Muslim99Muslim99

Sunan Al Kubra Bayhaqi · Book 15 · Chapter 2000

کتاب الحج

یومِ عرفہ کا خطبہ زوال کے بعد دینا اور ظہر و عصر کو ایک ہی اذان اور دو اق امتوں کے ساتھ جمع کرنا

3 hadiths in this chapter

9459

Sunan Al Kubra Bayhaqi #9459

Zaeef

(۹۴۵۴)أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللَّہِ الْحَافِظُ أَخْبَرَنِی أَبُو عَمْرٍو الْمُقْرِئُ وَأَبُو بَکْرٍ الْوَرَّاقُ قَالاَ أَخْبَرَنَا الْحَسَنُ بْنُ سُفْیَانَ حَدَّثَنَا ہِشَامُ بْنُ عَمَّارٍ وَأَبُو بَکْرِ بْنُ أَبِی شَیْبَۃَ قَالاَ حَدَّثَنَا حَاتِمُ بْنُ إِسْمَاعِیلَ حَدَّثَنَا جَعْفَرُ بْنُ مُحَمَّدٍ عَنْ أَبِیہِ قَالَ : دَخَلْنَا عَلَی جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللَّہِ رَضِیَ اللَّہُ عَنْہُ فَذَکَرَ الْحَدِیثَ فِی حَجَّۃِ النَّبِیِّ -ﷺ وَنُزُولِہِ بِنَمِرَۃَ قَالَ حَتَّی إِذَا زَاغَتِ الشَّمْسُ أَمَرَ بِالْقَصْوَائِ فَرُحِلَتْ لَہُ فَرَکِبَ حَتَّی أَتَی بَطْنَ الْوَادِی فَخَطَبَ النَّاسَ فَذَکَرَ الْحَدِیثَ فِی خُطْبَتِہِ کَمَا مَضَی فِی ہَذَا الْحَدِیثِ حَیْثُ أَخْرَجْنَاہُ بِسِیَاقِہِ مِنْ ہَذَا الْکِتَابِ قَالَ ثُمَّ أَذَّنَ بِلاَلٌ ثُمَّ أَقَامَ فَصَلَّی الظُّہْرَ ثُمَّ أَقَامَ فَصَلَّی الْعَصْرَ وَلَمْ یُصَلِّ بَیْنَہُمَا شَیْئًا۔ رَوَاہُ مُسْلِمٌ فِی الصَّحِیحِ عَنْ أَبِی بَکْرِ بْنِ أَبِی شَیْبَۃَ۔ [منکر ۱۲۱]

اردو ترجمہ · Urdu

(٩٤٥٤) جابر بن عبداللہ (رض) نے نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے حج والی حدیث بیان کی اور نمرہ میں آپ کا اترنا بیان کیا ہے حتیٰ کہ جب سورج ڈھل گیا، انھوں نے قصواء کا حکم دیا ۔ اس پر کجاوا کسا گیا ، آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سوار ہوئے حتیٰ کہ وادی کے درمیان میں آئے ، لوگوں کو خطبہ دیا، پھر بلال نے اذان دی پھر ظہر کی اقامت کہی اور نماز پڑھی ، پھر اقامت کہی تو عصر کی نماز پڑھائی۔

9460

Sunan Al Kubra Bayhaqi #9460

Zaeef

(۹۴۵۵)أَخْبَرَنَا أَبُو زَکَرِیَّا بْنُ أَبِی إِسْحَاقَ حَدَّثَنَا أَبُو الْعَبَّاسِ : مُحَمَّدُ بْنُ یَعْقُوبَ أَخْبَرَنَا الرَّبِیعُ بْنُ سُلَیْمَانَ أَخْبَرَنَا الشَّافِعِیُّ أَخْبَرَنَا إِبْرَاہِیمُ بْنُ مُحَمَّدٍ وَغَیْرُہُ عَنْ جَعْفَرِ بْنِ مُحَمَّدٍ عَنْ أَبِیہِ عَنْ جَابِرِ فِی حَجَّۃِ الإِسْلاَمِ قَالَ فَرَاحَ النَّبِیُّ -ﷺ إِلَی الْمَوْقِفِ بِعَرَفَۃَ فَخَطَبَ النَّاسَ الْخُطْبَۃَ الأُولَی ثُمَّ أَذَّنَ بِلاَلٌ ثُمَّ أَخَذَ النَّبِیُّ -ﷺ فِی الْخُطْبَۃِ الثَّانِیَۃِ فَفَرَغَ مِنَ الْخُطْبَۃِ وَبِلاَلٌ مِنَ الأَذَانِ ثُمَّ أَقَامَ بِلاَلٌ فَصَلَّی الظُّہْرَ ثُمَّ أَقَامَ فَصَلَّی الْعَصْرَ۔ قَالَ الشَّیْخُ تَفَرَّدَ بِہَذَا التَّفْصِیلِ إِبْرَاہِیمُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ أَبِی یَحْیَی وَفِی حَدِیثِ حَاتِمِ بْنِ إِسْمَاعِیلَ مَا دَلَّ عَلَی أَنَّہُ خَطَبَ ثُمَّ أَذَّنَ بِلاَلٌ إِلاَّ أَنَّہُ لَیْسَ فِیہِ ذِکْرُ أَخْذِ النَّبِیِّ -ﷺ فِی الْخُطْبَۃِ الثَّانِیَۃِ وَاللَّہُ أَعْلَمُ۔[منکر ۱۲۱]

اردو ترجمہ · Urdu

(٩٤٥٥) جابر (رض) حجۃ الاسلام کے بارے میں فرماتے ہیں کہ نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) موقف کی طرف گئے ، عرفہ میں لوگوں کو پہلا خطبہ دیا۔ پھر بلال نے اذان کہی۔ پھر نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے دوسرا خطبہ شروع کردیا ۔ جب آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) خطبہ اور بلال اذان سے فارغ ہوئے تو بلال (رض) نے اقامت کہی ، آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ظہر پڑھائی ۔ پھر اقامت کہی تو عصر کی نماز پڑھائی۔ شیخ فرماتے ہیں : اس تفصیل کے ساتھ ابراہیم بن محمد بن ابو یحییٰ منفرد ہے۔ حاتم بن اسماعیل کی حدیث جو اس بات پر دلالت کرتی ہے کہ انھوں نے خطبہ دیا ۔ پھر بلال (رض) نے اذان کہی ، مگر اس میں یہ ذکر نہیں کہ انھوں نے یہ بات نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے دوسرے خطبہ سے اخذ کی تھی۔

9461

Sunan Al Kubra Bayhaqi #9461

Sahih

(۹۴۵۶)أَخْبَرَنَا أَبُو عَمْرٍو : مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللَّہِ الأَدِیبُ أَخْبَرَنَا أَبُو بَکْرٍ الإِسْمَاعِیلِیُّ حَدَّثَنَا أَبُو عِمْرَانَ : إبْرَاہِیمُ بْنُ ہَانِئٍ حَدَّثَنَا الرَّمَادِیُّ حَدَّثَنَا ابْنُ بُکَیْرٍ وَأَبُو صَالِحٍ أَنَّ اللَّیْثَ حَدَّثَہُمَا قَالَ حَدَّثَنِی عُقَیْلٌ عَنِ ابْنِ شِہَابٍ قَالَ أَخْبَرَنِی سَالِمٌ : أَنَّ الْحَجَّاجَ سَأَلَ ابْنَ عُمَرَ کَیْفَ یَصْنَعُ فِی الْمَوْقِفِ یَوْمَ عَرَفَۃَ قَالَ سَالِمٌ إِنْ کُنْتَ تُرِیدُ السُّنَّۃَ فَہَجِّرْ بِالصَّلاَۃِ یَوْمَ عَرَفَۃَ فَقَالَ ابْنُ عُمَرَ : صَدَقَ إِنَّہُمْ کَانُوا یَجْمَعُونَ بَیْنَ الظُّہْرِ وَالْعَصْرِ یَوْمَ عَرَفَۃَ فِی السُّنَّۃِ قَالَ ابْنُ شِہَابٍ فَقُلْتُ لِسَالِمٍ أَفَعَلَ ذَلِکَ رَسُولُ اللَّہِ -ﷺ قَالَ سَالِمٌ : وَہَلْ یَتَّبِعُونَ إِلاَّ سُنَّتَہُ۔ أَخْرَجَہُ الْبُخَارِیُّ فَقَالَ وَقَالَ اللَّیْثُ۔ وَرُوِّینَا عَنْ نَافِعٍ أَنَّ ابْنَ عُمَرَ کَانَ یَجْمَعُ بَیْنَہُمَا إِذَا فَاتَہُ مَعَ الإِمَامِ یَوْمَ عَرَفَۃَ۔ وَعَنِ ابْنِ جُرَیْجٍ عَنْ عَطَائٍ إِنْ شَائَ جَمَعَ وَإِنْ شَائَ فَرَّقَ۔ [صحیح۔ نسائی ۳۰۰۹]

اردو ترجمہ · Urdu

(٩٤٥٦) سالم فرماتے ہیں کہ حجاج نے ابن عمر سے پوچھا کہ عرفہ کے دن موقف میں کیسے کیا جائے ؟ سالم نے فرمایا : اگر تو سنت چاہتا ہے تو عرفہ کے دن صبح کی نماز جلدی پڑھ تو ابن عمر (رض) نے فرمایا : اس نے سچ کہا ہے کہ وہ ظہر اور عصر کو سنت کے مطابق عرفہ کے دن جمع کرتے تھے، ابن شہاب فرماتے ہیں : میں نے سالم سے عرض کیا : کیا رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ایسا کیا ہے ؟ سالم نے فرمایا : وہ تو صرف آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ہی کی سنت کا اتباع کرتے تھے۔