Muslim99Muslim99

Sunan Al Kubra Bayhaqi · Book 15 · Chapter 1950

کتاب الحج

جو کچھ حجرِ اسود اور مقام کے بارے میں وارد ہوا ہے

5 hadiths in this chapter

9233

Sunan Al Kubra Bayhaqi #9233

Zaeef

(۹۲۲۸) أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّہِ الْحَافِظُ حَدَّثَنَا أَبُو الْعَبَّاسِ : مُحَمَّدُ بْنُ یَعْقُوبَ حَدَّثَنَا الرَّبِیعُ بْنُ سُلَیْمَانَ حَدَّثَنَا أَیُّوبُ بْنُ سُوَیْدٍ حَدَّثَنَا یُونُسُ بْنُ یَزِیدَ عَنِ الزُّہْرِیِّ عَنْ مُسَافِعٍ الْحَجَبِیِّ عَنْ عَبْدِ اللَّہِ بْنِ عَمْرٍو قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّہِ -ﷺ : ((الرُّکْنُ وَالْمَقَامُ یَاقُوتَتَانِ مِنْ یَوَاقِیتِ الْجَنَّۃِ طَمَسَ اللَّہُ نُورَہُمَا وَلَوْلاَ ذَلِکَ لأَضَائَ تَا مَا بَیْنَ الْمَشْرِقِ وَالْمَغْرِبِ))۔ [منکر۔ ابن خزیمہ ۲۷۳۱۔ حاکم ۱/۶۳۶]

اردو ترجمہ · Urdu

(٩٢٢٨) عبداللہ بن عمرو (رض) فرماتے ہیں کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : رکن اور مقام جنت کے ہیروں میں سے ہیرے ہیں، اللہ نے ان کا نور ختم کردیا ہے۔ اگر ایسا نہ کیا ہوتا تو مشرق ومغرب کو یہ روشن کردیتے۔

9234

Sunan Al Kubra Bayhaqi #9234

Zaeef

(۹۲۲۹) أَخْبَرَنَا عَلِیُّ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ عَبْدَانَ أَخْبَرَنَا أَحْمَدُ بْنُ عُبَیْدٍ حَدَّثَنَا الأَسْفَاطِیُّ یَعْنِی الْعَبَّاسَ بْنَ الْفَضْلِ حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ شَبِیبٍ حَدَّثَنَا أَبِی عَنْ یُونُسَ عَنِ الزُّہْرِیِّ قَالَ حَدَّثَنِی مُسَافِعٌ الْحَجَبِیُّ سَمِعَ عَبْدَ اللَّہِ بْنَ عَمْرٍو یَقُولُ قَالَ رَسُولُ اللَّہِ -ﷺ : ((إِنَّ الرُّکْنَ وَالْمَقَامَ مِنْ یَاقُوتِ الْجَنَّۃِ وَلَوْلاَ مَا مَسَّہُمَا مِنْ خَطَایَا بَنِی آدَمَ لأَضَائَ ا مَا بَیْنَ الْمَشْرِقِ وَالْمَغْرِبِ وَمَا مَسَّہُمَا مِنْ ذِی عَاہَۃٍ وَلاَ سَقِیمٍ إِلاَّ شُفِیَ))۔ [منکر۔ فتح الباری ۳/ ۴۶۲]

اردو ترجمہ · Urdu

(٩٢٢٩) عبداللہ بن عمر (رض) فرماتے ہیں کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا کہ رکن اور مقام جنت کے یا قوت ہیں، اگر ان کو بنی آدم کے گناہ نہ لگتے تو یہ مشرق ومغرب کو روشن کردیتے اور کوئی بھی بیماری یا مصیبت والا ان کو چھوتا یا تو شفا یاب ہوجاتا۔

9235

Sunan Al Kubra Bayhaqi #9235

Sahih

(۹۲۳۰) وَأَخْبَرَنَا أَبُو الْحَسَنِ: عَلِیُّ بْنُ مُحَمَّدٍ الْمُقْرِئُ أَخْبَرَنَا الْحَسَنُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ إِسْحَاقَ حَدَّثَنَا یوُسُفُ بْنُ یَعْقُوبَ حَدَّثَنَا مُسَدَّدٌ حَدَّثَنَا حَمَّادُ بْنُ زَیْدٍ عَنِ ابْنِ جُرَیْجٍ عَنْ عَطَائٍ عَنْ عَبْدِاللَّہِ بْنِ عَمْرٍو یَرْفَعُہُ قَالَ: ((لَوْلاَ مَا مَسَّہُ مِنْ أَنْجَاسِ الْجَاہِلِیَّۃِ مَا مَسَّہُ ذُو عَاہَۃٍ إِلاَّ شُفِیَ وَمَا عَلَی الأَرْضِ شَیْئٌ مِنَ الْجَنَّۃِ غَیْرُہُ))۔[صحیح]

اردو ترجمہ · Urdu

(٩٢٣٠) عبداللہ بن عمرو (رض) مرفوعاً بیان فرماتے ہیں کہ اگر اس کو جاہلیت کی نجاستیں نہ چھوتیں تو اس کو کوئی بھی بیماری والا چھوتا تو شفا یاب ہوجاتا اور زمین پر اس کے علاوہ جنت کی اور کوئی چیز نہیں ہے۔

9236

Sunan Al Kubra Bayhaqi #9236

Sahih

(۹۲۳۱) أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّہِ الْحَافِظُ حَدَّثَنَا أَبُو الْعَبَّاسِ : مُحَمَّدُ بْنُ یَعْقُوبَ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَلِیٍّ الْوَرَّاقُ حَدَّثَنَا شَاذُّ بْنُ فَیَّاضٍ أَبُو عُبَیْدَۃَ حَدَّثَنَا عُمَرُ بْنُ إِبْرَاہِیمَ عَنْ قَتَادَۃَ عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِکٍ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّہِ -ﷺ : ((الْحَجَرُ الأَسْوَدُ مِنْ حِجَارَۃِ الْجَنَّۃِ))۔ [صحیح لغیرہ]

اردو ترجمہ · Urdu

(٩٢٣١) انس بن مالک (رض) فرماتے ہیں کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : حجرِ اسود جنت کے پتھروں میں سے ہے۔

9237

Sunan Al Kubra Bayhaqi #9237

Sahih

(۹۲۳۲) أَخْبَرَنَا أَبُو الْحَسَنِ : عَلِیُّ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ عَبْدَانَ أَخْبَرَنَا أَحْمَدُ بْنُ عُبَیْدٍ الصَّفَّارُ حَدَّثَنَا إِسْحَاقُ بْنُ الْحَسَنِ الْحَرْبِیُّ حَدَّثَنَا عَفَّانُ حَدَّثَنَا حَمَّادُ بْنُ سَلَمَۃَ حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّہِ بْنُ عُثْمَانَ بْنِ خُثَیْمٍ عَنْ سَعِیدِ بْنِ جُبَیْرٍ عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ قَالَ النَّبِیُّ -ﷺ : ((لَیَبْعَثَنَّ اللَّہُ الْحَجَرَ یَوْمَ الْقِیَامَۃِ لَہُ عَیْنَانِ یُبْصِرُ بِہِمَا وَلِسَانٌ یَنْطِقُ بِہِ یَشْہَدُ عَلَی مَنِ اسْتَلَمَہُ بِحَقٍّ))۔ وَکَذَلِکَ رَوَاہُ جَمَاعَۃٌ عَنْ حَمَّادٍ وَکَذَلِکَ رَوَاہُ جَمَاعَۃٌ عَنْ عَبْدِ اللَّہِ بْنِ عُثْمَانَ وَقَالَ بَعْضُہُمْ فِی الْحَدِیثِ : لِمَنِ اسْتَلَمَہُ بِحَقٍّ۔ [صحیح۔ ترمذی ۹۶۱۔ ابن ماجہ ۲۹۴۴]

اردو ترجمہ · Urdu

(٩٢٣٢) ابن عباس (رض) فرماتے ہیں کہ نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : ” اللہ تعالیٰ قیامت کے دن حجر اسود کو اٹھائے گا، اس کی دو دیکھنے والی آنکھیں ہوں گی ، جس نے اس کو حق کے ساتھ چھوا ہوگا یہ اس کی گواہی دے گا۔