Muslim99Muslim99

Sunan Al Kubra Bayhaqi · Book 14 · Chapter 1761

روزوں کا بیان

قضاء میں اختیار کے متعلق اگرچہ وہ نفلی روزے ہوں

3 hadiths in this chapter

8363

Sunan Al Kubra Bayhaqi #8363

Zaeef

(۸۳۶۰) أَخْبَرَنَا أَبُو بَکْرٍ : مُحَمَّدُ بْنُ الْحَسَنِ بْنِ فُورَکَ أَخْبَرَنَا عَبْدُ اللَّہِ بْنُ جَعْفَرٍ حَدَّثَنَا یُونُسُ بْنُ حَبِیبٍ حَدَّثَنَا أَبُو دَاوُدَ حَدَّثَنَا حَمَّادُ بْنُ سَلَمَۃَ عَنْ سِمَاکِ بْنِ حَرْبٍ عَنْ ہَارُونَ ابْنِ أُمِّ ہَانِئٍ عَنْ أُمِّ ہَانِئٍ بِنْتِ أَبِی طَالِبٍ قَالَتْ : دَخَلَ عَلَیَّ رَسُولُ اللَّہِ -ﷺ- فَدَعَوْتُ لَہُ بِشَرَابٍ فَشَرِبَ أَوْ قَالَتْ دَعَا بِشَرَابٍ فَشَرِبَ ، ثُمَّ نَاوَلَنِی فَشَرِبْتُ وَقُلْتُ : یَا رَسُولَ اللَّہِ إِنِّی کُنْتُ صَائِمَۃً وَلَکِنِّی کَرِہْتُ أَنْ أَرُدَّ سُؤْرَکَ فَقَالَ رَسُولُ اللَّہِ -ﷺ- : ((إِنْ کَانَ قَضَائً مِنْ رَمَضَانَ فَصُومِی یَوْمًا مَکَانَہُ ، وَإِنْ کَانَ تَطَوُّعًا فَإِنْ شِئْتِ فَاقْضِی وَإِنْ شِئْتِ فَلاَ تَقْضِی))۔ [ضعیف۔ معنیٰ لکلام]

اردو ترجمہ · Urdu

(٨٣٦٠) اُم ھانی بنت ابی طالب (رض) بیان کرتی ہیں کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) میرے پاس آئے ۔ میں نے آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے لیے پانی منگوایا تو وہ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے پیا۔ پھر مجھے دے دیا تو میں نے بھی پیا اور میں نے کہا : اے اللہ کے رسول ! میں تو صائمہ تھی لیکن میں نے نہ چاہا کہ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کا بچا ہوا پانی واپس لوٹاؤں تو رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : اگر رمضان کے مہینے کی قضاء تھی تو پھر اس کے عوض ایک دن کا روزہ رکھ۔ اگر نفلی روزہ تھا پھر تو چاہے تو قضاء دے چاہے اگر چاہے تو قضاء نہ دے۔

8364

Sunan Al Kubra Bayhaqi #8364

Zaeef

(۸۳۶۱) وَأَخْبَرَنَا أَبُو سَعِیدِ بْنُ أَبِی عَوْنٍ أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّہِ الصَّفَّارُ حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ مُحَمَّدٍ الْبَرْتِیُّ حَدَّثَنَا أَبُو الْوَلِیدِ الطَّیَالِسِیُّ حَدَّثَنَا حَمَّادُ بْنُ سَلَمَۃَ عَنْ سِمَاکِ بْنِ حَرْبٍ عَنْ ہَارُونَ ابْنِ بِنْتِ أُمِّ ہَانِئٍ - أَوِ ابْنِ ابْنِ أُمِّ ہَانِئٍ قَالَتْ : دَخَلَ عَلَیَّ النَّبِیُّ -ﷺ- یَوْمَ فَتْحِ مَکَّۃَ فَنَاوَلَنِی فَضْلَ شَرَابِہِ فَشَرِبْتُہُ فَقُلْتُ : یَا رَسُولَ اللَّہِ إِنِّی کُنْتُ صَائِمَۃً وَإِنِّی کَرِہْتُ أَنْ أَرُدَّ سُؤْرَکَ فَقَالَ : ((إِنْ کَانَ قَضَائً مِنْ رَمَضَانَ فَصُومِی یَوْمًا مَکَانَہُ ، وَإِنْ کَانَ تَطَوُّعًا فَإِنْ شِئْتِ فَاقْضِیہِ ، وَإِنْ شِئْتِ فَلاَ تَقْضِیہِ))۔ [ضعیف]

اردو ترجمہ · Urdu

(٨٣٦١) اُم ھانی بیان کرتی ہیں کہ میرے پاس رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) داخل ہوئے فتح مکہ کے دن تو آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے اپنا بچا ہوا پانی مجھے دیا تو میں نے اسے پی لیا : پھر میں نے کہا : اے اللہ کے رسول ! میں تو صائمہ تھی مگر میں نے آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کا بچاہوا پانی واپس کرنا پسند نہ کیا تو آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : اگر رمضان کے روزوں کی قضاء تھی تو اس کے عوض ایک روزہ رکھ اور نفلی روزہ تھا تو پھر تیری مرضی ہے کہ چاہے تو اس کے عوض ایک روزہ رکھ اور اگر نفلی تھا تو پھر تیری مرضی ہے کہ چاہے تو قضائی دے یا نہ دے۔

8365

Sunan Al Kubra Bayhaqi #8365

Zaeef

(۸۳۶۲) أَخْبَرَنَا أَبُو نَصْرٍ : عُمَرُ بْنُ عَبْدِ الْعَزِیزِ بْنِ قَتَادَۃَ الأَنْصَارِیُّ أَخْبَرَنَا أَبُو حَاتِمِ بْنِ أَبِی الْفَضْلِ الْہَرَوِیُّ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ السَّامِیُّ حَدَّثَنَا إِسْمَاعِیلُ بْنُ أَبِی أُوَیْسٍ حَدَّثَنَا أَبُو أُوَیْسٍ عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ الْمُنْکَدِرِ عَنْ أَبِی سَعِیدٍ الْخُدْرِیِّ أَنَّہُ قَالَ : صَنَعْتُ لِرَسُولِ اللَّہِ -ﷺ- طَعَامًا فَأَتَانِی ہُوَ وَأَصْحَابُہُ فَلَمَّا وُضِعَ الطَّعَامُ قَالَ رَجُلٌ مِنَ الْقَوْمِ : إِنِّی صَائِمٌ فَقَالَ رَسُولُ اللَّہِ -ﷺ- : ((دَعَاکُمْ أَخُوکُمْ وَتَکَلَّفَ لَکُمْ))۔ ثُمَّ قَالَ لَہُ : ((أَفْطِرْ وَصُمْ مَکَانَہُ یَوْمًا إِنْ شِئْتَ))۔ وَرُوِیَ ذَلِکَ بِإِسْنَادٍ آخَرَ عَنْ أَبِی سَعِیدٍ الْخُدْرِیِّ قَدْ أَخْرَجْنَاہُ فِی الْخِلاَفِ۔ [ضعیف۔ اخرجہ الطبرانی فی الاؤسط]

اردو ترجمہ · Urdu

(٨٣٦٢) ابو سعید خدری (رض) بیان کرتے ہیں کہ میں نے رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے لیے کھانا تیار کیا تو میرے پاس اور آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے صحابہ آئے۔ جب کھانا رکھا گیا تو قوم میں سے ایک آدمی نے کہا کہ میں روزے سے ہوں تو رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : تمہارے بھائی نے تمہیں بلایا ہے اور تمہارے لیے تکلف کیا ہے۔ پھر اسے کہا : افطارکر اور اس کے عوض ایک روزہ رکھ لینا اگر تو چاہے۔