Muslim99Muslim99

Sunan Al Kubra Bayhaqi · Book 15 · Chapter 2077

کتاب الحج

جس کا حج رہ جائے وہ کیا کرے

6 hadiths in this chapter

9825

Sunan Al Kubra Bayhaqi #9825

Sahih

(۹۸۲۰)أَخْبَرَنَا أَبُو نَصْرِ بْنُ قَتَادَۃَ أَخْبَرَنَا عَلِیُّ بْنُ الْفَضْلِ بْنِ مُحَمَّدِ بْنِ عَقِیلٍ أَخْبَرَنَا إِبْرَاہِیمُ بْنُ ہَاشِمٍ الْبَغَوِیُّ حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّہِ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ أَسْمَائَ حَدَّثَنِی عَمِّی جُوَیْرِیَۃُ بْنُ أَسْمَائَ عَنْ نَافِعٍ أَنَّ عَبْدَ اللَّہِ کَانَ یَقُولُ (ح)وَأَخْبَرَنَا أَبُو زَکَرِیَّا: یَحْیَی بْنُ إِبْرَاہِیمَ بْنِ مُحَمَّدِ بْنِ یَحْیَی قَالَ حَدَّثَنَا أَبُو الْعَبَّاسِ: مُحَمَّدُ بْنُ یَعْقُوبَ أَخْبَرَنَا الرَّبِیعُ بْنُ سُلَیْمَانَ أَخْبَرَنَا الشَّافِعِیُّ حَدَّثَنَا أَنَسُ بْنُ عِیَاضٍ عَنْ مُوسَی بْنِ عُقْبَۃَ عَنْ نَافِعٍ عَنِ ابْنِ عُمَرَ أَنَّہُ قَالَ : مَنْ أَدْرَکَ لَیْلَۃَ النَّحْرِ مِنَ الْحَاجِّ فَوَقَفَ بِجِبَالِ عَرَفَۃَ قَبْلَ أَنْ یَطْلُعَ الْفَجْرُ فَقَدْ أَدْرَکَ الْحَجَّ وَمَنْ لَمْ یُدْرِکْ عَرَفَۃَ قَبْلَ أَنْ یَطْلُعَ الْفَجْرُ فَقَدْ فَاتَہُ الْحَجُّ فَلْیَأْتِ الْبَیْتَ فَلْیَطُفْ بِہِ سَبْعًا وَیَطُوفُ بَیْنَ الصَّفَا وَالْمَرْوَۃِ سَبْعًا ثُمَّ لْیَحْلِقْ أَوْ یُقَصِّرْ إِنْ شَائَ وَإِنْ کَانَ مَعَہُ ہَدْیُہُ فَلْیَنْحَرْہُ قَبْلَ أَنْ یَحْلِقَ فَإِذَا فَرَغَ مِنْ طَوَافِہِ وَسَعْیِہِ فَلْیَحْلِقْ أَوْ یُقَصِّرْ ثُمَّ لْیَرْجِعْ إِلَی أَہْلِہِ فَإِنْ أَدْرَکَہُ الْحَجُّ قَابِلً فَلْیَحُجَّ إِنِ اسْتَطَاعَ وَلْیُہْدِ فِی حَجَّہِ فَإِن لَمْ یَجِدْ ہَدْیًا فَلْیَصُمْ عَنْہُ ثَلاَثَۃَ أَیَّامٍ فِی الْحَجِّ وَسَبْعَۃً إِذَا رَجَعَ إِلَی أَہْلِہِ۔ [صحیح۔ اخرجہ الشافعی ۵۸۱]

اردو ترجمہ · Urdu

(٩٨٢٠) نافع ابن عمر (رض) سے نقل فرماتے ہیں کہ حاجیوں میں سے جس نی قربانی کی رات کو پا لیا اور طلوع فجر سے پہلے عرفہ کے پہاڑوں میں وقوف کیا، اس نے حج کو پا لیا اور جو طلوع فجر سے پہلے وقوف عرفہ کو نہ پاسکا اس کا حج رہ گیا۔ وہ بیت اللہ میں آکر سات چکر لگائے اور صفا و مروہ کی سعی کرے پھر سر منڈوائے یا بال کتروائے، پھر اپنے گھر واپس لوٹ جائے۔ اگر آئندہ سال حج کے ایام اس کو پالیں اور اس میں طاقت ہو یعنی زادہ راہ ہو تو حج اور قربانی کرے ۔ اگر قربانی میسر نہ ہو تو تین دن کے روزے ایام حج میں رکھے اور سات روزے گھر واپس آکر رکھ لے۔

9826

Sunan Al Kubra Bayhaqi #9826

Zaeef

(۹۸۲۱)وَأَخْبَرَنَا أَبُو زَکَرِیَّا وَأَبُو بَکْرٍ قَالاَ حَدَّثَنَا أَبُو الْعَبَّاسِ أَخْبَرَنَا الرَّبِیعُ أَخْبَرَنَا الشَّافِعِیُّ أَخْبَرَنَا مَالِکٌ وَأَخْبَرَنَا أَبُو أَحْمَدَ: عَبْدُاللَّہِ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ الْحَسَنِ الْعَدْلُ أَخْبَرَنَا أَبُوبَکْرٍ: مُحَمَّدُ بْنُ جَعْفَرٍ الْمُزَکِّی حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ إِبْرَاہِیمَ الْعَبْدِیُّ حَدَّثَنَا ابْنُ بُکَیْرٍ حَدَّثَنَا مَالِکٌ عَنْ یَحْیَی بْنِ سَعِیدٍ أَنَّہُ قَالَ أَخْبَرَنِی سُلَیْمَانُ بْنُ یَسَارٍ : أَنَّ أَبَا أَیُّوبَ الأَنْصَارِیَّ رَضِیَ اللَّہُ عَنْہُ خَرَج حَاجًّا حَتَّی إِذَا کَانَ بِالنَّازِیَۃِ مِنْ طَرِیقِ مَکَّۃَ أَضَلَّ رَوَاحِلَہُ ثُمَّ أَنَّہُ قَدِمَ عَلَی عُمَرَ بْنِ الْخَطَّابِ رَضِیَ اللَّہُ عَنْہُ یَوْمَ النَّحْرِ فَذَکَرَ ذَلِکَ لَہُ فَقَالَ لَہُ عُمَرَ : اصْنَعْ کَمَا یَصْنَعُ الْمُعْتَمِرُ ثُمَّ قَدْ حَلَلْتَ فَإِذَا أَدْرَکَکَ الْحَجُّ قَابِلً فَاحْجُجْ وَأَہْدِ مَا اسْتَیْسَرَ مِنَ الْہَدْیِ۔ [ضعیف۔ اخرجہ مالک ۸۵۶]

اردو ترجمہ · Urdu

(٩٨٢١) سلیمان بن یسار فرماتے ہیں کہ ابو ایوب انصاری حج کے لیے نکلے ، جب وہ مکہ کے راستے میں نازیہ مقام تک آئے تو ان کی سواری گم ہوگئی۔ پھر وہ حضرت عمر بن خطاب (رض) کے پاس قربانی کے دن آئے اور ان کے سامنے واقعہ ذکر کیا تو حضرت عمر (رض) نے فرمایا : ویسا کرو جیسے عمرہ کرنے والے کرتے ہیں ، پھر آپ حلال ہو جائو۔ اگر آئندہ سال آپ کو حج پالے تو حج کرنا اور قربانی کرنا جو میسر ہو۔

9827

Sunan Al Kubra Bayhaqi #9827

Zaeef

(۹۸۲۲)وَأَخْبَرَنَا أَبُو بَکْرٍ : أَحْمَدُ بْنُ الْحَسَنِ وَأَبُو زَکَرِیَّا بْنُ أَبِی إِسْحَاقَ قَالاَ حَدَّثَنَا أَبُو الْعَبَّاسِ : مُحَمَّدُ بْنُ یَعْقُوبَ أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللَّہِ بْنِ عَبْدِ الْحَکَمِ أَخْبَرَنَا ابْنُ وَہْبٍ أَخْبَرَنِی مَالِکُ بْنُ أَنَسٍ وَعَبْدُ اللَّہِ بْنُ عُمَرَ وَغَیْرُہُمَا أَنَّ نَافِعًا حَدَّثَہُمْ عَنْ سُلَیْمَانَ بْنِ یَسَارٍ : أَنَّ ہَبَّارَ بْنَ الأَسْوَدِ جَائَ یَوْمَ النَّحْرِ وَعُمَرُ رَضِیَ اللَّہُ عَنْہُ یَنْحَرُ فَقَالَ : یَا أَمِیرَ الْمُؤْمِنِینَ أَخْطَأْنَا کُنَّا نَرَی أَنَّ ہَذَا الْیَوْمَ یَوْمُ عَرَفَۃَ فَقَالَ لَہُ عُمَرُ بْنُ الْخَطَّابِ رَضِیَ اللَّہُ عَنْہُ: اذْہَبْ إِلَی مَکَّۃَ فَطُفْ بِالْبَیْتِ سَبْعًا وَبَیْنَ الصَّفَا وَالْمَرْوَۃِ أَنْتَ وَمَنْ مَعَکَ ثُمَّ انْحَرْ ہَدْیًا إِنْ کَانَ مَعَکَ ثُمَّ احْلِقُوا أَوْ قَصِّرُوا وَارْجِعُوا فَإِذَا کَانَ حَجٌّ قَابِلٌ فَحُجُّوا وَأَہْدُوا فَمَنْ لَمْ یَجِدْ فَصِیَامُ ثَلاَثَۃِ أَیَّامٍ فِی الْحَجِّ وَسَبْعَۃٍ إِذَا رَجَعَ۔ وَکَذَلِکَ رَوَاہُ جُوَیْرِیَۃُ بْنُ أَسْمَائَ عَنْ نَافِعٍ۔ [ضعیف۔ اخرجہ مالک ۸۵۷]

اردو ترجمہ · Urdu

(٩٨٢٢) سلیمان بن یسار فرماتے ہیں کہ ہبار بن اسود قربانی کے دن آئے اور حضرت عمر (رض) قربانی کر رہے تھے۔ کہنے لگے : اے امیرالمومنین ! ہم سے غلطی ہوگئی ، ہم تو آج عرفہ کا دن خیال کر رہے تھے تو حضرت عمر (رض) نے فرمایا : مکہ جاؤ اور بیت اللہ کے سات چکر کاٹ کر طواف کرو۔ صفا و مروہ کی سعی کرو۔ پھر قربانی کرو ۔ اگر قربانی موجود ہے۔ پھر سر منڈواؤ یا بال کٹاؤ اور واپس پلٹ جاؤ۔ جب آئندہ سال حج ہو تو حج اور قربانی کرو اور اگر قربانی نہ ہو تو تین دن کے روزے حج کے ایام میں اور سات روزے واپس لوٹ کررکھو۔

9828

Sunan Al Kubra Bayhaqi #9828

Sahih

(۹۸۲۳)أَخْبَرَنَا أَبُو مُحَمَّدٍ : عَبْدُ اللَّہِ بْنُ یُوسُفَ الأَصْبَہَانِیُّ أَخْبَرَنَا أَبُو سَعِیدِ بْنُ الأَعْرَابِیُّ حَدَّثَنَا سَعْدَانُ بْنُ نَصْرٍ حَدَّثَنَا أَبُو مُعَاوِیَۃَ عَنِ الأَعْمَشِ عَنْ إِبْرَاہِیمَ عَنِ الأَسْوَدِ قَالَ : سَأَلْتُ عُمَرَ عَنْ رَجُلٍ فَاتَہُ الْحَجُّ قَالَ : یُہِلُّ بِعُمْرَۃٍ وَعَلَیْہِ الْحَجُّ مِنْ قَابِلٍ ثُمَّ خَرَجْتُ الْعَامَ الْمُقْبِلَ فَلَقِیتُ زَیْدَ بْنَ ثَابِتٍ فَسَأَلْتُہُ عَنْ رَجُلٍ فَاتَہُ الْحَجُّ قَالَ : یُہِلُّ بِعُمْرَۃٍ وَعَلَیْہِ الْحَجُّ مِنْ قَابِلٍ کَذَا رَوَاہُ أَبُو مُعَاوِیَۃَ۔ وَکَذَلِکَ رُوِیَ عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ الأَسْوَدِ عَنْ أَبِیہِ عَنْہُ وَرُوِیَ عَنْ إِدْرِیسَ الأَوْدِیِّ عَنْہُ فَقَالَ : وَیُہْرِیقُ دَمًا۔ وَرَوَاہُ سُفْیَانُ الثَّوْرِیُّ عَنِ الأَعْمَشِ بِإِسْنَادِہِ وَقَالَ : یَحِلُّ بِعُمْرَۃٍ وَیَحُجُّ مِنْ قَابِلٍ وَلَیْسَ عَلَیْہِ ہَدْیٌ۔ قَالَ فَلَقِیتُ زَیْدَ بْنَ ثَابِتٍ بَعْدَ عِشْرِینَ سَنَۃٍ فَقَالَ مِثْلَ قَوْلِ عُمَرَ رَضِیَ اللَّہُ عَنْہُ وَکَذَلِکَ رَوَاہُ سُفْیَانُ عَنِ الْمُغِیرَۃِ عَنْ إِبْرَاہِیمَ وَرَوَاہُ شُعْبَۃُ ۔ [صحیح]

اردو ترجمہ · Urdu

(٩٨٢٣) (الف) ابراہیم حضرت اسود سے نقل فرماتے ہیں کہ میں نے ایک ایسے آدمی کے متعلق حضرت عمر (رض) سے سوال کیا جس کا حج رہ گیا تھا، فرمانے لگے : وہ عمرہ کا تلبیہ کہے اور آئندہ سال اس پر حج ہے۔ پھر آئندہ سال میں نکلا تو زید بن ثابت سے ملاقات ہوگئی۔ میں نے ان سے سوال کیا کہ جس شخص کا حج رہ جائے ؟ وہ فرمانے لگے کہ وہ عمرہ کا احرام باندھے اور آئندہ سال حج کرے۔ (ب) اعمش اپنی سند سے نقل فرماتے ہیں کہ وہ عمرہ سے حلال ہوگا اور آئندہ سال حج کرے گا۔ اس پر قربانی نہیں ہے۔ (ج) ادریس اودی ان سے روایت کرتے ہیں کہ وہ قربانی کرے۔

9829

Sunan Al Kubra Bayhaqi #9829

Sahih

(۹۸۲۴)کَمَا أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّہِ الْحَافِظُ أَخْبَرَنَا أَبُو عَمْرِو بْنُ مَطَرٍ حَدَّثَنَا یَحْیَی بْنُ مُحَمَّدٍ حَدَّثَنَا عُبَیْدُ اللَّہِ بْنُ مُعَاذٍ حَدَّثَنَا أَبِی حَدَّثَنَا شُعْبَۃُ عَنْ مُغِیرَۃِ الضَّبِّیِّ عَنْ إِبْرَاہِیمَ النَّخَعِیِّ عَنِ الأَسْوَدِ قَالَ : جَائَ رَجُلٌ إِلَی عُمَرَ رَضِیَ اللَّہُ عَنْہُ قَدْ فَاتَہُ الْحَجُّ قَالَ عُمَرُ : اجْعَلْہَا عُمْرَۃً وَعَلَیْکَ الْحَجُّ مِنْ قَابِلٍ قَالَ الأَسْوَدُ : مَکَثْتُ عِشْرِینَ سَنَۃً ثُمَّ سَأَلْتُ زَیْدَ بْنَ ثَابِتٍ عَنْ ذَلِکَ فَقَالَ مِثْلَ قَوْلِ عُمَرَ۔ [صحیح لغیرہ]

اردو ترجمہ · Urdu

(٩٨٢٤) ابراہیم نخعی حضرت ساود سے نقل فرماتے ہیں کہ ایک شخص حضرت عمر (رض) کے پاس آیا ، جس کا حج رہ گیا تھا تو حضرت عمر (رض) نے فرمایا : اس کو عمرہ بنا لو اور آئندہ سال آپ کے اوپر حج ہے۔ اسود کہتے ہیں : میں ٢٠ سال تک ٹھہرا رہا۔ پھر میں نے زید بن ثابت سے اس کے بارے میں سوال کیا تو انھوں نے بھی حضرت عمر (رض) کی طرح فرمایا۔

9830

Sunan Al Kubra Bayhaqi #9830

Sahih

(۹۸۲۵)وَأَخْبَرَنَا أَبُو الْحُسَیْنِ بْنُ الْفَضْلِ الْقَطَّانُ بِبَغْدَادَ أَخْبَرَنَا أَبُو سَہْلِ بْنُ زِیَادٍ الْقَطَّانُ حَدَّثَنَا إِسْحَاقُ بْنُ الْحَسَنِ الْحَرْبِیُّ حَدَّثَنَا عَفَّانُ حَدَّثَنَا وُہَیْبٌ حَدَّثَنَا أَیُّوبُ عَنْ سَعِیدِ بْنِ جُبَیْرٍ عَنِ الْحَارِثِ بْنِ عَبْدِ اللَّہِ بْنِ أَبِی رَبِیعَۃَ قَالَ سَمِعْتُ عُمَرَ رَضِیَ اللَّہُ عَنْہُ وَجَائَ ہُ رَجُلٌ فِی وَسَطِ أَیَّامِ التَّشْرِیقِ وَقَدْ فَاتَہُ الْحَجُّ فَقَالَ لَہُ عُمَرُ رَضِیَ اللَّہُ عَنْہُ : طُفْ بِالْبَیْتِ وَبَیْنَ الصَّفَا وَالْمَرْوَۃِ وَعَلَیْکَ الْحَجُّ مِنْ قَابِلٍ وَلَمْ یَذْکُرْ ہَدْیًا۔ ہَذِہِ الرِّوَایَۃُ وَمَا قَبْلَہَا عَنِ الأَسْوَدِ عَنْ عُمَرَ رَضِیَ اللَّہُ عَنْہُ مُوتَصِلَتَانِ وَرِوَایَۃُ سُلَیْمَانَ بْنِ یَسَارٍ عَنْہُ مُنْقَطِعَۃٌ۔ قَالَ الشَّافِعِیُّ رَحِمَہُ اللَّہُ : الْحَدِیثُ الْمُوتَصِلُ عَنْ عُمَرَ یُوَافِقُ حَدِیثَنَا عَنْ عُمَرَ وَیَزِیدُ حَدِیثُنَا عَلَیْہِ الْہَدْیَ وَالَّذِی یَزِیدُ فِی الْحَدِیثِ أَوْلَی بِالْحِفْظِ مِنَ الَّذِی لَمْ یَأْتِ بِالزِّیَادِۃِ۔ وَرُوِّینَا عَنِ ابْنِ عُمَرَ کَمَا قُلْنَا مُوتَصِلاً۔ وَفِی رِوَایَۃِ إِدْرِیسَ الأَوْدِیِّ إِنْ صَحَّتْ وَیُہْرِیقُ دَمًا وَہِیَ تَشْہَدُ لِرِوَایَۃِ سُلَیْمَانَ بْنِ یَسَارٍ بِالصَّحَۃِ۔ وَرَوَی إِبْرَاہِیمُ بْنُ طَہْمَانَ عَنْ مُوسَی بْنِ عُقْبَۃَ عَنْ نَافِعٍ عَنْ سُلَیْمَانَ بْنِ یَسَارٍ عَنْ ہَبَّارِ بْنِ الأَسْوَدِ أَنَّہُ حَدَّثَہُ أَنَّہُ فَاتَہُ الْحَجُّ فَذَکَرَہُ مَوْصُولاً۔ وَرُوِّینَا فِی قِصَّۃِ حُزَابَۃَ عَنِ ابْنِ عُمَرَ وَابْنِ الزُّبَیْرِ مَا دَلَّ عَلَی وُجُوبُ الْہَدْیِ۔ وَرُوِّینَا عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ أَنَّہُ قَالَ : مَنْ نَسِیَ شَیْئًا مِنْ نُسُکِہِ أَوْ تَرَکَہُ فَلْیُہْرِقْ دَمًا۔ [حسن۔ اخرجہ ابن الجعد: ۲۳۴۰]

اردو ترجمہ · Urdu

(٩٨٢٥) حارث بن عبداللہ بن ابی ربیعہ کہتے ہیں : میں نے حضرت عمر (رض) سے سنا کہ ایک آدمی ایام تشریق کے درمیان میں آیا جس کا حج رہ گیا تھا تو حضرت عمر (رض) نے فرمایا : بیت اللہ کا طواف اور صفا ومروہ کی سعی کرو اور آئندہ سال آپ پر حج ہوگا لیکن قربانی کا تذکرہ نہیں کیا۔ (ب) ادریس اودی کی روایت میں ہے ، اگر وہ روایت صحیح ہے تو پھر وہ قربانی کرے اور یہ سلیمان بن یسار کی روایت کے صحیح ہونے پر دلالت کرتی ہے ۔ (ج) سلیمان بن یسار حضرت ھبار بن اسود سے نقل فرماتے ہیں کہ ان کا حج رہ گیا۔ وہ اسے موصول ذکر کرتے ہیں۔ (د) حزابہ کا قصہ جو ابن عمر اور ابن زبیر سے منقول ہے وہ قربانی کے وجوب پر دلالت کرتا ہے۔ (ر) ابن عباس (رض) فرماتے ہیں کہ جو مناسکِ حج میں سے کوئی چیز بھول جائے یا چھوڑ دے تو وہ قربانی دے۔