Muslim99Muslim99

Sunan Al Kubra Bayhaqi · Book 15 · Chapter 1870

کتاب الحج

اگر وہ مکہ کا رہائشی ہے تو اس کے لیے حکم ہے کہ جب منیٰ کی طرف متوجہ ہو تو تلبیہ کہے اور اگر کہیں اور کا باسی ہے تو سفرِ حج کا آغاز کرتے وقت تلبیہ کہنا مستحب ہے

5 hadiths in this chapter

8938

Sunan Al Kubra Bayhaqi #8938

Sahih

(۸۹۳۵) أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِاللَّہِ الْحَافِظُ أَخْبَرَنَا یَحْیَی بْنُ مَنْصُورٍ الْقَاضِی حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِالسَّلاَمِ حَدَّثَنَا یَحْیَی بْنُ یَحْیَی قَالَ قَرَأْتُ عَلَی مَالِکٍ عَنْ سَعِیدِ بْنِ أَبِی سَعِیدٍ الْمَقْبُرِیِّ عَنْ عُبَیْدِ بْنِ جُرَیْجٍ أَنَّہُ قَالَ لِعَبْدِ اللَّہِ بْنِ عُمَرَ : یَا أَبَا عَبْدِ الرَّحْمَنِ رَأَیْتُکَ تَصْنَعُ أَرْبَعًا لَمْ أَرَ أَحَدًا مِنْ أَصْحَابِکَ یَصْنَعُہَا قَالَ : مَا ہُنَّ یَا ابْنَ جُرَیْجٍ فَذَکَرَ الْحَدِیثَ۔ قَالَ فِیہِ : وَرَأَیْتُکَ إِذَا کُنْتَ بِمَکَّۃَ أَہَلَّ النَّاسُ إِذَا رَأَوُا الْہِلاَلَ وَلَمْ تُہِلَّ أَنْتَ حَتَّی یَکُونَ یَوْمُ التَّرْوِیَۃِ فَقَالَ عَبْدُ اللَّہِ بْنُ عُمَرَ أَمَّا الإِہْلاَلُ فَإِنِّی لَمْ أَرَ رَسُولَ اللَّہِ -ﷺ- یُہِلُّ حَتَّی تَنْبَعِثَ بِہِ رَاحِلَتُہُ۔ رَوَاہُ مُسْلِمٌ فِی الصَّحِیحِ عَنْ یَحْیَی بْنِ یَحْیَی وَأَخْرَجَہُ الْبُخَارِیُّ عَنِ الْقَعْنَبِیِّ عَنْ مَالِکٍ۔ [صحیح۔ بخاری ۵۵۱۳۔ مسلم ۱۱۸۷]

اردو ترجمہ · Urdu

(٨٩٣٥) عبید بن جریج فرماتے ہیں کہ انھوں نے عبداللہ بن عمر (رض) سے کہا : اے ابوعبدالرحمن ! میں نے دیکھا کہ آپ چار ایسے کام کرتے ہیں جو آپ کا کوئی بھی ساتھی نہیں کرتا تو انھوں نے پوچھا : ابوجریج ! وہ کیا ہیں ؟ تو انھوں نے ساری بات ذکر کی جس میں یہ بھی تھا کہ میں نے آپ کو دیکھا ہے کہ جب آپ مکہ ہوتے ہیں تو لوگ تو چاند دیکھتے ہی تلبیہ شروع کردیتے ہیں اور آپ نہیں کہتے ہیں حتیٰ کہ یوم ترویہ آجاتا ہے تو عبداللہ بن عمر (رض) نے فرمایا : جو تلبیہ کہنے کی بات ہے تو میں نے رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو تلبیہ کہتے نہیں سنا حتیٰ کہ آپ کی سواری ان کو لے کر چل پڑی۔

8939

Sunan Al Kubra Bayhaqi #8939

Sahih

(۸۹۳۶) أَخْبَرَنَا عَلِیُّ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ عَبْدَانَ أَخْبَرَنَا أَحْمَدُ بْنُ عُبَیْدٍ الصَّفَّارُ حَدَّثَنَا إِسْحَاقُ الْحَرْبِیُّ حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ یُونُسَ حَدَّثَنَا أَبُو شِہَابٍ عَنْ دَاوُدَ عَنْ أَبِی نَضْرَۃَ عَنْ أَبِی سَعِیدٍ الْخُدْرِیِّ رَضِیَ اللَّہُ عَنْہُ قَالَ : قَدِمْنَا نَصْرُخُ بِالْحَجِّ صُرَاخًا فَلَمَّا طُفْنَا بِالْبَیْتِ قَالَ رَسُولُ اللَّہِ -ﷺ- : اجْعَلُوہَا عُمْرَۃً ۔ فَلَمَّا کَانَ یَوْمُ التَّرْوِیَۃِ أَہْلَلْنَا بِالْحَجِّ۔ [صحیح۔ مسند احمد ۳/ ۵۔ ابن حبان ۳۷۹۳]

اردو ترجمہ · Urdu

(٨٩٣٦) ابوسعید خدری (رض) فرماتے ہیں کہ جب ہم آئے تو حج کی آوازیں بلند کرتے ہوئے آئے اور جب ہم نے بیت اللہ کا طواف کرلیا تو رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : اس کو عمرہ بنا لو۔ جب ترویہ کا دن (آٹھ ذوالحجہ) آیا تو ہم نے حج کا تلبیہ کہا۔

8940

Sunan Al Kubra Bayhaqi #8940

Sahih

(۸۹۳۷) وَفِی حَدِیثِ عَبْدِ الأَعْلَی بْنِ عَبْدِ الأَعْلَی عَنْ دَاوُدَ بْنِ أَبِی ہِنْدٍ عَنْ أَبِی نَضْرَۃَ عَنْ أَبِی سَعِیدٍ قَالَ : خَرَجْنَا مَعَ رَسُولِ اللَّہِ -ﷺ- نَصْرُخُ بِالْحَجِّ صُرَاخًا فَلَمَّا قَدِمْنَا مَکَّۃَ أَمَرَنَا أَنْ نَجْعَلَہَا عُمْرَۃً إِلاَّ مَنْ سَاقَ الْہَدْیَ فَلَمَّا کَانَ یَوْمُ التَّرْوِیَۃِ وَرُحْنَا إِلَی مِنًی أَہْلَلْنَا بِالْحَجِّ۔ أَخْبَرَنَاہُ أَبُو عَبْدِ اللَّہِ الْحَافِظُ أَخْبَرَنِی أَبُو أَحْمَدَ الْحَافِظُ أَخْبَرَنَا عَبْدُ اللَّہِ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ عَبْدِ الْعَزِیزِ حَدَّثَنَا عُبَیْدُ اللَّہِ بْنُ عُمَرَ الْقَوَارِیرِیُّ حَدَّثَنَا عَبْدُ الأَعْلَی۔ رَوَاہُ مُسْلِمٌ عَنْ عُبَیْدِ اللَّہِ الْقَوَارِیرِیِّ۔[صحیح۔ انظر قبلہ]

اردو ترجمہ · Urdu

(٨٩٣٧) ابوسعید (رض) فرماتے ہیں کہ ہم رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے ساتھ حج کا تلبیہ بلند کرتے ہوئے نکلے تو جب ہم مکہ پہنچے تو ہمیں اس کو عمرہ بنانے کا حکم دیا، ان لوگوں کے سوا جن کے پاس قربانیاں تھیں تو جب ترویہ کا دن آیا اور ہم منیٰ کی طرف چلے تو ہم نے حج کا تلبیہ کہا۔

8941

Sunan Al Kubra Bayhaqi #8941

Sahih

(۸۹۳۸) أَخْبَرَنَا أَبُو الْحُسَیْنِ بْنُ بِشْرَانَ أَخْبَرَنَا أَبُو عَمْرِو بْنُ السَّمَّاکِ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدَکَ الْقَزَّازُ حَدَّثَنَا حَجَّاجُ بْنُ مُحَمَّدٍ قَالَ قَالَ ابْنُ جُرَیْجٍ أَخْبَرَنِی أَبُو الزُّبَیْرِ : أَنَّہُ سَمِعَ جَابِرَ بْنَ عَبْدِ اللَّہِ رَضِیَ اللَّہُ عَنْہُ وَہُوَ یُخْبِرُ عَنْ حَجَّۃِ النَّبِیِّ -ﷺ- قَالَ فَأَمَرَنَا بَعْد مَا طُفْنَا أَنْ نَحِلَّ قَالَ النَّبِیُّ -ﷺ- : ((فَإِذَا أَرَدْتُمْ أَنْ تَنْطَلِقُوا إِلَی مِنًی فَأَہِلُّوا))۔ قَالَ فَأَہْلَلْنَا مِنَ الْبَطْحَائِ ۔ [صحیح۔ مسلم ۱۲۱۰۔ مسند احمد ۳/ ۳۷۸]

اردو ترجمہ · Urdu

(٨٩٣٨) جابر بن عبداللہ (رض) نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے حج کے بارے میں فرماتے ہیں کہ طواف کرلینے کے بعد ہمیں حکم دیا کہ ہم حلال ہوجائیں اور نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : جب تم منیٰ کی طرف نکلنے کا ارادہ کرو تو تلبیہ شروع کر دو تو ہم نے بطحا سے تلبیہ کا آغاز کیا۔

8942

Sunan Al Kubra Bayhaqi #8942

Sahih

(۸۹۳۹) وَأَخْبَرَنَا أَبُو الْحَسَنِ : عَلِیُّ بْنُ مُحَمَّدٍ الْمُقْرِئُ أَخْبَرَنَا الْحَسَنُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ إِسْحَاقَ حَدَّثَنَا یُوسُفُ بْنُ یَعْقُوبَ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ أَبِی بَکْرٍ حَدَّثَنَا یَحْیَی بْنُ سَعِیدٍ عَنِ ابْنِ جُرَیْجٍ فَذَکَرَہُ بِمَعْنَاہُ۔ رَوَاہُ مُسْلِمٌ فِی الصَّحِیحِ عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ حَاتِمٍ عَنْ یَحْیَی بْنِ سَعِیدٍ۔[صحیح۔ مسلم ۱۲۱۰۔ مسند احمد ۳/ ۳۷۸]

اردو ترجمہ · Urdu

(٨٩٣٩) ایضاً ۔