Muslim99Muslim99

Sunan Al Kubra Bayhaqi · Book 15 · Chapter 2142

کتاب الحج

قلادہ ڈالنے اور شعار کرنے میں اختیار کا بیان

11 hadiths in this chapter

10173

Sunan Al Kubra Bayhaqi #10173

Sahih

(۱۰۱۶۹) أَخْبَرَنَا أَبُو طَاہِرٍ الْفَقِیہُ قِرَائَ ۃً وَأَبُو مُحَمَّدٍ : عَبْدُ اللَّہِ بْنُ یُوسُفَ حَدَّثَنَا إِمْلاَئً قَالاَ أَخْبَرَنَا أَبُو بَکْرٍ : مُحَمَّدُ بْنُ الْحُسَیْنِ بْنِ الْحَسَنِ الْقَطَّانُ حَدَّثَنَا إِبْرَاہِیمُ بْنُ الْحَارِثِ الْبَغْدَادِیُّ حَدَّثَنَا یَحْیَی بْنُ أَبِی بُکَیْرٍ حَدَّثَنَا شُعْبَۃُ عَنْ قَتَادَۃَ عَنْ أَبِی حَسَّانَ عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ : أَنَّ رَسُولَ اللَّہِ -ﷺ- صَلَّی بِذِی الْحُلَیْفَۃِ الظُّہْرَ ثُمَّ أُتِیَ بِبَدَنَتِہِ فَأَشْعَرَ صَفْحَۃَ سَنَامِہَا الأَیْمَنَ ثُمَّ سَلَتَ الدَّمَ عَنْہَا ثُمَّ قَلَّدَہَا نَعْلَیْنِ ثُمَّ أُتِیَ بِرَاحِلَتِہِ فَلَمَّا اسْتَوَتْ عَلَی الْبَیْدَائِ أَہَلَّ بِالْحَجِّ۔ أَخْرَجَہُ مُسْلِمٌ فِی الصَّحِیحِ مِنْ حَدِیثِ ابْنِ أَبِی عَدِیٍّ عَنْ شُعْبَۃَ۔

اردو ترجمہ · Urdu

(١٠١٦٩) ابن عباس (رض) فرماتے ہیں کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ذوالحلیفہ میں ظہر کی نماز پڑھی، پھر قربانیاں لائی گئی تو آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے کوہان کی دائیں جانب سے شعار کیا، پھر خون اس کے اوپر مل دیا۔ پھر دو جوتوں کا ہار پہنایا، پھر آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی سواری لائی گئی، جب آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) بیداء پہاڑی پر چڑھے تو حج کا تلبیہ کہا۔ [صحیح۔ مسلم ١٢٤٣)

10174

Sunan Al Kubra Bayhaqi #10174

Sahih

(۱۰۱۷۰) أَخْبَرَنَا أَبُو عَلِیٍّ الرُّوذْبَارِیُّ أَخْبَرَنَا أَبُو بَکْرِ بْنُ دَاسَۃَ حَدَّثَنَا أَبُو دَاوُدَ حَدَّثَنَا مُسَدَّدٌ حَدَّثَنَا یَحْیَی عَنْ شُعْبَۃَ بِہَذَا الْحَدِیثِ قَالَ ثُمَّ سَلَتَ الدَّمَ بِیَدَیْہِ قَالَ أَبُو دَاوُدَ رَوَاہُ ہَمَّامٌ یَعْنِی عَنْ قَتَادَۃَ قَالَ : سَلَتَ الدَّمَ عَنْہَا بِإِصْبَعِہِ۔ [صحیح۔ ابوداود ۱۷۵۲]

اردو ترجمہ · Urdu

(١٠١٧٠) یحییٰ اس حدیث کو شعبہ سے نقل فرماتے ہیں کہ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے اپنے ہاتھوں سے خون مل دیا۔ (ب) ابوداؤد کہتے ہیں کہ ہمام نے قتادہ سے بیان کیا کہ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے اپنی انگلیوں سے خون ملا۔

10175

Sunan Al Kubra Bayhaqi #10175

Sahih

(۱۰۱۷۱) أَخْبَرَنَا أَبُو أَحْمَدَ الْمِہْرَجَانِیُّ أَخْبَرَنَا أَبُو بَکْرِ بْنُ جَعْفَرٍ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ إِبْرَاہِیمَ حَدَّثَنَا ابْنُ بُکَیْرٍ حَدَّثَنَا مَالِکٌ عَنْ نَافِعٍ عَنْ عَبْدِ اللَّہِ بْنِ عُمَرَ : أَنَّہُ کَانَ إِذَا أَہْدَی ہَدْیًا مِنَ الْمَدِینَۃِ قَلَّدَہُ وَأَشْعَرَہُ بِذِی الْحُلَیْفَۃِ یُقَلِّدُہُ قَبْلَ أَنْ یُشْعِرَہُ وَذَلِکَ فِی مَکَانٍ وَاحِدٍ وَہُوَ مُوَجِّہٌ لِلْقِبْلَۃِ یُقَلِّدُہُ نَعْلَیْنِ وَیُشْعِرُہُ مِنَ الشِّقِّ الأَیْسَرِ ثُمَّ یُسَاقُ مَعَہ حَتَّی یُوقَفَ بِہِ مَعَ النَّاسِ بِعَرَفَۃَ ثُمَّ یَدْفَعُ بِہِ مَعَہُمْ إِذَا دَفَعُوا فَإِذَا قَدِمَ مِنًی غَدَاۃَ النَّحْرِ نَحَرَہُ قَبْلَ أَنْ یَحْلِقَ أَوْیُقَصِّرَ وَکَانَ ہُوَ یَنْحَرُ ہَدْیَہُ بِیَدِہِ یَصُفُّہُنَّ قِیَامًا وَیُوَجِّہُہُنَّ إِلَی الْقِبْلَۃِ ثُمَّ یَأْکُلُ وَیُطْعِمُ۔[صحیح]

اردو ترجمہ · Urdu

(١٠١٧١) نافع، حضرت عبداللہ بن عمر (رض) سے نقل فرماتے ہیں کہ جب وہ مدینہ سے قربانی ساتھ لاتے تو اس کو قلادہ اور شعار ذوالحلیفہ میں ڈالتے اور قلادہ شعار سے پہلے پہنائے اور یہ دونوں کام ایک جگہ کرتے اور پہلیہ رخ کر کے کرتے۔ قلادہ میں دو جوتے پہنائے اور شعار کوہان کی بائیں جانب سے کرتے۔ پھر ان کے ساتھ قربانیاں چلائی جاتی۔ پھر لوگوں کے ساتھ وقوف عرفہ کرتے۔ اور پھر لوگوں کے ساتھ وہاں سے واپس پلٹتے جب وہ واپس ہوتے اور جب قربانی کے دن صبح منیٰ میں آتے تو سر مونڈنے اور بال اتارنے سے پہلے قربانی کرتے۔ اور قربانی اپنے ہاتھ سے کرتے۔ ان کو کھڑے کر کے صفیں بناتے اور پہلیہ کی طرف رخ کرتے۔ پھر کھاتے اور دوسروں کو کھلاتے تھے۔

10176

Sunan Al Kubra Bayhaqi #10176

Sahih

(۱۰۱۷۲) وَأَخْبَرَنَا أَبُو بَکْرٍ : أَحْمَدُ بْنُ الْحَسَنِ الْقَاضِی حَدَّثَنَا أَبُو الْعَبَّاسِ الأَصَمُّ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللَّہِ بْنِ عَبْدِ الْحَکَمِ أَخْبَرَنَا ابْنُ وَہْبٍ أَخْبَرَنِی مَالِکُ بْنُ أَنَسٍ وَعَبْدُ اللَّہِ بْنُ عُمَرَ عَنْ نَافِعٍ : أَنَّ عَبْدَ اللَّہِ بْنَ عُمَرَ کَانَ یُشْعِرُ بُدْنَہُ مِنَ الشِّقِّ الأَیْسَرِ إِلاَّ أَنْ تَکُونَ صِعَابًا مُقَرَّنَۃً فَإِذَا لَمْ یَسْتَطِعْ أَنْ یَدْخُلَ بَیْنَہُمَا أَشْعَرَ مِنَ الشِّقِّ الأَیْمَنِ وَإِذَا أَرَادَ أَنْ یُشْعِرَہَا وَجَّہَہَا إِلَی الْقِبْلَۃِ وَإِذَا أَشْعَرَہَا قَالَ بِسْمِ اللَّہِ وَاللَّہُ أَکْبَرُ وَإِنَّہُ کَانَ یُشْعِرُہَا بِیَدِہِ وَیَنْحَرُہَا بِیَدِہِ قِیَامًا۔ [صحیح]

اردو ترجمہ · Urdu

(١٠١٧٢) نافع حضرت عبداللہ بن عمر (رض) سے نقل فرماتے ہیں کہ وہ قربانی کا شعار کوہان کی بائیں جانب سے کرتے لیکن جب کوئی مشکل ہوتی اور اس کی طاقت نہ رکھتے تو اگر ان کے درمیان داخل ہو سکیں تو پھر دائیں جانب سے شعار کرتے اور جب شعار کا ارادہ کرتے تو پہلیہ رخ کرلیتے۔ جب شعار کرتے تو پڑھتے : بِسْمِ اللَّہِ وَاللَّہُ أَکْبَرُ (میں اللہ کے نام سے شروع کرتا ہوں اور اللہ بہت بڑا ہے) اگر شعار اپنے ہاتھ سے کرتے تو پھر نحر بھی کھڑا کر کے اپنے ہاتھ سے کرتے۔

10177

Sunan Al Kubra Bayhaqi #10177

Sahih

(۱۰۱۷۳) أَخْبَرَنَا أَبُو بَکْرِ بْنُ الْحَسَنِ وَأَبُو زَکَرِیَّا بْنُ أَبِی إِسْحَاقَ قَالاَ حَدَّثَنَا أَبُو الْعَبَّاسِ الأَصَمُّ أَخْبَرَنَا الرَّبِیعُ أَخْبَرَنَا الشَّافِعِیُّ أَخْبَرَنَا مُسْلِمٌ عَنِ ابْنِ جُرَیْجٍ عَنْ نَافِعٍ عَنِ ابْنِ عُمَرَ : أَنَّہُ کَانَ لاَ یُبَالِی فِی أَیِّ الشِّقَّیْنِ أَشْعَرَ فِی الأَیْسَرِ أَوْ فِی الأَیْمَنِ۔ قَالَ الشَّافِعِیُّ فِی غَیْرِ ہَذِہِ الرِّوَایَۃِ الإِشْعَارُ فِی الصَّفْحَۃِ الْیُمْنَی وَکَذَلِکَ أَشْعَرَ رَسُولُ اللَّہِ -ﷺ- وَذَکَرَ حَدِیثَ ابْنِ عَبَّاسٍ۔ [صحیح لغیرہ۔ اخرجہ الشافعی ۱۷۱۶]

اردو ترجمہ · Urdu

(١٠١٧٣) نافع، حضرت ابن عمر (رض) سے نقل فرماتے تھے کہ کوئی پروا نہیں کہ اشعار دائیں یا بائیں جانب سے کیا جائے۔ امام شافعی (رض) فرماتے ہیں : اس روایت کے علاوہ میں ہے کہ شعار کوہان کی دائیں جانب کرنا چاہیے، کیوں کہ اس طرح رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے شعار کیا تھا۔

10178

Sunan Al Kubra Bayhaqi #10178

Sahih

(۱۰۱۷۴) أَخْبَرَنَا أَبُو بَکْرِ بْنُ الْحَسَنِ حَدَّثَنَا أَبُو الْعَبَّاسِ الأَصَمُّ أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللَّہِ بْنِ عَبْدِ الْحَکَمِ أَخْبَرَنَا ابْنُ وَہْبٍ أَخْبَرَنِی مَالِکُ بْنُ أَنَسٍ وَعَبْدُ اللَّہِ بْنُ عُمَرَ وَغَیْرُ وَاحِدٍ أَنَّ نَافِعًا حَدَّثَہُمْ أَنَّ عَبْدَ اللَّہِ بْنَ عُمَرَ رَضِیَ اللَّہُ عَنْہُ قَالَ : الْہَدْیُ مَا قُلِّدَ وَأُشْعِرَ وَوُقِفَ بِہِ بِعَرَفَۃَ۔

اردو ترجمہ · Urdu

(١٠١٧٤) نافع نے انس بن مالک (رض) وغیرہ سے نقل کیا کہ عبداللہ بن عمر (رض) فرماتے ہیں : قربانی وہ ہے جس کو قلادہ پہنایا جائے، شعار کیا جائے اور اس کے ساتھ وقوف عرفہ کیا جائے۔ [صحیح۔ اخرجہ مالک ٨٤٩]

10179

Sunan Al Kubra Bayhaqi #10179

Sahih

(۱۰۱۷۵) وَأَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّہِ الْحَافِظُ وَأَبُو سَعِیدِ بْنُ أَبِی عَمْرٍو قَالاَ حَدَّثَنَا أَبُو الْعَبَّاسِ : مُحَمَّدُ بْنُ یَعْقُوبَ حَدَّثَنَا الرَّبِیعُ بْنُ سُلَیْمَانَ حَدَّثَنَا ابْنُ وَہْبٍ أَخْبَرَنَا سُلَیْمَانُ یَعْنِی ابْنَ بِلاَلٍ عَنْ یَحْیَی بْنِ سَعِیدٍ عَنِ الْقَاسِمِ بْنِ مُحَمَّدٍ وَعُمْرَۃَ بِنْتِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ عَنْ عَائِشَۃَ زَوْجِ النَّبِیِّ -ﷺ- أَنَّہَا قَالَتْ : لاَ ہَدْیَ إِلاَّ مَا قُلِّدَ وَأُشْعِرَ وَوُقِفَ بِعَرَفَۃَ۔ [صحیح]

اردو ترجمہ · Urdu

(١٠١٧٥) عمرہ بنت عبدالرحمن، حضرت عائشہ (رض) سے نقل فرماتے ہیں کہ قربانی وہ ہے جس کو قلادہ پہنایا جائے، شعار کیا جائے اور اس کے ساتھ وقوف عرفہ کیا جائے۔

10180

Sunan Al Kubra Bayhaqi #10180

Zaeef

(۱۰۱۷۶) قَالَ وَأَخْبَرَنَا سُلَیْمَانُ عَنْ جَعْفَرِ بْنِ مُحَمَّدٍ عَنْ أَبِیہِ عَنْ عَلِیٍّ رَضِیَ اللَّہُ عَنْہُ مِثْلَہُ۔

اردو ترجمہ · Urdu

(١٠١٧٦) خالی

10181

Sunan Al Kubra Bayhaqi #10181

Sahih

(۱۰۱۷۷) أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ الرَّحْمَنِ السُّلَمِیُّ أَخْبَرَنَا أَبُو الْحَسَنِ الْکَارِزِیُّ حَدَّثَنَا عَلِیُّ بْنُ عَبْدِ الْعَزِیزِ عَنْ أَبِی عُبَیْدٍ حَدَّثَنَا أَبُو مُعَاوِیَۃَ حَدَّثَنَا الأَعْمَشُ عَنْ إِبْرَاہِیمَ عَنِ الأَسْوَدِ عَنْ عَائِشَۃَ قَالَتْ : إِنَّمَا تُشْعَرُ الْبَدَنَۃُ لَیُعْلَمَ أَنَّہَا بَدَنَۃٌ۔ [صحیح۔ اخرجہ ابن ابی شیبہ ۱۳۲۰۶]

اردو ترجمہ · Urdu

(١٠١٧٧) اسود حضرت عائشہ (رض) سے نقل فرماتے ہیں کہ قربانی کو شعار کیا جاتا ہے تاکہ معلوم ہو سکے کہ یہ قربانی بیت اللہ کی ہے۔

10182

Sunan Al Kubra Bayhaqi #10182

Sahih

(۱۰۱۷۸) وَأَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّہِ الْحَافِظُ أَخْبَرَنَا أَبُو عَمْرِو بْنُ مَطَرٍ حَدَّثَنَا یَحْیَی بْنُ مُحَمَّدٍ حَدَّثَنَا عُبَیْدُ اللَّہِ بْنُ مُعَاذٍ حَدَّثَنَا أَبِی حَدَّثَنَا شُعْبَۃُ عَنْ مَنْصُورٍ عَنْ إِبْرَاہِیمَ قَالَ : أَرْسَلَ الأَسْوَدُ غُلاَمًا لَہُ إِلَی عَائِشَۃَ رَضِیَ اللَّہُ عَنْہَا فَسَأَلَہَا عَنْ بُدْنٍ بَعَثَ بِہَا مَعَہُ أَیَقِفُ بِہَا بِعَرَفَاتٍ؟ فَقَالَتْ : مَا شِئْتُمْ إِنْ شِئْتُمْ فَافْعَلُوا وَإِنْ شِئْتُمْ فَلاَ تَفْعَلُوا۔ [صحیح]

اردو ترجمہ · Urdu

(١٠١٧٨) ابراہیم فرماتے ہیں کہ اسود نے اپنے غلام کو حضرت عائشہ (رض) کے پاس روانہ کیا تاکہ وہ قربانی کے بارے میں سوال کرے کہ کیا ان کے ساتھ وقوف عرفہ کیا جائے گا ؟ فرماتی ہیں کہ اگر تم چاہو تو ایسا کرو، اگر نہ چاہو تو نہ کرو۔

10183

Sunan Al Kubra Bayhaqi #10183

Sahih

(۱۰۱۷۹) أَخْبَرَنَا أَبُو مُحَمَّدٍ : عَبْدُ اللَّہِ بْنُ یُوسُفَ الأَصْبَہَانِیُّ أَخْبَرَنَا أَبُو سَعِیدِ ابْنُ الأَعْرَابِیِّ حَدَّثَنَا سَعْدَانُ بْنُ نَصْرٍ حَدَّثَنَا أَبُو مُعَاوِیَۃَ عَنِ الأَعْمَشِ عَنْ إِبْرَاہِیمَ عَنِ الأَسْوَدِ بْنِ یَزِیدَ عَنْ عَائِشَۃَ رَضِیَ اللَّہُ عَنْہَا قَالَتْ : أَہْدَی رَسُولُ اللَّہِ -ﷺ- مَرَّۃً غَنَمًا فَقَلَّدَہَا۔ [صحیح۔ مسلم ۱۳۲۱]

اردو ترجمہ · Urdu

(١٠١٧٩) اسود بن یزید حضرت عائشہ (رض) سے نقل فرماتے ہیں کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ایک مرتبہ بکری کی قربانی دی تو اس کو قلادہ پہنایا۔