Muslim99Muslim99

Sunan Al Kubra Bayhaqi · Book 14 · Chapter 1701

روزوں کا بیان

اس شخص کا بیان جس نے کہا : یہ حدیث مطلق افطار کے بارے میں جماع کی قید کے بغی رہے اور الفاظ سے اختیار ظاہر ہوتا ہے نہ کہ ترتیب

3 hadiths in this chapter

8055

Sunan Al Kubra Bayhaqi #8055

Sahih

(۸۰۵۲) أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّہِ الْحَافِظُ وَأَبُو بَکْرٍ : أَحْمَدُ بْنُ الْحَسَنِ الْقَاضِی وَغَیْرُہُمَا قَالُوا حَدَّثَنَا أَبُو الْعَبَّاسِ : مُحَمَّدُ بْنُ یَعْقُوبَ أَخْبَرَنَا الرَّبِیعُ بْنُ سُلَیْمَانَ أَخْبَرَنَا الشَّافِعِیُّ أَخْبَرَنَا مَالِکٌ عَنِ ابْنِ شِہَابٍ عَنْ حُمَیْدِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ عَنْ أَبِی ہُرَیْرَۃَ : أَنَّ رَجُلاً أَفْطَرَ فِی شَہْرِ رَمَضَانَ فَأَمَرَہُ رَسُولُ اللَّہِ -ﷺ- بِعِتْقِ رَقَبَۃٍ أَوْ صِیَامِ شَہْرَیْنِ أَوْ إِطْعَامِ سِتِّینَ مِسْکِینًا قَالَ : إِنِّی لاَ أَجِدُ فَأُتِیَ رَسُولُ اللَّہِ -ﷺ- بِعَرَقِ تَمْرٍ فَقَالَ : ((خُذْ ہَذَا فَتَصَدَّقْ بِہِ))۔ فَقَالَ : یَا رَسُولَ اللَّہِ مَا أَجِدُ أَحْوَجَ مِنِّی فَضَحِکَ رَسُولُ اللَّہِ -ﷺ- حَتَّی بَدَتْ ثَنَایَاہُ ثُمَّ قَالَ : ((کُلْہُ))۔ رَوَاہُ مُسْلِمٌ فِی الصَّحِیحِ عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ رَافِعٍ عَنْ إِسْحَاقَ بْنِ عِیسَی عَنْ مَالِکٍ وَبِبَعْضِ مَعْنَاہُ رَوَاہُ أَیْضًا ابْنُ جُرَیْجٍ۔ [صحیح۔ اخرجہ مالک]

اردو ترجمہ · Urdu

(٨٠٥٢) حضرت ابوہریرہ (رض) فرماتے ہیں کہ ایک آدمی نے رمضان میں روزہ افطار کرلیا تو آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے اسے غلام آزاد کرنے کا حکم دیا ۔ یا دو مہینے کے روزے یا ساٹھ مسکینوں کو کھانا کھلانے کا تو اس نے کہا : میں نہیں پاتا۔ پھر رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے پاس کھجوروں کا ٹوکرا لایا گیا تو آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : یہ لے اور صدقہ کر۔ اس نے کہا : اے اللہ کے رسول ! میں اپنے سے زیادہ محتاج کسی کو نہیں پاتا تو رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) مسکرادیے حتیٰ کہ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی داڑھیں ظاہر ہوگئیں۔ پھر آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے اسے فرمایا : تم کھالو۔

8056

Sunan Al Kubra Bayhaqi #8056

Sahih

(۸۰۵۳) أَخْبَرَنَاہُ أَبُو عَبْدِ اللَّہِ الْحَافِظُ حَدَّثَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّہِ : مُحَمَّدُ بْنُ یَعْقُوبَ إِمْلاَئً حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ سَہْلٍ وَإِبْرَاہِیمُ بْنُ أَبِی طَالِبٍ قَالاَ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ رَافِعٍ حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّزَّاقِ أَخْبَرَنَا ابْنُ جُرَیْجٍ حَدَّثَنِی ابْنُ شِہَابٍ عَنْ حُمَیْدِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ أَنَّ أَبَا ہُرَیْرَۃَ حَدَّثَہُ أَنَّ نَبِیَّ اللَّہِ -ﷺ- أَمَرَ رَجُلاً أَفْطَرَ فِی شَہْرِ رَمَضَانَ بِأَنْ یُعْتِقَ رَقَبَۃً أَوْ صِیَامَ شَہْرَیْنِ مُتَتَابِعَیْنِ أَوْ إِطْعَامَ سِتِّینَ مِسْکِینًا۔ رَوَاہُ مُسْلِمٌ فِی الصَّحِیحِ عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ رَافِعٍ وَلَمْ یَقُلْ مُتَتَابِعَیْنِ وَبِمَعْنَاہُمَا رَوَاہُ یَحْیَی بْنُ سَعِیدٍ الأَنْصَارِیُّ عَنِ الزُّہْرِیِّ وَرِوَایَۃُ الْجَمَاعَۃِ عَنِ الزُّہْرِیِّ مُقَیَّدَۃٌ بِالْوَطْئِ نَاقِلَۃٌ لِلَفْظِ صَاحِبِ الشَّرْعِ أَوْلَی بِالْقَبُولِ لِزِّیَادَۃِ حِفْظِہِمْ وَأَدَائِہِمُ الْحَدِیثَ عَلَی وَجْہِہِ کَیْفَ وَقَدْ رَوَی حَمَّادُ بْنُ مَسْعَدَۃَ ہَذَا الْحَدِیثَ عَنْ مَالِکٍ عَنِ الزُّہْرِیِّ نَحْوَ رِوَایَۃِ الْجَمَاعَۃِ۔ [صحیح۔ اخرجہ مسلم]

اردو ترجمہ · Urdu

(٨٠٥٣) حضرت ابوہریرہ (رض) فرماتے ہیں کہ نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ایک آدمی کو حکم دیا جس نے رمضان میں افطار کیا تھا کہ وہ گردن آزاد کرے یادومہینے کے متواتر روزے رکھے یا ساٹھ مسکینوں کو کھانا کھلائے۔ امام مسلم نے محمد بن رافع سے صحیح میں نقل کیا اور متتابعین نہیں کہا۔ او رزہری سے منقول ہے کہ وہ وطی کے ساتھ مقید ہے صاحب شرع کے الفاظ کو نقل کرتے ہوئے اور یہی بات قبول کرنے کے لائق ہے من وعن حدیث کی ادائیگی کے لیے۔

8057

Sunan Al Kubra Bayhaqi #8057

Sahih

(۸۰۵۴) أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّہِ الْحَافِظُ أَخْبَرَنِی أَبُو الْفَضْلِ بْنُ إِبْرَاہِیمَ حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ سَلَمَۃَ حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ بِشْرِ بْنِ الْحَکَمِ حَدَّثَنَا حَمَّادُ بْنُ مَسْعَدَۃَ عَنْ مَالِکٍ عَنِ ابْنِ شِہَابٍ عَنْ حُمَیْدِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ عَنْ أَبِی ہُرَیْرَۃَ أَنَّ النَّبِیَّ -ﷺ- قَالَ فِی رَجُلٍ وَقَعَ عَلَی أَہْلِہِ فِی رَمَضَانَ فَقَالَ : ((أَعْتِقْ رَقَبَۃً))۔ قَالَ : مَا أَجِدُہَا قَالَ : ((فَصُمْ شَہْرَیْنِ))۔ قَالَ : مَا أَسْتَطِیعُ قَالَ : ((فَأَطْعِمْ سِتِّینَ مِسْکِینًا))۔ [صحیح۔ مضیٰ کثیرا]

اردو ترجمہ · Urdu

(٨٠٥٤) حضرت ابوہریرہ (رض) فرماتے ہیں کہ بیشک نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے اس آدمی کے بارے میں کہا جو رمضان میں اپنی بیوی سے صحبت کر بیٹھا تھا کہ غلام آزادکر، اس نے کہا : میں نہیں پاتا۔ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : دو مہینے کے روزے رکھ، اس نے کہا : میں طاقت نہیں رکھتا ۔ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : پھر ساٹھ مسکینوں کو کھانا کھلا۔