Muslim99Muslim99

Sunan Al Kubra Bayhaqi · Book 15 · Chapter 2073

کتاب الحج

آدمی کا اپنی بیوی سے مجامعت کرنا پہلی حلت کے بعد (یعنی حج سے پہلے عمرہ کے بعد ) دوسری حلت سے پہلے

5 hadiths in this chapter

9804

Sunan Al Kubra Bayhaqi #9804

Sahih

(۹۷۹۹)أَخْبَرَنَا أَبُو صَالِحِ بْنِ أَبِی طَاہِرٍ الْعَنْبَرِیُّ حَدَّثَنَا جَدِّی یَحْیَی بْنُ مَنْصُورٍ الْقَاضِی حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ إِسْمَاعِیلَ الإِسْمَاعِیلِیُّ حَدَّثَنَا عِیسَی بْنُ حَمَّادٍ أَخْبَرَنَا اللَّیْثُ بْنُ سَعْدٍ حَدَّثَنِی أَبُو الزُّبَیْرِ عَنْ سَعِیدِ بْنِ جُبَیْرٍ وَعَطَائِ بْنِ أَبِی رَبَاحٍ عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ أَتَاہُ رَجُلٌ فَقَالَ : وَطِئْتُ امْرَأَتِی قَبْلَ أَنْ أَطُوفَ بِالْبَیْتِ قَالَ : عِنْدَکَ شَیْئٌ قَالَ : نَعَمْ إِنِّی مُوسِرٌ قَالَ فَانْحَرْ نَاقَۃً سَمِینَۃً فَأَطْعِمْہَا الْمَسَاکِینَ۔ [حسن لغیرہ]

اردو ترجمہ · Urdu

(٩٧٩٩) عطاء بن ابی رباح حضرت ابن عباس (رض) سے نقل فرماتے ہیں کہ ان کے پاس ایک آدمی آیا، اس نے کہا : جس نے بیت اللہ کا طواف کرنے سے پہلے اپنی بیوی سے مجامعت کرلی تھی، فرمایا : تو کیا تیرے پاس کوئی چیز ہے ؟ وہ کہنے لگا : میں مالدار ہوں۔ ابن عباس (رض) نے فرمایا : ایک موٹی تازی اونٹنی ذبح کر کے مساکین کو کھلا دو۔

9805

Sunan Al Kubra Bayhaqi #9805

Zaeef

(۹۸۰۰) وَرَوَاہُ حَبِیبُ بْنُ أَبِی ثَابِتٍ عَنْ سَعِیدِ بْنِ جُبَیْرٍ عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ فِی رَجُلٍ قَضَی الْمَنَاسِکَ کُلَّہَا إِلاَّ الطَّوَافَ بِالْبَیْتِ ثُمَّ وَاقَعَ قَالَ : عَلَیْہِ بَدَنَۃٌ وَتَمَّ حَجُّہُ أَنْبَأَنِیہِ أَبُو عَبْدِاللَّہِ الْحَافِظُ أَنَّ أَبَا مُحَمَّدِ بْنَ زِیَادٍ أَخْبَرَہُمْ قَالَ أَخْبَرَنَا ابْنُ خُزَیْمَۃَ قَالَ حَدَّثَنَا سَلْمُ بْنُ جُنَادَۃَ حَدَّثَنَا وَکِیعٌ عَنْ سُفْیَانَ وَشُعْبَۃَ عَنْ حَبِیبِ بْنِ أَبِی ثَابِتٍ فَذَکَرَہُ۔

اردو ترجمہ · Urdu

(٩٨٠٠) ایضاً

9806

Sunan Al Kubra Bayhaqi #9806

Sahih

(۹۸۰۱)وَأَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ الرَّحْمَنِ السُّلَمِیُّ وَأَبُو بَکْرِ بْنُ الْحَارِثِ الْفَقِیہُ الأَصْبَہَانِیُّ قَالاَ أَخْبَرَنَا عَلِیُّ بْنُ عُمَرَ الْحَافِظُ حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّہِ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ عَبْدِ الْعَزِیزِ حَدَّثَنَا یَحْیَی بْنُ أَیُّوبَ حَدَّثَنَا عَبِیدَۃُ حَدَّثَنَا الْعَلاَئُ بْنُ الْمُسَیَّبِ عَنْ عَطَائٍ عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ : أَنَّ رَجُلاً أَصَابَ مِنْ أَہْلِہِ قَبْلَ أَنْ یَطُوفَ بِالْبَیْتِ یَوْمَ النَّحْرِ فَقَالَ : یَنْحَرَانِ جَزُورًا بَیْنَہُمَا وَلَیْسَ عَلَیْہِمَا الْحَجُّ مِنْ قَابِلٍ۔ [حسن۔ اخرجہ الدار قطنی ۲/ ۲۷۲]

اردو ترجمہ · Urdu

(٩٨٠١) عطاء حضرت ابن عباس (رض) سے نقل فرماتے ہیں کہ ایک آدمی نے قربانی کے دن بیت اللہ کا طواف کرنے سے پہلے اپنی بیوی سے مجامعت کرلی۔ آپ نے فرمایا : وہ دو اونٹنیاں قربان کریں۔ لیکن آئندہ سال ان پر حج نہ ہوگا۔

9807

Sunan Al Kubra Bayhaqi #9807

Sahih

(۹۸۰۲)أَخْبَرَنَا أَبُو أَحْمَدَ الْمِہْرَجَانِیُّ أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ جَعْفَرٍ الْمُزَکِّی حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ إِبْرَاہِیمَ حَدَّثَنَا ابْنُ بُکَیْرٍ حَدَّثَنَا مَالِکٌ عَنْ ثَوْرِ بْنِ زَیْدٍ الدِّیلیِّ عَنْ عِکْرِمَۃَ مَوْلَی ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ : لاَ أَظُنُّہُ إِلاَّ عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ أَنَّہُ قَالَ فِی الَّذِی یُصِیبُ أَہْلَہُ قَبْلَ أَنْ یُفِیضَ : یَعْتَمِرُ وَیُہْدِی۔ قَالَ وَحَدَّثَنَا مَالِکٌ عَنْ رَبِیعَۃَ بْنِ أَبِی عَبْدِ الرَّحْمَنِ کَانَ یَقُولُ مِثْلَ ذَلِکَ قَالَ مَالِکٌ : وَذَلِکَ أَحْسَنُ مَا سَمِعْتُ۔ [صحیح۔ اخرجہ مالک ۸۵۹]

اردو ترجمہ · Urdu

(٩٨٠٢) ابن زیددیلمی حضرت عکرمہ جو ابن عباس کے آزاد کردہ غلام ہیں ان سے بیان کرتے ہیں کہ میرا گمان ہے کہ وہ ابن عباس (رض) سے نقل فرماتے ہیں کہ انھوں نے اس شخص کے بارے میں فرمایا جو طواف افاضہ کرنے سے پہلے اپنی بیوی سے مجامعت کرے تو وہ فرمانے لگے : وہ عمرہ کرے گا اور قربانی کرے گا۔

9808

Sunan Al Kubra Bayhaqi #9808

Sahih

(۹۸۰۳)أَخْبَرَنَا أَبُو سَعِیدِ بْنُ أَبِی عَمْرٍو حَدَّثَنَا أَبُو الْعَبَّاسِ: مُحَمَّدُ بْنُ یَعْقُوبَ أَخْبَرَنَا الرَّبِیعُ بْنُ سُلَیْمَانَ أَخْبَرَنَا الشَّافِعِیُّ أَخْبَرَنَا مَالِکٌ عَنْ أَبِی الزُّبَیْرِ عَنْ عَطَائِ بْنِ أَبِی رَبَاحٍ عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ : أَنَّہُ سُئِلَ عَنْ رَجُلٍ وَقَعَ عَلَی أَہْلِہِ وَہُوَ مُحْرِمٌ وَہُوَ بِمِنًی قَبْلَ أَنْ یُفِیضَ فَأَمَرَہُ أَنْ یَنْحَرَ بَدَنَۃً قَالَ الشَّافِعِیُّ رَحِمَہُ اللَّہُ وَبِہَذَا نَأْخُذُ قَالَ مَالِکٌ : عَلَیْہِ عُمْرَۃٌ وَبَدَنَۃٌ وَحَجُّہُ تَامٌّ۔ وَرَوَاہُ عَنْ رَبِیعَۃَ فَتَرَکَ قَوْلَ ابْنِ عَبَّاسٍ لِرَأْیِ رَبِیعَۃَ وَرَوَاہُ عَنْ ثَوْرِ بْنِ زَیْدٍ عَنْ عِکْرِمَۃَ یَظُنُّہُ عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ وَہُوَ سَیِّئُ الْقَوْلِ فِی عِکْرِمَۃَ لاَ یَرَی لأَحَدٍ أَنْ یَقْبَلَ حَدِیثَہُ وَہُوَ یَرْوِی بِیَقِینٍ عَنْ عَطَائٍ عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ خِلاَفَہُ ، وَعَطَائٌ الثِّقَۃُ عِنْدَہُ وَعِنْدَ النَّاسِ قَالَ الشَّیْخُ وَرُوِّینَاہُ عَنِ الْفُقَہَائِ مِنْ أَہْلِ الْمَدِینَۃِ۔ [صحیح۔ لغیرہ: ۸۵۸]

اردو ترجمہ · Urdu

(٩٨٠٣) عطاء بن ابی رباح حضرت ابن عباس (رض) سے نقل فرماتے ہیں کہ ان سے سوال ہوا کہ محرم آدمی جو منیٰ میں ہے طواف افاضہ سے پہلے اپنی بیوی سے مجامعت کرلیتا ہے انھوں نے حکم دیا کہ وہ ایک اونٹ قربان کرے۔ امام شافعی اسی چیز کو ہم اختیار کریں گے، امام مالک فرماتے ہیں کہ اس کے ذمہ عمرہ، اونٹ کی قربانی اور مکمل حج ہے۔ (ب) ربیعہ سے منقول ہے اور انھوں نے ربیعہ کی رائے کی وجہ سے ابن عباس کے قول کو چھوڑ دیا ہے۔ ثور بن یزید جو عکرمہ سے نقل فرماتے ہیں : ان کا قول کوئی بھی قبول کرنے کے لیے تیار نہیں ہے۔