Muslim99Muslim99

Sunan Al Kubra Bayhaqi · Book 15 · Chapter 2062

کتاب الحج

طوافِ وداع کا بیان

8 hadiths in this chapter

9747

Sunan Al Kubra Bayhaqi #9747

Sahih

(۹۷۴۲)أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّہِ الْحَافِظُ وَأَبُو بَکْرٍ : أَحْمَدُ بْنُ الْحَسَنِ الْقَاضِی قَالاَ حَدَّثَنَا أَبُو الْعَبَّاسِ : مُحَمَّدُ بْنُ یَعْقُوبَ حَدَّثَنَا الْحَسَنُ بْنُ مُکْرَمٍ حَدَّثَنَا عُثْمَانُ بْنُ عُمَرَ أَخْبَرَنَا أَفْلَحُ بْنُ حُمَیْدٍ عَنِ الْقَاسِمِ عَنْ عَائِشَۃَ رَضِیَ اللَّہُ عَنْہَا قَالَتْ : خَرَجْنَا مَعَ رَسُولِ اللَّہِ -ﷺ فِی لَیَالِی الْحَجِّ وَذَکَرَتِ الْحَدِیثَ وَقَالَتْ : حَتَّی قَضَی اللَّہُ الْحَجَّ وَنَفَرْنَا مِنْ مِنًی فَنَزَلْنَا الْمُحَصَّبَ فَدَعَا عَبْدَ الرَّحْمَنِ بْنَ أَبِی بَکْرٍ فَقَالَ : اخْرُجْ بِأُخْتِکَ مِنَ الْحَرَمِ ثُمَّ افْرُغَا مِنْ طَوَافِکُمَا ثُمَّ تَأْتِیَانِی ہَا ہُنَا بِالْمُحَصَّبِ ۔ قَالَتْ : فَقَضَی اللَّہُ الْعُمْرَۃَ وَفَرَغْنَا مِنْ طَوافِنَا مِنْ جَوْفِ اللَّیْلِ فَأَتَیْنَاہُ بِالْمُحَصَّبِ فَقَالَ : فَرَغْتُنَّ ۔ قُلْنَا : نَعَمْ فَأَذَّنَ فِی النَّاسِ بِالرَّحِیلِ فَمَرَّ بِالْبَیْتِ فَطَافَ بِہِ ثُمَّ ارْتَحَل مُتَوَجِّہًا إِلَی الْمَدِینَۃِ۔ أَخْرَجَاہُ فِی الصَّحِیحِ مِنْ حَدِیثِ أَفْلَحَ بْنِ حُمَیْدٍ۔ [صحیح۔ بخاری ۱۶۹۶۔ مسلم ۱۲۱۷]

اردو ترجمہ · Urdu

(٩٧٤٢) سیدہ عائشہ (رض) فرماتی ہیں کہ ہم رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے ساتھ حج کی راتوں میں نکلے۔۔۔ انھوں نے حدیث ذکر کی اور فرمایا : حتیٰ کہ اللہ نے حج مکمل کردیا اور ہم منیٰ سے نکلے تو محصب میں پڑاؤ کیا ، آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے عبدالرحمن بن ابی بکر کو بلایا اور فرمایا : اپنی بہن کو لے کر حرم سے نکل جا ، پھر تم دونوں اپنے طواف سے فارغ ہو کر میرے پاس محصب میں آؤ ، کہتی ہیں : اللہ نے عمرہ بھی کروا دیا اور ہم اپنے طواف سے فارغ ہو کر رات کے دوران ہی محصب میں پہنچ گئے تو آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : کیا تم فارغ ہوگئے ہو ؟ ہم نے عرض کیا : جی ہاں، پھر آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے کوچ کا اعلان کیا تو بیت اللہ کے پاس سے جب گزرے تو آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے اس کا طواف کیا، پھر مدینہ کی جانب چل رہے۔

9748

Sunan Al Kubra Bayhaqi #9748

Sahih

(۹۷۴۳) وَأَخْبَرَنَا أَبُو عَلِیٍّ الرُّوذْبَارِیُّ أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ بَکْرٍ حَدَّثَنَا أَبُو دَاوُدَ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ بَشَّارٍ حَدَّثَنَا أَبُو بَکْرٍ یَعْنِی الْحَنَفِیَّ حَدَّثَنَا أَفْلَحُ فَذَکَرَہُ إِلَی أَنْ قَالَ قَالَتْ : ثُمَّ جِئْتُہُ بِسَحَرٍ فَأَذَّنَّ فِی أَصْحَابِہِ بِالرَّحِیلِ فَارْتَحَلَ فَمَرَّ بِالْبَیْتِ قَبْلَ صَلاَۃِ الصُّبْحِ فَطَافَ بِہِ حِین خَرَجَ ثُمَّ انْصَرَفَ مُتَوَجِّہًا إِلَی الْمَدِینَۃِ۔ رَوَاہُ الْبُخَارِیُّ فِی الصَّحِیحِ عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ بَشَّارٍ۔ [صحیح۔ بخاری ۱۴۸۵۔ ابوداؤد ۲۰۰۶]

اردو ترجمہ · Urdu

(٩٧٤٣) افلح نے سابقہ حدیث ہی ذکر کی مگر یوں کہا کہ پھر میں آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے پاس سحری کے وقت پہنچی تو آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے اپنے ساتھیوں میں کوچ کا اعلان کیا، آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے نکلے اور صبح کی نماز سے پہلے بیت اللہ کے پاس سے گزرے تو آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے اس کا طواف کیا، جب آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نکلے پھر مدینہ کی طرف چل دیے۔

9749

Sunan Al Kubra Bayhaqi #9749

Sahih

(۹۷۴۴)أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّہِ الْحَافِظُ وَأَبُو بَکْرِ بْنُ الْحَسَنِ قَالاَ حَدَّثَنَا أَبُو الْعَبَّاسِ : مُحَمَّدُ بْنُ یَعْقُوبَ أَخْبَرَنَا الرَّبِیعُ بْنُ سُلَیْمَانَ أَخْبَرَنَا الشَّافِعِیُّ أَخْبَرَنَا ابْنُ عُیَیْنَۃَ عَنْ سُلَیْمَانَ الأَحْوَلِ عَنْ طَاوُسٍ عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ : کَانَ النَّاسُ یَنْصَرِفُونَ فِی کُلِّ وَجْہٍ فَقَالَ النَّبِیُّ -ﷺ : لاَ یَنْفِرَنَّ أَحَدٌ مِنَ الْحَاجِّ حَتَّی یَکُونَ آخِرُ عَہْدِہِ بِالْبَیْتِ ۔ [صحیح۔ بخاری ۱۶۶۸۔ مسلم ۱۳۲۸]

اردو ترجمہ · Urdu

(٩٧٤٤) ابن عباس (رض) فرماتے ہیں کہ لوگ ہر جگہ سے واپس پلٹتے تھے تو نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : حاجیوں میں سے کوئی بھی واپس نہ جائے حتیٰ کہ اس کا آخری وقت بیت اللہ کے پاس گزرے۔

9750

Sunan Al Kubra Bayhaqi #9750

Sahih

(۹۷۴۵)وَأَخْبَرَنَا أَبُو الْحَسَنِ بْنُ عَبْدَانَ أَخْبَرَنَا أَحْمَدُ بْنُ عُبَیْدٍ حَدَّثَنَا إِبْرَاہِیمُ بْنُ صَالِحٍ الشِّیرَازِیُّ حَدَّثَنَا سَعِیدٌ حَدَّثَنَا سُفْیَانُ وَأَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّہِ الْحَافِظُ أَخْبَرَنِی أَبُو عَمْرِو بْنُ أَبِی جَعْفَرٍ أَخْبَرَنَا أَبُو یَعْلَی حَدَّثَنَا زُہَیْرُ بْنُ حَرْبٍ حَدَّثَنَا سُفْیَانُ بْنُ عُیَیْنَۃَ فَذَکَرَ الْحَدِیثَ بِنَحْوٍ مِنْ مَعْنَاہُ رَوَاہُ مُسْلِمٌ فِی الصَّحِیحِ عَنْ سَعِیدِ بْنِ مَنْصُورٍ وَزُہَیْرِ بْنِ حَرْبٍ۔ [صحیح۔ انظر قبلہ]

اردو ترجمہ · Urdu

(٩٧٤٥) تقریباً اسی کے ہم معنی حدیث زہر بن حرب نے بھی سفیان بن عیینہ سے روایت کی ہے۔

9751

Sunan Al Kubra Bayhaqi #9751

Sahih

(۹۷۴۶)وَأَخْبَرَنَا أَبُو بَکْرِ بْنُ الْحَسَنِ الْقَاضِی حَدَّثَنَا أَبُو الْعَبَّاسِ : مُحَمَّدُ بْنُ یَعْقُوبَ أَخْبَرَنَا الرَّبِیعُ أَخْبَرَنَا الشَّافِعِیُّ أَخْبَرَنَا ابْنُ عُیَیْنَۃَ (ح) وَأَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّہِ الْحَافِظُ حَدَّثَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّہِ : مُحَمَّدُ بْنُ یَعْقُوبَ حَدَّثَنَا یَحْیَی بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ یَحْیَی حَدَّثَنَا مُسَدَّدٌ حَدَّثَنَا سُفْیَانُ عَنِ ابْنِ طَاوُسٍ عَنْ أَبِیہِ عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ : أُمِرَ النَّاسُ أَنْ یَکُونَ آخِرُ عَہْدِہِمْ بِالْبَیْتِ إِلاَّ أَنَّہُ خُفِّفَ عَنِ الْحَائِضِ وَفِی رِوَایَۃِ الشَّافِعِیِّ إِلاَّ أَنَّہُ رُخِّصَ لِلْمَرْأَۃِ الْحَائِضِ۔ رَوَاہُ الْبُخَارِیُّ فِی الصَّحِیحِ عَنْ مُسَدَّدٍ وَرَوَاہُ مُسْلِمٌ عَنْ أَبِی بَکْرِ بْنِ أَبِی شَیْبَۃَ وَغَیْرِہِ عَنْ سُفْیَانَ۔ [صحیح۔ انظر قبلہ]

اردو ترجمہ · Urdu

(٩٧٤٦) ابن عباس (رض) فرماتے ہیں کہ لوگوں کو حکم دیا گیا کہ ان کا آخری وقت بیت اللہ کے پاس ہو ، لیکن حائضہ عورت کو اس کی رخصت دی گئی ہے۔

9752

Sunan Al Kubra Bayhaqi #9752

Sahih

(۹۷۴۷)أَخْبَرَنَا أَبُو أَحْمَدَ الْمِہْرَجَانِیُّ أَخْبَرَنَا أَبُو بَکْرِ بْنُ جَعْفَرٍ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ إِبْرَاہِیمَ حَدَّثَنَا ابْنُ بُکَیْرٍ حَدَّثَنَا مَالِکٌ عَنْ نَافِعٍ عَنْ عَبْدِ اللَّہِ بْنِ عُمَرَ أَنَّ عُمَرَ بْنَ الْخَطَّابِ رَضِیَ اللَّہُ عَنْہُ قَالَ : لاَ یَصْدُرَنَّ أَحَدٌ مِنَ الْحَاجِّ حَتَّی یَطُوفَ بِالْبَیْتِ وَإِنَّ آخِرَ النُّسُکِ الطَّوَافُ بِالْبَیْتِ۔ [صحیح۔ مالک ۸۲۳]

اردو ترجمہ · Urdu

(٩٧٤٧) عمر بن خطاب (رض) فرماتے ہیں کہ حاجیوں میں سے کوئی بھی واپس نہ جائے حتیٰ کہ بیت اللہ کا طواف کرلے اور آخری حج کا کام بیت اللہ کا طواف ہے۔

9753

Sunan Al Kubra Bayhaqi #9753

Zaeef

(۹۷۴۸)وَبِإِسْنَادِہِ قَالَ حَدَّثَنَا مَالِکٌ عَنْ یَحْیَی بْنِ سَعِیدٍ : أَنَّ عُمَرَ بْنَ الْخَطَّابِ رَضِیَ اللَّہُ تَعَالَی عَنْہُ رَدَّ رَجُلاً مِنْ مَرِّ ظَہْرَانَ لَمْ یَکُنْ وَدَّعَ الْبَیْتَ۔ [ضعیف۔ مالک ۸۲۴]

اردو ترجمہ · Urdu

(٩٧٤٨) عمر (رض) نے مرظہران سے ایک آدمی کو واپس بھیجا کیوں کہ اس نے طواف وداع نہیں کیا تھا۔

9754

Sunan Al Kubra Bayhaqi #9754

Sahih

(۹۷۴۹)وَأَخْبَرَنَا أَبُو سَعِیدِ بْنُ أَبِی عَمْرٍو حَدَّثَنَا أَبُو الْعَبَّاسِ أَخْبَرَنَا الرَّبِیعُ أَخْبَرَنَا الشَّافِعِیُّ أَخْبَرَنَا مَالِکٌ فَذَکَرَ الْحَدِیثَیْنِ جَمِیعًا۔ [صحیح۔ انظر قبلہ]

اردو ترجمہ · Urdu

(٩٧٤٩) سابقہ دونوں حدیثیں امام شافعی (رض) نے بھی مالک (رض) سے روایت کی ہیں۔