Muslim99Muslim99

Sunan Al Kubra Bayhaqi · Book 15 · Chapter 1832

کتاب الحج

میت کی طرف سے حج کرنے کا بیان اور یہ کہ فرض حج رأس المال سے ہوگا

5 hadiths in this chapter

8673

Sunan Al Kubra Bayhaqi #8673

Sahih

(۸۶۷۰) أَخْبَرَنَا أَبُو نَصْرٍ : أَحْمَدُ بْنُ عَلِیِّ بْنِ أَحْمَدِ بْنِ شَبِیبٍ الْفَامِیُّ حَدَّثَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّہِ : مُحَمَّدُ بْنُ یَعْقُوبَ الْحَافِظُ حَدَّثَنَا یَحْیَی بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ یَحْیَی حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ یُونُسَ حَدَّثَنَا زُہَیْرٌ حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّہِ بْنُ عَطَائٍ عَنْ عَبْدِ اللَّہِ بْنِ بُرَیْدَۃَ عَنْ أَبِیہِ بُرَیْدَۃَ بْنِ حُصَیْبٍ : أَنَّ امْرَأَۃً أَتَتِ النَّبِیَّ -ﷺ- فَقَالَتْ : یَا رَسُولَ اللَّہِ إِنِّی کُنْتُ تَصَدَّقْتُ عَلَی أُمِّی بِوَلِیدَۃٍ وَإِنَّہَا مَاتَتْ وَتَرَکَتِ الْوَلِیدَۃَ۔ قَالَ : ((وَجَبَ أَجْرُکِ وَرَجَعَ إِلَیْکِ فِی الْمِیرَاثِ))۔ قَالَتْ : فَإِنَّہَا مَاتَتْ وَعَلَیْہَا صَوْمٌ فَیُجْزِئُ أَنْ أَصُومَ عَنْہَا؟ قَالَ : ((نَعَمْ))۔ قَالَتْ : وَلَمْ تَحُجَّ فَیُجْزِئُ أَنْ أَحُجَّ عَنْہَا؟ قَالَ : ((نَعَمْ))۔ [صحیح۔ مسلم ۱۱۴۹۔ ابوداود ۲۸۷۷]

اردو ترجمہ · Urdu

(٨٦٧٠) ایک عورت رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے پاس آئی اور کہا : اے اللہ کے رسول ! میں نے اپنی والدہ پر ایک لونڈی کا صدقہ کیا تھا اور وہ فوت ہوگئی ہے اور لونڈی چھوڑ گئی ہے ؟ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : تیرا حج واجب ہوگیا اور وہ تیرے پاس بطور وراثت واپس آگئی۔ وہ کہنے لگی : وہ فوت ہوگئی ہے اور اس کے ذمہ روزے ہیں تو کیا اس کی طرف سے میرا روزہ رکھنا کفایت کر جائے گا ؟ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : ہاں ! اس نے کہا : اس نے حج بھی نہیں کیا تو کیا اس کی طرف سے میرا حج کرنا کفایت کرے گا ؟ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : ہاں۔

8674

Sunan Al Kubra Bayhaqi #8674

Zaeef

(۸۶۷۱) وَأَخْبَرَنَا أَبُو نَصْرٍ الْفَامِیُّ حَدَّثَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّہِ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ شَاذَانَ حَدَّثَنَا عَلِیُّ بْنُ حُجْرٍ أَخْبَرَنَا عَلِیُّ بْنُ مُسْہِرٍ عَنْ عَبْدِ اللَّہِ بْنِ عَطَائٍ بِہَذَا الإِسْنَادِ نَحْوَہُ۔ رَوَاہُ مُسْلِمٌ فِی الصَّحِیحِ عَنْ عَلِیِّ بْنِ حُجْرٍ۔

اردو ترجمہ · Urdu

(٨٦٧١) ایضاً

8675

Sunan Al Kubra Bayhaqi #8675

Sahih

(۸۶۷۲) أَخْبَرَنَا أَبُو الْحَسَنِ : عَلِیُّ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ عَبْدَانَ أَخْبَرَنَا أَحْمَدُ بْنُ عُبَیْدٍ الصَّفَّارُ حَدَّثَنَا إِسْمَاعِیلُ بْنُ إِسْحَاقَ أَخْبَرَنَا مُسَدَّدٌ حَدَّثَنَا أَبُو عَوَانَۃَ عَنْ أَبِی بِشْرٍ عَنْ سَعِیدِ بْنِ جُبَیْرٍ عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ : أَنَّ امْرَأَۃً جَائَ تْ إِلَی رَسُولِ اللَّہِ -ﷺ- فَقَالَتْ یَعْنِی إِنَّ أُمِّی نَذَرَتْ أَنَّ تَحُجَّ فَمَاتَتْ قَبْلَ أَنَّ تَحُجَّ أَفَأَحُجُّ عَنْہَا؟ قَالَ : ((نَعَمْ فَحُجِّی عَنْہَا أَرَأَیْتِ لَوْ کَانَ عَلَی أُمِّکِ دَیْنٌ أَکُنْتِ قَاضِیَتَہُ؟))۔ قَالَتْ : ((نَعَمْ))۔ قَالَ : ((اقْضُوا اللَّہَ فَإِنَّ اللَّہَ أَحَقُّ بِالْوَفَائِ))۔ رَوَاہُ الْبُخَارِیُّ فِی الصَّحِیحِ عَنْ مُسَدَّدٍ۔ [صحیح۔ بخاری ۶۸۸۵]

اردو ترجمہ · Urdu

(٨٦٧٢) ایک عورت رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے پاس آئی اور کہنے لگی کہ میری والدہ نے حج کرنے کی نذر مانی تھی، لیکن وہ حج کرنے سے پہلے ہی فوت ہوگئی، کیا میں اس کی طرف سے حج کرلوں ؟ تو آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : ہاں ! اس کی طرف سے حج کر، کیا خیال ہے اگر تیری والدہ پر قرضہ ہوتا تو تو وہ ادا کرتی ؟ کہنے لگی : جی ہاں ! آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : تو اللہ کو بھی ادائیگی کرو ، وہ وفا کا سب سے زیادہ حق دار ہے۔

8676

Sunan Al Kubra Bayhaqi #8676

Zaeef

(۸۶۷۳) أَخْبَرَنَا أَبُو الْحَسَنِ : عَلِیُّ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ عَبْدَانَ أَخْبَرَنَا أَحْمَدُ بْنُ عُبَیْدٍ حَدَّثَنَا عُبَیْدُ بْنُ شَرِیکٍ حَدَّثَنَا صَفْوَانُ حَدَّثَنَا الْوَلِیدِ یَعْنِی ابْنَ مُسْلِمٍ حَدَّثَنَا شُعَیْبُ بْنُ رُزَیْقٍ قَالَ سَمِعْتُ عَطَائً الْخُرَاسَانِیَّ عَنْ أَبِی الْغَوْثِ بْنِ الْحُصَیْنِ الْخَثْعَمِیِّ قَالَ قُلْتْ : یَا رَسُولَ اللَّہِ إِنَّ أَبِی أَدْرَکَتْہُ فَرِیضَۃُ اللَّہِ فِی الْحَجِّ وَہُوَ شَیْخٌ کَبِیرٌ لاَ یَتَمَالَکُ عَلَی الرَّاحِلَۃِ۔ فَمَا تَرَی أَنْ أَحُجَّ عَنْہُ؟ قَالَ : نَعَمْ حُجَّ عَنْہُ ۔ قَالَ : یَا رَسُولَ اللَّہِ وَکَذَلِکَ مَنْ مَاتَ مِنْ أَہْلِینَا وَلَمْ یُوصِ بِحَجٍّ فَیُحَجُّ عَنْہُ؟ قَالَ : ((نَعَمْ وَتُؤْجَرُونَ))۔ قَالَ : وَیُتَصَدَّقُ عَنْہُ وَیُصَامُ عَنْہُ؟ قَالَ : ((نَعَمْ))۔ وَالصَّدَقَۃُ أَفْضَلُ ، وَکَذَلِکَ فِی النُّذُورِ وَالْمَشْیِ إِلَی الْمَسْجِدِ۔ إِسْنَادُہُ ضَعِیفٌ۔ [ضعیف]

اردو ترجمہ · Urdu

(٨٦٧٣) ابوغوث بن حصین خثعمی فرماتے ہیں کہ میں نے کہا : اے اللہ کے رسول ! میرے والد کو اللہ کے فریضہ حج نے اس حال میں پایا ہے کہ وہ بہت بوڑھے ہیں اور اونٹنی پر سوار نہیں رہ سکتے تو کیا خیال ہے، میں ان کی طرف سے حج کرلوں ؟ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : ہاں ان کی طرف سے حج کرو، میں نے کہا : اے اللہ کے رسول (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ! اسی طرح ہمارے اہل و عیال میں سے جو بھی فوت ہوجائے جب کہ اس نے حج کی وصیت نہ کی ہو تو بھی اس کی طرف سے حج کیا جائے گا ؟ آپ نے فرمایا : ہاں ! اور ان کو اجر ملے گا، میں نے کہا : ان کی طرف سے صدقہ کیا جائے اور روزہ رکھا جائے ؟ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : ہاں ! اور صدقہ افضل ہے ، اسی طرح نذریں اور مسجد کی طرف چل کر جانا بھی۔

8677

Sunan Al Kubra Bayhaqi #8677

Zaeef

(۸۶۷۴) أَخْبَرَنَا أَبُوبَکْرِ بْنُ الْحَسَنِ الْقَاضِی حَدَّثَنَا أَبُو الْعَبَّاسِ الأَصَمُّ أَخْبَرَنَا الرَّبِیعُ بْنُ سُلَیْمَانَ أَخْبَرَنَا الشَّافِعِیُّ أَخْبَرَنَا مُسْلِمُ بْنُ خَالِدٍ عَنِ ابْنِ جُرَیْجٍ عَنْ عَطَائٍ وَطَاوُسٍ أَنَّہُمَا قَالاَ : الْحَجَّۃُ الْوَاجِبَۃُ مِنْ رَأْسِ الْمَالِ۔ [ضعیف۔ مسند الشافعی ۴۹۷]

اردو ترجمہ · Urdu

(٨٦٧٤) عطاء اور طاؤس کہتے ہیں کہ فرضی حج رأس المال سے کیا جائے گا۔