Muslim99Muslim99

Sunan Al Kubra Bayhaqi · Book 15 · Chapter 2044

کتاب الحج

جسے ماری گئی کنکریوں کی تعداد میں شک ہوا

2 hadiths in this chapter

9673

Sunan Al Kubra Bayhaqi #9673

Sahih

(۹۶۶۸)أَخْبَرَنَا عَلِیُّ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ عَبْدَانَ أَخْبَرَنَا أَحْمَدُ بْنُ عُبَیْدٍ الصَّفَّارُ حَدَّثَنَا یَحْیَی بْنُ مُحَمَّدٍ الْحِنَّائِیُّ حَدَّثَنَا شَیْبَانُ حَدَّثَنَا حَمَّادُ بْنُ سَلَمَۃَ حَدَّثَنَا سُلَیْمَانُ التَّیْمِیُّ عَنْ أَبِی مِجْلَزٍ أَنَّ رَجُلاً سَأَلَ ابْنَ عُمَرَ فَقَالَ : إِنِّی رَمَیْتُ الْجَمْرَۃَ وَلَمْ أَدْرِ رَمَیْتُ سِتًّا أَوْ سَبْعًا۔ قَالَ : ائْتِ ذَاکَ الرَّجُلَ یُرِیدُ عَلِیًّا رَضِیَ اللَّہُ عَنْہُ فَذَہَبَ فَسَأَلَہُ فَقَالَ : أَمَّا أَنَا لَوْ فَعَلْتُ فِی صَلاَتِی لأَعَدْتُ الصَّلاَۃَ۔ فَجَائَ فَأَخْبَرَہُ بِذَلِکَ فَقَالَ : صَدَقَ أَوْ أَحْسَنَ۔ قَالَ الشَّیْخُ : وَکَأَنَّہُ أَرَادَ وَاللَّہُ أَعْلَمُ لأَعَدْتُ الْمَشْکُوکَ فِی فِعْلِہِ کَذَلِکَ فِی الرَّمْیِ یُعِیدُ الْمَشْکُوکَ فِی رَمْیِہِ وَقَدْ مَضَی فِی کِتَابِ الصَّلاَۃِ حَدِیثُ أَبِی سَعِیدٍ وَغَیْرِہِ عَنِ النَّبِیِّ -ﷺ فِی الْبِنَائِ عَلَی الْیَقِینِ وَبِاللَّہِ التَّوْفِیقُ۔ [صحیح]

اردو ترجمہ · Urdu

(٩٦٦٨) ابومجلز فرماتے ہیں کہ ایک شخص نے ابن عمر (رض) سے پوچھا کہ میں نے جمرہ کو رمی کی ہے ، لیکن یاد نہیں کہ چھ کنکریاں ماری ہیں یا سات۔ انھوں نے کہا : اس آدمی یعنی علی (رض) کے پاس جاؤ۔ وہ گیا اور اس نے ان سے پوچھا تو وہ فرمانے لگے : اگر میرے ساتھ نماز میں یہ معاملہ بنے تو میں اپنی نماز دھراؤں گا۔ اس نے واپس آکر انھیں (ابن عمر) کو بتایا تو انھوں نے کہا : اس نے سچ کہا یا اچھا کیا۔ شیخ صاحب (رض) فرماتے ہیں : شاید واللہ اعلم ! انھوں نے مشکوک کو دھرانے کا ارادہ کیا ہے اسی طرح رمی میں بھی جس میں شک ہے، اس کو دھرایا جائے گا۔

9674

Sunan Al Kubra Bayhaqi #9674

Zaeef

(۹۶۶۹)وَأَخْبَرَنَا أَبُو الْحُسَیْنِ بْنُ بِشْرَانَ أَخْبَرَنَا أَبُو الْحَسَنِ الْمِصْرِیُّ حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّہِ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ أَبِی مَرْیَمَ حَدَّثَنَا الْفِرْیَابِیُّ حَدَّثَنَا سُفْیَانُ بْنُ عُیَیْنَۃَ عَنِ ابْنِ أَبِی نَجِیحٍ قَالَ : سُئِلَ طَاوُسٌ عَنْ رَجُلٍ تَرَکَ حَصَاۃً قَالَ : یُطْعِمُ لُقْمَۃً قَالَ فَذَکَرْتُ ذَلِکَ لِمُجَاہِدٍ فَقَالَ أَبُو عَبْدِ الرَّحْمَن : لَمْ یَسْمَعْ قَوْلَ سَعْدٍ قَالَ سَعْدُ بْنُ مَالِکٍ : رَجَعْنَا فِی حَجَّۃِ رَسُولِ اللَّہِ -ﷺ فَمِنَّا مَنْ یَقُولُ : رَمَیْتُ بِسِتٍّ وَمِنَّا مَنْ یَقُولُ : رَمَیْتُ بِسَبْعٍ فَلَمْ یَعِبْ ذَاکَ بَعْضُنَا عَلَی بَعْضٍ۔

اردو ترجمہ · Urdu

(٩٦٦٩) ابن ابی نجیح فرماتے ہیں کہ طاوس سے اس شخص کے بارے میں پوچھا گیا جس نے ایک کنکری چھوڑ دی تو انھوں نے کہا : وہ ایک لقمہ کھلائے تو میں نے یہ بات مجاہد کو ذکر کی تو ابوعبدالرحمن نے کہا : اس نے سعد (رض) کی بات نہیں سنی، سعد بن مالک (رض) نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے حج کے بارے میں فرماتے ہیں، ہم سے کوئی کہتا تھا، میں نے چھ کنکریاں ماری ہیں اور کوئی کہتا تھا : میں نے سات کنکریاں ماری ہیں تو کوئی بھی ایک دوسرے پر عیب نہ لگاتا۔ [ضعیف۔ نسائی ٣٠٧٧، احمد ١/ ١٦٨، مجاہد نے سعد سے نہیں سنا۔