Muslim99Muslim99

Sunan Al Kubra Bayhaqi · Book 15 · Chapter 2199

کتاب الحج

مخالفت کا بیان

2 hadiths in this chapter

10364

Sunan Al Kubra Bayhaqi #10364

Zaeef

(۱۰۳۵۹) أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّہِ الْحَافِظُ أَخْبَرَنَا أَبُو مُحَمَّدٍ : عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ حَمْدَانَ الْجَلاَّبُ بِہَمَذَانَ حَدَّثَنَا أَبُو حَاتِمٍ الرَّازِیُّ حَدَّثَنَا سُلَیْمَانُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ الدِّمَشْقِیُّ حَدَّثَنَا الْوَلِیدُ بْنُ مُسْلِمٍ عَنْ وَحْشِیِّ بْنِ حَرْبِ بْنِ وَحْشِیٍّ عَنْ أَبِیہِ عَنْ جَدِّہِ وَحْشِیِّ بْنِ حَرْبٍ أَنَّ رَجُلاً قَالَ : یَا رَسُولَ اللَّہِ إِنَّا نَأْکُلُ وَمَا نَشْبَعُ قَالَ : فَلَعَلَّکُمْ تَفْتَرِقُونَ عَنْ طَعَامِکُمْ اجْتَمِعُوا عَلَیْہِ وَاذْکُرُوا اسْمَ اللَّہِ تَعَالَی یُبَارَکْ لَکُمْ۔[ضعیف۔ اخرجہ ابوداود ۳۷۶۴]

اردو ترجمہ · Urdu

(١٠٣٥٩) وحشی بن حرب بن وحشی اپنے والد سے اور وہ اپنے دادا سے نقل فرماتے ہیں کہ ایک شخص نے کہا : اے اللہ کے رسول ! ہم کھاتے ہیں لیکن سیر نہیں ہوتے، آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : شاید تم جدا جدا کھاتے ہو، اکٹھے ہو کر کھایا کرو اور اللہ کا نام لو اللہ تمہارے لیے برکت ڈالے گا۔

10365

Sunan Al Kubra Bayhaqi #10365

Sahih

(۱۰۳۶۰) وَأَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللَّہِ الْحَافِظُ حَدَّثَنَا أَبُو الْعَبَّاسِ : مُحَمَّدُ بْنُ یَعْقُوبَ حَدَّثَنَا الْحَسَنُ بْنُ عَلِیِّ بْنِ عَفَّانَ حَدَّثَنَا یَحْیَی بْنُ آدَمَ حَدَّثَنَا إِسْرَائِیلُ عَنْ عَطَائِ بْنِ السَّائِبِ عَنْ سَعِیدِ بْنِ جُبَیْرٍ عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ : لَمَّا نَزَلَتْ {وَلاَ تَقْرَبُوا مَالَ الْیَتِیمِ إِلاَّ بِالَّتِی ہِیَ أَحْسَنُ} عَزَلُوا أَمْوَالَہُمْ عَنْ أَمْوَالِ الْیَتَامَی فَجَعَلَ الطَّعَامُ یَفْسُدُ وَاللَّحْمُ یُنْتِنُ فَشَکَوْا ذَلِکَ إِلَی رَسُولِ اللَّہِ -ﷺ- فَأَنْزَلَ اللَّہُ تَبَارَکَ وَتَعَالَی {قُلْ إِصْلاَحٌ لَہُمْ خَیْرٌ وَإِنْ تُخَالِطُوہُمْ فَإِخْوَانُکُمْ} قَالَ فَخَالَطُوہُمْ۔ [ضعیف۔ اخرجہ ابوداود ۲۸۷۱]

اردو ترجمہ · Urdu

(١٠٣٦٠) سعید بن جبیر ابن عباس (رض) سے نقل فرماتے ہیں کہ جب یہ آیت : { وَ لَا تَقْرَبُوْا مَالَ الْیَتِیْمِ اِلَّا بِالَّتِیْ ھِیَ اَحْسَنُ } الآیۃ (الانعام : ١٥٢) ” تم یتیموں کے مال کے قریب نہ جاؤ مگر احسن انداز سے۔ “ نازل ہوئی تو لوگوں نے یتیموں کے مال اپنے مالوں سے الگ کردیے اور کھانا خراب ہوجاتا اور گوشت بدبودار ہوجاتا۔ انھوں نے رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو شکایت کی تو اللہ نے یہ آیت : { قُلْ اِصْلَاحٌ لَّھُمْ خَیْرٌ وَ اِنْ تُخَالِطُوْھُمْ } الآیۃ (البقرۃ : ٢٢٠) ” ان کے لیے اصلاح بہتر ہے۔ اگر تم ان کو اپنے ساتھ ملا لو۔ “ نازل کی تو پھر انھوں نے ان کو اپنے ساتھ ملا لیا۔