Muslim99Muslim99

Sunan Al Kubra Bayhaqi · Book 15 · Chapter 1997

کتاب الحج

منیٰ کی طرف یوم ترویہ کو جانا اور اگلے دن تک وہیں رہنا ، پھر وہاں سے عرفہ جانا

3 hadiths in this chapter

9443

Sunan Al Kubra Bayhaqi #9443

Sahih

(۹۴۳۸) أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللَّہِ الْحَافِظُ أَخْبِرْنِی أَبُو عَمْرٍو الْمُقْرِئُ وَأَبُو بَکْرٍ الْوَرَّاقُ قَالاَ أَخْبَرَنَا الْحَسَنُ بْنُ سُفْیَانَ حَدَّثَنَا ہِشَامُ بْنُ عَمَّارٍ وَأَبُو بَکْرِ بْنُ أَبِی شَیْبَۃَ قَالاَ حَدَّثَنَا حَاتِمُ بْنُ إِسْمَاعِیلَ حَدَّثَنَا جَعْفَرُ بْنُ مُحَمَّدٍ عَنْ أَبِیہِ قَالَ: دَخَلْنَا عَلَی جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللَّہِ رَضِیَ اللَّہُ عَنْہُ فَذَکَرَ الْحَدِیثَ فِی حَجِّ النَّبِیِّ -ﷺ قَالَ ثُمَّ حَلَّ النَّاسُ کُلُّہُمْ وَقَصَّرُوا إِلاَّ النَّبِیَّ -ﷺ وَمَنْ کَانَ مَعَہُ ہَدْیٌ فَلَمَّا کَانَ یَوْمَ التَّرْوِیَۃِ وَوَجَّہُوا إِلَی مِنًی أَہَلُّوا بِالْحَجِّ وَرَکِبَ رَسُولُ اللَّہِ -ﷺ فَصَلَّی بِمِنًی الظُّہْرَ وَالْعَصْرَ وَالْمَغْرِبَ وَالْعِشَائَ وَالصُّبْحَ ثُمَّ مَکَثَ قَلِیلاً حَتَّی طَلَعَتِ الشَّمْسُ وَأَمَرَ بِقُبَّۃٍ مِنْ شَعَرٍ فَضُرِبَتْ لَہُ بِنَمِرَۃَ فَسَارَ رَسُولُ اللَّہِ -ﷺ وَلاَ تَشُکُّ قُرَیْشٌ إِلاَّ أَنَّہُ وَاقِفٌ عِنْدَ الْمَشْعَرِ الْحَرَامِ کَمَا کَانَتْ قُرَیْشٌ تَصْنَعُ فِی الْجَاہِلِیَّۃِ فَأَجَازَہُ رَسُولُ اللَّہِ -ﷺ حَتَّی أَتَی عَرَفَۃَ فَوَجَدَ الْقُبَّۃَ قَدْ ضُرِبَتْ لَہُ بِنَمِرَۃَ فَنَزَلَ بِہَا۔ رَوَاہُ مُسْلِمٌ فِی الصَّحِیحِ عَنْ أَبِی بَکْرِ بْنِ أَبِی شَیْبَۃَ۔[صحیح۔ مسلم]

اردو ترجمہ · Urdu

(٩٤٣٨) جابر بن عبداللہ (رض) نے نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے حج کا واقعہ سنایا اور فرمایا : پھر سارے لوگ حلال ہوگئے اور انھوں نے بال کٹوائے ۔ سوائے نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) اور اس شخص کے جس کے پاس قربانی تھی تو جب ترویہ کا دن تھا اور وہ منیٰ کی طرف متوجہ ہوئے۔ انھوں نے حج کا تلبیہ کہا رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سوار ہوئے اور ظہر کی نماز منیٰ میں ادا کی اور عصر بھی اور مغرب وعشا بھی اور صبح بھی۔ پھر تھوڑی دیر تک ٹھہرے حتیٰ کہ سورج طلوع ہوگیا اور آپ نے بالوں کے قبہ کا حکم دیا ۔ اس کو نمرہ میں لگایا گیا تو رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) چلے اور قریش شک نہیں کرتے ، مگر یہ کہ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) مشعرِ حرام کے پاس ٹھہرنے والے ہیں۔ جس طرح قریش جاہلیت میں کرتے تھے تو آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے اسے درست قرار دیا حتیٰ کہ عرفہ آئے اور دیکھا کہ قبہ نمرہ میں لگایا گیا تھا، آپ وہیں اترے۔

9444

Sunan Al Kubra Bayhaqi #9444

Sahih

(۹۴۳۹)أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللَّہِ الْحَافِظُ وَأَبُو عُثْمَانَ : سَعِیدُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ مُحَمَّدِ بْنِ عَبْدَانَ النَّیْسَابُورِیُّ قَالاَ حَدَّثَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّہِ : مُحَمَّدُ بْنُ یَعْقُوبَ حَدَّثَنَا یَحْیَی بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ یَحْیَی حَدَّثَنَا أَبُو خَیْثَمَۃَ زُہَیْرُ بْنُ حَرْبٍ حَدَّثَنَا إِسْحَاقُ بْنُ یُوسُفَ الأَزْرَقُ حَدَّثَنَا سُفْیَانُ الثَّوْرِیُّ عَنْ عَبْدِ الْعَزِیزِ بْنِ رُفَیْعٍ قَالَ سَأَلْتُ أَنَسَ بْنَ مَالِکٍ قَالَ قُلْتُ : أَخْبِرْنِی بِشَیْئٍ عَقَلْتَہُ عَنْ رَسُولِ اللَّہِ -ﷺ أَیْنَ صَلَّی الظُّہْرَ یَوْمَ التَّرْوِیَۃِ؟ قَالَ : بِمِنًی۔ قُلْتُ : فَأَیْنَ صَلَّی الْعَصْرَ یَوْمَ النَّفْرِ؟ قَالَ : بِالأَبْطَحِ۔ ثُمَّ قَالَ : افْعَلْ کَمَا یَفْعَلُ أُمَرَاؤُکَ۔ رَوَاہُ الْبُخَارِیُّ فِی الصَّحِیحِ عَنْ عَبْدِ اللَّہِ بْنِ مُحَمَّدٍ عَنْ إِسْحَاقَ وَرَوَاہُ مُسْلِمٌ عَنْ زُہَیْرِ بْنِ حَرْبٍ۔ [صحیح۔ بخاری ۱۵۷۰۔ مسلم ۱۳۰۹]

اردو ترجمہ · Urdu

(٩٤٣٩) عبدالعزیز بن رفیع فرماتے ہیں کہ میں نے انس بن مالک (رض) سے پوچھا : مجھے کوئی ایسی بات بتاؤ جس کو آپ نے رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے سیکھا ہو کہ انھوں نے ترویہ کے دن ظہر کہاں ادا کی ؟ انھوں نے کہا : منیٰ میں، میں نے کہا : عصر کوچ کے دن کہا : پڑھی ؟ انھوں نے کہا : ابطح میں ، پھر کہا : ویسے ہی کر جیسے تیرے امراء کرتے ہیں۔

9445

Sunan Al Kubra Bayhaqi #9445

Sahih

(۹۴۴۰)أَخْبَرَنَا أَبُو بَکْرِ بْنُ الْحَسَنِ وَأَبُو زَکَرِیَّا قَالاَ حَدَّثَنَا أَبُو الْعَبَّاسِ : مُحَمَّدُ بْنُ یَعْقُوبَ أَخْبَرَنَا الرَّبِیعُ بْنُ سُلَیْمَانَ أَخْبَرَنَا الشَّافِعِیُّ أَخْبَرَنَا مَالِکٌ۔ (ح) وَأَخْبَرَنَا أَبُو أَحْمَدَ الْمِہْرَجَانِیُّ أَخْبَرَنَا أَبُو بَکْرِ بْنُ جَعْفَرٍ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ إبْرَاہِیمَ حَدَّثَنَا ابْنُ بُکَیْرٍ حَدَّثَنَا مَالِکٌ عَنْ نَافِعٍ : أَنَّ عَبْدَ اللَّہِ بْنَ عُمَرَ کَانَ یُصَلِّی الظُّہْرَ وَالْعَصْرَ وَالْمَغْرِبَ وَالْعِشَائَ وَالصُّبْحَ بِمِنًی ثُمَّ یَغْدُو مِنْ مِنًی إِذَا طَلَعَتِ الشَّمْسُ إِلَی عَرَفَۃَ۔ لَفْظُ حَدِیثِ ابْنِ بُکَیْرٍ وَحَدِیثُ الشَّافِعِیِّ مُخْتَصَرٌ فِی الْغُدُوِّ فَقَطْ۔ [صحیح۔ مالک ۸۹۷]

اردو ترجمہ · Urdu

(٩٤٤٠) ابن عمر (رض) ظہر، عصر، مغرب، عشا اور صبح کی نمازیں منیٰ میں پڑھتے ، پھر جب سورج طلوع ہوتا تو عرفہ جاتے۔