Muslim99Muslim99

Sunan Al Kubra Bayhaqi · Book 15 · Chapter 2148

کتاب الحج

قربانی کے جانور پر مجبوری کی حالت میں سواری کرنا درست ہے لیکن مشکل پیدا نہ کی جائے

6 hadiths in this chapter

10209

Sunan Al Kubra Bayhaqi #10209

Sahih

(۱۰۲۰۵) أَخْبَرَنَا أَبُو طَاہِرٍ الإِمَامُ أَخْبَرَنَا أَبُو بَکْرٍ: مُحَمَّدُ بْنُ الْحُسَیْنِ الْقَطَّانُ حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ یُوسُفَ السُّلَمِیُّ حَدَّثَنَا عَبْدُالرَّزَّاقِ أَخْبَرَنَا مَعْمَرٌ عَنْ ہَمَّامِ بْنِ مُنَبِّہٍ قَالَ ہَذَا مَا حَدَّثَنَا أَبُو ہُرَیْرَۃَ قَالَ: بَیْنَمَا رَجُلٌ یَسُوقُ بَدَنَۃً مُقَلَّدَۃً فَقَالَ لَہُ رَسُولُ اللَّہِ -ﷺ-: ارْکَبْہَا۔ قَالَ: إِنَّہَا بَدَنَۃٌ یَا رَسُولَ اللَّہِ۔ قَالَ : وَیْلَکَ ارْکَبْہَا وَیْلَکَ ارْکَبْہَا۔ رَوَاہُ مُسْلِمٌ فِی الصَّحِیحِ عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ رَافِعٍ عَنْ عَبْدِ الرَّزَّاقِ۔ [صحیح۔ مسلم ۱۳۲۲]

اردو ترجمہ · Urdu

(١٠٢٠٥ ) حضرت ابوہریرہ (رض) فرماتے ہیں کہ ایک آدمی قربانی کو قلادہ پہنائے چلا رہا تھا تو رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : سوار ہوجا۔ اس نے کہا : اے اللہ کے رسول ! یہ قربانی کا جانور ہے۔ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : تجھ پر افسوس ! سوار ہوجا۔ تجھ پر افسوس ! سوار ہوجا۔

10210

Sunan Al Kubra Bayhaqi #10210

Sahih

(۱۰۲۰۶) أَخْبَرَنَا عَلِیُّ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ عَبْدَانَ أَخْبَرَنَا أَحْمَدُ بْنُ عُبَیْدٍ حَدَّثَنَا أَبُو مُسْلِمٍ : إِبْرَاہِیمُ بْنُ عَبْدِ اللَّہِ حَدَّثَنَا مُسْلِمٌ حَدَّثَنَا ہِشَامٌ وَشُعْبَۃُ قَالاَ حَدَّثَنَا قَتَادَۃُ عَنْ أَنَسٍ : رَأَی النَّبِیُّ -ﷺ- رَجُلاً یَسُوقُ بَدَنَۃً فَقَالَ لَہُ : ارْکَبْہَا۔ قَالَ : إِنَّہَا بَدَنَۃً قَالَ : ارْکَبْہَا ۔ قَالَ : إِنَّہَا بَدَنَۃً قَالَ : ارْکَبْہَا ۔ رَوَاہُ الْبُخَارِیُّ فِی الصَّحِیحِ عَنْ مُسْلِمِ بْنِ إِبْرَاہِیمَ۔ [صحیح۔ بخاری۱۶۰۵]

اردو ترجمہ · Urdu

(١٠٢٠٦ ) حضرت انس (رض) فرماتے ہیں کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ایک شخص کو دیکھا کہ وہ قربانی کے جانور کو چلا رہا تھا، آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : اس پر سواری کر۔ اس نے کہا : یہ بیت اللہ کی قربانی ہے۔ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : اس پر سواری کر۔ اس نے کہا : یہ قربانی ہے، اے اللہ کے رسول ! آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : تو اس پر سواری کر۔

10211

Sunan Al Kubra Bayhaqi #10211

Sahih

(۱۰۲۰۷) أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّہِ الْحَافِظُ حَدَّثَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّہِ : مُحَمَّدُ بْنُ یَعْقُوبَ حَدَّثَنَا یَحْیَی بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ یَحْیَی أَخْبَرَنَا یَحْیَی بْنُ یَحْیَی أَخْبَرَنَا ہُشَیْمٌ عَنْ حُمَیْدٍ عَنْ ثَابِتٍ الْبُنَانِیِّ عَنْ أَنَسٍ قَالَ : مَرَّ رَسُولُ اللَّہِ -ﷺ- بِرَجُلٍ یَسُوقُ بَدَنَۃً فَقَالَ : ارْکَبْہَا ۔ فَقَالَ : إِنَّہَا بَدَنَۃً۔ فَقَالَ : ارْکَبْہَا ۔ مَرَّتَیْنِ أَوْ ثَلاَثًا۔ رَوَاہُ مُسْلِمٌ فِی الصَّحِیحِ عَنْ یَحْیَی بْنِ یَحْیَی۔ [صحیح۔ مسلم ۱۳۲۳]

اردو ترجمہ · Urdu

(١٠٢٠٧ ) حضرت انس (رض) فرماتے ہیں کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ایک آدمی کے پاس سے گزرے جو قربانی کے جانور کو چلا رہا تھا۔ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : تو اس پر سواری کر۔ اس نے کہا : یہ بیت اللہ کی قربانی کا جانور ہے۔ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے دو یا تین مرتبہ فرمایا تو اس پر سواری کر۔

10212

Sunan Al Kubra Bayhaqi #10212

Sahih

(۱۰۲۰۸) أَخْبَرَنَا أَبُو الْحَسَنِ : عَلِیُّ بْنُ مُحَمَّدٍ الْمُقْرِئُ أَخْبَرَنَا الْحَسَنُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ إِسْحَاقَ حَدَّثَنَا یُوسُفُ بْنُ یَعْقُوبَ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ أَبِی بَکْرٍ حَدَّثَنَا یَحْیَی بْنُ سَعِیدٍ عَنِ ابْنِ جُرَیْجٍ عَنْ أَبِی الزُّبَیْرِ قَالَ : سُئِلَ جَابِرٌ رَضِیَ اللَّہُ عَنْہُ عَنْ رُکُوبِ الْہَدْیِ فَقَالَ سَمِعْتُ النَّبِیَّ -ﷺ- یَقُولُ : ارْکَبْہَا بِالْمَعْرُوفِ إِذَا أُلْجِئْتَ إِلَیْہَا حَتَّی تَجِدَ ظَہْرًا ۔ رَوَاہُ مُسْلِمٌ فِی الصَّحِیحِ عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ حَاتِمٍ عَنْ یَحْیَی۔ [صحیح۔ مسلم ۱۳۲۴]

اردو ترجمہ · Urdu

(١٠٢٠٨ ) ابوزبیر فرماتے ہیں کہ حضرت جابر (رض) سے قربانی کے جانور پر سواری کرنے کے بارے میں سوال کیا گیا تو انھوں نے فرمایا : میں نے رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے س ناکہ تو اچھائی کے ساتھ سوار ہو جب تو مجبور کردیا جائے اس کی جانب یہاں تک کہ تو دوسری سواری پائے۔

10213

Sunan Al Kubra Bayhaqi #10213

Sahih

(۱۰۲۰۹) أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّہِ الْحَافِظُ حَدَّثَنِی أَبُو جَعْفَرٍ : مُحَمَّدُ بْنُ صَالِحِ بْنِ ہَانِئٍ حَدَّثَنَا إِبْرَاہِیمُ بْنُ مُحَمَّدٍ الصَّیْدَلاَنِیُّ حَدَّثَنَا سَلَمَۃُ بْنُ شَبِیبٍ حَدَّثَنَا الْحَسَنُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ أَعْیَنَ حَدَّثَنَا مَعْقِلٌ عَنْ أَبِی الزُّبَیْرِ قَالَ : سَأَلْتُ جَابِرًا عَنْ رُکُوبِ الْہَدْیِ فَقَالَ سَمِعْتُ النَّبِیَّ -ﷺ- یَقُولُ : ارْکَبْہَا بِالْمَعْرُوفِ حَتَّی تَجِدَ ظَہْرًا ۔ رَوَاہُ مُسْلِمٌ فِی الصَّحِیحِ عَنْ سَلَمَۃَ بْنِ شَبِیبٍ۔ وَرُوِّینَا عَنْ ہِشَامِ بْنِ عُرْوَۃَ عَنْ أَبِیہِ أَنَّہُ قَالَ : إِذَا اضْطُرِرْتَ إِلَی بَدَنَتِکَ فَارْکَبْہَا رُکُوبًا غَیْرَ فَادِحٍ۔ [صحیح۔ مسلم ۱۳۲۴]

اردو ترجمہ · Urdu

(١٠٢٠٩ ) ابوزبیر فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت جابر (رض) سے قربانی کے جانور پر سواری کرنے کے بارے میں سوال کیا، فرماتے ہیں : میں نے نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے سنا کہ تو اس پر اچھائی کے ساتھ سواری کر یہاں تک کہ تو دوسری سواری پالے۔ (ب) ہشام بن عروہ اپنے والد سے نقل فرماتے ہیں کہ جب تو اپنے قربانی کے جانور کی طرف مجبور ہوجائے، تو اس پر سواری کر لیکن دشواری پیدا نہ کرنا۔

10214

Sunan Al Kubra Bayhaqi #10214

Sahih

(۱۰۲۱۰) أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّہِ الْحَافِظُ أَخْبَرَنَا أَبُو عَمْرِو بْنُ مَطَرٍ حَدَّثَنَا یَحْیَی بْنُ مُحَمَّدٍ حَدَّثَنَا عُبَیْدُ اللَّہِ بْنُ مُعَاذٍ حَدَّثَنَا أَبِی حَدَّثَنَا شُعْبَۃُ عَنْ زُہَیْرٍ یَعْنِی ابْنَ أَبِی ثَابِتٍ قَالَ سَمِعْتُ الْمُغِیرَۃَ یَعْنِی ابْنَ حَذَفٍ الْعَبْسِیَّ سَمِعَ رَجُلاً مِنْ ہَمْدَانَ سَأَلَ عَلِیًّا رَضِیَ اللَّہُ عَنْہُ عَنْ رَجُلٍ اشْتَرَی بَقَرَۃً لِیُضَحِّیَ بِہَا فَنُتِجَتْ فَقَالَ : لاَ تَشْرَبْ لَبَنَہَا إِلاَّ فَضْلاً فَإِذَا کَانَ یَوْمُ النَّحْرِ فَاذْبَحْہَا وَوَلَدَہَا عَنْ سَبْعَۃٍ۔ [حسن]

اردو ترجمہ · Urdu

(١٠٢١٠ ) مغیرہ بن حذف عبسی نے ہمدان کے ایک آدمی سے سنا، اس نے حضرت علی (رض) سے ایک گائے کے متعلق پوچھا جو اس نے قربانی کے لیے خریدی کہ اس نے بچہ جنم دیا ؟ آپ (رض) نے فرمایا : اس کا زائد دودھ (یعنی بچے سے بچا ہوا) پیا جاسکتا ہے، جب قربانی کا دن ہو تو گائے اور اس کے بچے کو سات آدمیوں کی جانب سے ذبح کر دے۔