Muslim99Muslim99

Sunan Al Kubra Bayhaqi · Book 15 · Chapter 2146

کتاب الحج

انسان قربانی کو قلادہ اور شعار کر کے روانہ نہ ہو جب کہ اس کا احرام باندھنے کا ارادہ نہ ہو

4 hadiths in this chapter

10193

Sunan Al Kubra Bayhaqi #10193

Sahih

(۱۰۱۸۹) أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّہِ الْحَافِظُ وَأَبُو طَاہِرٍ الْفَقِیہُ وَأَبُو زَکَرِیَّا بْنُ أَبِی إِسْحَاقَ وَأَبُو سَعِیدِ بْنُ أَبِی عَمْرٍو قَالُوا حَدَّثَنَا أَبُو الْعَبَّاسِ : مُحَمَّدُ بْنُ یَعْقُوبَ أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللَّہِ بْنِ عَبْدِ الْحَکَمِ حَدَّثَنَا أَنَسُ بْنُ عِیَاضٍ عَنْ ہِشَامِ بْنِ عُرْوَۃَ عَنْ أَبِیہِ عَنْ عَائِشَۃَ أَنَّہَا قَالَتْ : إِنْ کُنْتُ لأَفْتِلُ قَلاَئِدَ ہَدْیِ رَسُولِ اللَّہ -ﷺ- ثُمَّ یَبْعَثُ بِہَا وَہُوَ مُقِیمٌ مَا یَجْتَنِبُ شَیْئًا مِمَّا یَجْتَنِبُ الْمُحْرِمُ وَکَانَ بَلَغَہَا أَنَّ زِیَادَ بْنَ أَبِی سُفْیَانَ أَہْدَی وَتَجَرَّدَ قَالَ فَقَالَتْ : ہَلْ کَانَ لَہُ کَعْبَۃٌ یَطُوفُ بِہَا فَإِنَّا لاَ نَعْلَمُ أَحَدًا تَحْرُمُ عَلَیْہِ الثِّیَابُ تَحِلُّ لَہُ حَتَّی یَطُوفَ بِالْکَعْبَۃِ۔ أَخْرَجَہُ مُسْلِمٌ فِی الصَّحِیحِ مِنْ حَدِیثِ حَمَّادِ بْنِ زَیْدٍ عَنْ ہِشَامٍ مُخْتَصَرًا۔ [صحیح۔ مسلم ۱۳۲۱]

اردو ترجمہ · Urdu

(١٠١٨٩) ہشام بن عروہ اپنے والد سے نقل فرماتے ہیں کہ میں نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی قربانیوں کے قلادے بناتی تھی، آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ان کو بیت اللہ کی طرف روانہ کردیتے اور خود مقیم رہتے۔ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ان اشیاء سے اجتناب نہ کرتے جن سے محرم بچتا ہے۔ زیاد بن ابی سفیان نے قربانی روانہ کی اور احرام نہ باندھا۔ حضرت عائشہ (رض) نے فرمایا : کیا اس کے لیے کوئی کعبہ ہے کہ وہ اس کا طواف کرے۔ ہم کسی ایک کو بھی نہیں جانتے کہ وہ کہتا ہو کہ حرام کپڑے اس کے لیے جائز قرار دیتا ہو جب تک بیت اللہ کا طواف نہ کرے۔

10194

Sunan Al Kubra Bayhaqi #10194

Sahih

(۱۰۱۹۰) أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّہِ الْحَافِظُ أَخْبَرَنَا أَبُو الْحَسَنِ : أَحْمَدُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ عُبْدُوسٍ حَدَّثَنَا عُثْمَانُ بْنُ سَعِیدٍ حَدَّثَنَا الْقَعْنَبِیُّ فِیمَا قَرَأَ عَلَی مَالِکٍ ح وَأَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّہِ أَخْبَرَنَا یَحْیَی بْنُ مَنْصُورٍ الْقَاضِی حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ السَّلاَمِ حَدَّثَنَا یَحْیَی بْنُ یَحْیَی قَالَ قَرَأْتُ عَلَی مَالِکٍ عَنْ عَبْدِ اللَّہِ بْنِ أَبِی بَکْرٍ عَنْ عَمْرَۃَ بِنْتِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ أَنَّہَا أَخْبَرَتْہُ : أَنَّ زِیَادًا کَتَبَ إِلَی عَائِشَۃَ زَوْجِ النِّبِیِّ -ﷺ- أَنَّ ابْنَ عَبَّاسٍ قَالَ : مَنْ أَہْدَی ہَدْیًا حَرُمَ عَلَیْہِ مَا یَحْرُمُ عَلَی الْحَاجِّ حَتَّی یُنْحَرَ الْہَدْیُ وَقَدْ بَعَثْتُ بِہَدْیِی فَاکْتُبِی إِلَیَّ بِأَمْرِکِ أَوْ مُرِی صَاحِبَ الْہَدْیِ قَالَتْ عَائِشَۃُ رَضِیَ اللَّہُ عَنْہَا : لَیْسَ کَمَا قَالَ ابْنُ عَبَّاسٍ أَنَا فَتَلْتُ قَلاَئِدَ ہَدْیِ رَسُولِ اللَّہِ -ﷺ- بِیَدَیَّ ثُمَّ قَلَّدَہَا رَسُولُ اللَّہِ -ﷺ- بِیَدَیْہِ ثُمَّ بَعَثَ بِہَا مَعَ أَبِی فَلَمْ یَحْرُمْ عَلَی رَسُولِ اللَّہِ -ﷺ- شَیْء ٌ أَحَلَّہُ اللَّہُ لَہُ حَتَّی نُحِرَ الْہَدْیُ۔ رَوَاہُ الْبُخَارِیُّ فِی الصَّحِیحِ عَنْ عَبْدِ اللَّہِ بْنِ یُوسُفَ وَغَیْرِہِ عَنْ مَالِکٍ وَرَوَاہُ مُسْلِمٌ عَنْ یَحْیَی بْنِ یَحْیَی۔ [صحیح۔ بخاری ۱۶۱۱]

اردو ترجمہ · Urdu

(١٠١٩٠) عمرہ بنت عبدالرحمن فرماتی ہیں کہ زیادنے حضرت عائشہ (رض) کو خط لکھا کہ ابن عباس (رض) فرماتے ہیں کہ جس نے قربانی روانہ کی اس پر وہ تمام کام حرام ہیں جو حج کرنے والے پر، یہاں تک کہ قربانی کو دی جائے اور میں نے اپنی قربانی روانہ کردی ہے تو آپ اپنا فتویٰ لکھ کردیں یا قربانی والے کو حکم دیں، حضرت عائشہ (رض) فرماتی ہیں کہ بات ایسے نہیں جیسے ابن عباس (رض) نے کہی ہے میں رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی قربانیوں کے قلادے اپنے ہاتھ سے بناتی تھی، پھر رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) اپنے ہاتھوں سے قلادے پہناتے تھے، پھر اپنی قربانی میرے والد کے ساتھ روانہ کردیتے تو رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) پر تو کوئی چیز حرام نہ ہوتی تھی جو اللہ نے ان کے لیے جائز رکھی ہے، قربانی ہونے تک۔

10195

Sunan Al Kubra Bayhaqi #10195

Sahih

(۱۰۱۹۱) أَخْبَرَنَا أَبُو بَکْرٍ : أَحْمَدُ بْنُ الْحَسَنِ الْقَاضِی أَخْبَرَنَا أَبُو سَہْلٍ : أَحْمَدُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ عَبْدِ اللَّہِ بْنِ زِیَادٍ الْقَطَّانُ حَدَّثَنَا أَبُو یَحْیَی : عَبْدُ الْکَرِیمِ بْنُ الْہَیْثَمِ حَدَّثَنَا أَبُو الْیَمَانِ أَخْبَرَنَا شُعَیْبٌ قَالَ قَالَ الزُّہْرِیُّ : أَوَّلُ مَنْ کَشَفَ الْعَمَی عَنِ النَّاسِ وَبَیَّنَ لَہُمُ السُّنَّۃَ فِی ذَلِکَ عَائِشَۃُ زَوْجُ النَّبِیِّ -ﷺ- قَالَ الزُّہْرِیُّ فَأَخْبَرَنِی عُرْوَۃُ بْنُ الزُّبَیْرِ وَعَمْرَۃُ بِنْتُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ سَعْدِ بْنِ زُرَارَۃَ أَنَّ عَائِشَۃَ زَوْجَ النَّبِیِّ -ﷺ- قَالَتْ : إِنْ کُنْتُ أَفْتِلُ قَلاَئِدَ الْہَدْیِ ہَدْیِ النَّبِیِّ -ﷺ- فَیَبْعَثُ بِہَدْیِہِ مُقَلَّدًا وَہُوَ مُقِیمٌ بِالْمَدِینَۃِ ثُمَّ لاَ یَجْتَنِبُ شَیْئًا حَتَّی یَنْحَرَ ہَدْیَہُ فَلَمَّا بَلَغَ النَّاسَ قَوْلُ عَائِشَۃَ ہَذَا أَخَذُوا بِقَوْلِہَا وَتَرَکُوا فَتْوَی ابْنِ عَبَّاسٍ۔ وَرَوَی فِی ہَذَا الْمَعْنَی مَسْرُوقٌ وَالأَسْوَدُ عَنْ عَائِشَۃَ۔ [صحیح۔ انظر قبلہ]

اردو ترجمہ · Urdu

(١٠١٩١) زہری فرماتے ہیں : سب سے پہلے جس نے لوگوں کو اندھیرے سے نکالا اور ان کے لیے سنت کو واضح کیا ، وہ نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی بیوی حضرت عائشہ (رض) ہیں۔ زہری کہتے ہیں کہ عروہ بن زبیر، عمرہ بنت عبدالرحمن بن سعد بن زرارہ نے خبر دی کہ حضرت عائشہ (رض) فرماتی ہیں : میں رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی ہدی کے قلادے بناتی تھی، آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) اپنی قربانی کو قلادہ ڈال کر روانہ کردیتے اور بذات خود مدینہ میں مقیم ہوتے۔ پھر قربانی کے ذبح ہونے تک کسی چیز سے بھی اجتناب نہ فرماتے تھے، جب لوگوں کو حضرت عائشہ (رض) کا یہ قول پہنچا تو انھوں نے حضرت عائشہ (رض) کی بات قبول کی اور ابن عباس (رض) کے فتویٰ کو چھوڑ دیا۔

10196

Sunan Al Kubra Bayhaqi #10196

Sahih

(۱۰۱۹۲) أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّہِ الْحَافِظُ وَأَبُو بَکْرِ بْنُ الْحَسَنِ وَأَبُو زَکَرِیَّا بْنُ أَبِی إِسْحَاقَ وَأَبُو عَبْدِ الرَّحْمَنِ السُّلَمِیُّ وَأَبُو صَادِقٍ : مُحَمَّدُ بْنُ أَبِی الْفَوَارِسِ وَأَبُو نَصْرٍ : أَحْمَدُ بْنُ عَلِیٍّ الْفَامِیُّ قَالُوا حَدَّثَنَا أَبُو الْعَبَّاسِ : مُحَمَّدُ بْنُ یَعْقُوبَ أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللَّہِ بْنِ عَبْدِ الْحَکَمِ أَخْبَرَنَا ابْنُ وَہْبٍ أَخْبَرَنِی مَالِکُ بْنُ أَنَسٍ وَعَمْرُو بْنُ الْحَارِثِ عَنْ أَبِی الزُّبَیْرِ عَنْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللَّہِ قَالَ : نَحَرْنَا مَعَ رَسُولِ اللَّہِ -ﷺ- عَامَ الْحُدَیْبِیَۃِ الْبَدَنَۃَ عَنْ سَبْعَۃٍ وَالْبَقَرَۃَ عَنْ سَبْعَۃٍ۔ [صحیح۔ مسلم ۱۳۱۸]

اردو ترجمہ · Urdu

(١٠١٩٢) جابر بن عبداللہ (رض) فرماتے ہیں کہ حدیبیہ کے سال ہم نے نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے ساتھ اونٹ اور گائے سات سات آدمیوں کی جانب سے ذبح کی۔