Muslim99Muslim99

Sunan Al Kubra Bayhaqi · Book 15 · Chapter 1826

کتاب الحج

اس شخص کا بیان جس نے سواری کو اختیار کیا کیونکہ اس میں خرچ زیادہ ہوتا ہے اور دعا کے لیے زیادہ فرصت ہوتی ہے اور رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے سوار ہو کر حج کیا اور رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے ہر کام میں خیر ہے

6 hadiths in this chapter

8651

Sunan Al Kubra Bayhaqi #8651

Sahih

(۸۶۴۸) أَخْبَرَنَا أَبُو الْحُسَیْنِ بْنُ بِشْرَانَ أَخْبَرَنَا أَبُو جَعْفَرٍ الرَّزَّازُ حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ الْوَلِیدِ الْفَحَّامُ حَدَّثَنَا عَبْدُ الْوَہَّابِ بْنُ عَطَائٍ أَخْبَرَنَا ابْنُ عَوْنٍ عَنْ إِبْرَاہِیمَ عَنِ الأَسْوَدِ وَابْنِ عَوْنٍ عَنِ الْقَاسِمِ أَنَّہُمَا قَالاَ قَالَتْ أُمُّ الْمُؤْمِنِینَ لِرَسُولِ اللَّہِ -ﷺ- وَأَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّہِ الْحَافِظُ أَخْبَرَنِی أَبُو عَمْرِو بْنُ أَبِی جَعْفَرٍ أَخْبَرَنَا الْحَسَنُ بْنُ سُفْیَانَ حَدَّثَنَا أَبُو بَکْرِ بْنُ أَبِی شَیْبَۃَ حَدَّثَنَا ابْنُ عُلَیَّۃَ عَنِ ابْنِ عَوْنٍ عَنْ إِبْرَاہِیمَ عَنِ الأَسْوَدِ عَنْ أُمِّ الْمُؤْمِنِینَ۔ وَعَنِ الْقَاسِمِ عَنْ أُمِّ الْمُؤْمِنِینَ قَالَتْ قُلْتُ : یَا رَسُولَ اللَّہِ یَصْدُرُ النَّاسُ بِنُسُکَیْنِ وأَصْدُرُ بِنُسُکٍ وَاحِدٍ۔ قَالَ : ((انْتَظِرِی فَإِذَا طَہُرْتِ فَاخْرُجِی إِلَی التَّنْعِیمِ فَأَہِلِّی مِنْہُ ، ثُمَّ الْقَیْنَا عِنْدَ کَذَا وَکَذَا))۔ قَالَ : أَظُنُّہُ قَالَ : ((غَدًا وَلَکِنَّہَا عَلَی قَدْرِ نَصَبِکِ)) أَوْ قَالَ ((نَفَقَتِکِ))۔ أَوْ کَمَا قَالَ رَسُولُ اللَّہِ -ﷺ-۔ رَوَاہُ مُسْلِمٌ فِی الصَّحِیحِ عَنْ أَبِی بَکْرِ بْنِ أَبِی شَیْبَۃَ۔ [صحیح]

اردو ترجمہ · Urdu

(٨٦٤٨) ام المومنین سیدہ عائشہ صدیقہ (رض) فرماتی ہیں کہ میں نے عرض کیا : اے اللہ کے رسول (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ! لوگ دو عبادتیں کر کے جائیں گے اور میں صرف ایک ! تو آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : انتظار کرلو۔ جب حالت طہر میں آجاؤ تو تنعیم سے جا کر تلبیہ کہہ لینا اور پھر فلاں فلاں جگہ پر ہم سے مل جانا، لیکن یہ سب تیری تھکاوٹ یا خرچہ پر منحصر ہے۔

8652

Sunan Al Kubra Bayhaqi #8652

Zaeef

(۸۶۴۹) حَدَّثَنَا أَبُو مُحَمَّدٍ : عَبْدُ اللَّہِ بْنُ یُوسُفَ الأَصْبَہَانِیُّ إِمْلاَئً أَخْبَرَنَا أَبُو سَعِیدٍ : أَحْمَدُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ زِیَادٍ الْبَصْرِیُّ بِمَکَّۃَ حَدَّثَنَا الْعَبَّاسُ بْنُ مُحَمَّدٍ الدُّورِیُّ حَدَّثَنَا یَحْیَی بْنُ حَمَّادٍ حَدَّثَنَا أَبُو عَوَانَۃَ عَنْ عَطَائِ بْنِ السَّائِبِ عَنْ أَبِی زُہَیْرٍ الضُّبَعِیِّ عَنْ عَبْدِاللَّہِ بْنِ بُرَیْدَۃَ عَنْ أَبِیہِ بُرَیْدَۃَ الأَسْلَمِی قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّہِ -ﷺ-: ((النَّفَقَۃُ فِی الْحَجِّ کَالنَّفَقَۃِ فِی سَبِیلِ اللَّہِ عَزَّ وَجَلَّ سَبْعِینَ ضِعْفًا))۔ [ضعیف۔ مسند احمد ۵/ ۳۵۴۔ التاریخ الکبر للبخاری ۳/ ۶۳]

اردو ترجمہ · Urdu

(٨٦٤٩) سیدنا بریدہ اسلمی (رض) فرماتے ہیں کہ حج میں خرچ کرنا جہاد فی سبیل اللہ میں خرچ کرنے سے ستر گناہ افضل ہے۔

8653

Sunan Al Kubra Bayhaqi #8653

Sahih

(۸۶۵۰) أَخْبَرَنَا عَلِیُّ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ عَبْدِ اللَّہِ بْنِ بِشْرَانَ بِبَغْدَادَ وَأَبُو زَکَرِیَّا بْنُ أَبِی إِسْحَاقَ الْمُزَکِّی بِنَیْسَابُورَ قَالاَ أَخْبَرَنَا أَبُو سَہْلٍ : أَحْمَدُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ عَبْدِ اللَّہِ بْنِ زِیَادٍ الْقَطَّانُ حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّہِ بْنُ رَوْحٍ الْمَدَائِنِیُّ حَدَّثَنَا شَبَابَۃُ حَدَّثَنَا وَرْقَائُ عَنْ عَمْرِو بْنِ دِینَارٍ عَنْ عِکْرِمَۃَ عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ : کَانَ أَہْلُ الْیَمَنِ یَحُجُّونَ وَلاَ یَتَزَوَّدُونَ وَیَقُولُونَ : نَحْنُ مُتَوَکِّلُونَ فَیَحُجُّونَ إِلَی مَکَّۃَ فَیَسْأَلُونَ النَّاسَ۔ فَأَنْزَلَ اللَّہُ عَزَّ وَجَلَّ {وَتَزَوَّدُوا فَإِنَّ خَیْرَ الزَّادِ التَّقْوَی} رَوَاہُ الْبُخَارِیُّ فِی الصَّحِیحِ عَنْ یَحْیَی بْنِ بِشْرٍ عَنْ شَبَابَۃَ ۔ [صحیح۔ بخاری ۱۴۰۱۔ ابوداود ۱۷۳۰]

اردو ترجمہ · Urdu

(٨٦٥٠) سیدنا عبداللہ بن عباس (رض) فرماتے ہیں کہ اہل یمن حج کرتے تھے اور زادراہ ساتھ نہیں لیتے تھے اور کہتے تھے کہ ہم توکل کرنے والے ہیں اور وہ مکہ تک حج کرنے آتے ہوئے لوگوں سے مانگتے تھے تو اللہ تعالیٰ نے یہ آیت نازل کردی : { وَتَزَوَّدُوا فَإِنَّ خَیْرَ الزَّادِ التَّقْوَی }” اور زاد ِراہ لے کر چلو، یقیناً تقویٰ بہتر زاد ِراہ ہے۔ “

8654

Sunan Al Kubra Bayhaqi #8654

Sahih

(۸۶۵۱) وَأَخْبَرَنَا أَبُو الْحَسَنِ : عَلِیُّ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ عَلِیٍّ الْمُقْرِئُ أَخْبَرَنَا الْحَسَنُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ إِسْحَاقَ حَدَّثَنَا یُوسُفُ بْنُ یَعْقُوبَ الْقَاضِی حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ أَبِی بَکْرٍ حَدَّثَنَا یَزِیدُ بْنُ زُرَیْعٍ حَدَّثَنَا عَزْرَۃُ بْنُ ثَابِتٍ عَنْ ثُمَامَۃَ بْنِ عَبْدِ اللَّہِ بْنِ أَنَسٍ : أَنَّ أَنَسَ بْنَ مَالِکٍ رَضِیَ اللَّہُ عَنْہُ کَانَ یَحُجُّ عَلَی رَحْلٍ وَلَمْ یَکُنْ شَحِیحًا وَحَدَّثَ : أَنَّ رَسُولَ اللَّہِ -ﷺ- حَجَّ عَلَی رَحْلٍ وَکَانَتْ زَامِلَتَہُ۔ أَخْرَجَہُ الْبُخَارِیُّ فِی الصَّحِیحِ فَقَالَ وَقَالَ مُحَمَّدُ بْنُ أَبِی بَکْرٍ۔ [صحیح۔ بخاری ۱۴۴۵]

اردو ترجمہ · Urdu

(٨٦٥١) سیدنا انس بن مالک (رض) سواری پر حج کرتے تھے اور وہ بخیل نہیں تھے اور بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے بھی سواری پر حج کیا۔

8655

Sunan Al Kubra Bayhaqi #8655

Sahih

(۸۶۵۲) أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّہِ الْحَافِظُ وَأَبُو حَامِدِ بْنُ أَبِی حَامِدٍ الْمُقْرِئُ وَأَبُو بَکْرِ بْنُ الْحَسَنِ الْقَاضِی وَأَبُو صَادِقِ بْنُ أَبِی الْفَوَارِسِ قَالُوا حَدَّثَنَا أَبُو الْعَبَّاسِ : مُحَمَّدُ بْنُ یَعْقُوبَ حَدَّثَنَا الْحَسَنُ بْنُ مُکْرَمٍ حَدَّثَنَا أَبُو النَّضْرِ حَدَّثَنَا إِسْحَاقُ بْنُ سَعِیدٍ عَنْ أَبِیہِ قَالَ صَدَرْتُ مَعَ ابْنِ عُمَرَ یَوْمَ الصَّدْرِ فَمَرَّتْ بِنَا رُفْقَۃً یَمَانِیَۃٌ رِحَالُہُمُ الأَدَمُ وَخَطْمُ إِبِلِہِمُ الْخُزُمُ فَقَالَ عَبْدُ اللَّہِ : مَنْ أَحَبَّ أَنْ یَنْظُرَ إِلَی أَشْبَہِ رُفْقَۃٍ وَرَدَتِ الْحَجَّ الْعَامَ بِرَسُولِ اللَّہِ -ﷺ- وَأَصْحَابِہِ إِذْ قَدِمُوا فِی حَجَّۃِ الْوَدَاعِ فَلْیَنْظُرْ إِلَی ہَذِہِ الرُّفْقَۃِ۔ [صحیح۔ ابوداود ۴۱۴۴۔ ابن ابی شیبۃ ۱۵۸۰۲]

اردو ترجمہ · Urdu

(٨٦٥٢) اسحاق سعید اپنے والد سے روایت کرتے ہیں کہ میں نے ابن عمر (رض) کے ساتھ صدر والے دن طواف صدر کیا تو ہمارے ساتھ ایک یمنی قافلہ گزرا ، ان کے کجاوے چمڑے کے تھے اور ان کے اونٹوں کی مہاریں پیٹی کی رسی کی تھیں تو عبداللہ (رض) نے فرمایا : جو یہ چاہتا ہے کہ اس قافلہ کے مشابہ ترین قافلہ دیکھے جو حجِ وداع والے سال رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے ساتھ آیا تھا تو وہ اس قافلہ کو دیکھ لے۔

8656

Sunan Al Kubra Bayhaqi #8656

Zaeef

(۸۶۵۳) أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّہِ الْحَافِظُ وَأَبُو طَاہِرٍ الْفَقِیہُ وَأَبُو زَکَرِیَّا بْنُ أَبِی إِسْحَاقَ وَأَبُو بَکْرِ بْنُ الْحَسَنِ وَأَبُو سَعِیدِ بْنُ أَبِی عَمْرٍو قَالُوا حَدَّثَنَا أَبُو الْعَبَّاسِ ہُوَ الأَصَمُّ أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللَّہِ بْنِ عَبْدِ الْحَکَمِ أَخْبَرَنَا سَعِیدُ بْنُ بَشِیرٍ الْقُرَشِیُّ حَدَّثَنِی عَبْدُ اللَّہِ بْنُ حُکَیْم الْکِنَانِیُّ رَجُلٌ مِنْ أَہْلِ الْیَمَنِ مِنْ مَوَالِیہِمْ عَنْ بِشْرِ بْنِ قُدَامَۃَ الضَّبَابِیِّ قَالَ : أَبْصَرَتْ عَیْنَایَ حِبِّی رَسُولَ اللَّہِ -ﷺ- وَاقِفًا بِعَرَفَاتٍ مَعَ النَّاسِ عَلَی نَاقَۃٍ لَہُ حَمْرَائَ قَصْوَائَ تَحْتَہُ قَطِیفَۃٌ بَوْلاَنِیَّۃٌ وَہُوَ یَقُولُ : ((اللَّہُمَّ اجْعَلْہَا حَجَّۃً غَیْرَ رِیَائٍ وَلاَ ہَبَائٍ وَلاَ سُمْعَۃٍ))۔ وَالنَّاسُ یَقُولُونَ : ہَذَا رَسُولُ اللَّہِ -ﷺ- قَالَ سَعِیدُ بْنُ بَشِیرٍ فَسَأَلْتُ عَبْدَ اللَّہِ بْنَ حُکَیْم فَقُلْتُ : یَا أَبَا حُکَیْم وَمَا الْقَصْوَی؟ قَالَ : أَحْسَبُہَا الْمُبَتَّرَۃ الأُذُنَیْنِ فَإِنَّ النُّوقَ تُبْتَرُ آذَانُہَا لِتَسْمَعَ۔ [ضعیف۔ ابن خزیمہ ۲۸۳۶]

اردو ترجمہ · Urdu

(٨٦٥٣) بشر بن قدامہ ضبابی (رض) فرماتے ہیں کہ میری آنکھوں نے میرے محبوب رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو دیکھا وہ لوگوں کے ساتھ میدان عرفات میں سرخ رنگ کی قصواء اونٹنی پر سوار تھے اور ان کے نیچے بولانی چادر تھی اور وہ فرما رہے تھے : اے اللہ ! اس حج کو ریا کاری اور شہرت والا حج نہ بنانا اور نہ ہی اس کو ضائع کرنا اور لوگ کہہ رہے تھے : یہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ہیں۔ سعید بن بشیر کہتے ہیں : میں نے عبداللہ بن حکیم سے پوچھا : اے ابو حکیم ! یہ قصوی کیا ہے ؟ تو انھوں نے کہا : جس کے کان کٹے ہوں، اونٹنی کے کان کاٹ دیے جاتے ہیں تاکہ وہ زیادہ سنے۔