Muslim99Muslim99

Sunan Al Kubra Bayhaqi · Book 14 · Chapter 1786

روزوں کا بیان

جس نے ناپسندید جانا ہے کہ آدمی نیت کرے ایک ماہ کے روزے کی اسے کئی مہینوں میں پورا کرے

2 hadiths in this chapter

8474

Sunan Al Kubra Bayhaqi #8474

Sahih

(۸۴۷۱) أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّہِ الْحَافِظُ أَخْبَرَنِی أَبُو النَّضْرِ الْفَقِیہُ حَدَّثَنَا عُثْمَانُ بْنُ سَعِیدٍ حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّہِ بْنُ مَسْلَمَۃَ الْقَعْنَبِیُّ فِیمَا قَرَأَ عَلَی مَالِکِ بْنِ أَنَسٍ (ح) وَأَخْبَرَنَا أَبُو نَصْرٍ : أَحْمَدُ بْنُ عَلِیِّ بْنِ أَحْمَدَ الْفَامِیُّ حَدَّثَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّہِ : مُحَمَّدُ بْنُ یَعْقُوبَ إِمْلاَئً حَدَّثَنَا جَعْفَرُ بْنُ مُحَمَّدٍ وَمُحَمَّدُ بْنُ نَصْرٍ قَالاَ حَدَّثَنَا یَحْیَی بْنُ یَحْیَی قَالَ قَرَأْتُ عَلَی مَالِکٍ عَنْ أَبِی النَّضْرِ مَوْلَی عُمَرَ بْنِ عُبَیْدِ اللَّہِ عَنْ أَبِی سَلَمَۃَ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ عَنْ عَائِشَۃَ أَمِّ الْمُؤْمِنِینَ رَضِیَ اللَّہُ عَنْہَا أَنَّہَا قَالَتْ : کَانَ رَسُولُ اللَّہِ -ﷺ- یَصُومُ حَتَّی نَقُولَ : لاَ یُفْطِرُ ، وَیُفْطِرُ حَتَّی نَقُولَ لاَ یَصُومُ ، وَمَا رَأَیْتُ رَسُولَ اللَّہِ -ﷺ- اسْتَکْمَلَ صِیَامَ شَہْرٍ قَطُّ إِلاَّ رَمَضَانَ ، وَمَا رَأَیْتُہُ فِی شَہْرٍ أَکْثَرَ صِیَامًا مِنْہُ فِی شَعْبَانَ۔ رَوَاہُ الْبُخَارِیُّ فِی الصَّحِیحِ عَنْ عَبْدِ اللَّہِ بْنِ یُوسُفَ عَنْ مَالِکٍ ، وَرَوَاہُ مُسْلِمٌ عَنْ یَحْیَی بْنِ یَحْیَی۔ [صحیح۔ اخرجہ البخاری]

اردو ترجمہ · Urdu

(٨٤٧١) سیدہ عائشہ (رض) بیان کرتی ہیں کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) روزے رکھا کرتے حتیٰ کہ ہم کہتے : اب آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) افطار نہیں کریں گے آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) افطار کیا کرتے تو ہم کہتے : اب آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) روزے نہیں رکھیں گے ۔ میں نے کبھی نہیں دیکھا کہ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے مکمل مہینے کے روزے رکھے ہوں سوائے رمضان کے اور نہیں دیکھا میں نے آپ کو کسی مہینے میں زیادہ روزے رکھتے ہوئے سوائے شعبان کے۔

8475

Sunan Al Kubra Bayhaqi #8475

Sahih

(۸۴۷۲) أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللَّہِ الْحَافِظُ حَدَّثَنَا أَبُو بَکْرٍ: أَحْمَدُ بْنُ إِسْحَاقَ الْفَقِیہُ أَخْبَرَنَا أَبُو الْمُثَنَّی حَدَّثَنَا مُسَدَّدٌ حَدَّثَنَا یَحْیَی عَنْ سُفْیَانَ حَدَّثَنِی مَنْصُورٌ عَنْ إِبْرَاہِیمَ عَنْ عَلْقَمَۃَ قَالَ قُلْتُ لِعَائِشَۃَ : ہَلْ کَانَ رَسُولُ اللَّہِ -ﷺ- یَخُصُّ مِنَ الأَیَّامِ شَیْئًا؟ قَالَتْ : لاَ۔ کَانَ عَمَلُہُ دِیمَۃً وَأَیُّکُمْ یُطِیقُ مَا کَانَ رَسُولُ اللَّہِ -ﷺ- یُطِیقُ؟ رَوَاہُ الْبُخَارِیُّ عَنْ مُسَدَّدٍ ، وَأَخْرَجَہُ مُسْلِمٌ مِنْ حَدِیثِ جَرِیرٍ عَنْ مَنْصُورٍ۔ [صحیح۔ اخرجہ البخاری]

اردو ترجمہ · Urdu

(٨٤٧٢) علقمہ کہتے ہیں : میں نے عائشہ (رض) سے کہا : کیا رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کوئی دن مخصوص بھی کیا کرتے تھے ؟ انھوں نے کہا : نہیں آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کا عمل ہمیشگی کا ہوتا تھا اور تم میں سے کون اس قدر طاقت رکھتا ہے جس قدر آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) طاقت رکھتے تھے۔