Muslim99Muslim99

Sunan Al Kubra Bayhaqi · Book 15 · Chapter 2141

کتاب الحج

روکے جانے کے بغیر قربانی کی جگہ حرم ہی ہے اللہ کا فرمان : { ثُمَّ مَحِلُّھَآ اِلَی الْبَیْتِ الْعَتِیْقِ } الآیۃ (الحج : ٣٣) ” پھر اس کے پہنچنے کی جگہ بیت اللہ ہے۔ “

2 hadiths in this chapter

10171

Sunan Al Kubra Bayhaqi #10171

Sahih

(۱۰۱۶۷) وَبِہَذَا الإِسْنَادِ حَدَّثَنَا مَالِکٌ عَنْ عَمْرِو بْنِ عُبَیْدِ اللَّہِ الأَنْصَارِیِّ أَنَّہُ سَأَلَ سَعِیدَ بْنَ الْمُسَیَّبِ عَنْ بَدَنَۃٍ جَعَلَتْہَا امْرَأَۃٌ عَلَیْہَا فَقَالَ سَعِیدٌ : الْبُدْنُ مِنَ الإِبِلِ وَمَحِلُّ الْبُدْنِ الْبَیْتُ الْعَتِیقُ إِلاَّ أَنْ تَکُونَ سَمَّتْ مَکَانًا مِنَ الأَرْضِ فَلْتَنْحَرْہَا حَیْثُ سَمَّتْ فَإِنْ لَمْ تَجِدْ بَدَنَۃً فَبَقَرَۃٌ فَإِنْ لَمْ تَجِدْ بَقَرَۃً فَعَشْرٌ مِنَ الْغَنَمِ۔قَالَ ثُمَّ جِئْتُ سَالِمَ بْنَ عَبْدِ اللَّہِ فَقَالَ مِثْلَ مَا قَالَ سَعِیدٌ غَیْرَ أَنَّہُ قَالَ : فَإِنْ لَمْ تَکُنْ بَقَرَۃٌ فَسَبْعٌ مِنَ الْغَنَمِ۔قَالَ ثُمَّ جِئْتُ خَارِجَۃَ بْنَ زَیْدٍ فَقَالَ مِثْل مَا قَالَ سَالِمٌ۔قَالَ ثُمَّ جِئْتُ عَبْدَ اللَّہِ بْنَ مُحَمَّدِ بْنِ عَلِیِّ بْنِ أَبِی طَالِبٍ رَضِیَ اللَّہُ عَنْہُ فَقَالَ مِثْلَ مَا قَالَ سَالِمٌ۔ [حسن۔ اخرجہ مالک ۴۰۹]

اردو ترجمہ · Urdu

(١٠١٦٧) حضرت عمرو بن عبداللہ انصاری نے حضرت سعید بن مسیب سے قربانی کے متعلق سوال کیا جو ایک عورت نے اپنے اوپر لازم کرلی تھی۔ سعید بن مسیب فرماتے ہیں کہ اونٹ کی قربانی تو بیت اللہ لے جا کر کی جائے گی اگر اس نے کسی جگہ کا نام لیا ہے کہ فلاں جگہ قربانی کرے گی تو پھر اس کو اسی جگہ ہی کرنی چاہیے۔ اگر اونٹ نہ پائے تو پھر گائے کی قربانی کرے۔ اگر گائے نہ مل سکے تو اس کی جگہ دس بکریاں قربان کرے۔ کہتے ہیں : پھر میں سالم بن عبداللہ کے پاس آیا، تو اس نے بھی سعید بن مسیب والی بات کہی ، لیکن اتنا فرق تھا کہ اگر گائے نہ ملے تو اس کے عوض سات بکریاں ذبح کرے۔ کہتے ہیں : پھر میں خارجہ بن زید کے پاس آیا، اس نے سالم بن عبداللہ والی بات کہہ دی۔ پھر میں عبداللہ بن محمد بن علی بن ابی طالب کے پاس آیا، اس نے بھی سالم والی بات ہی کہی۔

10172

Sunan Al Kubra Bayhaqi #10172

Sahih

(۱۰۱۶۸) حَدَّثَنَا أَبُو مُحَمَّدٍ : عَبْدُ اللَّہِ بْنُ یُوسُفَ الأَصْبَہَانِیُّ إِمْلاَئً أَخْبَرَنَا أَبُو سَعِیدٍ : أَحْمَدُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ زِیَادٍ الْبَصْرِیُّ بِمَکَّۃَ أَخْبَرَنَا الْحَسَنُ بْنُ مُحَمَّدٍ الزَّعْفَرَانِیُّ حَدَّثَنَا سُفْیَانُ بْنُ عُیَیْنَۃَ عَنِ الزُّہْرِیِّ عَنْ عُرْوَۃَ بْنِ الزُّبَیْرِ عَنِ الْمِسْوَرِ بْنِ مَخْرَمَۃَ رَضِیَ اللَّہُ عَنْہُ : أَنَّ رَسُولَ اللَّہِ -ﷺ- خَرَجَ عَامَ الْحُدَیْبِیَۃِ فِی بِضْعِ عَشْرَۃَ مِائَۃً مِنْ أَصْحَابِہِ فَلَمَّا کَانَ بِذِی الْحُلَیْفَۃِ قَلَّدَ الْہَدْیَ وَأَشْعَرَہُ وَأَحْرَمَ مِنْہَا۔ رَوَاہُ الْبُخَارِیُّ فِی الصَّحِیحِ عَنْ عَلِیِّ بْنِ الْمَدِینِیِّ عَنِ ابْنِ عُیَیْنَۃَ۔ [صحیح۔ بخاری ۳۹۲۶]

اردو ترجمہ · Urdu

(١٠١٦٨) مسور بن مخرمہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے حدیبیہ والے سال اپنے ایک ہزار سے زائد صحابہ کے ساتھ نکلے، جب ذوالحلیفہ آئے تو قربانیوں کو قلادہ پہنایا، شعار کیا اور احرام باندھا۔ قلادہ : یہ قربانی کی علامت ہے جو بیت اللہ کے لیے متعین کی جائے۔ شعار : اونٹ کی کوہان کے دائیں جانب سے خون نکال کر اس کے اوپر مل دینا۔