Muslim99Muslim99

Sunan Al Kubra Bayhaqi · Book 15 · Chapter 2040

کتاب الحج

طواف کے ساتھ حلال ہوگا جب سعی طوافِ قدوم کے بعد ہو

4 hadiths in this chapter

9652

Sunan Al Kubra Bayhaqi #9652

Sahih

(۹۶۴۷)أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّہِ الْحَافِظُ حَدَّثَنَا أَبُو بَکْرٍ أَحْمَدُ بْنُ إِسْحَاقَ أَخْبَرَنَا أَحْمَدُ بْنُ إِبْرَاہِیمَ یَعْنِی ابْنَ مِلْحَانَ حَدَّثَنَا یَحْیَی بْنُ بُکَیْرٍ حَدَّثَنَا اللَّیْثُ عَنْ عُقَیْلٍ عَنِ ابْنِ شِہَابٍ عَنْ سَالِمِ بْنِ عَبْدِ اللَّہِ أَنَّ عَبْدَ اللَّہِ بْنَ عُمَرَ قَالَ فَذَکَرَ الْحَدِیثَ قَالَ فِیہِ : وَطَافَ رَسُولُ اللَّہِ -ﷺ حِینَ قَدِمَ مَکَّۃَ فَاسْتَلَمَ الرُّکْنَ أَوَّلَ کُلِّ شَیْئٍ ثُمَّ خَبَّ ثَلاَثَۃَ أَطْوَافٍ مِنَ السَّبْعِ وَمَشَی أَرْبَعَۃَ أَطْوَافٍ ثُمَّ رَکَعَ حِینَ قَضَی طَوَافَہُ بِالْبَیْتِ عِنْدَ الْمَقَامِ رَکْعَتَیْنِ ثُمَّ سَلَّمَ فَانْصَرَفَ فَأَتَی الصَّفَا فَوَطَافَ بِالصَّفَا وَالْمَرْوَۃِ سَبْعَۃَ أَطْوَافٍ ثُمَّ لَمْ یَحْلِلْ مِنْ شَیْئٍ حَرُمَ مِنْہُ حَتَّی قَضَی حَجَّہُ وَنَحَرَ ہَدْیَہُ یَوْمَ النَّحْرِ وَأَفَاضَ فَطَافَ بِالْبَیْتِ ثُمَّ حَلَّ مِنْ کُلِّ شَیْئٍ حَرُمَ مِنْہُ وَفَعَلَ مِثْلَ مَا فَعَلَ رَسُولُ اللَّہِ -ﷺ مَنْ أَہْدَی فَسَاقَ الْہَدْیَ مِنَ النَّاسِ۔ رَوَاہُ الْبُخَارِیُّ فِی الصَّحِیحِ عَنْ یَحْیَی بْنِ بُکَیْرٍ وَأَخْرَجَہُ مُسْلِمٌ مِنْ وَجْہٍ آخَرَ عَنِ اللَّیْثِ۔ [صحیح۔ بخاری ۱۶۰۶۔ مسلم ۱۲۲۷]

اردو ترجمہ · Urdu

(٩٦٤٧) عبداللہ بن عمر (رض) فرماتے ہیں : جب نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) مکہ آئے تو طواف کیا ، سب سے پہلے حجر اسود کو بوسہ دیا ، پھر تین چکر تیز قدموں سے لگائے اور چار آہستہ ۔ پھر طواف مکمل کر کے مقام ابراہیم کے پاس دو رکعتیں ادا کیں، جب سلام پھیرا تو صفا پر آئے، صفا ومروہ کے سات طواف کیے پھر آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) پر جو کچھ حرام تھا اس میں سے کچھ بھی حلال نہ ہوا حتیٰ کہ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے اپنا حج مکمل کرلیا اور قربانی والے دن قربانی کی ، پھر لوٹے اور بیت اللہ کا طواف کیا، پھر ہر وہ چیز جو آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) پر حرام تھی حلال ہوگئی اور جو لوگ قربانیاں ساتھ لائے تھے، انھوں نے بھی ایسا ہی کیا۔

9653

Sunan Al Kubra Bayhaqi #9653

Sahih

(۹۶۴۸)أَخْبَرَنَا عَلِیُّ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ عَبْدَانَ أَخْبَرَنَا أَحْمَدُ بْنُ عُبَیْدٍ الصَّفَّارُ حَدَّثَنَا ابْنُ مِلْحَانَ حَدَّثَنَا یَحْیَی حَدَّثَنَا اللَّیْثُ حَدَّثَنِی جَعْفَرٌ یَعْنِی ابْنَ رَبِیعَۃَ عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ الأَعَرْجِ قَالَ حَدَّثَنِی أَبُو سَلَمَۃَ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ أَنَّ عَائِشَۃَ رَضِیَ اللَّہُ عَنْہَا قَالَتْ : حَجَجْنَا مَعَ رَسُولِ اللَّہِ -ﷺ فَأَفَضْنَا یَوْمَ النَّحْرِ وَحَاضَتْ صَفِیَّۃُ فَأَرَادَ رَسُولُ اللَّہِ -ﷺ مِنْہَا مَا یُرِیدُ الرَّجُلُ مِنْ أَہْلِہِ فَقُلْتُ : یَا رَسُولَ اللَّہِ إِنَّہَا حَائِضٌ۔ فَقَالَ : أَحَابِسَتِی ہِیَ ۔ فَقَالُوا : یَا رَسُولَ اللَّہِ قَدْ أَفَاضَتْ یَوْمَ النَّحْرِ۔ قَالَ : أَخْرِجُوہَا ۔ رَوَاہُ الْبُخَارِیُّ فِی الصَّحِیحِ عَنْ یَحْیَی بْنِ بُکَیْرٍ۔ [صحیح۔ بخاری ۱۶۴۶]

اردو ترجمہ · Urdu

(٩٦٤٨) سیدہ عائشہ (رض) فرماتی ہیں : ہم نے نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے ساتھ حج کیا ، ہم یوم نحر کو لوٹے اور صفیہ (رض) حائضہ ہوگئیں، رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے اس سے وہ چاہا جو مرد اپنی بیوی سے چاہتا ہے تو میں نے کہا : اے اللہ کے رسول (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ! وہ تو حائضہ ہے تو آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : کیا وہ ہمیں روکنے والی ہے ؟ انھوں نے کہا : اس نے یوم نحر کو افاضہ کرلیا ہے ، آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : اس کو نکالو۔

9654

Sunan Al Kubra Bayhaqi #9654

Sahih

(۹۶۴۹)أَخْبَرَنَا أَبُو الْحُسَیْنِ بْنُ الْفَضْلِ الْقَطّانُ أَخْبَرَنَا عَبْدُ اللَّہِ بْنُ جَعْفَرٍ حَدَّثَنَا یَعْقُوبُ بْنُ سُفْیَانَ وَأَخْبَرَنَا أَبُو عَلِیٍّ الرُّوذْبَارِیُّ أَخْبَرَنَا أَبُو بَکْرِ بْنُ دَاسَۃَ حَدَّثَنَا أَبُو دَاوُدَ قَالاَ حَدَّثَنَا عُثْمَانُ بْنُ أَبِی شَیْبَۃَ قَالَ حَدَّثَنَا جَرِیرٌ عَنِ الشَّیْبَانِیِّ عَنْ زِیَادِ بْنِ عِلاَقَۃَ عَنْ أُسَامَۃَ بْنِ شَرِیکٍ قَالَ : خَرَجْتُ مَعَ النَّبِیِّ -ﷺ حَاجًّا فَکَانَ النَّاسُ یَأْتُونَہُ فَمِنْ قَائِلٍ : یَا رَسُولَ اللَّہِ سَعَیْتُ قَبْلَ أَنْ أَطُوفَ أَوْ أَخَّرْتُ شَیْئًا أَوْ قَدَّمْتُ شَیْئًا فَکَانَ یَقُولُ لَہُمْ : لاَ حَرَجَ لاَ حَرَجَ إِلاَّ عَلَی رَجُلٍ اقْتَرَضَ عِرْضَ رَجُلٍ مُسْلِمٍ وَہُوَ ظَالِمٌ فَذَلِکَ الَّذِی حَرَجَ وَہَلَکَ ۔قَالَ الشَّیْخُ : ہَذَا اللَّفْظُ سَعَیْتُ قَبْلَ أَنْ أَطُوفَ غَرِیبٌ تَفَرَّدَ بِہِ جَرِیرٌ عَنِ الشَّیْبَانِیِّ فَإِنْ کَانَ مَحْفُوظًا فَکَأَنَّہُ سَأَلَہُ عَنْ رَجُلٍ سَعَی عُقَیْبِ طَوَافِ الْقُدُومِ قَبْلَ طَوَافِ الإِفَاضَۃِ فَقَالَ : لاَ حَرَجَ وَاللَّہُ أَعْلَمُ۔ [صحیح۔ ابوداود ۲۰۱۴۔ ابن خزیمہ ۲۷۷۴]

اردو ترجمہ · Urdu

(٩٦٤٩) اسامہ بن شریک (رض) فرماتے ہیں : میں نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے ساتھ حج کرنے نکلا، لوگ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے پاس آئے ، کوئی کہتا : میں نے طواف سے پہلے سعی کرلی ہے یا کچھ مقدم و موخر کرلیا ہے تو آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ان کو فرماتے : کوئی حرج نہیں ، کوئی حرج نہیں۔ سوائے اس آدمی کے جس نے مسلمان آدمی کی عزت خراب کی اور وہ ظالم تھا تو یہی ہے جس پر حرج ہے اور وہ ہلاک ہوگیا۔ شیخ (رض) فرماتے ہیں : سَعَیْتُ قَبْلَ أَنْ أَطُوفَ یہ الفاظ غریب ہیں ، ان کو شیبانی سے بیان کرنے میں جریر منفرد ہے ، اگر یہ محفوظ بھی ہو تو اس کا مطلب یہ ہوگا گویا کہ اس نے ایسے آدمی کے بارے میں پوچھا جو طواف قدوم کے پیچھے سعی کرے ، طوافِ افاضہ سے پہلے تو آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا کوئی حرج نہیں۔ واللہ اعلم

9655

Sunan Al Kubra Bayhaqi #9655

Zaeef

(۹۶۵۰)أَخْبَرَنَا أَبُو الْحَسَنِ الرَّفَّائُ أَخْبَرَنَا عُثْمَانُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ بِشْرٍ حَدَّثَنَا إِسْمَاعِیلُ الْقَاضِی حَدَّثَنَا ابْنُ أَبِی أُوَیْسٍ حَدَّثَنَا ابْنُ أَبِی الزِّنَادِ عَنْ أَبِیہِ عَنِ الْفُقَہَائِ الَّذِینَ یُنْتَہَی إِلَی قَوْلِہِمْ مِنْ أَہْلِ الْمَدِینَۃِ کَانُوا یَقُولُونَ : مَنْ نَسِیَ أَنْ یُفِیضَ حَتَّی رَجَعَ إِلَی بِلاَدِہِ فَہُوَ حَرَامٌ حِینَ یَذْکُرُ حَتَّی یَرْجِعَ إِلَی الْبَیْتِ فَیَطُوفُ بِہِ فَإِنْ أَصَابَ النِّسَائَ أَہْدَی بَدَنَۃً۔ [ضعیف]

اردو ترجمہ · Urdu

(٩٦٥٠) فقہاء مدینہ فرمایا کرتے تھے : جو طواف افاضہ کیے بغیر اپنے علاقے میں آگیا تو وہ اس وقت سے پھر محرم ہوجائے گا، جب اس کو یاد آیا حتیٰ کہ بیت اللہ میں آکر طواف کرے۔ اگر وہ عورتوں سے ملاپ کرلے تو قربانی دے گا۔