Muslim99Muslim99

Sunan Al Kubra Bayhaqi · Book 15 · Chapter 2145

کتاب الحج

قربانیوں کے جھول اور چمڑوں کا کیا کیا جائے ؟

4 hadiths in this chapter

10189

Sunan Al Kubra Bayhaqi #10189

Sahih

(۱۰۱۸۵) أَخْبَرَنَا أَبُو أَحْمَدَ الْمِہْرَجَانِیُّ أَخْبَرَنَا أَبُو بَکْرِ بْنُ جَعْفَرٍ الْمُزَکِّی حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ إِبْرَاہِیمَ حَدَّثَنَا ابْنُ بُکَیْرٍ حَدَّثَنَا مَالِکٌ عَنْ نَافِعٍ عَنْ عَبْدِ اللَّہِ بْنِ عُمَرَ : أَنَّہُ کَانَ یُجَلِّلُ بُدْنَہُ بِالْقَبَاطِی وَالأَنْمَاطِ وَالْحُلَلِ ثُمَّ یَبْعَثُ بِہَا إِلَی الْکَعْبَۃِ فَیَکْسُوہَا إِیَّاہَا۔ [صحیح۔ اخرجہ مالک ۸۴۹]

اردو ترجمہ · Urdu

(١٠١٨٥) نافع حضرت عبداللہ بن عمر (رض) سے نقل فرماتے ہیں کہ وہ قربانیوں کے جھول اور ان کے ذریعے کچھ کپڑے تیار کرتے جس کو کعبہ کے غلاف کے لیے استعمال کیا جاتا تھا۔

10190

Sunan Al Kubra Bayhaqi #10190

Sahih

(۱۰۱۸۶) قَالَ وَحَدَّثَنَا مَالِکٌ أَنَّہُ سَأَلَ عَبْدَ اللَّہِ بْنَ دِینَارٍ مَا کَانَ یَصْنَعُ عَبْدُ اللَّہِ بْنُ عُمَرَ بِجِلاَلِ بُدْنِہِ حِینَ کُسِیَتِ الْکَعْبَۃُ ہَذِہِ الْکِسْوَۃَ قَالَ : کَانَ عَبْدُ اللَّہِ یَتَصَدَّقُ بِہَا۔ [صحیح۔ انظر قبلہ]

اردو ترجمہ · Urdu

(١٠١٨٦) امام مالک (رض) نے عبداللہ بن دینار سے سوال کیا کہ عبداللہ بن عمر (رض) قربانیوں کے جھول کے ساتھ کیا کرتے تھے، فرماتے ہیں کہ جب بیت اللہ کا غلاف بنایا جاتا تو وہ اس کو صدقہ کردیتے۔

10191

Sunan Al Kubra Bayhaqi #10191

Sahih

(۱۰۱۸۷) قَالَ وَحَدَّثَنَا مَالِکٌ عَنْ نَافِعٍ : أَنَّ عَبْدَ اللَّہِ بْنَ عُمَرَ کَانَ لاَ یَشُقُّ جِلاَلَ بُدْنِہِ وَکَانَ لاَ یُجَلِّلُہَا حَتَّی یَغْدُوَ بِہَا مِنْ مِنًی إِلَی عَرَفَۃَ۔ زَادَ فِیہِ غَیْرُہُ إِلاَّ مَوْضِعَ السَّنَامِ فَإِذَا نَحَرَہَا نَزَعَ جِلاَلَہَا مَخَافَۃَ أَنْ یُفْسِدَہَا الدَّمُ ثُمَّ یَتَصَدَّقُ بِہَا۔ [صحیح۔ اخرجہ مالک ۸۵۰]

اردو ترجمہ · Urdu

(١٠١٨٧) نافع فرماتے ہیں کہ عبداللہ بن عمر (رض) قربانیوں کے جھول پھاڑتے نہ تھے اور نہ ہی جھول پہناتے تھے، یہاں تک کہ منیٰ کی صبح جب عرفہ کی طرف جاتے۔ دوسروں نے اس میں اضافہ کیا ہے کہ صرف کوہان کی جگہ پر جب نحر کرتے تو جھول اتار لیتے اس ڈر سے کہ کہیں خون اس کو خراب نہ کر دے۔ پھر اس کو صدقہ کردیتے۔

10192

Sunan Al Kubra Bayhaqi #10192

Sahih

(۱۰۱۸۸) أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّہِ الْحَافِظُ حَدَّثَنَا أَبُو جَعْفَرٍ : مُحَمَّدُ بْنُ صَالِحِ بْنِ ہَانِئٍ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَمْرِو بْنِ النَّضْرِ الْحَرَشِیُّ (ح) وَأَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّہِ حَدَّثَنَا أَبُو بَکْرٍ : مُحَمَّدُ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ بَالُوَیْہِ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ النَّضْرِ الأَزْدِیُّ قَالاَ حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّہِ بْنُ مَسْلَمَۃَ الْقَعْنَبِیُّ حَدَّثَنَا أَفْلَحُ بْنُ حُمَیْدٍ عَنِ الْقَاسِمِ عَنْ عَائِشَۃَ رَضِیَ اللَّہُ عَنْہَا قَالَتْ : فَتَلْتُ قَلاَئِدَ بُدْنِ رَسُولِ اللَّہِ -ﷺ- بِیَدَیَّ ثُمَّ أَشْعَرَہَا وَقَلَّدَہَا ثُمَّ بَعَثَ بِہَا إِلَی الْبَیْتِ وَأَقَامَ بِالْمَدِینَۃِ فَمَا حَرُمَ عَلَیْہِ شَیْء ٌ کَانَ لَہُ حَلاَلاً۔ رَوَاہُ الْبُخَارِیُّ وَمُسْلِمٌ فِی الصَّحِیحِ عَنْ عَبْدِ اللَّہ بْنِ مَسْلَمَۃَ۔ [صحیح۔ اخرجہ البخاری ۱۶۱۲]

اردو ترجمہ · Urdu

(١٠١٨٨) قاسم حضرت عائشہ (رض) سے نقل فرماتے ہیں کہ میں رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی قربانیوں کے قلادے اپنے ہاتھ سے بناتی تھی، پھر آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ان کو شعار کرتے اور قلادے پہناتے، پھر بیت اللہ کی طرف روانہ کرتے اور مدینہ میں قیام کرتے۔ جو چیز آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے لیے حلال ہوتی تھی آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) پر حرام نہ ہوتی۔