَانَ عَنْ سَالِمٍ عَنْ أَبِیہِ : أَنَّ رَسُولَ اللَّہِ -ﷺ- کَانَ إِذَا قَفَلَ مِنْ حَجٍّ أَوْ عَمْرَۃٍ أَوْ غَزْوٍ أَوْفَی عَلَی فَدْفَدٍ مِنَ الأَرْضِ قَالَ : تَائِبُونَ إِنْ شَائَ اللَّہُ عَابِدُونَ حَامِدُونَ صَدَقَ اللَّہُ وَعْدَہُ وَنَصْرَ عَبْدَہُ وَہَزَمَ الأَحْزَابَ وَحْدَہُ ۔ أَخْرَجَہُ الْبُخَارِیُّ مِنْ حَدِیثِ صَالِحٍ وَأَخْرَجَہُ مُسْلِمٌ مِنْ حَدِیثِ عُبَیْدِ اللَّہِ بْنِ عُمَرَ أَتَمَّ مِنْ ذَلِکَ نَحْوَ رِوَایَۃِ مَالِکٍ۔ [صحیح۔ بخاری ۲۸۳۳]

اردو ترجمہ · Urdu

(١٠٣٦٥) سالم اپنے والد سے نقل فرماتے ہیں کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) جب حج، عمرہ یا غزوہ سے واپس آتے تو زمین کے بلند حصہ سے جھانکتے اور فرماتے : توبہ کرنے والے، اگر اللہ نے چاہا، عبادت کرنے والے، تعریف کرنے والے، اللہ نے اپنا وعدہ سچا کردیا، اپنے بندے کی مدد کی اور اکیلے نے لشکروں کو شکست دے دی۔

10371

Sunan Al Kubra Bayhaqi #10371

Sahih

(۱۰۳۶۶) أَخْبَرَنَا أَبُو عَمْرٍو الأَدِیبُ أَخْبَرَنَا أَبُو بَکْرٍ الإِسْمَاعِیلِیُّ حَدَّثَنَا عِمْرَانُ وَالْوَزَّانُ قَالاَ حَدَّثَنَا بِنَدَارٌ حَدَّثَنَا ابْنُ أَبِی عَدِیٍّ عَنْ شُعْبَۃَ عَنْ حُصَیْنٍ عَنْ سَالِمِ بْنِ أَبِی الْجَعْدِ عَنْ جَابِرٍ قَالَ : کُنَّا إِذَا صَعِدْنَا کَبَّرْنَا وَإِذَا تَصَوَّبْنَا سَبَّحْنَا۔ رَوَاہُ مُسْلِمٌ فِی الصَّحِیحِ عَنْ بِنْدَارٍ۔ [صحیح۔ بخاری ۲۸۳۱]

اردو ترجمہ · Urdu

(١٠٣٦٦) حضرت جابر (رض) فرماتے ہیں کہ جب ہم بلند جگہ کی طرف جاتے تو اللہ اکبر کہتے اور جس وقت ہم ہموار زمین پر ہوتے تو سبحان اللہ کہتے۔