Muslim99Muslim99

Sunan Al Kubra Bayhaqi · Book 15 · Chapter 2080

کتاب الحج

لڑائی کے ڈر سے مکہ میں بغیر احرام کے داخل ہونے کی اجازت

4 hadiths in this chapter

9845

Sunan Al Kubra Bayhaqi #9845

Sahih

(۹۸۴۰)أَخْبَرَنَا أَبُو الْخَیْرِ : جَامِعُ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ مُحَمَّدِ بْنِ مَہْدِیٍّ المُحَمَّدَابَاذِیُّ أَخْبَرَنَا أَبُو طَاہِرٍ : مُحَمَّدُ بْنُ الْحَسَنِ المُحَمَّدَابَاذِیُّ حَدَّثَنَا أَبُو سَعِیدٍ : عُثْمَانُ بْنُ سَعِیدٍ الدَّارِمِیُّ بِہَرَاۃَ فِی سَنَۃِ تِسْعٍ وَسَبْعِینَ وَمِائَتَیْنِ حَدَّثَنَا الْقَعْنَبِیُّ فِیمَا قَرَأَ عَلَی مَالِکٍ عَنِ ابْنِ شِہَابٍ عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِکٍ : أَنَّ رَسُولَ اللَّہِ -ﷺ دَخَلَ عَامَ الْفَتْحِ مَکَّۃَ وَعَلَی رَأْسِہِ الْمِغْفَرُ فَلَمَّا نَزَعَہُ جَائَ ہُ رَجُلٌ فَقَالَ : إِنَّ ابْنَ خَطَلٍ مُتَعَلِّقٌ بِأَسْتَارِ الْکَعْبَۃِ فَقَالَ : اقْتُلُوہُ ۔ قَالَ مَالِکٌ : وَلَمْ یَکُنِ رَسُولُ اللَّہِ -ﷺ یَوْمَئِذٍ مُحْرِمًا۔ رَوَاہُ الْبُخَارِیُّ عَنْ عَبْدِ اللَّہِ بْنِ یُوسُفَ وَغَیْرِہِ وَرَوَاہُ مُسْلِمٌ عَنِ الْقَعْنَبِیِّ وَیَحْیَی وَغَیْرِہِمَا کُلُّہُمْ عَنْ مَالِکٍ۔ [صحیح۔ بخاری ۱۷۴۹]

اردو ترجمہ · Urdu

(٩٨٤٠) انس بن مالک (رض) فرماتے ہیں کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) فتح مکہ والے سال داخل ہوئے تو آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے سر پر خود تھی، جب آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے اتاری تو ایک شخص آیا۔ اس نے کہا کہ ابن خطل کعبہ کے پردوں سے لٹکا ہوا ہے۔ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : قتل کر دو۔ مالک فرماتے ہیں کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) اس وقت احرام کی حالت میں نہ تھے۔

9846

Sunan Al Kubra Bayhaqi #9846

Sahih

(۹۸۴۱)أَخْبَرَنَا أَبُو زَکَرِیَّا بْنُ أَبِی إِسْحَاقَ الْمُزَکِّی حَدَّثَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّہِ : مُحمَّدُ بْنُ یَعْقُوبَ الشَّیْبَانِیُّ حَدَّثَنَا یَحْیَی بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ یَحْیَی حَدَّثَنَا یَحْیَی بْنُ یَحْیَی أَخْبَرَنَا مُعَاوِیَۃُ بْنُ عَمَّارٍ الدُّہْنِیُّ عَنْ أَبِی الزُّبَیْرِ عَنْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللَّہِ : أَنَّ رَسُولَ اللَّہِ -ﷺ دَخَلَ مَکَّۃَ یَوْمَ الْفَتْحِ وَعَلَیْہِ عِمَامَۃٌ سَوْدَائُ بِغَیْرِ إِحْرَامٍ۔ رَوَاہُ مُسْلِمٌ فِی الصَّحِیحِ عَنْ یَحْیَی بْنِ یَحْیَی۔ [صحیح۔ مسلم ۱۳۵۸]

اردو ترجمہ · Urdu

(٩٨٤١) جابر بن عبداللہ (رض) فرماتے ہیں کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) فتح والے سال مکہ میں داخل ہوئے، آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے سر پر سیاہ پگڑی تھی اور بغیر احرام کے تھے۔

9847

Sunan Al Kubra Bayhaqi #9847

Sahih

(۹۸۴۲)أَخْبَرَنَا أَبُو طَاہِرٍ الْفَقِیہُ مِنْ أَصْلِہِ أَخْبَرَنَا أَبُو حَامِدِ بْنُ بِلاَلٍ الْبَزَّازُ حَدَّثَنَا بَحْرُ بْنُ نَصْرٍ حَدَّثَنَا یَحْیَی بْنُ حَسَّانَ حَدَّثَنَا حَمَّادُ بْنُ سَلَمَۃَ عَنْ أَبِی الزُّبَیْرِ عَنْ جَابِرٍ : أَنَّ النَّبِیَّ -ﷺ دَخَلَ مَکَّۃَ یَوْمَ الْفَتْحِ وَعَلَیْہِ عِمَامَۃٌ سَوْدَائُ ۔ [صحیح۔ ابن ماجہ ۲۸۲۲]

اردو ترجمہ · Urdu

(٩٨٤٢) جابر بن عبداللہ (رض) فرماتے ہیں کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) فتح والے سال مکہ میں داخل ہوئے۔ آپ کے سر پر سیاہ رنگ کی پگڑی تھی۔

9848

Sunan Al Kubra Bayhaqi #9848

Sahih

(۹۸۴۳) أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّہِ الْحَافِظُ وَأَبُو عَبْدِ اللَّہِ السُّوسِیُّ وَأَبُو عَبْدِ الرَّحْمَنِ السُّلَمِیُّ قَالُوا حَدَّثَنَا أَبُو الْعَبَّاسِ الأَصَمُّ أَخْبَرَنَا الْعَبَّاسُ بْنُ الْوَلِیدِ بْنِ مَزْیَدٍ أَخْبَرَنَا أَبِی حَدَّثَنَا الأَوْزَاعِیُّ حَدَّثَنَا یَحْیَی بْنُ أَبِی کَثِیرٍ حَدَّثَنِی أَبُو سَلَمَۃَ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ حَدَّثَنِی أَبُو ہُرَیْرَۃَ فَذَکَرَ الْحَدِیثَ عَنْ رَسُولِ اللَّہِ -ﷺ فِی فَتْحِ مَکَّۃَ قَالَ فَقَامَ فَقَالَ : إِنَّ اللَّہَ حَبَسَ عَنْ مَکَّۃَ الْفِیلَ وَسَلَّطَ عَلَیْہَا رَسُولَہُ وَالْمُؤْمِنِینَ وَإِنَّہَا لَمْ تَحِلَّ لأَحَدٍ قَبْلِی وَلاَ لأَحَدٍ بَعْدِی وَإِنَّمَا أُحِلَّتْ لِی سَاعَۃً مِنْ نَہَارٍ وَإِنَّہَا سَاعَتِی ہَذِہِ ۔ وَذَکَرَ بَاقِیَ الْحَدِیثِ أَخْرَجَاہُ فِی الصَّحِیحِ مِنْ حَدِیثِ الأَوْزَاعِیِّ۔ [صحیح۔ بخاری ۲۳۰۲]

اردو ترجمہ · Urdu

(٩٨٤٣) ابوہریرہ (رض) سے روایت ہے کہ فتح مکہ والے سال آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کھڑے ہوئے اور فرمایا : اللہ نے مکہ سے ہاتھیوں کو روک لیا اپنے رسول اور مومنوں کو مسلط کردیا۔ یہ نہ تو مجھ سے پہلے کسی کے لیے حلال تھا اور نہ ہی میرے بعد اور میرے لیے بھی دن کی اس گھڑی میں جائز قرار دیا گیا ہے اور یہی وہ گھڑی ہے۔