Muslim99Muslim99

Sunan Al Kubra Bayhaqi · Book 15 · Chapter 1859

کتاب الحج

حج تمتع کرنے والے کی قربانی اور روزے کا بیان

5 hadiths in this chapter

8891

Sunan Al Kubra Bayhaqi #8891

Sahih

(۸۸۸۸) أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّہِ الْحَافِظُ أَخْبَرَنَا أَبُو بَکْرِ بْنُ إِسْحَاقَ أَخْبَرَنَا أَحْمَدُ بْنُ إِبْرَاہِیمَ حَدَّثَنَا ابْنُ بُکَیْرٍ حَدَّثَنِی اللَّیْثُ وَأَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِاللَّہِ الْحَافِظُ حَدَّثَنَا أَبُو عَبْدِاللَّہِ: مُحَمَّدُ بْنُ یَعْقُوبَ حَدَّثَنَا حُسَیْنُ بْنُ حَسَنِ بْنِ مُہَاجِرٍ حَدَّثَنَا عَبْدُالْمَلِکِ بْنُ شُعَیْبِ بْنِ اللَّیْثِ حَدَّثَنِی أَبِی عَنْ أَبِیہِ حَدَّثَنِی عُقَیْلُ بْنُ خَالِدٍ عَنِ ابْنِ شِہَابٍ عَنْ سَالِمِ بْنِ عَبْدِ اللَّہِ : أَنَّ عَبْدَ اللَّہِ بْنَ عُمَرَ رَضِیَ اللَّہُ عَنْہُ قَالَ فَذَکَرَ الْحَدِیثَ فِی حَجِّ النَّبِیِّ -ﷺ- قَالَ : فَلَمَّا قَدِمَ رَسُولُ اللَّہِ -ﷺ- مَکَّۃَ قَالَ لِلنَّاسِ : ((مَنْ کَانَ مِنْکُمْ أَہْدَی فَإِنَّہُ لاَ یَحِلُّ مِنْ شَیْئٍ حَرُمَ حَتَّی یَقْضِیَ حَجَّہُ وَمَنْ لَمْ یَکُنْ مِنْکُمْ أَہْدَی فَلْیَطُفْ بِالْبَیْتِ وَبَیْنَ الصَّفَا وَالْمَرْوَۃِ وَلْیُقَصِّرْ وَلْیُحْلِلْ ثُمَّ لِیُہِلَّ بِالْحَجِّ وَلْیُہْدِ ، فَمَنْ لَمْ یَجِدْ ہَدْیًا فَلْیَصُمْ ثَلاَثَۃَ أَیَّامٍ فِی الْحَجِّ وَسَبْعَۃً إِذَا رَجَعَ إِلَی أَہْلِہِ۔۔۔))۔ وَذَکَرَ الْحَدِیثَ رَوَاہُ الْبُخَارِیُّ فِی الصَّحِیحِ عَنِ ابْنِ بُکَیْرٍ وَرَوَاہُ مُسْلِمٌ عَنْ عَبْدِ الْمَلِکِ بْنِ شُعَیْبٍ۔ [صحیح۔ بخاری ۱۶۰۶]

اردو ترجمہ · Urdu

(٨٨٨٨) عبداللہ بن عمر (رض) نے ایک طویل حدیث بیان کی ، اس میں یہ بھی تھا کہ جب رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) مکہ پہنچے تو انھوں نے لوگوں کو کہا : ” جو شخص قربانی لے کر آیا ہے وہ حج پورا کرنے سے پہلے کسی چیز سے حلال نہ ہو جو حرام ہے اور جس کے پاس قربانی نہیں ہے وہ بیت اللہ اور صفا ومروہ کا طواف کرے ، بال کٹوائے اور حلال ہوجائے، پھر حج کا تلبیہ کہے اور قربانی دے اور جس کو قربانی نہیں ملتی وہ تین دن حج کے ایام میں روزے رکھے اور سات گھر جا کر۔

8892

Sunan Al Kubra Bayhaqi #8892

Sahih

(۸۸۸۹) أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللَّہِ الْحَافِظُ أَخْبَرَنِی أَحْمَدُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ وَاصِلٍ حَدَّثَنِی أَبِی حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ إِسْمَاعِیلَ قَالَ قَالَ أَبُو کَامِلٍ حَدَّثَنَا أَبُو مَعْشَرٍ عَنْ عُثْمَانَ بْنِ غِیَاثٍ عَنْ عِکْرِمَۃَ عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ : أَنَّہُ سُئِلَ عَنْ مُتْعَۃِ الْحَاجِّ فَقَالَ : أَہَلَّ الْمُہَاجِرُونَ وَالأَنْصَارُ وَأَزْوَاجُ النَّبِیِّ -ﷺ- فِی حَجَّۃِ الْوَدَاعِ وَأَہْلَلْنَا فَلَمَّا قَدِمْنَا مَکَّۃَ قَالَ رَسُولُ اللَّہِ -ﷺ- : ((اجْعَلُوا إِہْلاَلَکُمْ بِالْحَجِّ عُمْرَۃً إِلاَّ مَنْ قَلَّدَ الْہَدْیَ طُفْنَا بِالْبَیْتِ وَبِالصَّفَا وَالْمَرْوَۃِ وَأَتَیْنَا النِّسَائَ وَلَبِسْنَا الثِّیَابَ ۔ وَقَالَ : مَنْ قَلَّدَ الْہَدْیَ فَإِنَّہُ لاَ یَحِلُّ حَتَّی یَبْلُغَ الْہَدْیَ مَحِلَّہُ))۔ ثُمَّ أَمَرَنَا عَشِیَّۃَ التَّرْوِیَۃِ أَنْ نُہِلَّ بِالْحَجِّ فَإِذَا فَرَغْنَا مِنَ الْمَنَاسِکِ جِئْنَا فَطُفْنَا بِالْبَیْتِ وَبِالصَّفَا وَالْمَرْوَۃِ وَقَدْ تَمَّ حَجُّنَا وَعَلَیْنَا الْہَدْیُ کَمَا قَالَ اللَّہُ تَعَالَی {فَمَا اسْتَیْسَرَ مِنَ الْہَدْیِ فَمَنْ لَمْ یَجِدْ فَصِیَامُ ثَلاَثَۃِ أَیَّامٍ فِی الْحَجِّ وَسَبْعَۃٍ إِذَا رَجَعْتُمْ} [البقرۃ: ۱۹۶] إِلَی أَمْصَارِکُمْ وَالشَّاۃُ تُجْزِئُ فَجَمَعُوا نُسُکَیْنِ فِی عَامٍ بَیْنَ الْحَجِّ وَالْعُمْرَۃِ فَإِنَّ اللَّہَ أَنْزَلَہُ فِی کِتَابِہِ وَسُنَّۃِ نَبِیِّہِ وَأَبَاحَہُ غَیْرُ أَہْلِ مَکَّۃَ قَالَ اللَّہُ عَزَّ وَجَلَّ {ذَلِکَ لِمَنْ لَمْ یَکُنْ أَہْلُہُ حَاضِرِی الْمَسْجِدِ الْحَرَامِ} [البقرۃ: ۱۹۶] وَأَشْہُرُ الْحَجِّ الَّتِی ذَکَرَ اللَّہُ : شَوَّالٌ وَذُو الْقَعْدَۃِ وَذُو الْحَجَّۃِ ، مَنْ تَمَتَّعَ فِی ہَذِہِ الأَشْہُرِ فَعَلَیْہِ دَمٌ أَوْ صَوْمٌ وَالرَّفَثُ : الْجِمَاعُ وَالْفُسُوقُ : الْمَعَاصِی وَالْجِدَالُ : الْمِرَائُ۔ أَخْرَجَہُ الْبُخَارِیُّ فِی الصَّحِیحِ ہَکَذَا۔ [صحیح۔ بخاری ۱۴۹۷]

اردو ترجمہ · Urdu

(٨٨٨٩) ابن عباس (رض) سے حجِ تمتع کے بارے میں پوچھا گیا تو انھوں نے فرمایا کہ مہاجرین و انصار اور ازواجِ مطہرات (رض) نے حجۃ الوداع کے موقع پر تلبیہ کہا اور ہم نے بھی کہا، جب ہم مکہ پہنچے تو رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : ” اپنے حج کے تلبیہ کو عمرہ سے بدل دو، سوائے اس شخص کے جو قربانی لے کر آیا ہے۔ “ تو ہم نے بیت اللہ اور صفا ومروہ کا طواف کیا، عورتوں کے پاس آئے اور کپڑے پہنے اور فرمایا : ” جس نے قربانی کو قلادہ ڈالا ہے وہ حلال نہ ہو حتیٰ کہ قربانی اپنے ٹھکانے لگ جائے۔ “ پھر ہمیں ترویہ کی رات حکم دیا کہ ہم حج کا تلبیہ کہیں تو جب ہم مناسک سے فارغ ہوئے تو ہم نے آکر بیت اللہ اور صفا ومروہ کا طواف کیا اور ہمارا حج مکمل ہوگیا اور ہمارے ذمہ قربانی تھی جیسا کہ اللہ نے کہا ہے ” جو قربانی بھی میسر آئے وہ دو اور جو قربانی نہیں پاتا تو وہ تین دن حج میں اور سات گھر جا کر روزہ رکھے ، اپنے شہروں میں اور بکری بھی کفایت کر جائے گی تو انھوں نے اس سال دونوں کام کیے حج بھی اور عمرہ بھی۔ یقیناً اللہ تعالیٰ نے اس کو اپنی کتاب میں نازل کیا ہے اور اپنے نبی کی سنت میں بھی اور اہل مکہ کے علاوہ سب نے اس کو حلال جانا ہے ، اللہ کا فرمان ہے : ” یہ اس کے لیے ہے جس کا گھر مسجد حرام کے قریب نہیں “ اور حج کے مہینے جن کا اللہ نے ذکر کیا ہے : شوال، ذوالقعدہ اور ذوالحجہ ہیں، جو ان دنوں تمتع کرتا ہے اس پر قربانی یا روزے فرض ہیں اور رفث کا معنی جماع ہے، فسوق، گناہ ، جدال اور جھگڑے کو کہتے ہیں۔

8893

Sunan Al Kubra Bayhaqi #8893

Zaeef

(۸۸۹۰) وَقَدْ أَخْبَرَنَا أَبُو عَمْرٍو الأَدِیبُ أَخْبَرَنَا أَبُو بَکْرٍ الإِسْمَاعِیلِیُّ أَخْبَرَنَا الْقَاسِمُ الْمُطَرِّزُ حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ سِنَانٍ حَدَّثَنَا أَبُو کَامِلٍ حَدَّثَنَا أَبُو مَعْشَرٍ : الْبَرَّائُ حَدَّثَنَا عُثْمَانُ بْنُ سَعْدٍ عَنْ عِکْرِمَۃَ عَنِ ابْن عَبَّاسٍ مِثْلَ مَعْنَاہُ بِطُولِہِ۔ قَالَ الشَّیْخُ أَبُو بَکْرٍ : ہَکَذَا قَالَ الْقَاسِمُ : عُثْمَانُ بْنُ سَعْدٍ۔

اردو ترجمہ · Urdu

(٨٨٩٠) ایضاً ۔

8894

Sunan Al Kubra Bayhaqi #8894

Sahih

(۸۸۹۱) أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّہِ الْحَافِظُ أَخْبَرَنَا أَبُو الْحَسَنِ : عَلِیُّ بْنُ عِیسَی بْنِ إِبْرَاہِیمَ حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ عَبْدِ الْوَہَّابِ بْنِ النَّضْرِ بْنِ عَبْدِ الْوَہَّابِ حَدَّثَنَا یَحْیَی بْنِ أَیُّوبَ حَدَّثَنَا وَہْبُ بْنُ جَرِیرِ بْنِ حَازِمٍ حَدَّثَنَا أَبِی عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ إِسْحَاقَ حَدَّثَنِی ابْنُ أَبِی نَجِیحٍ عَنْ مُجَاہِدٍ وَعَطَائٍ عَنْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللَّہِ فِی حَجِّ النَّبِیِّ -ﷺ- وَأَمْرِہِ إِیَّاہُمْ بِالإِحْلاَلِ بِالْعُمْرَۃِ وَخُطْبَتِہِ وَقَوْلِہِ : ((وَلَوِ اسْتَقْبَلْتُ مِنْ أَمْرِی مَا اسْتَدْبَرْتُ مَا سَقْتُ الْہَدْیَ وَلَحَلَلْتُ کَمَا حَلُّوا فَمَنْ لَمْ یَکُنْ مَعَہُ ہَدْیٌ فَلْیَصُمْ ثَلاَثَۃَ أَیَّامٍ وَسَبْعَۃً إِذَا رَجَعَ إِلَی أَہْلِہِ وَمَنْ وَجَدَ ہَدْیًا فَلْیَنْحَرْ))۔ قَالَ : فَکُنَّا نَنْحَرُ الْجَزُورَ عَنْ سَبْعَۃٍ وَذَکَرَ الْحَدِیثَ۔[حسن۔ ابن خزیمہ ۲۹۳۶۔ حاکم ۶۴۷]

اردو ترجمہ · Urdu

(٨٨٩١) جابر بن عبداللہ (رض) رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے حج، آپ کے لوگوں کو عمرہ کر کے حلال ہونے کا کہنے اور خطبہ اور آپ کے فرمان ” اگر مجھے اس بات کا علم پہلے ہوجاتا جس کا بعد میں ہوا ہے تو میں قربانی نہ لاتا اور لوگوں کی طرح حلال ہوجاتا تو جس کے پاس قربانی نہیں ہے وہ تین دن حج میں اور سات دن گھر جا کر روزے رکھے اور جس کے پاس قربانی دستیاب ہو وہ نحر کرے۔ “ کے بارے میں فرماتے ہیں کہ ہم ایک اونٹ سات افراد کی طرف نحر کرتے تھے اور ساری حدیث ذکر کی۔

8895

Sunan Al Kubra Bayhaqi #8895

Sahih

(۸۸۹۲) أَخْبَرَنَا أَبُو بَکْرِ بْنُ الْحَسَنِ الْقَاضِی وَأَبُو زَکَرِیَّا بْنُ أَبِی إِسْحَاقَ قَالاَ حَدَّثَنَا أَبُو الْعَبَّاسِ : مُحَمَّدُ بْنُ یَعْقُوبَ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللَّہِ بْنِ عَبْدِ الْحَکَمِ حَدَّثَنَا ابْنُ وَہْبٍ أَخْبَرَنِی مَالِکُ بْنُ أَنَسٍ عَنْ عَبْدِ اللَّہِ بْنِ دِینَارٍ أَنَّہُ قَالَ سَمِعْتُ عَبْدَ اللَّہِ بْنَ عُمَرَ یَقُولُ : مَنِ اعْتَمَرَ فِی أَشْہُرِ الْحَجِّ فِی شَوَّالٍ أَوْ ذِی الْقَعْدَۃِ أَوْ ذِی الْحِجَّۃِ فَقَدْ اسْتَمْتَعَ وَوَجَبَ عَلَیْہِ الْہَدْیُ أَوِ الصِّیَامُ إِنْ لَمْ یَجِدْ ہَدْیًا۔ وَرُوِّینَا فِی الْبابِ قَبْلَہُ عَنْ سَالِمِ بْنِ عَبْدِ اللَّہِ بْنِ عُمَرَ عَنْ أَبِیہِ أَنَّہُ قَالَ فِی الْمُتْعَۃِ : إِنَّہَا لاَ تَتِمُّ إِلاَّ أَنْ یُہْدِیَ صَاحِبُہَا ہَدْیًا أَوْ یَصُومَ إِنْ لَمْ یَجِدْ ہَدْیًا ثَلاَثَۃَ أَیَّامٍ فِی الْحَجِّ وَسَبْعَۃً إِذَا رَجَعَ إِلَی أَہْلِہِ۔ وَإِنَّ الْعُمْرَۃَ فِی غَیْرِ أَشْہُرِ الْحَجِّ تَتِمُّ بِغَیْرِ ہَدْیٍ وَلاَ صِیَامٍ۔ [صحیح۔ مالک ۴۵۰]

اردو ترجمہ · Urdu

(٨٨٩٢) (الف) عبداللہ بن عمر (رض) فرماتے ہیں کہ جس نے حج کے مہینوں، یعنی شوال ذوالقعدہ، ذوالحجہ میں عمرہ کیا تو وہ متمتع ہوگیا اور اس پر قربانی واجب ہے اگر نہ ملے تو روزے رکھے۔ (ب) اس سے پہلے باب میں ابن عمر (رض) کی بات جو انھوں نے تمتع کے بارے میں کہی وہ ہم نے بیان کردی کہ وہ متمتع نہیں ہوگا مگر یہ کہ قربانی کرے ۔ اگر قربانی نہیں ہے تو روزہ رکھے تین روزے حج میں اور سات جب گھر واپس لوٹے۔ عمرہ حج کے مہینوں کے علاوہ بغیر قربانی اور روزے کے مکمل ہوتا ہے۔