Muslim99Muslim99

Sunan Al Kubra Bayhaqi · Book 15 · Chapter 1849

کتاب الحج

حج تمتع کرنے والا جب مکہ میں قیام کرے گا تو حج کا آغاز بھی مکہ ہی سے کرے نہ کہ میقات سے

4 hadiths in this chapter

8790

Sunan Al Kubra Bayhaqi #8790

Sahih

(۸۷۸۷) أَخْبَرَنَا أَبُو الْحُسَیْنِ بْنُ بِشْرَانَ الْعَدْلُ بِبَغْدَادَ أَخْبَرَنَا أَبُو جَعْفَرٍ : مُحَمَّدُ بْنُ عَمْرٍو الرَّزَّازُ حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ الْوَلِیدِ حَدَّثَنَا حَجَّاجٌ قَالَ قَالَ ابْنُ جُرَیْجٍ أَخْبَرَنِی أَبُو الزُّبَیْرِ : أَنَّہُ سَمِعَ جَابِرَ بْنَ عَبْدِ اللَّہِ وَہُوَ یُخْبِرُ عَنْ حَجَّۃِ النَّبِیِّ -ﷺ- قَالَ فَأَمَرَنَا النَّبِیُّ -ﷺ- بَعْدَ مَا طُفْنَا أَنْ نَحِلَّ۔ قَالَ النَّبِیُّ -ﷺ- : ((فَإِذَا أَرَدْتُمْ أَنْ تَنْطَلِقُوا إِلَی مِنًی فَأَہِلُّوا))۔ قَالَ : فَأَہْلَلْنَا مِنَ الْبَطْحَائِ ۔ أَخْرَجَہُ مُسْلِمٌ فِی الصَّحِیحِ مِنْ حَدِیثِ یَحْیَی الْقَطَّانِ عَنِ ابْنِ جُرَیْجٍ۔ [صحیح۔ مسلم۱۲۱۴۔ احمد۳/۳۷۸]

اردو ترجمہ · Urdu

(٨٧٨٧) ابوزبیر نے جابر بن عبداللہ (رض) کو یہ فرماتے ہوئے سنا جب کہ وہ نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے حج کے بارے میں بیان کر رہے تھے کہ ہمیں نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے طواف کرنے کے بعد حکم دیا کہ ہم حلال ہوجائیں اور فرمایا : جب تم منیٰ جانے کا ارادہ کرو تو تلبیہ کہنا شروع کر دو پس ہم نے بطحا سے تلبیہ کا آغاز کیا۔

8791

Sunan Al Kubra Bayhaqi #8791

Sahih

(۸۷۸۸) أَخْبَرَنَا أَبُو الْقَاسِمِ : عُبَیْدُ اللَّہِ بْنُ عُمَرَ بْنِ عَلِیٍّ الْفَقِیہُ بِبَغْدَادَ فِی مَسْجِدِ الرُّصَافَۃِ أَخْبَرَنَا أَحْمَدُ بْنُ سَلْمَانَ النَّجَّادُ حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ مُحَمَّدٍ حَدَّثَنَا أَبُو نُعَیمٍ : الْفَضْلُ بْنُ دُکَیْنٍ حَدَّثَنَا أَبُو شِہَابٍ : مُوسَی بْنُ نَافِعٍ الأَسَدِیُّ قَالَ : قَدِمْتُ مَکَّۃَ وَأَنَا مُتَمَتِّعٌ بِعُمْرَۃٍ فَدَخَلْتُ قَبْلَ التَّرْوِیَۃِ بِثَلاَثَۃِ أَیَّامٍ فَقَالَ لِی أُنَاسٌ مِنْ أَہْلِ مَکَّۃَ : تَصِیرُ الآنَ حَجَّتُکَ مَکِّیَّۃً۔ فَدَخَلْتُ عَلَی عَطَائِ بْنِ أَبِی رَبَاحٍ أَسْتَفْتِیہِ فَقَالَ حَدَّثَنِی جَابِرُ بْنُ عَبْدِ اللَّہِ: أَنَّہُ حَجَّ مَعَ رَسُولِ اللَّہِ -ﷺ- یَوْمَ سَاقَ الْبُدْنَ وَقَدْ أَہَلُّوا بِالْحَجِّ مُفْرَدًا فَقَالَ لَہُمْ رَسُولُ اللَّہِ -ﷺ- : ((أَحِلُّوا مِنْ إِحْرَامِکُمْ بِالطَّوَافِ بِالْبَیْتِ وَبَیْنَ الصَّفَا وَالْمَرْوَۃِ ، وَأَقْصِرُوا وَأَنْتُمْ حَلاَلٌ۔ فَإِذَا کَانَ یَوْمُ التَّرْوِیَۃِ فَأَہِلُّوا بِالْحَجِّ وَاجْعَلُوا الَّتِی قَدِمْتُمْ بِہَا مُتْعَۃً))۔ قَالُوا : کَیْفَ نَجْعَلُہَا مُتْعَۃً وَقَدْ سَمَّیْنَا الْحَجَّ؟ فَقَالَ: ((افْعَلُوا مَا أَمَرْتُکُمْ۔ فَلَوْلاَ أَنِّی سُقْتُ الْہَدْیَ لَفَعَلْتُ مِثْلَ الَّذِی أَمَرْتُکُمْ بِہِ ، وَلَکِنْ لاَ یَحِلُّ مِنِّی حَرَامٌ حَتَّی یَبْلُغَ الْہَدْیُ مَحِلَّہُ )) فَفَعَلُوا۔ رَوَاہُ الْبُخَارِیُّ فِی الصَّحِیحِ عَنْ أَبِی نُعَیمٍ ، وَرَوَاہُ مُسْلِمٌ عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ عَبْدِ اللَّہِ بْنِ نُمَیْرٍ عَنْ أَبِی نُعَیمٍ۔ [صحیح۔ بخاری ۱۴۹۳۔ مسلم ۱۲۱۶]

اردو ترجمہ · Urdu

(٨٧٨٨) موسیٰ بن نافع اسدی فرماتے ہیں کہ میں مکہ آیا اور میں حج تمتع کرنے والا تھا، میں یوم ترویہ سے تین دن پہلے مکہ داخل ہوا تو مجھے لوگوں نے کہا : اب تیرا حج مکی بن جائے گا، تو میں عطاء بن ابی رباح کے پاس یہ مسئلہ پوچھنے کے لیی گیا تو انھوں نے کہا : مجھے جابر بن عبداللہ نے بیان کیا ہے کہ انھوں نے رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے ساتھ حج کیا جب وہ قربانیاں ساتھ لے کر گئے اور انھوں نے اکیلے حج کا تلبیہ کہا تو رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ان کو فرمایا کہ بیت اللہ اور صفا ومروہ کا طواف کر کے احرام کھول دو اور سر منڈوا لو تم حلال ہو۔ جب ترویہ کا دن آئے تو حج کا تلبیہ کہہ اور اس کو حج تمتع بنا لو۔ کہنے لگے کہ ہم اس کو تمتع کیسے بنالیں جب کہ ہم نے تو حج کا نام لیا ہے، آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : جو تمہیں کہا گیا ہے، وہ کرو ! اگر میں قربانی ساتھ نہ لایا ہوتا تو میں بھی ویسے ہی کرتا جیسا میں تمہیں کہہ رہا ہوں، لیکن میں احرام اس وقت تک نہیں کھول سکتا جب تک قربانی اپنے ٹھکانے نہ لگ جائے تو انھوں نے ایسا ہی کرلیا۔

8792

Sunan Al Kubra Bayhaqi #8792

Sahih

(۸۷۸۹) أَخْبَرَنَا أَبُو مُحَمَّدٍ : عَبْدُ اللَّہِ بْنُ یُوسُفَ الأَصْبَہَانِیُّ أَخْبَرَنَا أَحْمَدُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ زِیَادِ بْنِ الأَعْرَابِیِّ حَدَّثَنَا سَعْدَانُ بْنُ نَصْرٍ الْمُخَرِّمِیُّ حَدَّثَنَا إِسْحَاقُ بْنُ یُوسُفَ الأَزْرَقُ حَدَّثَنَا عَبْدُ الْمَلِکِ عَنْ عَطَائٍ عَنْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللَّہِ قَالَ : قَدِمَ رَسُولُ اللَّہِ -ﷺ- لأَرْبَعِ لَیَالٍ مِنْ ذِی الْحِجَّۃِ فَأَمَرَنَا رَسُولُ اللَّہِ -ﷺ- أَنْ نَجْعَلَہَا عُمْرَۃً فَضَاقَتْ بِذَاکَ صُدُورُنَا وَکَبُرَ عَلَیْنَا فَقَالَ رَسُولُ اللَّہِ -ﷺ- : ((یَا أَیُّہَا النَّاسُ أَحِلُّوا فَلَوْلاَ الْہَدْیُ الَّذِی مَعِی فَعَلْتُ مِثْلَ الَّذِی تَفْعَلُونَ))۔ قَالَ : فَأَحْلَلْنَا حَتَّی وَطِئْنَا النِّسَائَ وَفَعَلْنَا مِثْلَ مَا یَفْعَلُ الْحَلاَلُ حَتَّی إِذَا کَانَ عَشِیَّۃُ التَّرْوِیَۃِ وَجَعَلْنَا مَکَّۃَ بِظَہْرٍ لَبَّیْنَا بِالْحَجِّ۔ أَخْرَجَہُ مُسْلِمٌ مِنْ حَدِیثِ عَبْدِ الْمَلِکِ بْنِ أَبِی سُلَیْمَانَ وَقَالَ أَہْلَلْنَا۔[صحیح۔ مسلم ۱۲۱۶۔ نسائی ۲۹۹۴]

اردو ترجمہ · Urdu

(٨٧٨٩) جابر بن عبداللہ (رض) فرماتے ہیں کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) حج سے چار دن پہلے مکہ پہنچے تو ہمیں حکم دیا کہ ہم اس کو عمرہ بنالیں تو یہ بات ہمارے دلوں میں تنگ لگی اور گراں گزری تو آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : اے لوگو ! حلال ہوجاؤ اگر میرے پاس قربانی نہ ہوتی تو میں بھی وہی کرتا جو تم کرتے، کہتے ہیں کہ ہم حلال ہوگئے حتیٰ کہ ہم نے عورتوں سے جماع بھی کیا اور وہ سب کچھ کیا جو ایک حلال آدمی کرتا ہے، حتیٰ کہ جب ترویہ کی رات آئی اور ہم نے مکہ کو پیچھے چھوڑا تو ہم نے حج کا تلبیہ کہا۔

8793

Sunan Al Kubra Bayhaqi #8793

Zaeef

(۸۷۹۰) أَخْبَرَنَا أَبُو الْحَسَنِ : مُحَمَّدُ بْنُ أَبِی الْمَعْرُوفِ الْفَقِیہُ أَخْبَرَنَا أَبُو سَعِیدٍ : عَبْدُ اللَّہِ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ عَبْدِ الْوَہَّابِ الرَّازِیُّ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ أَیُّوبَ أَخْبَرَنَا مُسْلِمُ بْنُ إِبْرَاہِیمَ حَدَّثَنَا ہِشَامٌ حَدَّثَنَا قَتَادَۃُ عَنْ سَعِیدِ بْنِ الْمُسَیَّبِ قَالَ : کَانَ أَصْحَابُ النَّبِیِّ -ﷺ- یَتَمَتَعُونَ فِی أَشْہُرِ الْحَجِّ فَإِذَا لَمْ یَحُجُّوا عَامَہُمْ ذَلِکَ لَمْ یُہْدُوا شَیْئًا۔ [ضعیف۔ ابن ابی شیبۃ ۱۳۰۱۲]

اردو ترجمہ · Urdu

(٨٧٩٠) سعید بن مسیب فرماتے ہیں کہ نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے صحابہ (رض) حج کے مہینوں میں تمتع کرتے تھے اور سال حج نہ کیا تو کچھ بھی قربانی نہ کی۔